Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

بچوں کو جیل میں اوباما نے ڈالا: صدر ٹرمپ کے مہاجرین سے متعلق جواب پر جوبائیڈن شرمندہ، سابق صدر کو قربانی کا بکرا بنا راہ فرار پائی

بچوں کو جیل میں اوباما نے ڈالا: صدر ٹرمپ کے مہاجرین سے متعلق جواب پر جوبائیڈن شرمندہ، سابق صدر کو قربانی کا بکرا بنا راہ فرار پائی

سیاست
امریکی صدارتی انتخابی مہم میں ڈیموکریٹ امید وار جو بائیڈن کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی پر تنقید کے ردعمل میں سابق ڈیموکریٹ صدر اوباما کی پالیسی کا دفاع کرنا پڑگیا۔ جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ ہماری تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں پر دنیا ہنس رہی ہے، ہم سرحد پر بچوں کو والدین سے الگ کررہے ہیں، یہ ظالمانہ پالیسیاں بطور امریکی ہماری اقدار نہیں ہیں۔ جس ہر صدر ٹرمپ نے کہا کہ سرحدوں پر جیلیں اوباما نے بنائیں، یہ الزام ان پر لگایا جاتا ہے اور اخبارات میں تصاویر جاری کی جاتی ہیں کہ ٹرمپ سرحدوں پر ایسی خوفناک جیلیں بنا رہا ہے، جبکہ تفصیل دیکھی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ جیلیں اوباما نے بنوائیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بچوں کو اسمگل کرنے والا ایک مافیا ہے، اور یہ اوباما دور کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ اس مافیا کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ صدر ٹر...
واشنگٹن نارڈ سٹریم2 گیس لائن منصوبے کے خلاف پابندیوں سے باز رہے ورنہ نتائج اچھے نہ ہوں گے: روس

واشنگٹن نارڈ سٹریم2 گیس لائن منصوبے کے خلاف پابندیوں سے باز رہے ورنہ نتائج اچھے نہ ہوں گے: روس

عالمی
یورپی گیس لائن منصوبے نارڈ سٹریم 2 کے خلاف نئے ممکنہ امریکی اقدامات اور دھمکیوں پر یورپی کمپنیوں اور روسی حکومت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ روس اور یورپ کا ردعمل ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب کہ امریکہ نے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو 30 روز میں کام بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہ ہونے پر انہیں نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق اگر امریکہ منصوبے کے خلاف کوئی معاشی پابندیاں لگاتا ہے تو اس سے منصوبے میں سرمایہ کرنے والی کمپنیوں، توانائی کی کمپنیوں اور معاون اداروں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی پابندیوں سے براہ راست 12 یورپی ممالک کی 120 کمپنیاں متاثر ہوں گی۔ نارڈسٹریم 2 گیس لان منصوبہ جرمنی اور متعدد دیگر یورپی ممالک کو سالانہ 55 ارب کیوبک میٹر گیس کی فراہمی کا منصوبہ ہے۔ منصوبے پر تمام کاغذ...
ڈیموکریٹ ووٹروں کو “پراؤڈ بوائز” نام سے دھمکی آمیز ای میل ایران نے بھیجیں: سربراہ امریکی حساس ادارہ

ڈیموکریٹ ووٹروں کو “پراؤڈ بوائز” نام سے دھمکی آمیز ای میل ایران نے بھیجیں: سربراہ امریکی حساس ادارہ

سیاست
امریکی قومی حساس ادارے کے سربراہ جان ریٹ کلِف اور ایف بی آئی ذمہ دار کرس رے نے ایران پر الزام عائد کا ہے کہ امریکہ میں سفید فام گروہ "پراؤڈ بوائز" سے وابستہ دھمکی آمیز پیغامات دراصل ایران سے ہیکروں کی مدد سے بھیجے ہیں، جن کا مقصد صدر ٹرمپ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ریٹ کلف کا کہنا ہے کہ اشتعام انگیز ای میلوں کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہے، جس کا مقصد سماجی بے امنی پیدا کرنا ہے۔ یاد رہے کہ الاسکا اور فلوریڈا کی امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹ جماعت کے رجسٹرڈ ووٹروں کو "پراؤڈ بوائز" کے نام سے ای میل گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ ووٹروں کی تمام معلومات پراؤڈ بوائز کے پاس موجود ہیں اور اگر انہوں نے صدر ٹرمپ کو ووٹ نہ دیا تو انہیں نقصان پہنچایا جائے گا۔ ریٹ کلف کا کہنا ہے کہ بظاہر ایران نے ووٹروں کی معلومات حاصل کی ہیں اور انتخابات سے قبل اپنے دشمن کو آخری نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ...
شمالی کوریا کی عسکری نمائش کی رپورٹ تائیوان کی ویڈیو کے ساتھ نشر کرنے پر بی بی سی کی جگ ہنسائی

شمالی کوریا کی عسکری نمائش کی رپورٹ تائیوان کی ویڈیو کے ساتھ نشر کرنے پر بی بی سی کی جگ ہنسائی

ابلاغ
برطانوی نشریاتی ادارے کو بروز ہفتہ اس وقت انتہائی شرمندگی اٹھانا پڑی جب اس نے شمالی کوریا کی عسکری نمائش کی رپورٹ میں تائیوان کی عسکری نمائش کی ویڈیو نشر کر دی۔ ویڈیو میں واضح طور پر تائیوان کے جھنڈے اور قیادت کو دیکھاجا سکتا ہے تاہم بی بی سی کی غلطی نے اسے سماجی ابلاغی ویب سائٹوں پر صارفین کی تنقد اور مزاح کا خوب نشانہ بنایا۔ https://twitter.com/DorinPohPoh/status/1314861233216995328?s=20 ایک صارف نے لکھا کہ غلطی جھنڈوں کی مماثلت کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ نے ادارے کی انتظامیہ کو جاہل اور خطے سے ناواقف قرار دیا۔ https://twitter.com/charles04201/status/1314882769307070464?s=20 غلطی پر بی بی سی کو بعد میں معافی مانگنا پڑی۔ https://twitter.com/LazyWorkz/status/1314798220019671040?s=20...
شمالی کوریا کی امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کی نمائش

شمالی کوریا کی امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کی نمائش

عالمی
شمالی کوریا نے بروز ہفتہ عسکری نمائش میں نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی ہے۔ جس پر مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ میزائل پہلے سے زیادہ بڑے اور خطرناک دکھتے ہیں۔ https://youtu.be/UmR0TXygMv8 تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے 4 عدد بین البراعظمی میزائلوں کی نمائش کی ہے، جو ہواسونگ15 کے پہلے ماڈل سے بڑے ہیں، اور امریکہ کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ شمالی کوریا نے تاحال نئے میزائلوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، تاہم شمالی کوریا کی عسکری قوت پر نظر رکھنے والے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی میزائل ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کوئی حیران کن چیز نہیں ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا نہ صرف اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے بلکہ اس نے نمائش سے قبل ہی اسکی اطلاع بھی نشر کی تھی۔ نمائش میں شمالی کوریا نے سب مرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل...
امریکی نشریاتی ادارے نے گفتگو کو غلط انداز میں بیان کیا، ہم نے صدر ٹرمپ کی حمایت نہیں کی: طالبان ترجمان

امریکی نشریاتی ادارے نے گفتگو کو غلط انداز میں بیان کیا، ہم نے صدر ٹرمپ کی حمایت نہیں کی: طالبان ترجمان

عالمی
ترجمان افغان طالبان زبیح اللہ مجاہد نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں طالبان کے صدر ٹرمپ کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ سی بی ایس رپورٹ میں طالبان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ طالبان چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ جیتیں تاکہ وہ جلد افغانستان سے امریکی فوج کو نکال لیں۔ ادارے نے دعویٰ ایک ٹیلی فون پر انٹرویو کے حوالے سے کیا تھا۔ ادارے نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ طالبان صدر ٹرمپ کے امریکہ پہلے کے نظریے سے بھی متفق ہیں، کیونکہ صدر ٹرمپ پوری دنیا کے ایک جھنڈے اور نظریے کے حامل نہیں، بلکہ انکی ترجیح صرف امریکہ ہے۔ طالبان ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ امریکی ادارے کی خبر پر وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کی حمایت کا اعلان نہیں کیا، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا جیسا کہ امریکی ادارے نے نشر کیا۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1315142375...
روس نے 3 گھنٹے میں خلائی سفر ممکن بنا دیا: بروز بدھ پہلا راکٹ قازقستان سے اڑان بھرے گا

روس نے 3 گھنٹے میں خلائی سفر ممکن بنا دیا: بروز بدھ پہلا راکٹ قازقستان سے اڑان بھرے گا

روس
روس نے خلاء کی طرف سفر کے لیے تیز ترین خلائی راکٹ متعارف کروا دیا ہے۔ خلائی راکٹ کو سویوز راکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ راکٹ آئندہ بدھ کے روز قازقستان کے زمینی اڈے سے اپنا پہلا خلائی سفر کرے گا۔ راکٹ اپنے ساتھ دو خلائی جہازوں کو زمین سے خلاء تک لے جانے میں صرف تین گھنٹے کا وقت لے گا، اور پھر الگ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اب تک زمین سے خلاء تک کے سفر میں 6 گھنٹے لگتے ہیں، تاہم 2018 سے اس میں تیزی کے لیے کام ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/roscosmos/status/1315167041163325440?s=20...
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی انتظامیہ کے خلاف شدید عوامی احتجاج، ہنگامہ آرائی، نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ (ویڈیو)۔

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی انتظامیہ کے خلاف شدید عوامی احتجاج، ہنگامہ آرائی، نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ (ویڈیو)۔

بصری مواد
مقبوضہ فلسطین کے مرکزی شہر تل ابیب میں عوام نے صہیونی انتظامیہ کے سربراہ بنجامن نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ شہریوں نے کورونا تالہ بندی، سختیوں اور معاشی بد خالی پر نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ https://youtu.be/sQxrcNpgDMw
امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی کہانی کو جھوٹی بنیاد دینے والی سائبر کمپنی میں نینسی پلوسی کی سرمایہ کاری کا انکشاف

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی کہانی کو جھوٹی بنیاد دینے والی سائبر کمپنی میں نینسی پلوسی کی سرمایہ کاری کا انکشاف

عالمی
امریکی اسپیکراسمبلی کے سائبر سکیورٹی کمپنی کراؤڈ سٹرائیک میں 1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کراؤڈ سٹرائیک وہی سائبر سکیورٹی کمپنی ہے جس نے صدر ٹرمپ پر انتخابات میں روسی مدد لینے والی جھوٹی کہانی کو بنیاد فراہم کی تھی۔ https://twitter.com/aaronjmate/status/1314608790440947713?s=20 امریکی ادارہ برائے مالی معلومات کی رپورٹ کے مطابق نینسی پلوسی اور انکے خاوند نے 3 ستمبر کو کراؤڈ سٹرائک کے دس لاکھ ڈالر کے حصص خریدے۔ مقامی تحقیقاتی صحافی ایرن میٹ کے مطابق نینسی کی سرمایہ کاری کے بعد کمپنی کے حصص میں 129 سے 142ڈالر کا اضافہ ہوا۔ خاتون اسپیکر کے ترجمان ڈریو ہیم مِل کا کہنا ہے کہ نیسنی معاملے سے آگاہ نہیں، ممکنہ طور پر انکے خاوند نے ایسا کیا، اور وہ اسکی ذمہ دار نہیں۔ یاد رہے کہ ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی، جو کہ ڈیموکریٹ جماعت کی انتظامی کابینہ ہے، نے پارٹی معلوما...
چین کا ای-یوآن کا ایک اور کامیاب تجربہ: آئندہ سرمائی اولمپکس میں صرف برقی کرنسی کے استعمال کا مکمل منصوبہ پیش

چین کا ای-یوآن کا ایک اور کامیاب تجربہ: آئندہ سرمائی اولمپکس میں صرف برقی کرنسی کے استعمال کا مکمل منصوبہ پیش

مالیات
چین کے عوامی بینک نے 31 لاکھ سے زائد خود مختار ڈیجیٹل کرنسی کی ترسیلات کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربہ شینزن اور شیونگان کے شہروں میں کیا گیا ہے۔ بینک کے نائب ذمہ دار فین ییفی کے مطابق فی الحال مجموعی طور پر 1 ارب ایک کروڑ یوآن کی ترسیلات کی گئی ہیں۔ چین کا آئندہ سرمائی اولمپکس کھیلوں، جو 2022 میں متوقع ہیں، میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کا ارادہ ہے۔ بینک کے مطابق گزشتہ آگست میں بھی ایک مشق میں سرکاری ادائیگیوں، جرمانوں اور سفری ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال متعارف کروایا گیا تھا۔ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کا قیام مستقبل کے جدید مالی ڈھانچے کے لیے ناگزیر ہے، تاہم یہ مکمل طور پر خود مختار ہو گا۔ بینک کے مطابق اب تک 1 لاکھ 13 ہزار 300 شہریوں اور 8800 کمپنیوں کو ای-یوآن کھاتے دیے گئے ہیں۔ جس میں صارف اپنے چہرے کو مشین کے سامنے لا کر، موبائل بار کوڈ...

Contact Us