Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

عالمی بینک کی غربت سے متعلق نئی رپورٹ جاری، نظام کے برخلاف ساری ذمہ داری کووڈ19 اور ماحولیاتی مسائل پر دھڑ دی

عالمی بینک کی غربت سے متعلق نئی رپورٹ جاری، نظام کے برخلاف ساری ذمہ داری کووڈ19 اور ماحولیاتی مسائل پر دھڑ دی

معیشت
عالمی بینک کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث عالمی معیشت کو ہونے والے نقصان کے باعث غربت گزشتہ 20 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ19 وباء کے باعث غریب افراد کی تعداد میں مزید 8 سے ساڑھے 11 کروڑ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اور یہ اضافہ 2021 میں 15 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی بینک کی غربت کی تعریف کے مطابق یومیہ 1 اعشاریہ 90 ڈالر یعنی 300 روپے سے کم پر گزارا کرنے والا غریب ہوتا ہے۔ اور اگر کوئی شخص یومیہ 301 روپے پر گزارا کر رہا ہے تو وہ غریب تصور نہیں ہوتا۔ عالمی ادارے کے مطابق 2017 میں غربت کی شرخ 9 اعشاریہ 2 تھی، جو اگر کووڈ19 نہ آتا تو 7 اعشاریہ 2 کی شرخ پر گرنے کی توقع تھی۔ وباء اور کساد بازاری نے دنیا کی 1 اعشاریہ 4 فیصد آبادی کو غربت میں دھکیل دیا ہے۔ بینک نے تجویز دی ہے کہ حالات سے نمٹنے کے لیے ممالک کو خصوصی حکمت ...
امریکی حزب اخلتلاف کا صدر ٹرمپ کو ہٹانے کیلیے نیا منصوبہ منظر عام پر

امریکی حزب اخلتلاف کا صدر ٹرمپ کو ہٹانے کیلیے نیا منصوبہ منظر عام پر

سیاست
روسی مداخلت کے الزامات میں ناکامی کے بعد امریکی حزب اختلاف نے صدر ٹرمپ کی راہ میں روڑے اٹکانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ امریکی اسپیکر اسمبلی نینسی پلوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک کمیشن بنانے جا رہی ہیں جو دیکھے گا کہ صدر ٹرمپ کی صحت اتنے معیار کی ہے یا نہیں کہ وہ امریکی صدر کی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔ https://twitter.com/cspan/status/1314227043987525633?s=20 نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ہم 25ویں ترمیم کی بنیاد پر صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔ اسپیکر اسمبلی کا بیان صدر سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دونوں ذمہ داران نے کووڈ19 سے متعلق بڑے امدادی وظیفے پر بات چیت کی۔ https://twitter.com/W7VOA/status/1314294966588407811?s=20 امریکی آئین کی 25ویں ترمیم ناگفتہ بہ حالات یعنی صدر کی اچانک موت، کسی بھی وجہ سے بہت زیادہ بیمار ہو جانے یا اچانک استعفے کے بع...
آزربائیجان اور آرمینیا کاراباخ میں جنگ بندی کے لیے ماسکو میں بات چیت پر متفق: ترجمان روسی دفتر خارجہ

آزربائیجان اور آرمینیا کاراباخ میں جنگ بندی کے لیے ماسکو میں بات چیت پر متفق: ترجمان روسی دفتر خارجہ

روس دنیا میں
روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا ہے کہ آزربائیجان اور آرمینیا نے ماسکو کی طرف سے کاراباخ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت پر حامی بھر لی ہے۔ بات چیت کا آغاز جلد ہو جائے گا، تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بات چیت کی پیشکش روسی صدرولادیمیر پیوتن کی طرف سے کی گئی تھی، جسے دونوں ممالک نے قبول کرتے ہوئے وزراء خارجہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی منصوبے کے تحت جنگ بندی اور جنگی قیدیوں کی رہائی پر بات چیت ہو گی۔ واضح رہے کہ 27 ستمبر سے دونوں ہمسایہ ممالک میں کاراباخ کے علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے، جسے عالمی طور پر آزربائیجان کا علاقہ مانا جاتا ہے تاہم آرمینیا نے اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔ دونوں حریف اب ایک دوسرے پر عوامی مقامات پر بمباری کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔ اور اب تک سینکڑوں عسکری و عوامی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ عالمی برادری بات چیت سے مسئلے کے حل پر زور دے رہی ہے۔...
تم لوگوں نے ساڑھے 3 سال صرف صدر ٹرمپ کی حکومت ختم کرنے میں لگا دیے، امریکی نائب صدر کا مباحثے میں حریف کو کراڑا جواب

تم لوگوں نے ساڑھے 3 سال صرف صدر ٹرمپ کی حکومت ختم کرنے میں لگا دیے، امریکی نائب صدر کا مباحثے میں حریف کو کراڑا جواب

سیاست
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے صدارتی مباحثے میں اقتدار کے پر امن منتقلی پر صدر ٹرمپ کے اعتراض پر کہا کہ ہم ہی انتخابات جیتیں گے، واشنگٹن میں 47 سال سے ہونے کی وجہ سے امریکی عوام جو بائیڈن کو بخوبی پہچانتی ہے، انکی مظبوط لابیاں ہیں تاہم امریکی عوام ان لوگوں سے تنگ ہیں، صدر ٹرمپ عام آدمی کے لیے جدوجہد کے لیے آئے، صدر ٹرمپ نے عسکری قوت کو بڑھایا ہے، معیشت کو درست راہ دکھائی ہے، تجارتی توازن کو حاصل کیا ہے، وفاقی عدالتوں میں ایسے قاضی تعینات کیے ہیں جو امریکی اقدار کے پاسدار ہیں، نہ کہ لبرل نظریے کے، یوں ہم نے پچھلے ساڈھے تین سالوں میں عام آدمی کے لیے اسکی خواہشات کے مطابق کام کیا ہے۔ نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں صرف ایک ہی کوشش رہی، کہ کیسے انتخابی نتائج کو پلٹا جائے۔ نائب صدر کے بیان کا حوالہ گزشتہ انتخابات میں روسی مداخلت تھا۔ تحقیقات می...
کوئی قانون ججوں اور جرنیلوں کو زمین لینے کا حق نہیں دیتا: جسٹس عیسیٰ

کوئی قانون ججوں اور جرنیلوں کو زمین لینے کا حق نہیں دیتا: جسٹس عیسیٰ

پاکستان
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا ہے کہ ’بیشتر پاکستانیوں کو بنیادی رہائش کی سہولت تک میسر نہیں ہے، ایسے میں ملک کی زمین اشرافیہ میں تقسیم کرنا قرآن کے اصول کی نفی ہے۔‘ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعرات کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کا فیصلہ سنادیا، جس کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کا زمین حاصل کرنے کے اختیار سے متعلق فیصلہ ختم کرتے ہوئے فیڈرل ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپیلیں منظور کرلی گئیں۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے رواں برس جنوری میں اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو 8 اکتوبر کو سنایا گیا۔ نوے صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا 27 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ’...
کیمبرج اینالیٹیکا کے بارے میں برطانوی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری: کمپنی غیر قانونی اقدامات اور روسی گٹھ جوڑ کے الزامات سے بَری

کیمبرج اینالیٹیکا کے بارے میں برطانوی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری: کمپنی غیر قانونی اقدامات اور روسی گٹھ جوڑ کے الزامات سے بَری

فن/ٹیکنالوجی
بدنام زمانہ برطانوی ڈیٹا مائننگ کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے متعلق اہم دستاویزی رپورٹ میں انکشاف میں ہوا ہے کہ کمپنی نے نہ تو بریگزٹ میں ووٹوں کو متاثر کرنے کے لیے کوئی غلط اقدام کیا اور نہ انتخابی مہم میں روس کے ساتھ گٹھ جوڑ کے ذریعے ریفرنڈم کو متاثر کیا۔ تین سال کے وسیع دورانیے میں تیار کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ کو برطانوی کمیشن برائے ابلاغ نے جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے کوئی قانون نہں توڑا، نہ تو شہریوں کی معلومات کا غلط استعمال کیا، اور نہ روس کے ساتھ کوئی اتحاد بناکربریگزٹ ریفرنڈم کو متاثر کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس چیز کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کمپنی نے براہ راست ریفرنڈم کو متاثر کیا ہو۔ رپورٹ میں کمپنی کے بڑے بڑے دعوؤں کا بھانڈا بھی پھوڑا گیا ہے، جن میں ہر شہری کا 5000 نکاتی تجزیہ سر فہرست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ایسے تمام دع...
چینی ٹیکنالوجی کا خوف مغربی اعصاب پر سوار: برطانوی پارلیمنٹ میں پیش رپورٹ میں ہواوے کو حکومتی کمپنی قرار دے دیا

چینی ٹیکنالوجی کا خوف مغربی اعصاب پر سوار: برطانوی پارلیمنٹ میں پیش رپورٹ میں ہواوے کو حکومتی کمپنی قرار دے دیا

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے دفاعی امور کے اجلاس میں جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے برطانوی شہریوں کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے۔ پانچ جی سکیورٹی نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہواوے دراصل چین کی حکومت کی کمپنی ہے۔ دعویٰ کمپنی کو ملنے والی حکومتی امداد اور اسکے مالکانہ حقوق کے ڈھانچے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہماری تحقیق کے مطابق ہواوے اور چینی حکومت میں اتحاد ہے، لہٰذا برطانیہ سے کمپنی کے تمام آلات کو فوری ہٹا دینا چاہیے، کمپنی ہماری ملکی سلامتی اور حکومت کے لیے خطرہ بن چکی ہے، انتظامیہ کا جنوری میں اسے خطرہ قرار دینا بالکل درست تھا۔ اجلاس میں برطانوی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ مغرب کو فوری چینی ٹیکنالوجی کے خلاف اتحاد بنانے کی ضرورت ہے، ہم چین کی تیار کردہ چھوٹی موٹی ایجادات سے خوش ہو کر م...
دسیوں کھرب ڈالر کا غیر قانونی سرمایہ آف شور بینکوں میں منتقل کیا جا رہا: رشیا ٹوڈے کے پروگرام قیصر رپورٹ میں انکشاف

دسیوں کھرب ڈالر کا غیر قانونی سرمایہ آف شور بینکوں میں منتقل کیا جا رہا: رشیا ٹوڈے کے پروگرام قیصر رپورٹ میں انکشاف

مالیات
معروف مالیاتی تجزیہ پروگرام "قیصر رپورٹ" کی نئی قسط میں میکس قیصر کا کہنا ہے کہ موجودہ سارا مالیاتی چکر جھوٹا اور کھوکھلا ہے۔ کسی بھی کرنسی خصوصاً ڈالر کی کوئی حقیقی قدر نہیں ہے، اور وہ کرنسیاں جو ڈالر کے بل بوتے پر خود کو چلا رہی ہیں، ان کے بارے میں تو کچھ بھی کہنا بے کار ہے۔ مالیاتی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر جاری کرنے والا وفاقی ادارہ، خود ادھار پر چل رہا ہے، اور یہ پھر یہی ادھار پر چلنے والی دیگر کمپنیوں کو خریدنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، یعنی ادھار پر ادھار کی کمپنیاں خریدی جاتی ہیں، اور یہ گورکھ دھندا اپنے عروج پر ہے، قصہ مختصر کہ یہی موجودہ عالمی مالیاتی نظام کی حقیقت ہے۔ میکس قیصر نے نئی آنے والی قسط میں سٹیزن زیئس کی بانی زیئس یامؤیانس سے گفتگو کی ہے، جس میں زیئس کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ماضی قریب میں کھربوں ڈالر آف شور بینکوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔ یعنی مار...
بی بی سی میزبان کا ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو ہراساں کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

بی بی سی میزبان کا ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو ہراساں کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

ابلاغ
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک پروگرام کے میزبان کو سماجی میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ انکا شہریوں کو ماسک نہ پہننے پر سڑکوں پر ہراساں کرنا ہے۔ سٹیفن نولان نامی میزبان نے اپنے ایک پروگرام کے لیے سڑکوں کا رخ کیا اور وہاں ماسک نہ پہننے والوں کو غیر ذمہ دار پکارتے رہے۔ جس پر شہریوں کی طرف سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/vinnybelfast/status/1313931501780766722?s=20 ایک شہری نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ کچھ شہریوں کا ماسک نہ پہننے والوں پر اعتراض سمجھ میں آتا ہے لیکن کیا اس سے بی بی سی کے میزبان کو شہریوں کو ویڈیو بناتے ہوئے ہراساں کرنے کی اجازت مل جاتی ہے؟ ادارے کی انتظامیہ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ https://twitter.com/DenzilMcDaniel/status/1313918912069881859?s=20 ایک اور شہری نے جیسے شدید ناراضگی میں لکھا ہے کہ "نولان خود کو سمجھتا کیا ہے...
امریکی فوجی کرسمس تک افغانستان سے نکل جائیں گے: امریکی صدر کا بڑا اعلان

امریکی فوجی کرسمس تک افغانستان سے نکل جائیں گے: امریکی صدر کا بڑا اعلان

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں موجود باقی ماندہ امریکی فوجی بھی کرسمس یعنی 25 دسمبر تک افغانستان سے نکل جائیں گے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1313984510749544450?s=20 امریکی صدر کے فیصلے نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کو حیران کر دیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کم از کم 2000 فوجی افغانستان میں قائم رکھنے کا مشورہ ہے۔ صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اس لیے بھی نئی بحث شروع ہو گئی ہے کیونکہ انکے اعلان کے محض چند گھنٹے قبل مشیر قومی سلامتی امور نے ایک جامعہ میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ 2021 کے آغاز تک تقریباً 2500 فوجی افغانستان میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ کیے معاہدے کے تحت بھی 2021 تک امریکی فوج افغانستان میں اپنا وجود برقرار رکھے گی، تاہم اب طالبان نے بھی اس فیصلے کی ستائش کی ہے۔ https://twitter.com/IeaOffice/status/1...

Contact Us