Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکہ نے خلائی فوج کے پہلے دستے کی تعیناتی قطر میں کر دی

امریکہ نے خلائی فوج کے پہلے دستے کی تعیناتی قطر میں کر دی

عالمی
امریکہ نے اپنی خلائی فوج کی پہلی تعیناتی قطر میں کر دی ہے۔ ابتداء میں 20 اہلکاروں کے جتھے کو قطر کی العبید ہوائی چھاؤنی پہ تعینات کیا گیا ہے۔ امریکی خلائی فوج کے سرکاری ٹویٹر کھاتے سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں اہلکاروں کو بڑے بڑے سیٹلائٹ انٹینا کے سامنے حلف اٹھاتے دکھایا گیا ہے۔ https://twitter.com/SpaceForceDoD/status/1307769375299174404?s=20 چھاؤنی میں خلائی فوج کے کمانڈر کرنل ٹوڈ بینسن کے مطابق قطر میں تعینات امریکی خلائی فوج کے اہلکار سیٹلائٹ چلانے، خلاء میں دشمن کی حرکات پر نظر رکھنے اور کسی قسم کے ٹکراؤ کو روکنے پہ کام کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ خلاء میں کسی قسم کے جارہانہ رویے پہ نظر رکھنا چاہتا ہے، ہمارے لیے اتحادیوں کے مفادات کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں امریکی خلائی اڈے پر جلد مزید اہلکار بھی تعینات کیے جاسکتے ہیں، جن کا م...
امریکہ کے پاس پہلے جیسی اثر انگیز سفارتی صلاحیت نہیں رہی، اب تو اسکے اتحادی بھی ساتھ نہیں دیتے: روسی وزیر خارجہ

امریکہ کے پاس پہلے جیسی اثر انگیز سفارتی صلاحیت نہیں رہی، اب تو اسکے اتحادی بھی ساتھ نہیں دیتے: روسی وزیر خارجہ

روس, عالمی
روسی وزیرخارجہ نے ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی سفارت کاری اب پہلے جیسی واضح اور اثر انگیز نہیں رہی، امریکہ اب اپنے مطالبات پورے نہ ہو سکنے پر حریف کو ڈرانے کی صلاحیت کھو چکا ہے جو اسکی کامیاب سفارت کاری کا خاصہ رہی ہے، افسوس ہے کہ اب اس کے پاس وہ مہارت نہیں ہے۔ العریبیہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے سلامتی کونسل کے ذریعے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی کوشش مزائقہ خیز تھی، جہاں 15 میں سے 13 ممالک نے امریکی قرارداد کو مسترد کردیا، یہاں تک کہ اسکے قریبی اتحادیوں فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے بھی نہ صرف اسے مسترد کیا بلکہ اسے بلاجواز بھی قرار دیا۔ اور اب ردعمل میں امریکہ نے خود پابندیاں لگانے کا رستہ اپنالیا ہے، جو اتنا مؤثر نہیں ہوں گا۔ سرگئی لاوروو کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن انتظامیہ...
صدر ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے تیسرے جج کی تعیناتی اور امریکہ کی آئندہ سیاست

صدر ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے تیسرے جج کی تعیناتی اور امریکہ کی آئندہ سیاست

اداریہ, نظامت
امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس رتھ بدر گنسبرگ کی موت نے آئندہ امریکی انتخابات اور سیاست کو اہم موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ خاتون جج کی تدفین سے بھی قبل نہ صرف دونوں صدارتی امیدوار بلکہ کانگریس ارکان اور عوام میں بھی نئے جج کی تعیناتی کو لے کر مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے، ریپبلکن اسے بطورموقع دیکھ رہے ہیں اور فوری تعیناتی چاہتے ہیں، تو ڈیموکریٹ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں باقی چند ہفتوں سے قبل تعیناتی کو طاقت کا استعمال قرار دے رہے ہیں۔ امریکہ میں سپریم کورٹ کا جج کیوں اہم ہے؟ امریکی سپریم کورٹ کا جج تاحیات قاضی کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے، اور انہیں ہٹانا بھی نسبتاً ناممکن ہوتا ہے لہٰذا انکی نامزدگی یا تعیناتی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ صدر ٹرمپ وہ پہلے صدر ہیں جنہیں چار سالوں کے دور حکومت میں سپریم کورٹ کے تیسرے جج کو نامزد کرنے کا موقع ملا ہے، اور اگر وہ تعیناتی می...
تحقیق: 1٪امیرترین افراد کا رہن سہن آدھی غریب آبادی سے بھی زیادہ کاربن گیس کے اخراج کا ذمہ دار ہے

تحقیق: 1٪امیرترین افراد کا رہن سہن آدھی غریب آبادی سے بھی زیادہ کاربن گیس کے اخراج کا ذمہ دار ہے

موسم و ماحولیات
غربت کے خلاف کام کرنے والے عالمی ادارے آکسفام اور سٹاک ہوم کے ماحولیاتی ادارے نے ایک مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 1990 سے 2015 کے دوران 25 سالوں میں فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 60 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اس اضافے کے 15 فیصد کے ذمہ دار دنیا کے 1 فیصد امیرترین (سالانہ 1 لاکھ سے زیادہ کمائی) افراد ہیں۔ یعنی ایک فیصد امیر ترین افراد، تقریباً آدھی غریب آبادی سے بھی دوگنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ذمہ دار ہیں۔ اور اگر 10 فیصد (63 کروڑ) امیر افراد (سالانہ 35 ہزار ڈالر تک کمائی) کے رہن سہن کا جائزہ لیا جائے تو وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے خروج میں 52 فیصد کے ذمہ دار ہیں۔ تحقیق میں تنبیہ کی گئی ہے کہ امیرزادوں کا تیز گاڑیوں کا شوق، بلاضرورت کی خریدوفروخت اور نجی پروازوں سے نام نہاد سیروسیاحت، فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اضافے کی اہم اور بڑی و...
امریکہ روسی، چینی اور ترک خبر رساں اداروں کے بعد قطری الجزیرہ کو بھی غیر ملکی ایجنٹ قرار دینے پر تل گیا

امریکہ روسی، چینی اور ترک خبر رساں اداروں کے بعد قطری الجزیرہ کو بھی غیر ملکی ایجنٹ قرار دینے پر تل گیا

ابلاغ
امریکی انتظامیہ نے معروف آن لائن خبر رساں ادارے اے جے پلس اور الجزیرہ کوغیر ملکی ایجنٹ قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ امریکہ کے مقامی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سربراہ برائے انسداد جاسوسی کے سربراہ جے براٹ نے قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک اور ملکی اداروں کو ایک خط میں لکھا ہے کہ ادارتی خود مختاری کے برخلاف الجزیرہ اور اس کے ذیلی ادارے قطر کی حکومت سے امداد پر چلتے ہیں۔ ایسے میں الجزیرہ اور اے جے پلس کو فارا 1938 قانون کے تحت غیر ملکی جاسوس قرار دے دینا چاہیے۔ یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ 2018/18 میں چینی، روسی خ اور ترک خبررساں اداروں کے خلاف بھی ایسی کارروائیاں کر چکی ہے۔ الجزیرہ کی صحافی ثناء سعید نے کارروائی کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اے جے پلس کے لیے کام کرنے والے صحافیوں اور شعبہ صحافت کے لیے پریشان ہیں۔ https://twitter.com/SanaSaeed/status/1...
جرمن پولیس میں بھرتی نازی شدت پسندوں کے نئے گروہ کا انکشاف، 29 گرفتار، تعداد سینکڑوں میں ہونے کا امکان، تحقیقات تیز

جرمن پولیس میں بھرتی نازی شدت پسندوں کے نئے گروہ کا انکشاف، 29 گرفتار، تعداد سینکڑوں میں ہونے کا امکان، تحقیقات تیز

نظامت
جرمنی کی پولیس میں قوم پرست شدت پسند اہلکاروں کے نئے جال کا انکشاف ہوا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی رائن ویسٹ فیلیا کی ریاست میں ہولیس نے 29 ایسے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے حراست میں لیا ہے جن پر شبہہ ہے کہ وہ غیرقانونی تنظیموں کے باقائدہ رکن یا ان کے لیے کام کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی میں 200 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ہے، جس میں 34 تھانوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ان کے قبضے سے ہٹلر اور نازی جماعت کے حق میں پراپیگنڈا مواد برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست اہلکار سماجی میڈیا پر نازی پراپیگنڈے میں مشغول تھے۔ 14 کے خلاف اس وجہ سے بھی قانونی کارروائی کیجائے گی کہ وہ پابندی کی شکار تنظیموں کے رکن ہیں، جبکہ دیگر 15 کے خلاف ناکافی ثبوت ہونے کےباعث ادارہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جرمنی پولیس کے ادارہ برائے ابلاغ عامہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر اہلک...
چین نے سفری سہولیات کو نئے عروج پر لے جانے کا عندیا دے دیا: 15 برس میں انقلاب کا منصوبہ پیش

چین نے سفری سہولیات کو نئے عروج پر لے جانے کا عندیا دے دیا: 15 برس میں انقلاب کا منصوبہ پیش

ذرائع آمدورفت
چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ 15 سالوں میں سفری سہولت کو نئے عروج پر لے جائیں گے۔ چینی سائنس اکیڈمی سے وابستہ محقق باؤ ویمین کا کہنا ہے کہ ملکی خلائی ادارہ ایسے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس میں دنیا میں کوئی کہیں بھی جانا چاہے، صرف ایک گھنٹے میں ایسا ممکن ہو جائے گا۔ فوزہو میں چینی خلائی کانفرنس میں خطاب کے دوران باؤ ویمین کا کہنا تھا کہ خلائی سفر کی ٹیکنالوجی میں جس رفتار سے ترقی ہورہی ہے، اور جیسے ہائپر سانک ٹیکنالوجی پوری طرح سے عملی شکل اختیار کر چکی ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب انسان دنیا میں کہیں بھی سفر کر سکے گا، اور ایسا صرف ایک گھنٹے میں ممکن ہو گا۔ باؤ ویمین کا مزید کہنا تھا کہ 2045 تک خلائی سفر ایسے کیا جا سکے گا جیسے ہم اب ہوائی جہاز سے سفر کرتے ہیں، اور یومیہ ہزاروں مسافر خلائی دورہ کر سکیں گے۔ ہم اب دوبارہ استعمال کرنے کے قابل خلائی جہاز بنانے کے قابل ہیں، رفتار پر بھ...
فیس بک نے انسٹاگرام کے ذریعے بھی نجی معلومات کی چوری شروع کر دی، معاملہ عدالت میں چلا گیا

فیس بک نے انسٹاگرام کے ذریعے بھی نجی معلومات کی چوری شروع کر دی، معاملہ عدالت میں چلا گیا

فن/ٹیکنالوجی
سماجی میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے خلاف نجی معلومات تک بلااجازت رسائی کی مبینہ کوشش کا ایک اور الزام سامنے آیا ہے اور امریکی شہری نے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی کو عدالت میں بھی گھسیٹ لیا ہے۔ شہری کا الزام ہے کہ فیس بک خفیہ طریقے سے آئی فون کا کیمرہ استعمال کرتے ہوئے صارفین کی تصاویر کی گیلری کی معلومات حاصل کرتا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ بسا اوقات جب وہ انسٹا گرام استعمال کرتے ہوئےنئی تصویر یا ویڈیو کھاتے پر چڑھانے کے لیے گیلری میں جاتا ہےتو فیس ٹائم ایپلیکیشن متحرک ہونے کا نشان آتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فیس بک اسکی تصاویر اور ویڈیو کی گیلری میں کیمرے سے رسائی کیے ہوئے ہے اور نجی معلومات کو چُرا رہا ہے۔ فیس بک نے الزام کی تردید کی ہے اور وضاحت میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ کوئی بگ ہے، جو غلط نشان کو ظاہر کرتا ہے۔ فیس بک نجی معلومات کو نہیں چرا رہا۔ تاہم شہری فیس بک کے جواب سے...
برطانیہ شمالی آئرلینڈ کے ساتھ امن معاہدے کا پاس رکھے ورنہ آزاد تجارتی معاہدہ نہیں ہو گا: جو بائیڈن

برطانیہ شمالی آئرلینڈ کے ساتھ امن معاہدے کا پاس رکھے ورنہ آزاد تجارتی معاہدہ نہیں ہو گا: جو بائیڈن

عالمی
امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے شمالی آئرلینڈ کے ساتھ امن معاہدے کا احترام نہ کیا تو امریکہ برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں امن لانے والے معاہدے کو بریگزٹ کے لیے قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے۔ امریکہ اور برطانیہ میں آزاد تجارتی معاہدے کا شمالی آئرلینڈ سے سرحدی پیچیدگی کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ برطانوی وزیراعظم نے یورپی اتحاد کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میز پر پستول رکھ کر بات نہ کرے، ہماری سرحدی پیچیدگی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ بریگزٹ نے شمالی آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین 1998 میں ہوئے امن معاہدے میں نئی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو قبول کرتے ہوئے، یورپی اتحاد کا حصہ ہونے کے تحت س...
روس نے ہائپرسانک ٹیکنالوجی امریکہ سے چُرائی: صدر ٹرمپ

روس نے ہائپرسانک ٹیکنالوجی امریکہ سے چُرائی: صدر ٹرمپ

روس, عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے چین کے بعد روس پر بھی ٹیکنالوجی چوری کا الزام دھر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اوباما کے دور میں روس نے ہائپرسانک ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی چرائی۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے ان ہتھیاوں پر 20 سال قبل کام شروع کردیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے منی سوٹا میں عوامی جلسے سے خطاب میں کہا کہ "آپ کو پتہ ہے روس کے پاس انتہائی اعلیٰ ہاپرسانک میزائل ہے، جو عام میزائل سے 5 گنا زیادہ تیز ہے۔ روس نے یہ ٹیکنالوجی چرائی، اور پھر ہتھیار بنائے۔ تاہم ہمارے پاس ان سے بھی اچھے ہتھیار ہیں، ہم دنیا میں سب سے بہتر ہیں، ہمارے ہتھیار اتنے اچھے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا"۔ تاہم دوسری طرف امریکی دفاعی تجزیہ کار صدر کے بیان سے متفق نہیں، انکا کہنا یے کہ امریکہ چین اور روس کی نسبت ہائپرسانک ہتھیاروں کی دور میں کافی پیچھے ہے، کیونکہ ابھی گزشتہ سال وزیر دفاع مارک ایسپر کہہ رہے تھے کہ امریک...

Contact Us