Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

برطانوی مرد و خواتین فوجی اہلکاروں کو رضامندی سے جنسی تعلق اور زیادتی میں فرق کی تعلیم دینے کا فیصلہ

برطانوی مرد و خواتین فوجی اہلکاروں کو رضامندی سے جنسی تعلق اور زیادتی میں فرق کی تعلیم دینے کا فیصلہ

رہن سہن
برطانیہ میں فوجی اہلکار خواتین کی جانب سے بڑھتے جنسی ہراسانی کے مقدمات کے بعد ادارے نے اہلکاروں کو رضامندی سے جنسی تعلق کو سمجھنے کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی نوعیت کی یہ انوکھی تربیت مرد و خواتین دونوں کو دی جائے گی جس میں انکی کردار سازی کی جائے گی کہ کب انکا اپنے ساتھی اہلکار کے ساتھ جنسی تعلق متفقہ رضا کے تحت تصور ہو گا اور کب نہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی فوج میں کام کرنے والی ہر 3 میں سے 2 خواتین کی جانب سے ادارے میں جنسی ہراسانی کی شکایت درج کی جاتی ہے۔ تاہم بیشتر تحقیقات میں سامنے آتا ہے کہ شکایت ماضی کے تعلق میں چپکلش کے نتیجے میں بدلے کے لیے درج کی جاتی ہے۔ شاہی فوجی پولیس کی جانب سے جاری بیانیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت تمام اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی کہ وہ ملازمت کے دوران اس حساسیت کو جگائیں کہ فوج میں کیا قابل قبول ہے اور کیا نہیں۔ تربیت میں اہلکاروں کے لیے ر...
امریکہ گارنٹی دے کہ جوہری معاہدہ دوبارہ ختم نہیں کیا جائے گا: ایران

امریکہ گارنٹی دے کہ جوہری معاہدہ دوبارہ ختم نہیں کیا جائے گا: ایران

عالمی
ایران نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے گارنٹی دی جائے کہ آئندہ جوہری معاہدہ توڑا نہیں جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ ایران پر سے معاشی پابندیوں کو ہٹائے تاکہ جوہری معاہدے پر بات چیت شروع کی جاسکے۔ سعید خطیب زادے کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو گارنٹی دینا ہو گی کہ دوبارہ کوئی بھی امریکی انتظامیہ عالمی قوانین اور ثالثوں کی توہین نہ کرے، اس رویے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ کو فوراً ایران سے ظالمانہ معاشی پابندیوں کو بھی ہٹانا ہو گا تاکہ ایرانی عوام سانس لے سکے۔ انکا کہنا تھا کہ ایران تب تک کوئی قدم آگے نہیں بڑھائے گا جب تک امریکی پابندیاں ختم نہ ہو جائیں۔ واضح رہے کہ ایرانی دفتر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب 20 نومبر کو ویانا میں معاہدے کی بحالی کے لیے تیاری ہو رہی ہے۔ ایرانی عہدے دار علی باگیری کانی نے بھی ا...
امریکہ میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کی جاسوسی: بالآخر امریکی سپریم کورٹ نے ایف بی آئی کو طلب کر لیا

امریکہ میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کی جاسوسی: بالآخر امریکی سپریم کورٹ نے ایف بی آئی کو طلب کر لیا

رہن سہن
امریکی عدالت عالیہ نے 9/11 کے بعد ریاستی اداروں خصوصاً ایف بی آئی کی جانب سے مسلمانوں کی غیر قانونی جاسوسی کے ایک اہم مقدمے پر سماعت شروع کر رہی ہے۔ اس سے قبل نچلی سطح کی عدالتیں قومی راز عیاں ہونے کے جواز پر سماعت ملتوی یا مسترد کرتی رہی ہیں۔ آج امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا سے مسلمانوں کے ایک گروہ کی نمائندگی کرتے ہوئے وکلاء کی تنظیم برائے تحفظ حقوق آزادی عدالت میں پیش ہوئے۔ انکا مؤقف تھا کہ ریاستی اداروں نے مذہبی تفریق کرتے ہوئے انکے حقوق کی پامالی کی اور صرف لیے مسلمان شہریوں کی جاسوسی کی کہ وہ مسلمان تھے۔ اس سے قبل نچلی عدالتوں میں ریاستی وکلاء یہ جواز پیش کرتے رہے ہیں کہ مقدمات کی ایک خاص حد سے زیادہ پیروی قومی راز عیاں ہونے کا سبب بن سکتی ہے، جو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ حکومتی جواز کو اپیل کورٹ نے مسترد کر دیا تھا، اور کہا تھا کہ عدالتیں خود ثبوت دیکھیں اور اس بات کو جا...
حکومت پاکستان کا تحریک طالبان پاکستان سے امن معاہدہ طے

حکومت پاکستان کا تحریک طالبان پاکستان سے امن معاہدہ طے

پاکستان
حکومت پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مکمل جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان حکومت فواد چوہدری نے پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے میں افغان طالبان نے بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مکمل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ امن کے عمل کو مستحکم بنانے کے لیے مزید بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بات چیت میں قومی خود مختاری، سلامتی، امن اور معاشی و معاشرتی بہبود کو مدنظر رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا اور مثبت قدم ہے، پاکستان نے ایک لمبی جنگ کے بعد امن حاصل کیا ہے، اور ہم اس میں افغان طالبان کے بھی مشکور ہیں، جنہوں نے امن معاہدے کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری مدد کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے ترک نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ...
عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر قاتلانہ ڈرون حملہ، وزیراعظم محفوظ، متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی، تحقیقات شروع: امریکہ کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش، ایران نے ڈھکوسلہ قرار دے دیا

عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر قاتلانہ ڈرون حملہ، وزیراعظم محفوظ، متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی، تحقیقات شروع: امریکہ کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش، ایران نے ڈھکوسلہ قرار دے دیا

سیاست
عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ القدیمی کی بغداد میں رہائش پر حملہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے لیے 3 ڈرون استعمال کیے گئے، اور حملے کا مقصد وزیراعظم کو قتل کرنا تھا۔ https://twitter.com/leloveluck/status/1457236189438779393?s=20 مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور ڈرون طیاروں میں سے دو کو حملے سے پہلے ہی گرا دیا گیا تھا جبکہ 1 میزائل داغنے میں کامیاب رہا، جس سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تعینات متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے حادثے کی تصاویر شائع کی ہیں اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت معاملے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور ذمہ داران کو قرار واقعہ سزا دی جائے گی۔ حملے کے فوری بعد وزیراعظم نے ایک مختصر عوامی خطاب کیا اور بروقت کارروائی پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کی۔ و...
مردوں میں فحش فلمیں دیکھنے اور ویڈیو گیم کھیلنے کے بڑھتے رحجان کی وجہ تحریک حقوق نسواں کی مردانگی کے خلاف مہمات ہیں: امریکی سینٹر

مردوں میں فحش فلمیں دیکھنے اور ویڈیو گیم کھیلنے کے بڑھتے رحجان کی وجہ تحریک حقوق نسواں کی مردانگی کے خلاف مہمات ہیں: امریکی سینٹر

رہن سہن
امریکی سینٹر جوش ہالے کے ایک حالیہ بیان نے دنیا بھر میں بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ ریپبلک جماعت کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینٹر ہالے کا کہنا تھا کہ حقوق نسوانیت کی تحریک کے باعث امریکی مردوں میں فخش فلموں اور آن لائن ویڈیو گیمیں کھیلنے کا رحجان بڑھا ہے۔ نام نہاد حقوق نسواں کی مہمات میں مردانگی کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کمیونسٹ سوچ امریکہ کو تباہ کر رہی ہے۔ اور اس میں بظاہر وہ خواتین کو ہدف بنائے ہوئے ہیں لیکن حقیقتاً انکا نشانہ امریکی مرد ہیں۔ https://twitter.com/RonFilipkowski/status/1455120663639953408?s=20 سینٹر ہالے کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں مردانگی کو ایک زہر کے طور پر پش کرتی ہے، جس کے باعث نوجوان مرد ہمت، جواں مردی اور خود مختاری کو معاشرے کے لیے ایک خطرے کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔ انہوں نے اپنی جماعت کی کمزور ہوتی عوامی مقبولیت کی وجہ بھی حقوق نسواں کی خصوصی...
افغان حکومت نے ملک میں تمام غیر ملکی نقدی پر پابندی لگا دی

افغان حکومت نے ملک میں تمام غیر ملکی نقدی پر پابندی لگا دی

معیشت
امارات اسلامیہ افغانستان نے ملک میں تمام غیر ملکی نقدی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پالیسی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد اور موجودہ مالی حالات کے پیش نظر یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ملکی مفاد میں ہے کہ تمام افغان بلا تفریق تجارت کے لیے ملکی نقدی استعمال کریں۔ انکا کہنا تھا کہ جو کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے قانون کا سامنا کرنا ہو گا۔ ٹویٹر پر جاری باقائدہ بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پالیسی تمام شہریوں پر مساوی لاگو ہو گی، اس میں کسی تاجر، دکاندار، افسر یا شہری کی تفریق نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈالر جبکہ سرحدی علاقوں میں متعلقہ ملک کی نقدی استعمال کی جارہی تھی، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے مشکلات اور قائمقام حکومت کو تجارت کے حساب کتاب میں مشکلات کا سامنا تھا۔ طالبان نے ...
افغانستان اور عراق میں ناکامی امریکی نااہلی، لاپرواہی اور بدانتظامی کی علامت ہے، موجودہ عالمی صورتحال میں امریکی رویہ خلیجی قیادت میں تذبذب اور خوف بڑھا رہا ہے: شہزادہ ترکی الفیصل

افغانستان اور عراق میں ناکامی امریکی نااہلی، لاپرواہی اور بدانتظامی کی علامت ہے، موجودہ عالمی صورتحال میں امریکی رویہ خلیجی قیادت میں تذبذب اور خوف بڑھا رہا ہے: شہزادہ ترکی الفیصل

عالمی
نام نہاد دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ اور سامراجی منصوبوں میں ناکامی کے بعد امریکہ ہی نہیں اسکے اتحادی بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ سعودی عرب کے جاسوس ادارے کے سابق سربراہ، امریکہ میں سابق سعودی سفیر، عالمی امور کے ماہر اور شاہی خاندان کے اہم ترین افراد میں سے ایک; شہزادہ ترکی الفیصل نے اسی حوالے سے ایک تازہ انٹرویو میں امریکہ پر شدید بداعتمادی کا اظہار کیا ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ خصوصاً افغانستان میں امریکی ناکامی کے بعد خلیجی ممالک کے امریکہ پر اعتماد کو شدید دھچکا لگا ہے۔ مقامی حکومتیں شدید تذبذب کا شکار ہیں کہ امریکہ اور اسکی نئی قیادت کس حد تک اپنی مسلم اتحادی حکومتوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے۔ شہزادہ فیصل کا کہناتھا کہ امریکہ اور خلیجی ممالک کا اتحادعلاقائی استحکام کا ضامن رہا ہے، لیکن صدر بائیڈن اس حوالے سے زیادہ فکرمند نظر نہیں آرہے، انہیں بہت سو...
بریگزٹ: فرانس اور برطانیہ کے مابین ماہی گیری کا تنازعہ جاری، بڑی تجارتی بندش اور پابندیوں کی دھمکیاں

بریگزٹ: فرانس اور برطانیہ کے مابین ماہی گیری کا تنازعہ جاری، بڑی تجارتی بندش اور پابندیوں کی دھمکیاں

عالمی
بریگزٹ کے بعد فرانس اور برطانیہ میں تنازعات کا سلسلہ طول پکڑ رہا ہے، بیشتر تنازعات میں سب سے اہم اور بڑا مسئلہ مچھلی کے شکار اور پانیوں کا ہے۔ حال ہی میں فرانس نے ایک برطانوی کشتی ضبط کی ہے جو بقول فرانس بغیر اجازت کے فرانسیسی پانیوں میں شکار کر رہی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ فرانس نے دھمکی دی ہے کہ اگر برطانیہ نے فرانسیسی ماہی گیروں کو مزید اجازت نامے جاری نہ کیے تو فرانس بھی برطانوی ماہی گیروں پر پابندی لگا دے گا۔ فرانسیسی وزیر برائے سمندری آمدورفت آنسک گیراردین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ برطانوی کشتی کو سائینے کے ساحلی علاقے سے پکڑا گیا اور واپس برطانیہ کی حدود میں چھوڑا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور کشتی کو تنبیہ دیتے ہوئے چھوڑ دیا، تاہم دونوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فرانسیسی وزیر کے مطابق وہ معاملے کو یورپی کمیشن اور برطانیہ کے سامنے اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ بریگزٹ معاہدے کے تحت برطان...
سابق افغان فوجی اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر داعش میں شمولیت، گروہ کے 6 ماہ میں مغرب پر حملوں کے قابل ہو جانے کا امریکی دعویٰ، طالبان نے کسی قسم کے خطرے کو مسترد کر دیا، مدد لینے سے بھی انکار

سابق افغان فوجی اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر داعش میں شمولیت، گروہ کے 6 ماہ میں مغرب پر حملوں کے قابل ہو جانے کا امریکی دعویٰ، طالبان نے کسی قسم کے خطرے کو مسترد کر دیا، مدد لینے سے بھی انکار

عالمی
امارات اسلامیہ افغانستان ہمیشہ ہی امریکہ اور نیٹو افواج پر داعش کی مدد کا الزام لگاتی رہی ہے تاہم اب سابق افغان انتظامیہ کے بھگوڑے فوجی اور اعلیٰ اہلکاروں کے داعش میں شامل ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے بھی اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق فوجی اہلکار داعش میں شامل ہو کر حکومت کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ نے افغانستان پر قبضے کے دوران مقامی فوج کی تیاری پر 88 ارب ڈالر خرچ کیے تھے، اور 3 لاکھ کی فوج کھڑی کی تھی، تاہم رواں سال کے وسط میں یہ فوج امریکیوں کے نکلتے ہی مرکز سے یوں غائب ہو گئی کہ جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ طالبان نے ملک میں امن کے لیے تمام افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا اور قابض افواج کے انخلاء کے بعد مل کر ملک کے لیے کام کرنے کی دعوت دی۔ تاہم بشتر افراد نے پہلے پنجشیر میں قلعہ بند ہو کر حکومت کی عم...

Contact Us