Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکہ میں دوا ساز نجی کمپنی کی لیبارٹری سے غیر قانونی طور پر محفوظ کردہ چیچک وائرس کے 15 نمونے برآمد: لیبارٹری بند، تحقیقات شروع

امریکہ میں دوا ساز نجی کمپنی کی لیبارٹری سے غیر قانونی طور پر محفوظ کردہ چیچک وائرس کے 15 نمونے برآمد: لیبارٹری بند، تحقیقات شروع

رہن سہن
امریکی ایف بی آئی اور سی ڈی سی نے ریاست پنسلوینیا میں ایک بڑی ادویات ساز کمپنی میرک کی لیبارٹری سے غیر قانونی طور پر محفوظ کردہ چیچک کے جراثیموں کے مشتبہ نمونے برآمد کیے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جراثیم ٹیکوں کی 15 شیشیوں میں تھے۔ ادارے نے فوری طور پر محکمہ داخلہ کو اطلاع دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے لیبارٹری کو فوری مکمل بند کر دیا ہے اور سی ڈی سی یعنی قومی ادارہ برائے انسداد بیماری نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ میرک کے مطابق کمپنی کا عملہ نمونے سے متاثر نہیں ہے تاہم انتظامیہ کو تشویش ہے کہ نمونے کہاں اور کیوں تیار کیے گئے؟ میرک کی پنسلوینیا میں عالمی معیار کی 2 لیبارٹریاں ہیں تاہم اسے جان لیوا بیماری پر تحقیق کرنے اور اسکے جراثیموں کے نمونے رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ چیچک ایک جان لیوا بیماری ہے جو ویریولا نامی وائرس سے لاحق ہوت...
روس کا بغیر پائلٹ ٹیکنالوجی کی 5ویں نسل کا جنگی طیارہ چیک میٹ 2023 میں متعارف کرنے کا اعلان کر دیا: آزمائشی پرواز کی ویڈیو بھی جاری

روس کا بغیر پائلٹ ٹیکنالوجی کی 5ویں نسل کا جنگی طیارہ چیک میٹ 2023 میں متعارف کرنے کا اعلان کر دیا: آزمائشی پرواز کی ویڈیو بھی جاری

روس
روس نے بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے کا منصوبہ عیاں کر دیا ہے۔ ریاستی ترقیاتی کاپوریشن کی جانب سے سامنے آنے والے اعلان کے مطابق روس بادلوں کی اونچائی سے اوپر پرواز کے اہل بغیر پائلٹ جنگی طیارے پر کام جاری رکھے ہے، طیارہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے بلکہ دشمن کی نظروں سے بچے رہنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔ اعلان لے ساتھ روسی عسکری انتظامیہ نے ایک ویڈیو بھی شائع کی ہے جس میں ٹیکنالوجی کی پانچویں نسل کے سخوئی سو-75 المعروف چیک میٹ کو پرواز بھرتے دکھایا گیا ہے۔ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس اس طیارے میں پائلٹ کے بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور اسے زمین سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔طیارہ خود کار نظام کے تحت زمین سے بغیر ہدایات کے بھی کامیاب پرواز اور حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی انتظامیہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک اہلکار طیارے کے تعارف میں کہتا نظر آتا ہے کہ دفاعی صنعت میں کام کرنے والے پیشہ...
فرانس میں بچیوں میں جسم فروشی کا بڑھتا رحجان: حکومت کی جانب سے آگاہی و اصلاحی مہم کا آغاز

فرانس میں بچیوں میں جسم فروشی کا بڑھتا رحجان: حکومت کی جانب سے آگاہی و اصلاحی مہم کا آغاز

رہن سہن
فرانس میں کم عمر لڑکیوں/بچیوں میں جسم فروشی کے بڑھتے رحجان کو روکنے کے لیے حکومت نے نئی مہم شروع کی ہے۔ ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سیکولر یورپی ملک کے دارالحکومت میں کم از کم 10 ہزار بچیاں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہیں۔ حکومت نے میڈیا مہم اور اصلاحی منصوبے کے لیے 1 کروڑ 40 لاکھ یورو کی رقم مختص کی ہے، جس میں کم عمر لڑکیوں اور انکی دلالی کرنے والوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی کہ ان کے اس کام سے بچیوں پر انفرادی اور سماجی سطح پر کیا نقصانات ہوتے ہیں۔ مہم کا انتظام وزارت برائے قومی ہم آہنگی اور شعبہ صحت کو دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اعلیٰ عہدے داروں کا کہنا تھا کہ مسئلے کی سنگین صورتحال کے باعث اب اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مہم کے تحت دھندے میں ملوث بچیوں کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا جائے گا اور انکی دلالی کرنے والے افراد کو بھی معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا۔ تحقیقات...
برطانیہ مزید حیلے بہانے تراشنا بند کرے اور سن 71 سے تعطل کی شکار 40 کروڑ پاؤنڈ کی خطیر رقم واپس کرے: ایرانی وزیر خارجہ

برطانیہ مزید حیلے بہانے تراشنا بند کرے اور سن 71 سے تعطل کی شکار 40 کروڑ پاؤنڈ کی خطیر رقم واپس کرے: ایرانی وزیر خارجہ

عالمی
ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 1971 سے تعطل کی شکار اسکی 40 کروڑ پاؤنڈ کی خطیر رقم واپس کی جائے۔ ایران نے سن 71 میں برطانیہ سے 1500 چیف ٹین ٹینک خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم برطانوی نواز شاہ رضا پہلوی کی حکومت کے گرتے ہی برطانیہ نے ٹینک مہیا کرنے سے انکار کر دیا، اور اس کے لیے ادا رقم بھی واپس نہ کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نائب وزیر خارجہ علی باگری قانی نے دورہ لندن کے دوران برطانوی اعلیٰ عہدے داروں کے سامنے معاملے کو اٹھایا ہے اور رقم کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ برطانیہ کو مزید حیلے بہانے تراشنے کے بجائے ایرانی قوم کی رقم واپس کردینی چاہیے۔ ایک طرف ایرانی حکومت نے 40 سال سے لٹکی رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ برطانوی سیاستدان ادائیگی کو ایران میں قید دوہری شہریت کے حامل برطانوی شہریوں کی...
ایکواڈور جیل: گینگ جھڑپ میں 68 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی

ایکواڈور جیل: گینگ جھڑپ میں 68 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی

نظامت
جنوب امریکی ملک ایکواڈور کی ایک جیل میں مختلف گینگ کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم 68 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جمعے کی شب گوآیاکوئل نامی شہر کی مرکزی جیل میں اچانک گینگوں کے مابین جھڑپ شروع ہو گئی۔ جیل کو لاس کانیروس نامی گینگ کا اہم مرکز مانا جاتا ہے، جسے مبینہ طور پر میکسیکو کے سینالاؤ کارٹل کی حمایت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ جیل کے بلاک نمبر 2 میں ہوئی جہاں مختلف مقامی گینگوں کے مابین شروع ہونے والی جھڑپ جلد خونی کھیل میں بدل گئی۔ جھڑپ کے وقت جیل کے اس حصے میں 700 افراد قید تھے، جن میں سے 68 ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ انٹرنیٹ پر کئی انسانیت سوز مناظر کی ویڈیو نشر کی گئی ہیں، جن میں کچھ میں مارنے کے بعد کراہتے قیدیوں کو جلانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس دوران بیچ بچاؤ کی کوئی کوشش نہیں کی، اور اگلے دن صبح جب سب تھک ہار کر بیٹھ...
امریکی اور اسرائیلی محکمہ مالیات میں اہم سائبر سکیورٹی معاہدہ: عالمی ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق

امریکی اور اسرائیلی محکمہ مالیات میں اہم سائبر سکیورٹی معاہدہ: عالمی ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق

معیشت
امریکہ اور فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے مابین سائبر سکیورٹی کا نیا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت عالمی مالیاتی نظام پر کنٹرول کو مزید سخت اور مظبوط کیا جائے گا۔ امریکی وزارت مالیات نے اسرائیلی شعبہ مالیات کے ساتھ اہم اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مل کر عالمی مالیاتی نظام کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے پر کام کریں گے۔ امریکی محکمہ مالیات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر سکیورٹی کے لیے خصوصی مشترکہ عملہ بھرتی کیا جائے گا جو ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے اور شعبے میں ہونے والی جدید ترین پیش رفت سے متعلق نہ صرف انتظامیہ کو آگاہ رکھے گا بلکہ امریکی اور عالمی مالیاتی نظام کے تحفظ پر بھی کام کرے گا۔ امریکی وزارت کے ایک اہم عہدے دار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے رینسم ویئر سے بہت نقصان اٹھایا ہے، یہ اتحاد ناگزیر تھا، اس سے امریکی معیشت اور قومی سلامتی...
بیلا روس پر معاشی پابندیوں کا سلسلہ: صدر لوکاشنکو نے یورپ کو گیس کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی

بیلا روس پر معاشی پابندیوں کا سلسلہ: صدر لوکاشنکو نے یورپ کو گیس کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی

عالمی
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے مغربی اتحادیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انکے ملک پر مزید معاشی پابندیاں لگائی گئیں تو وہ مغربی یورپ کو گیس کی ترسیل بند کر دیں گے۔ مشرقی یورپی ریاست کے صدر کی جانب سے دھمکی یورپی اتحاد کی جانب سے بیلا روس پر معاشی پابندیوں کے پانچویں دور پر بات چیت شروع کرنے کے موقع پر سامنے آئی ہے۔ یمال یورپ گیس ترسیل کا منصوبہ روسی علاقے یمال سے شرو ع ہوتا ہے اور رستے میں بیلا روس اور پولینڈ سے گزرتے ہوئے جرمنی کے شہر فرانکفرٹ تک پہنچتا ہے۔ منصوبے میں پولینڈ اور جرمنی کی مقامی کمپنیاں حصہ دار ہیں، بیلا روس اور روس کا حصہ معروف توانائی کمپنی گیس پروم کی ملکیت میں ہے۔ بیلا روسی صدر نے پالیسی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپ کو چلنے کے لیے گیس فراہم کرتے ہیں اور یہ ہم پر پابندیاں لگاتے ہیں، ہم پر سرحدیں بند کرتے ہیں، انہیں سمجھنا چاہیے کہ اگر ہم نے انکی گیس بند ک...
سویڈن کا 12 سال کی عمر کے بچوں کو جنس تبدیل کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

سویڈن کا 12 سال کی عمر کے بچوں کو جنس تبدیل کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

رہن سہن
سویڈن کی حکومت نے 12 سال کی کم عمر کے بچوں کو جنس تبدیل کرنے کی اجازت دینے کا قانون لانے کی پیشکش کی ہے۔ یورپی ملک کے وزیر برائے سماجی بہبود نے قانونی مسودے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بچوں کو انکی پسند کی جنس منتخب کرنے کی اجازت ہو گی اور کسی قسم کے طبی معائنے یا ڈاکٹری اجازت کی قانونی بندش بھی نہیں رہے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق نئے قانونی مسودے کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے میں حالیہ قانون میں ترمیم کر کے جنس تبدیل کرنے والے کو قومی اندراج کی اجازت دی جائے گی، اور دوسرے حصے میں شخص کو جنس میں طبی تبدیلی کی مکمل آزادی دی جائے گی۔ حالیہ قانون کے مطابق جنس تبدیلی کے لیے طبی معائنہ اور ڈاکٹر کی مشروط منظوری یعنی ہارمون کے مطابق انتخاب کی شرط لاگو تھی، اس کے علاوہ کم از کم عمر 18 برس مقرر تھی۔ ممکنہ قانون کو متعارف کرواتے ہوئے وزیر برائے سماجی بہبود کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کے لیے اسک...
چین کا خوف: امریکہ نے جزیرہ گوآم میں آئرن ڈوم دفاعی نظام نصب کر دیا، دسمبر تک تجربات جاری رکھنے کا بھی اعلان

چین کا خوف: امریکہ نے جزیرہ گوآم میں آئرن ڈوم دفاعی نظام نصب کر دیا، دسمبر تک تجربات جاری رکھنے کا بھی اعلان

عالمی
ابھرتی چینی قوت سے خوف زدہ امریکہ نے چین سے قریب ترین اپنے فوجی اڈے پر دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے بحرالکاہل میں جزیرہ گوام کے مقام پر اسرائیلی ساختہ آئرن ڈوم دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔ خبر کے مطابق انتظامیہ تجربے کی کامیابی سے متعلق کچھ بتانے سے گریزاں ہے البتہ تجربات کو دسمبر تک جاری رکھنے کا عندیا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آئرن ڈوم اسرائیلی میزائل دفاعی نظام ہے جسے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست حماس کے راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے گزشتہ دس برسوں سے کامیابی سے استعمال کررہی ہے۔ البتہ کچھ ماہ قبل ہوئی جھڑپ میں سامنے آیا ہے کہ حماس نے بھاری مقدار میں راکٹ داغنے کی صلاحیت حاصل کر کے آئرن ڈوم کو شکست دے دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صیہونی انتظامیہ نے فوری جنگ بندی کی درخواست کی اور اب امریکی امداد سے قابض صیہونی انتظامیہ آئرن ڈوم کو مزید جدید اور مؤثر بنانے...
سابق بی بی سی صحافی اور لکھاری رابن آئیتکن کا لبرل مغربی میڈیا کے بارے میں انکشافات سے بھرپور انٹرویو، شہریوں سے آگاہی حاصل کرنے کی درخواست – ویڈیو

سابق بی بی سی صحافی اور لکھاری رابن آئیتکن کا لبرل مغربی میڈیا کے بارے میں انکشافات سے بھرپور انٹرویو، شہریوں سے آگاہی حاصل کرنے کی درخواست – ویڈیو

ابلاغ
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے سابق صحافی رابن آئیتکن نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں مغربی نشریاتی اداروں کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ رابن کا کہنا تھا کہ مغربی ذرائع ابلاغ اور اسکے زیر اثر دنیا بھر میں نشریاتی ادارے بڑے واقعات کے بارے میں رائے کو انتہائی چالاکی سے اپنے مطابق ڈھالتے ہیں۔ رابن کا کہنا تھا کہ لبرل مغربی نشریاتی اداروں پر قابض ہیں اور یہ نہ صرف اہم اور بڑے واقعات کو انتہائی نرم اور قابل قبول انداز میں نشر کرتے ہیں بلکہ معمولی خبروں میں بھی انکا کوئی نہ کوئی خفیہ ایجنڈا پوشیدہ ہوتا ہے۔ برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی خبر کو پڑھتے یا سنتے ہوئے اس میں پوشیدہ ایجنڈے کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ رابن آئیتکن نے خصوصی طور پر مغربی ناظرین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صارفین کو کبھی بھی صحیح خبر اور تناظر پیش نہیں کیا جاتا، کیونکہ اس سے لبرل ایجنڈا متاثر ہو سک...

Contact Us