Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

اسرائیلی وزارت دفاع پر موسوی فوج نامی گروہ کا سائبر حملہ: 11 ٹیرا بائٹ ڈیٹا نکالنے کا دعویٰ، کچھ تصاویر اور دستاویزات شائع کر دیں

اسرائیلی وزارت دفاع پر موسوی فوج نامی گروہ کا سائبر حملہ: 11 ٹیرا بائٹ ڈیٹا نکالنے کا دعویٰ، کچھ تصاویر اور دستاویزات شائع کر دیں

فن/ٹیکنالوجی
فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر سائبر حملے میں ملوث ایک غیر معروف "موسوی فوج" نامی گروہ نے سابق وزیر دفاع بینی گانٹز سمیت فوجیوں کی تصاویر اور نجی محافل کی ویڈیو شائع کر دی ہیں۔ عیاں کردہ ڈیٹا میں کچھ انتظامی دستاویزات بھی شامل ہیں۔ ٹیلی گرام پر دستاویزات شائع کرتے ہوئے گروہ نے لکھا ہے کہ ان کے پاس کچھ حساس دستاویزات بھی موجود ہیں، جن وزارت دفاع اور داخلہ کے لیے حساس ہیں۔ موسوی فوج نامی گروہ نے مزید لکھا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے اسرائیلی ڈیٹا پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جلد قابض صیہونی انتظامیہ کے جرائم کو دنیا کے سامنے عیاں کیا جائے گا۔ موسوی فوج کا سامنے لایا اب تک کا ڈٰیٹا عمومی نوعیت کا ہے، جن میں اعلیٰ افسران کی تصاویر اور کچھ خطوط شامل ہیں۔ ایک خط میں صیہونی وزیر دفاع نے اردن کے ہم منصب کو 2010 میں دوستی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔تاہم کچھ افسران کی نجی معلومات جن میں انکے ...
امریکہ چاہے تو چین کو 10 بار ختم کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے، پر چین یقینی بنائے گا کہ امریکہ کو ایک ہی بار میں صفحہ ہستی سے مٹا دے: چینی اخبار کے مدیر کا امریکی اخبار کی تحریر پر تبصرہ

امریکہ چاہے تو چین کو 10 بار ختم کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے، پر چین یقینی بنائے گا کہ امریکہ کو ایک ہی بار میں صفحہ ہستی سے مٹا دے: چینی اخبار کے مدیر کا امریکی اخبار کی تحریر پر تبصرہ

عالمی
معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مدیر ہو شی جن نے امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک تحریر پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کبھی بھی امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی جاہلانہ دوڑ میں شامل نہیں ہو گا، چین صرف دفاعی صلاحیت تک محدود رہے گا۔ فنانشل ٹائمز کی تحریر میں چین اور امریکہ کے مابین جاری کشیدگی پر جوہری دوڑ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مداخلت/ ثالثی کے بغیر اس دوڑ کو روکنا ناممکن ہو گا، جس پر ہو شی جن نے کہا کہ چین ایسی کسی بے وقوفی کا حصہ نہیں بنے گا، چین ایسی کسی بھی دوڑ کو جہالت مانتا ہے، امریکی اس خود ساختہ دوڑ میں چین کو 10 بار ختم کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے، لیکن اسے نہیں بھولنا چاہیے کہ چین صرف اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ امریکہ کو ایک ہی بار ختم کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھے۔ https://twitter.com/HuXijin_GT/status/1453393698343948289?s=20 فنانشل ٹائمز کی ...
آسٹریلیا کی مغربی ایماء پر چین سے عداوت: ایشیائی ملک نے آسٹریلیا سے کوئلہ خریدنا بند کر دیا، روس اور انڈونیشیا سے درآمد عروج پر

آسٹریلیا کی مغربی ایماء پر چین سے عداوت: ایشیائی ملک نے آسٹریلیا سے کوئلہ خریدنا بند کر دیا، روس اور انڈونیشیا سے درآمد عروج پر

عالمی
چین نے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روس سے کوئلے کی درآمد بڑھا دی ہے۔ چین کو آسٹریلیا کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث توانائی کی طلب پورے کرنے میں رکاوٹ کا سامنا تھا جسے چین نے روس اور انڈونیشیا سے پورا کر لیا ہے اور ملکی تاریخ کا بدترین توانائی کا بحران حل ہو گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین کی توانائی کی طلب میں گزشتہ ستمبر میں 3 کروڑ 30لاکھ ٹن کا اضافہ درج کیا گیا، جو مجموعی طلب میں 76٪ کا نمایاں اضافہ تھا، تاہم مغربی ایماء پر آسٹریلیا کے چین کے خلاف بنتے عسکری اتحادوں پر چین آسٹریلیا سے نالاں تھا۔ چین نے فوری طلب کو پورا کرنے کے لیے روس اور انڈونیشیا سے رابطہ کیا اور بغیر کسی تاخیر کے ملکی ضرورت کو پورا کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ چین نے روس سے ستمبر میں 37 لاکھ ٹن کوئلہ خریدا، جو آگست میں خریدے کوئلے سے 28٪ زیادہ تھا، جبکہ گزشتہ سال کی نسبت یہ مقدار 230٪ زیادہ تھ...
جمناسٹک عالمی چیمپین مقابلے میں روسی کھلاڑی دینا آویرینا نے 15ویں بار سونے کا تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، بہن ارینا دوسرے نمبر پر – ویڈیو

جمناسٹک عالمی چیمپین مقابلے میں روسی کھلاڑی دینا آویرینا نے 15ویں بار سونے کا تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، بہن ارینا دوسرے نمبر پر – ویڈیو

روس, کھیل
https://twitter.com/intlgymnast/status/1453396680385171463?s=20 https://twitter.com/gymnastics/status/1453328613558956039?s=20 https://twitter.com/SukiyaBangaichi/status/1453333117503041545?s=20 https://twitter.com/RusEmbSriLanka/status/1453372154116907010?s=20 https://twitter.com/Aggi037/status/1453351507190075394?s=20 روسی جمناسٹک کھلاڑی دینا آویرینا نے 15ویں بار عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قومی کھاڑی کو مبارکبار دی اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جاپان کے شہر کیتاکیوشو میں جاری مقابلوں میں 23 سالہ دینا نے 13 کھلاڑیوں کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے، دینا نے مقابلہ جیت کر اپنی ہی ملک کی کھلاڑی یوگینیا کانائیوا کا 13 سونے کے تمغے جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ عالمی مقابلوں میں دی...
یورپی یونین ہمارے سر پر بندوق نہ تانے، رویہ نہ بدلا تو بریگزٹ کی طرز پر پولیگزٹ ہو گا: پولینڈ وزیراعظم

یورپی یونین ہمارے سر پر بندوق نہ تانے، رویہ نہ بدلا تو بریگزٹ کی طرز پر پولیگزٹ ہو گا: پولینڈ وزیراعظم

عالمی
پولینڈ کے وزیراعظم ماتیعوسزموراویئسکی نے یورپی اتحاد کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اپنا رویہ نہ بدلا اور پولینڈ پر دباؤ جاری رکھا تو پولینڈ بھی پوری قوت سے جواب دے گا۔ انکا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے پولینڈ کے سر پر بندوق تانی ہوئی ہے، اور جیسے کہ پولینڈ کے خلاف تیسری عالمی جنگ کا اعلان کیا جارہا ہے۔ عالمی وباء کے دوران پولینڈ پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولینڈ کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی جواب دے۔ پولینڈ کے وزیراعظم کی جانب سے سخت الفاظ پر مبنی بیان یورپی یونین عدالت کی جانب سے مقامی قوانین کے خلاف متنازعہ فیصلہ سنانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر پولینڈ کی اعلیٰ عدالت نے مداخلت کرتے ہوئے حکومت کو اس پر عملدرآمد سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کے قوانین کے تحت بھی ممالک کے اندرونی قوانین کو یورپی یونین کے قوانین پر فوقیت حاصل ہے لیکن اتحادی انتظامیہ پولینڈ پر مالی دباؤ بڑھا کر ...
سابق سعودی جاسوس اہلکار سعد الجبری کا تہلکہ خیز انٹرویو: سعودی شہزادے محمد بن سلمان پر قتل کے منصوبے کا الزام، شہزادے کو بے رحم نفسیاتی مریض قرار دے دیا

سابق سعودی جاسوس اہلکار سعد الجبری کا تہلکہ خیز انٹرویو: سعودی شہزادے محمد بن سلمان پر قتل کے منصوبے کا الزام، شہزادے کو بے رحم نفسیاتی مریض قرار دے دیا

ابلاغ
سعودی عرب کے جاسوس ادارے کے سابق اہلکار سعد الجبری نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو خصوصی انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ الجبری نے محمد بن سلمان کے بارے میں بے رحم نفسیاتی مریض کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ الجبری کو سابق ولی عہد اور جاسوس ادارے کے سربراہ محمد بن نائف کا قریبی مانا جاتا ہے، جو محمد بن نائف کی 2017 میں مبینہ برطرفی کے فوری بعد ملک سے فرار ہو کر کینیڈا منتقل ہو گئے تھے۔ الجبری نے انٹریو میں کہا ہے کہ محمد بن سلمان انکی جان کا دشمن ہے اور انہیں قتل کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے۔ انہوں نے انٹرویو کا آغاز؛ "میں یہاں ایک نفیساتی مریض کے بارے میں بات کرنے آیا ہوں، جو مشرق وسطیٰ میں بڑے وسائل کا مالک ہے اور نہ صرف اپنے لوگوں بلکہ امریکیوں اور پوری دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔" کے الفاظ سے کیا۔ الجبری کا مزید کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کے پاس جذبات...
ملکی سیاست میں مداخلت پر ترکی کا سخت ردعمل: 10 مغربی ممالک نے مداخلت سے اجتناب کا وضاحتی بیان جاری کر دیا، ترک صدر نے سفراء کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

ملکی سیاست میں مداخلت پر ترکی کا سخت ردعمل: 10 مغربی ممالک نے مداخلت سے اجتناب کا وضاحتی بیان جاری کر دیا، ترک صدر نے سفراء کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

عالمی
ترک حکومت نے مغربی ممالک کی جانب سے ملکی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے وضاحتی بیان کے بعد 10 ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے عثمان کاوالا کے خلاف قائم مقدمات پر 10 مغربی ممالک کے مشترکہ حمایتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، ترکی کو نوآبادیات یا طفیلی ریاست نہ سمجھا جائے۔ مغربی ممالک کو کوئی حق نہیں کہ وہ ترک عدالتی نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرے اور جیل میں قید ایک ملزم کو رہا کرنے کا مطالبہ کرے۔ اس حوالے سے ترک صدر نے وزیرخارجہ میولود چاؤش اوعلو کو فوری ان ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ جواب میں امریکہ سمیت تمام 10 ممالک کے سفارت خانوں نے باقائدہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ویانا معاہدے کی شق نمبر 41 کے پاب...
ترکی کو ایف-35 منصوبے سے نکالنے اور رقم کی تلافی کے لیے نیٹو کی جانب سے ایف-16 طیاروں کو جدید بنانے کی پیشکش: وزیر دفاع کا تکنیکی کام شروع ہونے کا دعویٰ، امریکہ کا تبصرے سے انکار

ترکی کو ایف-35 منصوبے سے نکالنے اور رقم کی تلافی کے لیے نیٹو کی جانب سے ایف-16 طیاروں کو جدید بنانے کی پیشکش: وزیر دفاع کا تکنیکی کام شروع ہونے کا دعویٰ، امریکہ کا تبصرے سے انکار

عالمی
ترک حکومت کے مطابق ملکی فضائیہ میں شامل ایف-16 جنگی طیاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے منصوبے پر تکنیکی کام شروع ہو گیا ہے۔ وزیر دفاع خلوصی آکار نے یورپی دورے میں واپسی پر تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نیٹو کی دفاع صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوعان بھی پہلے اس منصوبے کی طرف اشارہ کر چکے ہیں، تاہم امریکہ نے تاحال اسکی باضابطہ منظوری نہیں دی ہے۔ ترک صدر نے گزشتہ ہفتے افریقی دورے سے واپسی پر کہا تھا کہ ترکی کو ایف-35 منصوبے سے نکالنے کی تلافی کرتے ہوئے نیٹو اتحادیوں نے ترکی کو ایف-16 طیاروں کو جدید بنانے کے منصوبے کی پیشکش کی ہے، ترکی نہ صرف اپنے موجودہ طیاروں کو جدید بنائے گا بلکہ کچھ نئے طیارے بھی حاصل کر چکے گا۔ یاد رہے کہ اگرچہ نیٹو کا ایف-35 منصوبہ کھٹائی کا شکار ہے لیکن ترکی کو منصوبے سے نکالنے اور اسکی ڈیڑھ ارب ڈالر کے قریب کی سرما...
ترک صدر ایردوعان کا اندرونی سیاست میں مداخلت پر 10 مغربی ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دینے کا فیصلہ

ترک صدر ایردوعان کا اندرونی سیاست میں مداخلت پر 10 مغربی ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دینے کا فیصلہ

عالمی
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے وزیر خارجہ میولود چاؤش اوعلو کو ہدایت کی ہے کہ اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والے ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا جائے۔ ترک صدر کی جانب سے سخت کارروائی کا اعلان ان ممالک کی جانب سے ملکی سیاست میں انتشار پھیلانے اور کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کرنے والے ترک نژاد فرانسیسی شہری عثمان کاوالا کی کھلی حمایت میں مشترکہ مذمتی بیان کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ ان 10 ممالک میں جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، سویڈن اور امریکہ شامل ہیں۔ مغربی اتحادی ممالک نے مشترکہ بیان میں کاوالا کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ ایک عوامی تقریب سے خطاب میں صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیرخارجہ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ہمارے اندروی معاملات میں مداخلت رکنے والے ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دینے پر کام کریں اور اس پر جلد از جلد عمل ہو جان...
بحرالکاہل میں چینی و روسی جنگی بحری مشقیں مکمل – ویڈیو

بحرالکاہل میں چینی و روسی جنگی بحری مشقیں مکمل – ویڈیو

بصری مواد
https://youtu.be/wlGV3T1lhxc چینی اور روسی بحریہ نے بحرالکاہل میں مشترکہ جنگی مشقیں مکمل کر لی ہیں۔ مشقوں میں 3100 کلومیٹر کے دائرے کے تحفظ کی مشق کی گئی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے بحری بیڑے خلیج سوگاروسے گزرے جو جاپانی جزیرے ہونشو اور ہوکائیدو کے درمیان واقع ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے متعدد سوالات اٹھائے جانے پر جاپانی وزارت دفاع کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ چین اور روسی بحری جہاز بین الاقوامی حدود تک رہے اور ملکی حدود کی پامالی نہیں کی گئی۔ روسی ترجمان کے مطابق مشقوں میں جدید آبدوز شکن بحری جہازوں سمیت دونوں ممالک کے 10 سے زائد جہازوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بحرالکاہل میں چین اور امریکہ کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ چین امریکہ پر خطے میں مداخلت اور عدم استحکام کی پالیسیوں کا الزام لگا رہا ہے جبکہ امریکہ مؤقف ...

Contact Us