Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

چین (بڑی آبادی) اور روس (بڑا خطہ) کی بڑھتی قربت: مغربی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع

چین (بڑی آبادی) اور روس (بڑا خطہ) کی بڑھتی قربت: مغربی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر چین کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے روس رواں ہفتے ماسکو میں چین کے اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا جائے گا جن کے ساتھ علاقائی امن، سلامتی اور تذویراتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چینی دفتر خارجہ نے بھی اجلاس کی تصدیق کرے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمیشن برائے خارجہ امور کے سربراہ اور امریکی امور کے ماہر یانگ جیچی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کئی روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گیا ہے۔ وفد روس کے بعد کروشیا اور سلووینیا بھی جائے گا۔ دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی ذرائع ابلاغ یانگ جیچی کو صدر شی جن پنگ کا سب سے قابل اعتماد مشیر کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ دوسری طرف اس اجلاس پر گفتگو کرتے ہوئے مغربی تجزیہ کار اسے بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی اور رقبے کے لحاض سے سیارے کے سب سے بڑے ملک کے درمیا...
ویکسین کا 75٪ استعمال صرف 10 ممالک میں ہوا ہے، منصفانہ تقسیم تک وباء سے تحفظ ناممکن ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

ویکسین کا 75٪ استعمال صرف 10 ممالک میں ہوا ہے، منصفانہ تقسیم تک وباء سے تحفظ ناممکن ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

اردو نیوز, نظامت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے تنبیہ کی ہے کہ دنیا کو لپیٹ میں لینے والی اگلی وباء کووڈ-19 سے بھی زیادہ متعدی اور مہلک ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارے کے 194 رکن ممالک کے سالانہ وزرائے صحت کے اجلاس میں خطاب کے دوان ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں موزی وباء کا یہ آخری حملہ نہیں تھا، لہذا ہمیں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ وائرس کی ارتقائی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگلا وائرس اس سے کہیں زیادہ متعدی اور مہلک ہونے کا امکان ہے، لہٰذا ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ ویکسین کی افادیت کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وائرس کی ہندوستانی قسم سمیت اب تک کی تمام اقسام ویکسین کو ناکام تو نہیں کر سکی ہیں لیکن وائرس میں تغیر کا عمل کبھی نہیں رکتا، اور آئندہ کوئی نئی قسم ہماری اب تک کی ساری تدابیر کو غیرمؤثر بنا سکتی ہے۔ ا...
ہندوستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاہ فنجائی کا داخلہ: قابض انتظامیہ نے وباء کا درجہ دے دیا، مودی مظالم کے ستائے کشمیریوں کی عالمی امداد کی درخواست

ہندوستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاہ فنجائی کا داخلہ: قابض انتظامیہ نے وباء کا درجہ دے دیا، مودی مظالم کے ستائے کشمیریوں کی عالمی امداد کی درخواست

پاکستان
مقبوضہ جموں وکشمیر پہ قابض بھارتی انتظامیہ کی مجرمانہ نااہلیوں کے باعث ریاست میں کورونا کے بعد متعدی سیاہ فنجائی بھی وباء کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی اس متعدی بیماری نے زور پکڑ لیا ہے۔ قابض انتظامیہ نے 1897 کے وبائی امراض قانون کے تحت سیاہ فنجائی سے لاحق ہونے والی بیماری میوکورمائیکوسس کو وباء قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ اس اقدام کے تحت اسپتالوں اور طبی مراکز کو پابند کیا گیا ہے کہ بیماری کے تمام مریضوں کا باقائدہ اندراج کیا جائے۔  مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاوہ ہندوستان کی متعدد دیگر ریاستوں اور علاقوں میں بھی بیماری ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہی ہے۔ انتہائی متاثر علاقوں میں تمل ناڈو، اوڈیسہ، گجرات، چندی گڑھ، تلنگانہ اور راجستھان شامل ہیں۔ سیاہ فنجائی خون اور نظام تنفس کو متاثر کرنے والی فنجائی ہے جو زخم یا سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو...
روس بہانہ، چین نشانہ: برطانیہ کا حالیہ دشمن اول روس ہے، سیکرٹری دفاع والیس نے چین کا گھیرا کرتی بحری قوت کو روس سے جوڑ دیا

روس بہانہ، چین نشانہ: برطانیہ کا حالیہ دشمن اول روس ہے، سیکرٹری دفاع والیس نے چین کا گھیرا کرتی بحری قوت کو روس سے جوڑ دیا

روس
برطانوی سیکرٹری دفاع بین والیس نے روسی آبدوزوں میں جدت اور بحری قوت میں اضافے کو ملک کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے برطانیہ کی بڑھتی عسکری پیداوار کا دفاع کیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اپنی تمام تر اشتعال انگیزی کا نشانہ برطانیہ کو بنائے ہوئے ہے۔  والیس نے برطانوی بحری قوت میں ہونے والے نئے اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس سے ایک بار پھر دنیا میں بحری قوت کے مرکزکے طور پر ابھرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر 3 ارب پاؤنڈ مالیت کی لاگت سے تیار کردہ کوئین الزبتھ نامی طیارہ بردار بحری جہاز کا ذکر کیا اور عوام کو محفوظ مستقبل کی امید دلائی۔  برطانوی سیکرٹری دفاع نے بحری جہاز کی پہلی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ یہ جرسی کی طرف نہیں بلکہ جاپان کی طرف پہلا سفر کرے گا اور خطے میں برطانوی عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔ پہلی ت...
روس عسکری قوت میں تعداد کے اضافے کے بجائے صلاحیت اور مزید جدت لانے کی پالیسی پر گامزن ہے: روسی وزیر دفاع کا نالج فورم سے خطاب میں نئے جدید ہتھیاروں کا تعارف

روس عسکری قوت میں تعداد کے اضافے کے بجائے صلاحیت اور مزید جدت لانے کی پالیسی پر گامزن ہے: روسی وزیر دفاع کا نالج فورم سے خطاب میں نئے جدید ہتھیاروں کا تعارف

روس
روسی وزیر دفاع سیرگئی شوگو نے فوج کو جلد خودکار جنگی ربوٹوں سے آراستہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے لیس جدید ترین ربوٹ میدان جنگ میں خود فیصلے کرنے کی صلاحیت سے لیس فوجی ہوں گے۔ نیو نالج فورم سے خطاب کے دوران روسی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگوں کے اس اہم ترین ہتھیار کا فوج میں شامل ہونا بڑی کامیابی ہے۔ روسی جنگی ربوٹ میدان جنگ میں صورتحال کو بھانپتے ہوئے اہم ترین تذویراتی فیصلے بھی کر سکیں گے، روسی دفاعی پیداواری صنعت کی جانب سے اس میں کمال حاصل کرنا ایک بڑی پیش رفت ہے۔ واضح رہے کہ روس پہلے ہی فوج میں متعدد خود کار اور نیم خود کار جدید مشینوں کی نقاب کشائی کرچکا ہے، جن میں سے کچھ کا باقائدہ جنگوں اور میدان عمل میں استعمال بھی شروع ہو چکا ہے۔ ان ہتھیاروں میں سے ایک اوران-9 نامی مختلف الجہت ربوٹ بھی ہے جو 30 ملی میٹر بندوق، متعدد شعلہ باز اور چار ہدایت یافتہ...
چین، پہاڑی علاقے میں خراب موسم کے دوران دوڑ کا مقابلہ: پھسلن سے حادثہ، 21 ہلاک، متعدد لاپتہ

چین، پہاڑی علاقے میں خراب موسم کے دوران دوڑ کا مقابلہ: پھسلن سے حادثہ، 21 ہلاک، متعدد لاپتہ

رہن سہن
شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو میں دوڑ کا مقابلہ ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث بقاء کی جنگ میں تبدیل ہوگیا، دوڑ کے شرکاء ایک اونچے مقام پر پہاڑی سے پھسل گئے جس کے نتیجے میں 21 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ دوڑ کا اہتمام جِنگتائی پیلے پتھر نامی دریا کے کنارے پر واقع جنگل میں ہوا، اگرچہ جنگل میں 50 مربع کلومیٹر پر محیط پارک سیاحوں کے لیے ایک مقبول اور پرکشش مقام ہے لیکن 100 کلومیٹر لمبی دوڑ میں شدید موسم شرکاء میں جھڑپ کا باعث بن گیا۔ شرکاء جو 20 سے 31 کلومیٹر دوڈ مرحلے پر پہنچے تو ژالہ باری، تیز بارش، سرد اور تیز ہوا کے جھکڑ نے ان کو آلیا۔  موسم میں اچانک تبدیلی کے نتیجے میں 172 افراد پر مشتمل شرکاء  میں متعدد کو ہائپوتھرمیا کا سامنا کرنا پڑا۔ منتظمین نے مقابلے میں شامل متعدد افراد سے رابطہ ختم ہوجانے کی وجہ سے بالآخر مقابلے کو معطل کردیا۔ لاپتہ افراد کی تلاش میں 1200 سے ز...
امریکہ کی جانب سے نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کے اعتراف کے باوجود مشکلات کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری: روس کی مزید 3 کمپنیوں پر پابندیاں عائد

امریکہ کی جانب سے نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کے اعتراف کے باوجود مشکلات کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری: روس کی مزید 3 کمپنیوں پر پابندیاں عائد

روس
امریکی محکمہ خزانہ نے روس-جرمنی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والی روسی بحری کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن پر نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر میں حصہ لینے پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ متعصب پروٹوکٹنگ یورپی انرجی سکیورٹی ایکٹ 2019 (پی ای ای ایس اے) کے تحت امریکہ نے 3 کمپنیوں اور 13 جہازوں پابندیاں عائد کی ہیں۔ قانون بحیرہ بالٹک میں روسی پائپ لائن کی تعمیر کو روکنے اور امریکی زیر اثر ممالک مثلاً یوکرین کو فائدہ پہنچانے کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔ روسی ادارہ برائے سمندری تحفظ مرسپاس پہلے ہی امریکی پابندیوں کا شکار ہے، اور اب کالنگراڈ کی مور ٹرانس سروس اور سمارا ہیٹ اینڈ انرجی پراپرٹی پر بھی پابندیاں عائد ک دی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے رواں ہفتے کے شروع میں وزارت خزانہ کے ذریعے پابندیوں کا اعلان کیا۔ یہ پابندی روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاروف اور امریکی وزیر خ...
امریکی نظام انصاف کے سامنے جب کسی بڑی کمپنی کا مفاد آجائے تو یہ کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دیتا: ایکواڈور کے غریب دیہاتیوں کو انصاف دلانے والے امریکی وکیل کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے

امریکی نظام انصاف کے سامنے جب کسی بڑی کمپنی کا مفاد آجائے تو یہ کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دیتا: ایکواڈور کے غریب دیہاتیوں کو انصاف دلانے والے امریکی وکیل کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے

نظامت
ماحولیاتی مسائل کے معروف امریکی قانون دان سٹیون ڈونژیگر کو عدالت کی توہین کے جرم میں سزا اور قتل کے خطرات کا سامنا ہے۔ ڈونژیگر کے وکلاں کا ماننا ہے کہ امریکی نظام انصاف میں موجود بڑی کمپنیوں کے پِٹھو جج انکے مؤکل کو بہانے سے ضرور سزا دیں گے۔ ڈونژیگر کے وکلاں نے تیل کی بڑی کمپنی شیورون پر انکے مؤکل کے خلاف منفی پراپیگنڈا کی مہم چلانے اور عدلیہ میں موجود اپنے اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے سزا دلانے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔ یاد رہے کہ ڈونژیگر ایکواڈور میں شیورون کمپنی کا تیل خارج ہونے کے باعث نقصان اٹھانے والے غریب دیہاتیوں کے وکیل رہے ہیں جس میں کمپنی کو کروڑوں ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ڈونژیگر کو توہین عدالت کے مقدمے میں مقامی سماجی حلقوں کی حمایت اصل ہے تاہم وکلاں کو شک ہے کہ شیورون عدالت پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا میں گفتگو کے دوران عوام سے مدد کی درخواست ک...
ڈیجیٹل یوآن: ہم ڈالر کے متبادل کی دوڑ میں نہیں، ہم آہنگی کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں، چینی ریاستی بینک کے سربراہ کا بیان

ڈیجیٹل یوآن: ہم ڈالر کے متبادل کی دوڑ میں نہیں، ہم آہنگی کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں، چینی ریاستی بینک کے سربراہ کا بیان

فن/ٹیکنالوجی, مالیات
چین کے ریاستی بینک کے سربراہ زہو ژیاؤچوان نے خودمختار ڈیجیٹل یوآن سے متعلق مغربی میڈیا میں بڑھتے خوف کے جواب میں کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی تجارت میں امریکی ڈالر کا متبادل نہیں ہے بلکہ اسکا مقصد ڈیجیٹل دور کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، خصوصاً آن لائن خریدوفروخت کے رحجان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے متعارف کروایا گیا ہے۔ اعلیٰ چینی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل یوآن کو چینی سکے کے عالمی ہونے کی فوری کوشش نہ سمجھا جائے، ایسے تمام معاملات حکومتی پالیسیوں سے متعلق ہوتے ہیں اور آیا حکومت اپنے سکے کو بین الاقوامی سکہ بنانا بھی چاہتی یا نہیں، لہٰذا ڈیجیٹل یوآن صرف عوام کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ہم متبادل کی دوڑ کے نہیں ہم آہنگی کی کشتی کے سوار ہیں: زہو ژیاؤچوان بیجنگ میں مالیات کے موضوع پر منعقد تقریب سے گفتگو میں چینی مرکزی بینک کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی میڈیا م...
کانگو: آتش فشاں پھٹنے سے آبادی کا بڑا حصہ متاثر، نقل مکانی تیز، لاوا تباہی مچاتے ہوئے شہر کی طرف رواں

کانگو: آتش فشاں پھٹنے سے آبادی کا بڑا حصہ متاثر، نقل مکانی تیز، لاوا تباہی مچاتے ہوئے شہر کی طرف رواں

بصری مواد
افریقی ملک کانگو کے مشرقی شہر گوما میں نیرا گونگو نامی آتش فشاں پہاڑ سے لاوا نکلنا شروع ہو گیا ہے، لاوا اپنے راستے میں آنے والی تمام آبادی اور عوامی سہولیاتی ڈھانچے کو تباہ کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ https://twitter.com/IwacuHomes/status/1396182431267495936?s=20 مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر 5 سے 7 ہزار افراد کو علاقے سے نکال لیا ہے تاہم شہر کی مجموعی پونے سات لاکھ نفوس کی آبادی بھی خطرے میں ہے۔ https://twitter.com/MongiMarguerite/status/1396237715180490758?s=20 https://twitter.com/josemiee2010/status/1396216771674312711?s=20 شہری حکومتی امداد اور اعلان کا انتظار کیے بغیر علاقہ چھوڑ رہے ہیں، اور ہزاروں کی تعداد میں ٹولے کی شکل میں ہمسایہ شہروں کی طرف ہجرت کی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/DrumChronicles/status/1396188248758685698?s=20 مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ...

Contact Us