Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

غلطیاں اور سبق

غلطیاں اور سبق

بلاگ
گورنمنٹ پائلٹ سکول، سیالکوٹ آٹھویں جماعت میں ہمیں ماسٹر فیروز دین صاحب ڈرائنگ سیکھاتے تھے، بہت اعلیٰ ظرف کے انسان اور مشفق استاد تھے۔ ڈرائنگ کے پیریڈ میں پوری جماعت کو ڈرائنگ روم میں جانا پڑتا تھا۔ ڈرائنگ روم قابل دید تھا، پورا ڈرائنگ روم فیروز دین صاحب کے شاہکاروں سے سجا ہوا تھا۔ ایک دن انہوں نے سب طلباء کو گھر سے سیب بنا کر لانے کا کام دیا۔اگلے دن گھریلو مشق دیکھتے ہوئے ایک لڑکے کو کھڑا کیا اور قدرے برہمی سے بولے کہ "یہ تم نے سیب بنا کر نیچے سیب کیوں لکھا ہے؟ کیا تمہیں شک ہے کہ دیکھنے والا اسے سیب کی بجائے کچھ اور سمجھ لے گا؟؟؟ پھر بولے کہ "تم کام ہی ایسا کرو کہ وہ خود بولے، تمہارا کام دیکھتے ہی دیکھنے والا اسے بلا وضاحت پہچان جائے کہ یہ سیب ہے۔" پھر تھوڑے تؤقف کے بعد پوری جماعت سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ "کام کا معیار انسان کی شخصیت کا عکاس ہوتا ہے۔ زندگی میں جو بھی کام کرو پوری لگ...
میرا کشمیر شبِ تاریک کے مشعل بردار سے محروم کر دیا گیا

میرا کشمیر شبِ تاریک کے مشعل بردار سے محروم کر دیا گیا

بلاگ
وہ اک ستارہ جو ضوفگن تھا حیات کے مغربی افق پر سیاہ شب کے پاسبانو خوشی مناؤ کہ وہ بھی ڈوبا محمد اشرف خان صحرائی، کشمیر شبِ تاریک میں کسی قافلے کے مشعل بردار کا چھن جانا ایک ایسا نقصان ہے جس کی بھرپائی ایک مشکل عمل ہے۔ تاریک راتوں میں قندیل رہبانی کا کام انجام دینے والوں کی تعداد بہت مختصر ہوتی ہے۔ ملت اسلامیہ کشمیر ایسے ہی ایک چراغ سے محروم ہوگئی۔  تحریکِ آزادئ کشمیر کی صف اوّل کے رہنما محمد اشرف خان صحرائی سنت یوسفی کی ادائیگی کے دوران اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، اور کشمیری قافلے کا ایک اور چراغ بجھ گیا۔ صحرائی صاحب کا ثبات کوہِ بلند قامت جیسا تھا۔ ایک اونچی چوٹی والے پہاڑ کی مانند، جو زلزلوں میں بھی قائم رہتا ہے۔ وہ عظمتوں اور عزیمتوں کا ایک ایسا پہاڑ تھے جن کے ثبات سے انسانیت حق پر ثابت قدم رہنے کا سبق سیکھتی ہے۔ یہ صحرائی صاحب ہی تھے جنہوں نے عالمِ شباب میں شیخ عبداللہ ...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے: یورپ میں صیہونی لابی کے زیر اثر گروہوں کے ساتھ جھڑپیں اور پولیس تشدد کے واقعات بھی درج – ویڈیو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے: یورپ میں صیہونی لابی کے زیر اثر گروہوں کے ساتھ جھڑپیں اور پولیس تشدد کے واقعات بھی درج – ویڈیو

عالمی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان اور انسانیت کا درد رکھنے والے فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ یورپ کے بعض شہروں میں مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جبکہ کچھ مقامات پر صیہونی حمایت میں نکلنے افراد کے ساتھ جھڑپیں بھی خبر بنی ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=NaRDaL0cHG0 https://www.youtube.com/watch?v=Y1IgfJvaeg0 https://www.youtube.com/watch?v=NFHOLh-EaR4 https://twitter.com/DomCulv/status/1393580437436575747?s=20 https://www.youtube.com/watch?v=n8Hql1nqCCY https://www.youtube.com/watch?v=44K2X7hPqFI https://twitter.com/MehmetArdic_/status/1393550275135344641?s=20 https://twitter.com/monsieurzak932/status/1393553489603842061?s=20 https://twitter.com/RemyBuisine/status/1393544909626425345?s=20 https:...
امریکی آئین کا احترام نہیں کر سکتے تو امریکہ میں رہتے کیوں ہو؟: برطانوی شہزادے کے امریکی آئین پہ طنز پر امریکی نالاں

امریکی آئین کا احترام نہیں کر سکتے تو امریکہ میں رہتے کیوں ہو؟: برطانوی شہزادے کے امریکی آئین پہ طنز پر امریکی نالاں

سیاست
امریکہ میں آزادئ اظہار رائے کے لیے ہونے والی پہلی آئینی ترمیم پر برطانوی شہزادے کے طنز امریکیوں کو ہضم نہیں ہوئی اور سب کی بورڈ لے کر ان پر الفاظ کی گولیاں چلانے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ ہالی ووڈ اداکار ڈیکس شیپارڈ کے پوڈ کاسٹ پروگرام آرم چیئر ایکسپرٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری نے کہا کہ میں اب تک امریکہ کی پہلی آئینی ترمیم کو سمجھ نہیں پایا ہوں۔ شہزادے کے اس بظاہر طنزیہ تبصرے پر امریکی نالاں ہیں اور انکا کہنا ہے کہ اگر برطانوی شہزادہ امریکی آئین کا احترام نہیں کر سکتا تو وہ امریکہ میں کیوں رہتا ہے؟ واضح رہے کہ شہزادہ شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد کیلیفورنیا میں زندگی گزار رہے ہیں۔ https://twitter.com/oldflatulent1/status/1393012072003342338?s=20 ایک امریکی سوشل میڈیا صارف نے ردعمل میں کہا ہے کہ "ہاں ہمیں معلوم ہے کہ وہ اسے نہیں سمجھتا، اوراس کی وجہ ہے اس کا خاندان۔"...
فلسطین پر قابض صیہونی تمام حدود پھلانگ چکے، انہیں روکنا ہو گا: ترک صدر کا عالمی قیادت اور یو این کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

فلسطین پر قابض صیہونی تمام حدود پھلانگ چکے، انہیں روکنا ہو گا: ترک صدر کا عالمی قیادت اور یو این کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

عالمی
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے ایک بار پھر فلسطین میں صیہونی جارحیت پر روک لگانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ غزہ میں قابض صیہونی فضائیہ کے حملوں کا نشانہ بننے والے ترک نشریاتی ادارے کے صحافی اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں کا ذکر کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ قابض صیہونی انتظامیہ کی جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی دنیا کو تیز رفتار اقدام اٹھانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز قابض صیہونی بیت المقدس کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، جہاں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے مقدس مقامات واقع ہیں۔ صدر ایردوعان نے ایک ویڈیو کانفرنس میں اپنی سیاسی جماعت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی اپنی قراردادوں کے مطابق بیت المقدس میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے۔ ترکی اقوام متحدہ کے اعلان کردہ کسی بھی اقدام کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان...
کووڈ-19 گزشتہ سال کی نسبت کئی گناء زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے، امیر ممالک ویکسین کی مساوی تقسیم کو یقینی بنائیں ورنہ تباہی ہو گی: عالمی ادارہ صحت

کووڈ-19 گزشتہ سال کی نسبت کئی گناء زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے، امیر ممالک ویکسین کی مساوی تقسیم کو یقینی بنائیں ورنہ تباہی ہو گی: عالمی ادارہ صحت

طب
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ جاری وبائی مرض کا دوسرا سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ مہلک ثابت ہونے والا  ہے۔ انہوں نے تمام ممالک سے درخواست کی ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف کوواکس ویکسین اسکیم کو فروغ دینے میں ادارے کو مدد فراہم کریں۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس نے ویکسین لگانے کے منصوبے میں سست روی پر کہا کہ امیر ممالک کو غریب ممالک میں بھی ویکسین کی یکساں دستیابی کو یقینی بنانا چاہیے۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ اس وبائی مرض کا دوسرا سال پہلے سے کہیں زیادہ مہلک ہونے کی راہ پر گامزن ہے، لہٰذا اب امیر ممالک کو کم عمر افراد کو قطرے پلانے پر غور کرنا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایسی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو وائرس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی بجائے تنہا مرض سے لڑنے پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ کم اور د...
امریکی تیل ترسیل کمپنی پر سائبر حملہ سی آئی اے کا اپنا کام ہو سکتا: روسی آئی ٹی ماہر کا جاسوس ادارے پر بڑا الزام

امریکی تیل ترسیل کمپنی پر سائبر حملہ سی آئی اے کا اپنا کام ہو سکتا: روسی آئی ٹی ماہر کا جاسوس ادارے پر بڑا الزام

روس
روس کی ایک ممتاز آئی ٹی ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے مشرقی ساحل پر ایندھن کی سپلائی کو ناکارہ بنا کرگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والا سائبرحملہ غیرملکی ہیکروں کے بجائے امریکی جاسوسوں کے ذریعہ کیا جانے والا ایک اندرونی کام ہوسکتا ہے۔ سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی کاسپرسکائی لیب کی بانی اور سابق سی ای او نیتالیا کاسپرسکائی نے آر آئی اے نووستی کو دیے انٹرویو میں کہا کہ امریکی جاسوس ادارہ سی  آئی اے کے پاس سائبر جنگجوؤں کا پورا جتھہ ہے جس سے سی آئی اے ایسے غیر قانونی کام کرواتی ہے۔ ان کے بقول یہ گروہ امبرج کے نام سے جانا جاتا ہے، جو اپنی شناخت چھپانے میں بہت ماہر ہے۔ اس کا ذکر 2017 میں وکی لیکس کے ذریعے بھی سامنے آیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی کی سب سے بڑی تیل ترسیل کمپنی پر سائبر حملے میں کمپنی کا سارا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔ جس کا الزام ایک بار پھر ڈیموکریٹ صدر جو بائی...
“ہمارے دوستی یہاں ختم”: فلپینی صدر دوتارت چین پر برہم، بحیرہ جنوبی چین سے بحری جہاز ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا

“ہمارے دوستی یہاں ختم”: فلپینی صدر دوتارت چین پر برہم، بحیرہ جنوبی چین سے بحری جہاز ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا

عالمی
فلپائن اور چین میں  بحیرہ جنوبی چین کی سمندری حدود پر اختلاف بڑھ گئے ہیں۔ فلپائن کے صدر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ متنازعہ سرحدی پانیوں سے اپنے ملک کے بحری جہاز واپس نہیں بلائیں گے جس کے باعث دونوں ممالک کے مابین ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے۔ ٹیلی ویژن سے خطاب کرتے ہوئے صدر رودریگو نے کہا کہ وہ چینی مطالبات پر عمل نہیں کریں گے اور بحیرہ جنوبی چین میں جزیروں کی خودمختاری کے لیے زور دیتے رہیں گے۔ "ہمارا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے اور میں اسے یہاں اب ایک بار پھر بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے بحری جہاز ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔" رودریگو نے مزید کہا کہ "میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ چاہے آپ مجھے مار دیں۔ ہماری چین سے دوستی یہاں ختم سمجھو۔" اپریل میں چین نے فلپائن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے جہازوں کو متنازعہ پانیوں سے ہٹائے اور بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی...
چینی خلائی جہاز کا مریخ پہ کامیاب نزول

چینی خلائی جہاز کا مریخ پہ کامیاب نزول

فن/ٹیکنالوجی
چین کا مریخ کے لیے پہلا منصوبہ سرخ سیارے پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔ چین نے گزشتہ گرمیوں میں مریخ پہ اپنا پہلا منصوبہ روانہ کیا تھا جو آج بروز ہفتہ مریخ پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی خلائی جہاز پہلے اپنا معائنہ کرے گا اور پھر اپنے ارد گرد کی تصاویر زمین پر چینی خلائی مرکز کو بھیجے گا اور پھر اپنے منصوبے پر کام شروع کرے گا۔ https://twitter.com/SteveYangLiu/status/1393361192651923456?s=20
سکاٹ لینڈ: شدید عوامی مطالبے پر پولیس نے گرفتار مہاجرین رہا کر دیے، شہریوں کا جشن – ویڈیو

سکاٹ لینڈ: شدید عوامی مطالبے پر پولیس نے گرفتار مہاجرین رہا کر دیے، شہریوں کا جشن – ویڈیو

سیاست
اسکاٹ لینڈ میں شعبہ مہاجرین کے دو اہلکاروں کی جانب سے دو مہاجرین کو حراست میں لینے پر شہری دفاع میں نکل آئے، جس کے باعث پولیس کو مہاجرین کو چھوڑنا پڑا۔ https://twitter.com/AlanJZycinski/status/1392848057881014277?s=20 گلاسگو میں تقریباً 100 مقامی افراد نے پولیس وین کے گرد گھیرا ڈال کر مہاجرین کی گرفتاری میں رخنہ ڈالا جس کے باعث پولیس نے بالآخر احتجاج کرنے والوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور دونوں مہاجرین کو چھوڑ دیا۔ پولیس کے مہاجرین کو چھوڑنے پر شہریوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ جمعرات کی صبح جنوبی گلاسگو میں مظاہرین اور پولیس کے مابین ایک گھنٹہ طویل تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب امیگریشن افسران نے ایک گھر سے دو تارکین وطن کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے جانا چاہا۔ https://twitter.com/ReidEileen1/status/1392883317188481026?s=20 پولیس کو مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے فلمای...

Contact Us