Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

پاکستان: کورونا تالہ بندی پر عملدرآمد کے لیے فوج طلب

پاکستان: کورونا تالہ بندی پر عملدرآمد کے لیے فوج طلب

پاکستان
حکومت پاکستان نے ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لئے ملک کے  16 بڑے شہروں میں فوج کو کو طلب کر لیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور صحت کے نظام پر دباؤ کم کرنے کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فوج شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کے کونے کونے میں جائے گی۔ ان کے بقول اس تعیناتی کا بنیادی مقصد پولیس کی مدد کرنا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت کرونا کے 90 ہزارمریض موجود ہیں، جن میں سے 4300 کے قریب افراد تشویشناک حالت میں ہیں، جبکہ 570 وینٹیلیٹروں پرہیں۔ 22 کروڑ آبادی والے ملک میں فی الحال روزانہ لگ بھگ 5500 مریض متاثر ہو رہے ہیں، اور 130 کی موت واقع ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ تعداد 2020 میں پہلی لہر کے عروج...
چینی معیشت کورونا کی تباہ کاریوں سے نکلنے لگی: 3 ماہ میں مجموعی ملکی پیداوار 18.3% کی حد کو چھو گئی، صنعتوں نے 1 ماہ میں 711 ارب یوعان کمائے

چینی معیشت کورونا کی تباہ کاریوں سے نکلنے لگی: 3 ماہ میں مجموعی ملکی پیداوار 18.3% کی حد کو چھو گئی، صنعتوں نے 1 ماہ میں 711 ارب یوعان کمائے

معیشت
چینی معیشت کورونا کی تباہ کاریوں سے نکلنے لگی، قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے مارچ میں صنعتوں کے منافعے میں اضافہ ہوا ہے، اور فیکٹریاں اب خام مال کی خریدوفروخت بھرپور اعتماد کے ساتھ کر رہی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر مارچ کے ماہ میں صنعتوں کے منافع میں 711 ارب 18 کروڑ یوعان کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کی نسبت 92 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ تھا۔ محکمہ شماریات کے ایک اہم عہدے کے مطابق خصوصی طور پر خام مال تیار کرنے والی فیکٹریوں کے منافعے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں کیمیائی مواد، دھاتیں اور پیٹرلیم مصنوعات زیادہ نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں بھی رواں سال کے پہلے تین ماہ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، شماریات کے مطابق اب تک چین کی ملکی پیداوار 18 اعشاریہ 3٪ رہی۔ گزشتہ ماہ میں چین کی برآمدات اور درآمدات کی طلب میں بھی ت...
کورونا وباء کے دوران پاکستان سمیت 50 ممالک میں ویکسین کے 60 منصوبے تعطل کا شکار: عالمی اداروں کے مطابق 23 کروڑ بچوں کی زندگی متاثر ہونے کا خطرہ

کورونا وباء کے دوران پاکستان سمیت 50 ممالک میں ویکسین کے 60 منصوبے تعطل کا شکار: عالمی اداروں کے مطابق 23 کروڑ بچوں کی زندگی متاثر ہونے کا خطرہ

طب
شعبہ صحت سے منسلک متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا وباء کو زیادہ توجہ دینے کے باعث دیگر امراض کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، مشترکہ تحقیق کے مطابق صورتحال کسی نئے المیے کو جنم دے سکتی ہے دنیا بھر میں 22 کروڑ 80 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہے۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ 50 ممالک میں جاری 60 سے زائد ویکسین منصوبے یا تو رک گئے ہیں یا ٹھیک سے کام نہیں کر رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وباء سے پہلے بھی ہر سال 2 کروڑ بچے ضروری ویکسین سے محروم رہ جاتے تھے تاہم اب صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے لیے 135 ممالک سے اعدادوشمار اکٹھے کیے گئے جن میں سے 50 ممالک سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یا تو وہ بنیادی اور ضروری ویکسین منصوبے روک چکے ہیں، یا ان پر مزید کام میں دشواری کا شکار ہیں، اگرچہ بیشتر ممالک کا تعلق افریقہ سے ہے تاہم کچھ دیگر ممالک بھی فہرست میں...
روس برآمدات میں ڈالر پر انحصار کو 50٪ تک کم کرنے میں کامیاب

روس برآمدات میں ڈالر پر انحصار کو 50٪ تک کم کرنے میں کامیاب

روس
روس نے اپنی تجارت میں ڈالر پر انحصار کو 50٪ تک کم کر کے نیا رحجان اور بحث شروع کر دی ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ڈالر پر انحصار کو ختم کرنے کی پالیسی کے تحت 2020 کے آخری چوتھائی حصے میں روس 50٪ برآمدات امریکی ڈالر کے بجائے دیگر سکوں/کرنسیوں میں کیں۔ تفصیل کے مطابق اس میں اہم حصہ چین کے ساتھ تجارت جبکہ تین چوتھائی حصہ یورو میں تجارت کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے روس اور چین باہمی تجارت کے لیے مقامی سکے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ 2014 تک دونوں ممالک کے مابین تجارت کا صرف 2٪ مقامی سکے میں ہوتا تھا جبکہ اب یہ 25٪ سے بھی بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ روس نے اپنے مالیاتی ذخائر کو بھی ڈالر کے بجائے سونے اور یورو میں منتقل کرنا شروع کر رکھا ہے۔ امریکی محکمہ مالیات کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق روس کے خزانے میں اب صرف 6 ارب 14 کروڑ کے اثاثے امریکی ڈالر کی...
لندن: شہریوں نے کورونا سرٹیفکیٹ کو یہودیوں کے ستارہ داؤدی سے تشبیہ دے دی

لندن: شہریوں نے کورونا سرٹیفکیٹ کو یہودیوں کے ستارہ داؤدی سے تشبیہ دے دی

سیاست
لندن میں کورونا تالہ بندی اور دیگر پابندیوں کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ایک حالیہ مظاہرے میں لندن کے شہریوں نے کورونا سرٹیفکیٹ کا موازنہ نازی جرمنی میں یہودیوں کے لیے مخصوص علامت ستارہ داؤدی سے کیا ہے اور حکومت سے ایسے کسی بھی اقدام سے باز رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ https://twitter.com/ArmyJayLefty/status/1386216848786604032?s=20 سماجی میڈیا پر شائع تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں شہری کووڈ-19 کے حوالے سے عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ لیکن ان میں سب سے زیادہ توجہ ان شہریوں نے اپنی جانب مبذول کی جنہوں نے جرمنی میں ہولوکاسٹ کی اہم علامت ستارہ داؤدی کا موازنہ کووڈ-19 سرٹیفکیٹ سے کیا۔ https://twitter.com/AnnieKNK/status/1386070072955965440?s=20 مظاہرے میں شریک ایک شہری نے ٹیکے ستارے پر کورونا ٹیکہ لکھ رکھا تھا۔ مظاہرے ماسک پہنے...
چین برطانیہ کی سبز جاسوسی کے دائرے میں سرفہرست: ایم آئی 6 کے اہم عہدے دار کا انکشاف

چین برطانیہ کی سبز جاسوسی کے دائرے میں سرفہرست: ایم آئی 6 کے اہم عہدے دار کا انکشاف

طب
برطانیہ کے جاسوسی ادارے ایم آئی 6 نے چین کی جاسوسی مزید بڑھا دی ہے۔ اس بات کا اعتراف ادارے کے اہم عہدے دار رچرڈ مور نے کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ برطانیہ کرہ ارض کو آلودہ کرنے والے ممالک بالخصوص چین کی نگرانی کو بڑھا رہا ہے تاکہ پیرس معاہدے کے احترام کو یقینی بنایا جا سکے۔ برطانیہ کی خارجہ جاسوسی کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے اہم زمہ داری دی گئی ہے۔ برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں اب ماحولیاتی مسائل اہم ہوں گے۔ مور نے انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ ان کا ادارہ چین پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرے گا کیونکہ چین سب سے زیادہ کاربن خارج کرنے والا ملک ہے، برطانیہ نے منصوبے کو سبز جاسوسی کا نام دیا ہے۔ ایم آئی 6 دنیا کے ماحول کو درکار ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔ مور نے وضاحت کی، "لوگ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق وعدوں پر د...
چاہے ہزاروں لاشیں اکٹھی ہو جائیں، تالہ بندی میں توسیع نہیں کروں گا: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر شہری نالاں، حکومت نے خبر مسترد کر دی

چاہے ہزاروں لاشیں اکٹھی ہو جائیں، تالہ بندی میں توسیع نہیں کروں گا: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر شہری نالاں، حکومت نے خبر مسترد کر دی

سیاست
برطانوی میڈیا نے وزیراعظم بورس جانسن کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے کسی بھی صورت میں تالہ بندی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ چاہے جتنی بھی لاشیں اکٹھی ہوجائیں ملک تیسری بار تالہ بندی کی طرف نہیں جائے گا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے انسانی جانوں کی بے حرمتی پر مبنی بیان پر سخت خفگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، حکومت نے بیان کی تردید کر دی ہے، اور اسے صرف ایک اور جھوٹ قرار دیا ہے۔ ڈیلی میل نامی اخبار کی خبر میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 10 اکتوبر کو دوسری بار تالہ بندی کی اجازت بھی بہت ہچکچاہٹ سے دی تھی، اور وہ اب مزید ایسا نہیں کرنا چاہتے۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کو تالہ بندی کے خیال سے ہی نفرت ہے، اور انکا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ تالہ بندی کرنے سے وائرس کا پھیلاؤ رک جاتا ہے۔ https://twitter.com/_NatashaDevon/status/1386439711401512966?s=20 واضح ...
روسی سویوز راکٹ نے 36 برطانوی سیٹلائٹ خلاء میں پہنچا دیے

روسی سویوز راکٹ نے 36 برطانوی سیٹلائٹ خلاء میں پہنچا دیے

فن/ٹیکنالوجی
روسی سویوز راکٹ برطانوی انٹرنیٹ کمپنی کے 36 مصنوعی سیاروں کو لے کر خلائی سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔ سیارے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس کو وسعت دینے میں مدد کریں گے۔ https://twitter.com/Rogozin/status/1386492674220470272?s=20 مقامی وقت کے مطابق راکٹ نے صبح 7:14 پر پرواز بھری اور تمام 36 سیٹلائٹ منصوبے کے مطابق کامیابی سے اپنے مدار میں راکٹ سے الگ ہو گئے۔ روسی خلائی ادارے کے سربراہ نے منصوبے کی کامیابی پر عملے کو مبارکباد دی۔ https://twitter.com/Rogozin/status/1386514660753608706?s=20 برطانوی کمپنی نے بھی منصوبے کی کامیاب پر خوشی کا اظہار کیا اور جلد مزید معلومات دینے کا کہا۔ https://twitter.com/OneWeb/status/1386514739996540929?s=20 واضح رہے کہ روسی سویوز راکٹ نے چھٹی بار برطانوی کمپنی ون ویب کے سیٹلائٹ خلاء میں پہنچائے ہیں، برطانوی کمپنی مجموعی طور پر 650 مصنوعی سی...
صدر بائیڈن کی پہلی جنگ عظیم میں آرمینیائی نسل کشی کے الزام کی توثیق: ترکی کا امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج، آرمینیا کو ایک بار پھر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش

صدر بائیڈن کی پہلی جنگ عظیم میں آرمینیائی نسل کشی کے الزام کی توثیق: ترکی کا امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج، آرمینیا کو ایک بار پھر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش

عالمی
امریکہ کی جانب سے پہلی جنگ عظیم کے دوران ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کے الزام کی توثیق کرنے پر ترکی نے انقرہ میں مقیم امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔ ترکی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایک متنازعہ واقعے کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام خطے کے امن کے لیے مسائل میں اضافے کا باعث بنے گا۔ امریکہ کا اقدام کو "تاریخی فیصلہ قرار دینا" غیر اخلاقی ہے۔انقرہ کا مؤقف ہے کہ اقدام سےخطے میں صرف کشیدگی بڑھے گی، 100 سال پرانے غیر مصدقہ واقعے کو ہوا دینے سے ایک قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔ اس کے برعکس امریکہ کو خطے کے محفوظ مستقبل کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنی چاہیے۔ امریکی صدر کے بیان سے ملکوں میں دوری اور امن کی راہ میں مزید رکاوٹ پیدا ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ ترک دفتر خارجہ کے جاری کردہ ا...
ایک وقت میں مختلف طریقہ علاج اور اس کے نقصانات

ایک وقت میں مختلف طریقہ علاج اور اس کے نقصانات

بلاگ
ڈاکٹر اکثر اس مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں کہ کچھ مریض دو مختلف طریقہ علاج، مثلاً ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک ادویات کا اکٹھا استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ طبیعت بہتر یا مزید خراب ہونے کی صورت میں یہ پتہ نہیں چلتا کہ کس دوا نے کام کیا ہے اور  بعض دفعہ دونوں کے متضاد عمل کی وجہ سے سنگین صورت حال بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ دراصل بیشتر مریضوں میں دونوں پھیتھیوں کے فلسفہ علاج کی آگاہی موجود نہیں ہے، ہومیو طریقہ علاج میں دوا مرض کو مرکز سے محیط کی طرف دھکیلتی ہے جبکہ ایلوپیتھک دوا محیط سے مرکز کیطرف لے کر جاتی ہے۔ مثلاً جسم پر کوئی پھوڑا پھنسی نکل آئے تو ایلوپیتھی اسے خشک کرنے کی کوشش کرتی ہے، جبکہ ہومیوپیتھک دوا فاسد مواد کو جسم سے باہر نکالنے کے لیے کام کرتی ہے۔ ہومیوپیتھک دوا سے بخار پہلے تھورا تیز ہونے کے بعد اترتا ہے جبکہ ایلوپیتھک دوا فوراً جسمانی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ زکام اور فلو می...

Contact Us