Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

نیوزی لینڈ: 2025 تک سیگریٹ سے پاک ملک بننے کے لیے پرعزم، سنجیدہ اور دور است اقدامات کا قانون متعارف

نیوزی لینڈ: 2025 تک سیگریٹ سے پاک ملک بننے کے لیے پرعزم، سنجیدہ اور دور است اقدامات کا قانون متعارف

صحت و خوراک
نیوزی لینڈ نے سیگریٹ نوشی کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک میں 2004 کے بعد پیدا ہونے والے افراد کو سیگریٹ بیچنے پر مکمل پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ 2025 تک ملک سے سیگریٹ نوشی کو مکمل ختم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ جس کے لیے جامع حکمت عملی پر کام ہو رہا ہے، منصوبے کے تحت سیگریٹ میں نیکوٹین کی مقدار میں اور فروخت کے مقامات میں نمایاں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتیں بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اٹھائے اقدامات کے تحت گزشتہ دس برسوں میں سیگریٹ نوشی میں کمی ہوئی ہے لیکن ابھی اسے مکمل ختم کرنا باقی ہے۔ حکومت نے اس حوالے سے شہریوں سے بھی رائے طلب کی ہے اور 31 مئی تک انہیں مزید تجاویز دینے کا وقت دیاگیا ہے۔ اس موقع پر معاون وزیر صحت عائشہ ویر...
روس نے امریکہ کے دس سفارتکار ملک بدر کر دیے، رویہ ٹھیک نہ کرنے پر امریکی چندے پر چلنے والی تنظیموں کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی

روس نے امریکہ کے دس سفارتکار ملک بدر کر دیے، رویہ ٹھیک نہ کرنے پر امریکی چندے پر چلنے والی تنظیموں کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی

عالمی
روس نے امریکہ کے غیر دوستانہ رویے کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ روسی سفراء کو ملک بدر کرنے کے جواب میں روس بھی امریکی سفراء کو ملک بدر کرے گا، اور پہلے مرحلے میں دس سفراء کو ملک سے نکالا جائے گا۔ اعلیٰ روسی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکی رویہ نہ بدلا تو روس بھی دیگر پابندیوں کا سوچے گا، اور اس کے علاوہ روس مین امریکی چندے سے چلنے والی غیر سرکاری تنظیموں خصوصاً اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔ سرگئی لاوروو کا کہنا تھا کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے میں اس وقت 450 سفارت کار کام کررہے ہیں، جبکہ واشنگٹن میں روسی سفارت خانے میں 350 افراد کا عملہ کام کرتا ہے، اگر امریکہ نے روس پر مزید دباؤ بڑھایا تو دونوں ممالک کے سفارتی عملے کی تعداد کو برابر کر دیا جائے گا۔ روس چاہے تو امریکی تجارتی مفاد...
کیوبا: کاسترو خاندان 60 سال بعد اقتدار سے الگ، راعل کاسترو نے پارٹی عہدہ بھی چھوڑ دیا، قیادت نوجوانوں کو دینے کا اعلان

کیوبا: کاسترو خاندان 60 سال بعد اقتدار سے الگ، راعل کاسترو نے پارٹی عہدہ بھی چھوڑ دیا، قیادت نوجوانوں کو دینے کا اعلان

سیاست
کیوبا کمیونسٹ جماعت کے سربراہ راعل کاسترو نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان نسل کو ملک کی قیادت سونپنا چاہتے ہیں، جو استعماری قوتوں کے خلاف زیادہ قوت سے لڑ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کاسترو خاندان 1961 سے کیوبا کی کیمونسٹ جماعت کی قیادت کر رہی ہے۔ ہوانا میں کنونشن تقریب سے خطاب میں راعل کاسترو کا کہنا تھا کہ وہ جب تک زندہ ہیں، کیوبا اور ملکی نظریے کے دفاع کے لیے ہمیشہ لڑنے کو تیار رہیں گے۔ راعل 2011 میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل بنے تھے، اس سے پہلے فیڈل کاسترو 1961 سے عہدے پر فائز تھے۔ 1959 میں کامیاب بغاوت کے بعد سے کاسترو خاندان ہی ملک کو استعماری قوتوں سے بچائے ہوئے ہے۔ راعل کاسترو 2018 میں ملک کی صدارت سے بھی الگ ہو گئے تھے لیکن کیمونسٹ جماعت کے سربراہ کا عہدہ انہوں نے اپنے پاس رکھا تھا۔ یاد رہے کہ کیوب...
ترکی و یونانی وزرائے خارجہ کی کشیدگی کم کرنے کیلئے ملاقات تلخی و الزامات پر ختم

ترکی و یونانی وزرائے خارجہ کی کشیدگی کم کرنے کیلئے ملاقات تلخی و الزامات پر ختم

عالمی
ترکی اور یونان کی روائیتی دشمنی اور بےاعتمادی ایک بار پھر سیاسی قائدین کے لیے تمام سفارتی آداب کو بھلا کر تلخی کا باعث بنی ہے۔ جمعرات کے روز دونوں ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی اور متعدد اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، ملاقات کے فوراً بعد دونوں ہم منصب سیاسی رہنما پریس کانفرنس کے لیے آئے جس کا مطلب تھا کہ ملاقات اچھی رہی، لیکن اچانک مشترکہ پریس کانفرنس الزامات کے تبادلے اور دھمکیوں میں بدل گئی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین جاری حالیہ کشیدگی آگست 2020 میں شروع ہی تھی جس کا آغاز ترکی کے تحیققاتی بحری جہاز کا متنازعہ پانیوں میں گشت سے ہوا تھا۔ بحیرہ ایجین کا علاقہ قدرتی وسائل سے مالامال مانا جاتا ہے لیکن متنازعہ علاقہ ہونے کے باعث کوئی ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ ترکی کے علاقے میں تحقیق شروع کرنے پر یونان نے سخت مزاحمت کا اظہار کیا اور صورتحال فوجی پیش قدمی تک پہنچ گئی، لیکن بالآ...
جنسی بے راہ روی اور ہم جنس پرستی: امریکہ میں سالانہ 25 لاکھ سے زائد نوجوان جنسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، ماہرین کی حکومت کو تنبیہ

جنسی بے راہ روی اور ہم جنس پرستی: امریکہ میں سالانہ 25 لاکھ سے زائد نوجوان جنسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، ماہرین کی حکومت کو تنبیہ

رہن سہن
امریکی ادارہ برائے تدارک امراض کی نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 6 سالوں میں ملک میں جنسی بے راہ روی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 2019 میں 25 لاکھ سے زائد افراد کلیمیڈیا (جنسی عضو میں سوزش)، سوزاک اور آتشک کی بیماریوں کا شکار ہوئے اور 2020 میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر مریض ہم جنس پرست تھے جبکہ لسانی و نسلی اعتبار سے ہسپانوی اور سیاہ فام افراد میں سفید فام کی نسبت شکایات زیادہ دیکھنے میں آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں ہم جنس پرست امریکی مردوں میں قدرتی رحجان والوں کی نسبت سوزاک کی شکایت میں اضافہ ہوا ہے، جو کچھ علاقوں میں 42٪ سے بھی زیادہ ہے، جبکہ آتشک کی شکایت والوں کی تعداد بھی تقریباً اتنی ہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15 سے 24 سال کے نوجوانوں میں کلیمیڈیا کی شکایت میں 61٪ جبک...
فرانس میں نئے جنسی قانون کی منظوری: 15 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر 20 سال سزا ہو گی

فرانس میں نئے جنسی قانون کی منظوری: 15 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر 20 سال سزا ہو گی

رہن سہن
فرانسیسی پارلیمنٹ نے 15 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر 20 سال قید کی سزا کی منظوری دے دی ہے، نئے جنسی قانون میں 18 سال تک کے محرم رشتوں سے جنسی تعلق کو زیادتی سمجھا جانے اور برابر سزا کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ نیا قانون رواں سال سامنے آنے والے کچھ جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد بنایا گیا ہے جس کے بعد سماجی میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ قانون کی منظوری پر پارلیمنٹ نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی قانون ہے، اس کے ہمارے بچوں اور معاشرے پر اچھے اثرات پڑیں گے، قانون نے واضح کر دیا ہے کہ بچے جنسی تسکین کے لیے نہیں ہیں۔ قانون میں بچوں کو استعمال کرتے ہوئے جنسی فلمیں بنانے پر بھی بحث کی ہے اور ایسا کرنے والے کو اضافی 10 سال سزا اور پونے تین کروڑ روپے کا جرمانہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فرانس میں بچوں سے جنسی تعلق پر کوئی...
روس نے شہریت کے قانون میں مزید نرمی کر دی: اب غیر ملکی افراد صرف 2 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے روسی شہری بن سکیں گے

روس نے شہریت کے قانون میں مزید نرمی کر دی: اب غیر ملکی افراد صرف 2 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے روسی شہری بن سکیں گے

روس
روس نے غیر ملکی افراد کے لیے روسی شہریت کا حصول مزید آسان کر دیا ہے۔ اب غیر ملکی افراد صرف ایک کروڑ روبل یعنی 2 کروڑ پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری یا 3 کروڑ یعنی 6 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد خرید کر روس کا رہائش نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔ سنہری پاسپورٹ نامی اسکیم سے ہر وہ غیر ملکی فائدہ اٹھا سکے گا جو درخواست کے ساتھ پولیس سرٹیفکیٹ مہیا کرے گا۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری کرنے والے شخص کے اہل خانہ بھی درخواست کے لیے مجاز ہوں گے۔ سرمایہ کاری کر کے شہریت حاصل کرنے کا رحجان یورپ اور امریکہ میں اپنے عروج پر ہے، کچھ ممالک تو فوری طور پر پاسپورٹ بھی دے رہے ہیں۔ روسی حکام نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وہ شخص جو ہماری معیشت کے لئے کارآمد ہو سکتا ہے اسے روسی بننے کا پورا حق ہونا چاہیے، ایسے افراد کے لیے دفتری رکاوٹوں کو بھی ختم کرنا ضروری ہے۔ منصوبہ سامنے آنے پر حزب اخلتاف کی جماعتوں...
بین الاقوامی خلائی مرکز میں دراڑیں: صدر پوتن نے متبادل منصوبے کی منظوری دے دی

بین الاقوامی خلائی مرکز میں دراڑیں: صدر پوتن نے متبادل منصوبے کی منظوری دے دی

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے زائد المیعاد ہونے کے باعث نیا مرکز بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ روسی خلائی مرکز مصنوعی سیارچے کی شکل کا ہو گا جس میں انسان قیام کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے بین الاقوامی خلائی مرکز کی میعاد کے حوالے سے خلاء باز شکایت کر رہے ہیں، مرکز میں چھوٹی موٹی خرابی کی شکایات معمول بن گئی ہیں حتیٰ کہ مختلف حصوں میں دراڑوں کی بھی اطلاعات ہے۔ روسی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ 2019 میں پڑنے والی ایک دراڑ پر اب تک کام جاری ہے لیکن سیاسی قیادت کے فیصلے کے مطابق اب نئے مرکز پر کام شروع کیا جائے گا۔ روسی خلائی ادارے کے مطابق نیا سیارچہ 3 سے 7 موڈیول پر مشتمل ہو گا، اور اس میں ایک وقت میں 4 افراد سفر و قیام کر سکیں گے۔ خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ اگرچہ منصوبے کا اعلان خلاء میں انسان کے پہلے سفر، یوری گاگارین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ...
جوہری معاہدے پر بات چیت کو لٹکانا ملکی مفاد میں نہیں، امریکی رویہ ہتک آمیز ہے: علی خامنہ ای کا سیاسی قیادت کو مشورہ

جوہری معاہدے پر بات چیت کو لٹکانا ملکی مفاد میں نہیں، امریکی رویہ ہتک آمیز ہے: علی خامنہ ای کا سیاسی قیادت کو مشورہ

عالمی
ایرانی روحانی پیشوا علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت کو معاشی پابندیاں ہٹانے تک جوہری معاہدے پر دوبارہ گفتگو نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی یورینیم کی افزودگی کو روکنا چاہیے۔ ایرانی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت دباؤ بڑھانے کا بہانہ نہیں ہونا چاہیے، بلاوجہ گفتگو کو لٹکایا جا رہا ہے، صورتحال ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ امریکہ کی اب تک سامنے آنے والی تمام پیشکشیں ہتک آمیز ہیں، ان پر توجہ ملکی وقار کے خلاف ہے۔ دیکھا جائے تو صورتحال تعطل کا شکار ہے جہاں دونوں میں سے ایک حریف کو پیچھے ہٹنا ہو گا، اور دونوں ایک دوسرے کو پہلا قدم اٹھانے کی تائید کر رہے ہیں۔ ایران نے امریکہ کے معاہدے سے نکلنے کے بعد ہی یورینیم کی افزودگی شروع کر دی تھی، جس پر بائیڈن انتظامیہ نالاں ہے اور ایران سے افزودگی روکنے اور 2015 میں ہوئے معاہدے کے تحت قبول کی تمام شرائط پر واپس آنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ معا...
نسلی تعصب امریکہ کے بنیادی ڈھانچے اور غیردستاویزی آئین/روایات کا حصہ ہے: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی تقریر، نسل پرست گروہوں کا شدید برہمی کا اظہار

نسلی تعصب امریکہ کے بنیادی ڈھانچے اور غیردستاویزی آئین/روایات کا حصہ ہے: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی تقریر، نسل پرست گروہوں کا شدید برہمی کا اظہار

سیاست
لِنڈا تھامس گرین فیلڈ، اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر آج کل سفید فام افراد کی کڑی تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ لِنڈا تھامس کو انکی ایک تقریر میں امریکہ کے ریاستی ڈھانچے اور آئین میں نسلی تعصب کی بنیاد ہونے کا کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کڑوے سچ والی تقریر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ادا گئی تھی، جس کی دوبارہ رکنیت کے لیے امریکہ متمنی ہے۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی رکنیت ترک کر دی تھی۔ https://twitter.com/JesseKellyDC/status/1382405644683259905?s=20 تقریر میں لِنڈا تامس کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ امریکہ ایک ناقص اور بوسیدہ اتحاد میں جی رہا ہے، اور یہ نقص اسکی بنیاد سے اس کے ساتھ جُڑا ہے۔ سرکاری تقریر میں بیانیے کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ یہ نقص دراصل غلامی کا گناہ ہے، جس کے تحت سفید فام کو دیگر نسلوں پر...

Contact Us