Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

بحیرہ اسود میں امریکی بحری بیڑے کی آمد: روس کا جنگی مشقیں شروع کرنے کا اعلان، سرد جنگ کے روائیتی حریفوں میں جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی

بحیرہ اسود میں امریکی بحری بیڑے کی آمد: روس کا جنگی مشقیں شروع کرنے کا اعلان، سرد جنگ کے روائیتی حریفوں میں جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی

روس
روس نے بحیرہ اسود میں جنگی مشق شروع کر دی ہے جس میں دشمن کے جہازوں کو ڈبونے کی مشق بھی کی گئی ہے۔ روسی مشقوں کا آغاز امریکہ کے علاقے میں بحری بیڑہ بھیجنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ مشقوں میں ایڈمرل ماکاروو بحری بیڑہ حصہ لے رہا ہے، اس کے علاوہ گریوونوو اور وشنی وولوچیک نامی میزائل بردار بحری جہاز بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ بحری بیڑے میں جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=biVni-S5mQg روسی بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشقوں میں سمندر کی سطح پر موجود دشمن کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی جائیں گی، جس کو فضائیہ کا تعاون بھی حاصل ہو گا۔ بحریہ کے مطابق مشقوں میں بحیرہ گیلان میں تعینات فوجی بھی حصہ لیں گے۔ امریکی بحری بیڑے کے گشت کے اعلان کو یوکرین کی حمایت کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے، جس پر روس پہلے ہی امریکہ کو تحفظات سے آگاہ کر چکا ہے۔ اگرچہ ترکی بھی ا...
روسی و امریکی صدور کے مابین ٹیلیفون پر رابطہ: تعلقات میں سخت کشیدگی کے دوران اہم مسائل پر گفتگو، تیسرے مقام پر ملاقات پر بھی اتفاق

روسی و امریکی صدور کے مابین ٹیلیفون پر رابطہ: تعلقات میں سخت کشیدگی کے دوران اہم مسائل پر گفتگو، تیسرے مقام پر ملاقات پر بھی اتفاق

روس
روسی اور امریکی قیادت میں رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں صدور، صدر ولادیمیر پوتن اور صدر جوبائیڈن نے یوکرین میں بڑھتی کشیدگی، عالمی سکیورٹی مسائل اور جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کی ضرورت پر بات چیت کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدور نے کسی تیسرے ملک میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے جاری باقائدہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب سے کریمیا میں بڑھتی عسکری سرگرمیوں اور یوکرین کی سرحد پر کشیدگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ رابطہ اس وقت ہوا ہے جب کہ یوکرین میں دونباس کے علاقے میں امریکی حمایت کے ساتھ یوکرینی فوج اور روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں اور یوکرین نے روس کو براہ راست جنگ کا عندیا دیتے ہوئے امریکی مدد کے وعدے کا دعویٰ کیا ہے۔ بحیرہ...
ہم اکٹھے افغانستان میں گھسے تھے، اکٹھے انخلاء کریں گے: نیٹو اجلاس کے بعد امریکی و جرمنی وزراء خارجہ کا بیان، 9/11 کی اگلی برسی تک طالبان سے وقت مانگ لیا

ہم اکٹھے افغانستان میں گھسے تھے، اکٹھے انخلاء کریں گے: نیٹو اجلاس کے بعد امریکی و جرمنی وزراء خارجہ کا بیان، 9/11 کی اگلی برسی تک طالبان سے وقت مانگ لیا

عالمی
نیٹو اتحادیوں نے افغانستان سے اکٹھے نکلنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ اور جرمنی کے وزراء خارجہ نے نیٹو اجلاس کے بعد کہا ہے کہ نیٹو افواج افغانستان میں اکٹھی داخل ہوئی تھیں، انخلاء بھی اکٹھے کریں گی۔ یاد رہے کہ امریکہ کے بعد افغانستان میں جرمنی کی افواج کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اجلاس میں انخلاء سے متعلق گفتگو کے بعد دونوں وزراء خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کی 20 سالگرہ سے پہلے انخلاء کو یقینی بنا دیا جائے گا، اور صرف امریکی نہیں تمام اتحادی افواج مشترکہ انخلاء کریں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج نکالنے کا وعدہ کیا تھا جس سے مغربی ممالک میں بڑھتی تقسیم مزید کھل کر سامنے آگئی تھی اور بہت سے مقامی حلقوں نے اسے مغربی مفادات کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ جرمن وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دیرینہ اتحادی ہیں، ہم نے اکٹھے جنگ میں حصہ ل...
ہمارا مقصد ٹرمپ کو نکالنا تھا، ہم کامیاب رہے: سی این این عہدے دار کا صدر ٹرمپ کے خلاف پراپیگنڈے کی مہم کا اعتراف – ویڈیو عیاں

ہمارا مقصد ٹرمپ کو نکالنا تھا، ہم کامیاب رہے: سی این این عہدے دار کا صدر ٹرمپ کے خلاف پراپیگنڈے کی مہم کا اعتراف – ویڈیو عیاں

ابلاغ
معروف امریکی یو ٹیوب چینل ویریٹاس نے سی این این ڈائیریکٹر چارلی چیسٹر کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں معروف ٹی وی چینل کے اعلیٰ عہدے دار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف باقائدہ پراپیگنڈا مہم چلانے کا اعتراف کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں چارلی بے باکی سے اعتراف کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کو سرائے ابیض سے ہٹانے میں سی این این کا ہی کردار تھا۔ https://youtu.be/Dv8Zy-JwXr4 چارلی نے انکشاف کیا ہے کہ کیسے سی این این نے ٹرمپ کے بیمار ہونے کی مہم چلائی، اور جوبائیڈن کو تندرست اور توانا دکھایا۔ جس کا مقصد عام شہریوں کو یہ باور کروانا تھا کہ ٹرمپ صدارت کے لیے موضوع نہیں۔ چیسٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈاکٹروں کو سکرین پر دکھایا جو ٹرمپ کے بارے میں افواہیں پھیلانے میں ہماری مدد کرتے، اور حتیٰ کہ صدر کے بیمار ہونے کا ذمہ دار بھی انہی کو ٹھہراتے، جیسے کہ صدر کی ہاتھ ملانے کی عادت پر باقائدہ رپورٹیں بنائی گ...
امریکہ: ایک اور سیاہ فام کی پولیس افسر کے ہاتھوں موت، پورٹ لینڈ میں پرتشدد مظاہرے شروع

امریکہ: ایک اور سیاہ فام کی پولیس افسر کے ہاتھوں موت، پورٹ لینڈ میں پرتشدد مظاہرے شروع

سیاست
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام کی پولیس کے ہاتھوں موت پر فورٹ لینڈ شہر میں ہنگامے شروع ہو گئے ہیں۔ داؤنتے رائٹ نامی سیاہ فام کو پولیس افسر نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا جس پر شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/ByMikeBaker/status/1381812178219454467?s=20 پولیس پر تشدد مظاہروں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، پر مظاہرین کی بڑی تعداد انکے کنٹرول سے باہر ہے۔ مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور رائٹ کی موت کو محکمانہ تعصب کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/TheMarieOakes/status/1381818521651412993?s=20 اطلاعات کے مطابق 20 سالہ نوجوان رائٹ کو تلاشی کے لیے روکا گیا اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس سے بچنے کے لیے رائٹ بھاگنے لگا تو کِم پوٹر نامی خاتون افسر نے اسے فوری گولی مار دی، جس سے رائٹ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ محکمے نے تحقیقات شروع ...
مسلمانوں کے خلاف امریکی مظالم کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ درج کرنا مشکل ہے: چین کا امریکہ کے مسلمانوں کو چین کے خلاف اکسانے کی کوشش پر ردعمل

مسلمانوں کے خلاف امریکی مظالم کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ درج کرنا مشکل ہے: چین کا امریکہ کے مسلمانوں کو چین کے خلاف اکسانے کی کوشش پر ردعمل

عالمی
چین نے امریکہ کی جانب سے رمضان کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کی پراپیگنڈا مہم شروع کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حقیقت میں امریکہ کے ہاتھ انسانیت کے خون سے رنگے ہیں، امریکہ مسلمانوں کو چین کے خلاف اکسانے سے باز رہے۔ انتونی بلنکن امریکی وزیر خارجہ اور زاؤ لیجیان ترجمان چینی دفتر خارجہ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نےبروز منگل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کو سنکیانگ اور چین کے دیگر اندرونی مسائل سے متعلق اپنا رویہ بدلنا ہو گا، امریکہ، چین کو بدنام کرنے اور مسلمانوں کو چین کے خلاف کھڑا کرنے کی بھونڈی حرکتیں چھوڑ دے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے 64 ممالک نے سنکیانگ کے مسئلے پر امریکی الزامات کی تردید کرتے ہوئے چین کی حمایت کی ہے، جن میں پاکستان، ایران، شام، سعودی عرب، مصر عرب امارات سمیت کئی دیگر مسلمان ممالک بھی شامل...
آزربائیجان نے کاراباخ جنگ کی فتح کی یاد میں بنائے عجائب گھر کا افتتاح کر دیا: جنگ میں مارے آرمینیائی فوجیوں کے ہیلمٹ رکھنے پر مختلف حلقوں کا ناراضگی کا اظہار

آزربائیجان نے کاراباخ جنگ کی فتح کی یاد میں بنائے عجائب گھر کا افتتاح کر دیا: جنگ میں مارے آرمینیائی فوجیوں کے ہیلمٹ رکھنے پر مختلف حلقوں کا ناراضگی کا اظہار

عالمی
آزربائیجان نے کاراباخ جنگ کی فتح کی کی یاد میں بنائے عجائب گھر کا افتتاح کر دیا ہے۔ عجائب گھر کا افتتاح صدر الہام علیو نے کیا جس میں آرمینیائی فوجیوں سے چھینے ہتھیار اور سامان کو رکھا گیا ہے۔ دارالحکومت باکو میں بنائے عجائب گھر میں ٹینک، بندوقیں، حساس آلات اور مارے گئے فوجیوں کے ہیلمٹ بھی رکھے گئے ہیں۔ عجائب گھر میں آرمینیا کے فوجیوں کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں، جو جنگ صورتحال سے شدید مایوس دیکھے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک مختصر جنگ کے بعد گزشتہ نومبر میں آزربائیجان اور آرمینیا میں روس اور ترکی کی مفاہمت سے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا جس میں آزربائیجان کو اپنے مقبوضہ علاقہ واپس حاصل ہوا اور ملک میں بھرپور جشن منایا گیا۔ فتح کے جشن میں ترک صدر طیب ایردوعان کو بھی مدعو کیا گیا تھا جسے خطے میں ترک النسل مسلمانوں کی دوبارہ اٹھان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم آرمینیا کی جا...
جاگو استعماریت دوبارہ سر اٹھا رہی ہے: سی این این کی افغان جنگ کی طوالت کے لیے شروع مہم پر صارفین کا ردعمل

جاگو استعماریت دوبارہ سر اٹھا رہی ہے: سی این این کی افغان جنگ کی طوالت کے لیے شروع مہم پر صارفین کا ردعمل

ابلاغ
امریکی لبرل ٹی وی نیٹ ورک سی این این کی افغانستان سے فوجی انخلاء کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر شہریوں کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے، صارفین نے اسے استعماری مہم کا نام دیا ہے۔ سی این این کا مؤقف ہے کہ امریکی انخلاء سے افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو دھچکہ لگے گا، مہم میں ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں امریکی کٹھ پتلی انتظامیہ کے متعدد افراد کو بھی بطور ھوالہ پیش کیا جا رہا ہے جو امریکی انخلاء کو غلطی قرار دے رہے ہیں۔ سی این این کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ہر طرح کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے افغانستان میں قیام کرنا چاہیے اور انخلاء کیلئے کسی قسم کی تاریخ بھی نہیں دینی چاہیے۔ سی این این مہم میں بار بار خواتین اور انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے امریکہ کو اسکا علمبردار قرار دے رہا ہے اور صدر بائیڈن کے یکم مئی کو مکمل انخلاء کے فیصلے کو در...
مصر کا ترکی کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کا خیرمقدم: دونوں مسلم ممالک میں 8 سال بعد سفارتی تعلقات بحال، رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ

مصر کا ترکی کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کا خیرمقدم: دونوں مسلم ممالک میں 8 سال بعد سفارتی تعلقات بحال، رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ

عالمی
مصری وزیرخارجہ نے ترکی کی جانب سے تعلقات بحال کرنے اور بات چیت کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ مصری عہدے دار کا کہنا تھا کہ وہ بھی ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور انہیں اچھا لگا کہ ترکی نے بات چیت کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اور مصر کے تعلقات صدر مرسی کو فوجی بغاوت میں اقتدار سے ہٹانے کے بعد سے خراب ہیں، ترکی ان چند ممالک میں سے ایک تھا جنہوں نے منتخب صدر مرسی کی حمایت میں کھل کر بات کی تھی اور آمر صدر الفتح السیسی کے ساتھ تعلقات کو استوار نہ کیا تھا۔ تاہم علاقائی اور عالمی سیاست میں بدلتی صورتحال کے باعث ترکی نے اپنی پالیسی کے ساتھ رجوع کیا اور کچھ عرصہ قبل چھوٹے پیمانے پر تعلقات کو بحال کیا۔ اب بات چیت کو شروع کرنے کی پیشکش پر مصری دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ مصر بھی ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اور چاہتا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کے عین مطابق تعلق...
چینی معاشی و ٹیکنالوجی ترقی کے بعد ڈیجیٹل مالیاتی نظام امریکہ کے اعصاب پر سوار: فوری متبادل نہ سہی پر مالیاتی پابندیوں سے بچنے کے لیے ڈیجیٹل یوآن استعمال ہو سکتا، امریکی ماہرین

چینی معاشی و ٹیکنالوجی ترقی کے بعد ڈیجیٹل مالیاتی نظام امریکہ کے اعصاب پر سوار: فوری متبادل نہ سہی پر مالیاتی پابندیوں سے بچنے کے لیے ڈیجیٹل یوآن استعمال ہو سکتا، امریکی ماہرین

مالیات, معیشت
چین کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ امریکہ پر اب چینی ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی کا خوف بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ امریکی حکام آج کل ڈیجیٹل یوآن کو لے کر انتہائی پریشان ہیں اور اسے ڈالر کے مقابلے میں بڑا خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ امریکی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر چینی ڈیجیٹل یوآن ڈالر سے قبل مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا تو ڈالر عالمی پیسے کی حیثیت کھو دے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ مالیاتی، پینٹاگون، دفتر خارجہ اور قومی سلامتی کونسل آج کل ڈیجیٹل یوآن کے متبادل عالمی پیسہ بننے کی صلاحیت اور دیگر معاملات پر بحث کر رہی ہے۔ خبر کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ اگرچہ چینی مالیاتی نظام فوری طور پر امریکی اجارہ داری کے لیے بڑا خطرہ نہیں ہے البتہ خود مختار ڈیجیٹل یوآن امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے متبادل ادائیگی کے نظام کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے اس لیے امریکی حکام ڈیجیٹل یوآن کے ا...

Contact Us