Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

استحصال کی تحریک: ٹویٹر نے چین کے خلاف نئی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی، ہیش ٹیگ “مِلک ٹی آلائنس” کا ایموجی بھی متعارف

استحصال کی تحریک: ٹویٹر نے چین کے خلاف نئی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی، ہیش ٹیگ “مِلک ٹی آلائنس” کا ایموجی بھی متعارف

عالمی
ٹویٹر نے ایک بار پھر سیاسی تعصب کا ثبوت دیتے ہوئے برما میں جاری سیاسی کشیدگی میں کھلی وابستگی کا اظہار کردیا ہے۔ جس کے لیے سماجی میڈیا ویب سائٹ نے خصوصی طور پر "مِلک ٹی الائنس" ایموجی بنایا ہے جسے حالیہ باغی فوجی حکومت کے خلاف اور لبرل مغربی حلقے کی حمایت یافتہ آنگ سان سوچی کے حق میں استعمال کیا جائے گا۔ ایموجی میں شامل دیگر علاقوں میں ہانگ کانگ، برما، تائیوان اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔ جس سے چین کے خلاف سماجی میڈیا ویب سائٹ پر نئی مہم کے آغاز کا تاثر ملتا ہے۔ مِلک ٹی الائنس نامی خصوصی ایموجی کو ٹویٹر نے باقائدہ ٹویٹ کے ذریعے متعارف کروایا ہے۔ https://twitter.com/Policy/status/1379982365380911104?s=20 ٹویٹر پر ملک ٹی الائنس نامی ہیش ٹیگ/معروف موضوع سب سے پہلے تائیوان اور ہانگ کانگ میں کچھ مغربی حمایت یافتہ حلقوں نے چین کے خلاف شروع کیا گیا تھا۔ بعد میں اسے تھائی لینڈ میں شا...
فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے قابض صیہونی انتظامیہ کا عالمی فوجداری عدالت سے تعاون سے انکار

فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے قابض صیہونی انتظامیہ کا عالمی فوجداری عدالت سے تعاون سے انکار

سیاست
عالمی فوجداری عدالت کے فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے منصوبے پر قابض صیہونی انتظامیہ نے جواب دائر کیا ہے کہ عدالت کی مجاز ہی نہیں ہے۔ صیہونی میڈیا نے نیتن یاہو، قابض انتظامیہ کے سرغنہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عالمی عدالت پر واضح کیا جائے گا کہ فلسطین عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہی نہیں، اور اگر کبھی ضرورت پڑے گی تو انتظامیہ خود تحقیقات کروا لے گی۔ یاد رہے کہ 9 مارچ کو جاری ہونے والے حکمنامے میں عدالت نے قابض انتظامیہ کو پابند کیا تھا کہ 9 اپریل تک جواب داخل کرے کہ کیا وہ آزاد یعنی مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی بیت المقدس میں جنگی جرائم کی تحقیقات کروائے گی یا عدالت تحقیقات کروائے؟ واضح رہے کہ اگرچہ یہ علاقے براہ راست اور مکمل طور پر صیہونی کنٹرول میں نہیں ہیں لیکن قابض صیہونی غنڈے مغربی ممالک کی حمایت اور عسکری طاقت کے بل بوتے پر ان علاقوں میں بھی بہت زیادہ مداخلت کرتے ہیں اور ی...
فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا نجی ڈیٹا لیک: فیس بک کا وضاحت میں کہنا ہے؛ “پرانا تھا”، صارفین نجی معلومات کے پرانے ہونے کی منطق سمجھنے سے قاصر، سخت برہمی

فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا نجی ڈیٹا لیک: فیس بک کا وضاحت میں کہنا ہے؛ “پرانا تھا”، صارفین نجی معلومات کے پرانے ہونے کی منطق سمجھنے سے قاصر، سخت برہمی

فن/ٹیکنالوجی
انٹرنیٹ پر 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کی نجی معلومات عیاں کر دی گئی ہیں۔ سماجی میڈیا کی بڑی کمپنی نے واقع کو دبانے کی پوری کوشش کی لیکن کچھ غیر لبرل ذرائع ابلاغ کے اداروں نے اتنی بڑی مقدار میں نجی معلومات کے عیاں ہونے پر بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ بڑھتی عوامی تنقید پر فیس بک نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ یہ سارا پرانا ڈیٹا تھا، لہٰذا صارفین کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ https://twitter.com/g_bonfiglio/status/1378449897364525062?s=20 واضح رہے کہ نجی معلومات میں پورا نام، ادارا جاتی وابستگی، فون نمبر، ای میل اور دیگر حساس معلومات شامل ہوتی ہیں، جنہیں کبھی بھی نئی یا پرانی کے زمرے میں جانچا نہیں جا سکتا۔ https://twitter.com/toomuchpete/status/1378477103432265730?s=20 فیس بک کے ڈیٹا لیک کی خبر بزنس انسائڈر نے شائع کی ہے، خبر کے مطابق ڈیٹے تک پہلے نجی طور پر کچھ ا...
روم میں کورونا تالہ بندی کے خلاف پر تشدد احتجاج: دسیوں گرفتار، کئی افراد زخمی – ویڈیو

روم میں کورونا تالہ بندی کے خلاف پر تشدد احتجاج: دسیوں گرفتار، کئی افراد زخمی – ویڈیو

سیاست
اٹلی کے دارالحکومت روم میں ڈھابوں اور شراب خانوں کے سینکڑوں مالکان نے کورونا پابندیوں کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا ہے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی کا استعمال کیا جس پر شہریوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس نے دسیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہرین نے شہری آزادیوں اور کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپ کے بیشتر ممالک کی طرح اٹلی میں بھی شام کو مکمل تالہ بندی چل رہی ہے، جبکہ ریسٹورنٹوں کو دن کے وقت بھی گاہکوں کو کھانا پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ڈھابوں اور شراب خانوں کے مالکان نے حکومت کے خلاف خوب نعرے لگائے اور فوری کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اب انکے لیے کام کے بغیر جینا ناممکن ہے، وہ ہر قیمت پر اپنے کاروبار کھولیں گے۔ کچھ مالکان نے خود کو زنجیر باندھ کر احتج...
روسی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں دیے انٹرویو کا اردو ترجمہ: اہم ترین علاقائی اور عالمی موضوعات پر سیرحاصل گفتگو

روسی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں دیے انٹرویو کا اردو ترجمہ: اہم ترین علاقائی اور عالمی موضوعات پر سیرحاصل گفتگو

روس دنیا میں
سوال: گزشتہ ماہ افغان امن عمل پر ٹروئیکا (امریکہ، چین اور روس کے ساتھ پاکستان) کا ماسکو میں خصوصی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دوحہ میں اگلے اجلاس کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی، آپ کے خیال میں بین الافغان مذاکرات کا کیا مستقبل ہے خصوصاً جبکہ کابل میں غنی انتظامیہ کی اس میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی اور وہ مسلسل اسے نظر انداز کرنے میں مصروف رہتی ہے؟ اور یہ بھی بتائیے گا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا خواب کیسے پورا ہو سکتا ہے جبکہ ہندوستان کشمیر پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تو امریکہ، آسٹریلیا، جاپان کے ساتھ مل کر اس نے نیا اتحاد بنا لیا ہے اور خطے میں مغربی مداخلت کو نیا رستہ دکھا رہا ہے؟ سرگئی لاوروو: ہمیں امید ہے کہ 18 مارچ کو ہونے والا ٹروئیکا کا اجلاس بین الافغان امن مذاکرات سے اچھے نتائج برآمد کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا، خصوصاً جبکہ ہم نے اجلاس میں پاکستان کے انتہائی متحرک کردار کو دیک...
روسی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کو ایشیائی اتحاد میں شمولیت کی دعوت: دورہ پاکستان میں مقامی اخبار کو انٹرویو میں بین البراعظمی اتحاد کے چرچے

روسی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کو ایشیائی اتحاد میں شمولیت کی دعوت: دورہ پاکستان میں مقامی اخبار کو انٹرویو میں بین البراعظمی اتحاد کے چرچے

عالمی
روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ 6 سے 8 اپریل 2021 کا یہ دورہ افغان امن کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں مقامی اخبار کو دیے انٹرویو میں سرگئی لاوروو کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے پیش کیے یوریشین اتحاد میں سب مدعو ہیں۔ مشرق بعید میں جاپان سے لے کر بحیرہ اوقیانوس تک تمام ممالک اس کا حصہ بن سکتے ہیں، اتحاد میں کسی قسم کی تفریق نہیں رکھی جائے گی۔ صدر پوتن یورپ اور ایشیا کو ایک نئے اور بہتر اتحاد میں جوڑنا چاہتے ہیں۔ روسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ بین البراعظمی اتحاد میں یورپی یونین اور آسیان کے رکن ممالک بھی بلاجھجک شامل ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2016 میں روسی صدر کی جانب سے پیش کردہ یوریشین اتحاد کی بنیاد معاشی تعاون پر رکھی جا رہی ہے لیکن اس کے کام کا طریقہ تاحال واضح نہیں کیا جا سکا، تاہم روسی قیادت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد دنیا کے سب س...
روسی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں: اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، بین الاقوامی تعلقات اور افغان امن عمل پرگفتگو ہو گی

روسی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں: اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، بین الاقوامی تعلقات اور افغان امن عمل پرگفتگو ہو گی

پاکستان
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروودو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ اسلام آباد ہوائی اڈے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مہمان وزیر کا استقبال کیا۔ دورے میں روسی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان، سپہ سالار قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ سرگئی لاوروو کے ساتھ افغان امن عمل کے لیے نامزد روسی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1379423782482288645 https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1379776292422213636?s=20 واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ دہلی سے اسلام آباد پہنچے ہیں، جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے ہندوستان کے امریکہ کے ساتھ بڑھتے تعلقات کا جواب دیا ہے اور تاثر دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اب ہندوستان اکیلا روس کا اتحادی نہیں ہے۔ دوسری طرف امریکہ کی بھی روسی عہدے دار کے دورے پر کڑی نظر ہے، امریکی میڈیا میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہ...
فلپائن: کورونا تالہ بندی کی خلاف وزی پر اٹھک بیٹھک کی سزا، شہری ہلاک

فلپائن: کورونا تالہ بندی کی خلاف وزی پر اٹھک بیٹھک کی سزا، شہری ہلاک

طب
فلپائن میں کورونا تالہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والا شخص سزا کے باعث ہلاک ہو گیا ہے۔ فلپائن میں پولیس تالہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مختلف معمولی سزائیں دیتے ہیں جن میں عمومی طور پر ڈنڈ بیٹھک، دوڑ اور گرمیں میں سورج میں بیٹھنا شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے 28 سالہ دیرن مناؤگ کو پولیس افسر نے 300 اٹھک بیٹھک لگانے کی سزا دی لیکن شخص 100 بیٹھکیں مکمل کرنے پر ہی گِر گیا، پولیس افسر نے اسے جانے دیا اور شخص گھر چلا گیا لیکن اس کے گھر والوں کے مطابق سزا کی وجہ سے 1 دن بعد ہی اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ جب دیرن مناؤگ گھر میں داخل ہوا تو اسکی حالت دیکھ کر انہیں لگا کہ اسے مارا پیٹا گیا ہے۔ کچھ ہی دیر بعد وہ کھڑا ہونے سے قاصر تھا اور اگلے دن وہ اچانک شدید درد سے بے ہوش ہو گیا۔ ہمسائے میں موجود ایک ڈاکٹر نے اسے ابتدائی طب امداد دی لیکن وہ بچ نہ سکا۔ شہر کے ناظم اعلیٰ نے ...
جملہ حقوق کے سب سے لمبے چلنے والے مقدمے میں گوگل کی آریکل کے مقابلے میں فتح: کمپیوٹر کوڈ کی چوری جملہ حقوق کے زمرے میں نہیں آتی، امریکی سپریم کورٹ

جملہ حقوق کے سب سے لمبے چلنے والے مقدمے میں گوگل کی آریکل کے مقابلے میں فتح: کمپیوٹر کوڈ کی چوری جملہ حقوق کے زمرے میں نہیں آتی، امریکی سپریم کورٹ

فن/ٹیکنالوجی
امریکی سپریم کورٹ نے جملہ حقوق کے ایک اہم مقدمے میں گوگل کے خلاف دخواست مسترد کر دی ہے۔ گوگل کے خلاف معروف ٹیکنالوجی کمپنی آریکل نے دعویٰ دائر کر رکھا تھا کہ گوگل نے اینڈرائڈ کی تیاری میں اسکے جاوا پروگرام کے 11 ہزار 330 فقروں کے کوڈ کو چوری کیا اور بلا اجازت استعمال کیا۔ آریکل نے گوگل پر 8 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جسے اعلیٰ امریکی عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ 8 ججوں نے مقدمے کی سماعت کی جن میں سے 6 نے آریکل کی درخواست مسترد کردی جبکہ 2 نے آریکل کے حق میں فیصلہ دیا۔ واضح رہے کہ گوگل نے سماعت میں چوری سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ کہا تھا کہ 2007 میں اینڈرائڈ سسٹم بناتے وقت ٹیکنالوجی کی صنعت میں یہ ایک عمومی رویہ تھا کہ کمپنیاں کوڈ اِدھر اُدھر سے اٹھا کر استعمال کرتی تھیں، اور اس دور میں کوڈ کے حوالے سے جملہ حقوق محفوظ جیسی کوئی چیز عمل میں نہیں تھی۔ فیصلے میں جسٹس سٹیفن بائر نے...
امریکہ کا میکسیکو کے راستے ملک میں داخل ہوتے دو یمنی مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

امریکہ کا میکسیکو کے راستے ملک میں داخل ہوتے دو یمنی مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

عالمی
امریکی سرحدی سکیورٹی اہلکاروں نے کولمبیا سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے دو یمنی نژاد مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے البتہ کہا ہے کہ دونوں نوجوان امریکہ کو مطلوب اور دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 33 اور 26 سالہ نوجوانوں پر ہوائی سفر پر بھی پابندی ہے۔ امریکی حکام نے گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو جنوری سے مارچ کے درمیان پکڑا گیا تاہم انکی شناخت اور یمن سے امریکہ پہنچنے کی تحقیقات کی جا رہی تھیں اس لیے پہلے خبر نہ دی گئی۔ لاس اینجلس ٹائمز نے صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے اور اسے اپنی نوعیت کا پہلا واقع لکھا ہے کہ جب دہشت گرد زمینی راستے سے امریکہ میں داخل ہوئے ہوں۔ اخبار کے مطابق تلاشی کے دوران ایک شخص کے جوتوں سے خصوصی جی پی ایس کا...

Contact Us