Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کاروباری تعلقات کو منظم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی سیلزفورس نے بھی تشدد کے نام پر ریپبلک کی چندے کی ای میل روک دی

کاروباری تعلقات کو منظم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی سیلزفورس نے بھی تشدد کے نام پر ریپبلک کی چندے کی ای میل روک دی

سیاست
امریکہ کی معروف سماجی میٰڈیا کمپنیوں کے بعد کاروباری ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی ریپبلک جماعت/روایت پسندوں کے خلاف محاذ کھول لیا ہے۔ کاروباری تعلقات کو منظم کرنے والی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی سیلزفورس نے ریپبلک جماعت کی مرکزی کمیٹی کی چندہ اکٹھا کرنے کی ای میل کو یہ کہتے ہوئے روک دیا ہے کہ اسے ملک میں 6 جنوری کی طرز پر تشدد کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ ہم سب 6 جنوری کے واقعے سے شدید پریشان ہیں، اور کوئی بھی اسے دوبارہ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتا، اس لیے کمپنی نے ریپبلک جماعت کی چندے کے لیے جاری کی ای میل کی اشاعت کو روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ رہپبلک جماعت سیلزفورس کی انتظامی خدمات کی پرانی گاہک ہے۔ ریپبلک جماعت کو کمپنی کے اقدام کا اس وقت علم ہوا جب اس کی ای میل کو اچانک روک دیا گیا، کمپنی نے جماعت کو اس بارے میں پہلے کوئی اعتراض جم...
چہرہ شناسی کے علم کو سائنسی بنانے کی کوشش: ماہرین چہرے سے سیاسی نظریات کی 72٪ تک درست نشاندہی کرنے والا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

چہرہ شناسی کے علم کو سائنسی بنانے کی کوشش: ماہرین چہرے سے سیاسی نظریات کی 72٪ تک درست نشاندہی کرنے والا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

علوم و فنون
امریکی جامعہ سٹینفورڈ کے پروفیسر مائیکل کوسنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایسا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے مصنوعی ذہانت سے لیس مشین کے ساتھ استعمال سے شہریوں کے چہرے سے انکی سیاسی وابستگی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ پروفیسر کا دعویٰ ہے کہ مشین نے تجربے میں لبرل اور روایت پسندوں کی 72 فیصد تک درست نشاندہی کی ہے۔ اپنی تحقیق کے بارے میں تفصیل فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر مائیکل نے لکھا ہے کہ انہوں نے فیس بک کی دس لاکھ سے زائد پروفائل تصویروں کو بطور نمونہ استعمال کیا ہے۔ جس میں زیادہ صارفین امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے تھے۔ نئی تحقیق کی خاص بات تیار کردہ الگورتھم کی عمر، جنس اور لسانی تفریق کے بغیر شناخت کی صلاحیت ہے۔ تحقیق میں چہرے کے تاثرات میں سے سر کے رخ اور چہرے پر جذبات کے اظہار کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ لبرل نظریات کے حامی افراد براہ راست کیمرے کیطر...
کورونا ویکسین: برازیل نے بھی سپوتنک-5 کی پیداوار شروع کر دی

کورونا ویکسین: برازیل نے بھی سپوتنک-5 کی پیداوار شروع کر دی

روس دنیا میں
ہندوستان، چین اور جونبی کوریا کے بعد برازیل دنیا کا چوتھا ملک ہے جس نے مقامی سطح پر کورونا کی روسی ویکسین سپوتنک-5 کی تیاری شروع کر دی ہے۔ برازیل کی ادویات ساز کمپنی یونیاؤ کوئیمیکا نے ملک میں قائم دو مراکز میں ویکسین کی تیاری کا کام شروع کیا ہے۔ کمپنی کو روس سے ویکسین کا بنیادی خلوی مواد حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ برازیل دنیا کے شدید ترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک 81 لاکھ شہری وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ روسی محکمے کے مطابق اب تک 50 سے زائد ممالک نے سپوتنک-5 کی خریداری کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جس کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ ٹیکوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بڑی مقدار ہونے کے باعث روس نے دوست ممالک کی بڑی کمپنیوں کے اشتراک کے ساتھ مقامی سطح پر پیداوار شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ سپوتنک-5 باقائدہ درج ہونے...
فیس بک نے امریکہ میں ووٹ کی چوری روکو تحریک کے پیغامات پر پابندی لگا دی

فیس بک نے امریکہ میں ووٹ کی چوری روکو تحریک کے پیغامات پر پابندی لگا دی

سیاست
فیس بک نے آزادی اظہار پر پابندی کی تمام حدود پار کرتے ہوئے امریکی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر اعتراضات کو جرم مان لیا ہے۔ امریکی انتخابات پر سوال کرنے اور ووٹ کی چوری روکو تحریک سے وابستہ صارفین کے پیغامات کو معروف سماجی میڈیا ویب سائٹ فوری تلف کر رہی ہے۔ امریکہ میں لبرل اور روایت پسندوں کے درمیان جاری کشمکش میں ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے واضح سیاسی طرفداری کی یہ تازہ مثال ہے۔ ویب سائٹ کا مؤقف ہے کہ دھاندلی کے الزام سے معاشرے میں تشدد کو ہوا مل رہی ہے۔ بروز سوموار شروع ہونے والی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ جو افراد بدھ کے روز کیپیٹل ہل پر دھاوے میں ملوث تھے، اور مسلسل انتخابی نتائج پر اعتراضات اٹھا کر معاشرے میں بےامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں تشدد کو مزید ہوا دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فیس بک نے مزید اقدامات اٹھانے کا عندیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابات م...
امریکہ کی 50 ریاستوں میں بغاوت کا خطرہ: حساس اداروں نے کانگریس کو آگاہ کر دیا

امریکہ کی 50 ریاستوں میں بغاوت کا خطرہ: حساس اداروں نے کانگریس کو آگاہ کر دیا

سیاست
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اگر کانگریس نے زور زبردستی یا سیاسی بنیادوں پر مواخذے کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی تو ملک میں بغاوت ہو جائے گی۔ رپورٹوں کے مطابق صدر کے حمائتی دارالحکومت واشنگٹن پر چڑھائی کر سکتے ہیں، اور کم از کم 50 ریاستوں میں نظام زندگی معطل ہو جائے گا۔ https://twitter.com/AaronKatersky/status/1348675941309034496?s=20 ادارے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 16 جنوری کو ملک بھر سے ایک اسلحہ بردار گروہ واشنگٹن میں اکٹھا ہو رہا ہے، اور اگر کانگریس نے صدر کو 25ویں ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی تو بغاوت روکنا مشکل ہو جائے گا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مسلح گروہ سرکاری عمارتوں پر حملے کر سکتا ہے اور اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹ بھی ڈال سکتا ہے۔ حساس اداروں نے 16 جنوری سے ملک بھر میں مظاہروں کی تنبیہ بھی جاری ہے۔ دوس...
صدر ٹرمپ کا کھاتہ بند کرنے پر حصص بازار میں ٹویٹر کی قدر میں کمی، 5 ارب ڈالر کا نقصان

صدر ٹرمپ کا کھاتہ بند کرنے پر حصص بازار میں ٹویٹر کی قدر میں کمی، 5 ارب ڈالر کا نقصان

معیشت
صدر ٹرمپ کا ٹویٹر کھاتہ بند کرنے کے بعد آج حصص بازار میں ٹویٹر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، ایک روز میں ٹویٹر کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ صدر ٹرمپ بند ہونے والے کھاتے کا استعمال اپنے انتخاب کے دن سے کر رہے تھے جس کی پیروی کرنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 80 لاکھ سے زائد تھی۔ صدر ٹرمپ ٹویٹر کا انتہائی متحرک استعمال کرتے تھے جس کے باعث لبرل ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی روائیتی ابلاغی اداروں کی طرح صدر کے خلاف محاذ کھول رکھا تھا۔ کبھی صدر کے ٹویٹ تلف کیے جاتے تھے اور کبھی انکے پیغامات پر انتباہی نشان چسپاں کیے جا رہے تھے۔ تاہم کیپیٹل ہل پر عوامی دھاوے کے بعد ٹویٹر نے صدر کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا اور اپنی وضاحت میں لکھا کہ مزید تشدد کو روکنے کے لیے کمپنی صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کیپیٹل ہل واقعے میں پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور ان...
ترکی نے وٹس ایپ کی نجی معلومات تک رسائی کی نئی پالیسی پر تحقیقات شروع کر دیں: پالیسی ملکی قوانین کے خلاف ہے، ترک حکومت

ترکی نے وٹس ایپ کی نجی معلومات تک رسائی کی نئی پالیسی پر تحقیقات شروع کر دیں: پالیسی ملکی قوانین کے خلاف ہے، ترک حکومت

عالمی
ترک حکومت نے فیس بک اور وٹس ایپ کے خلاف صارفین پر نجی معلومات کے حوالے سے نئی پالیسی تھوپنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق صارفین کو وٹس ایپ کو اجازت دینا ہو گی کہ وہ 8 فروری تک اپنی تمام تر معلومات فیس بک کو دے سکے، اور وٹس ایپ اجازت نہ دینے والے صارفین کا کھاتہ بند کرنے کا مجاذ ہو گا۔ ترکی کے بورڈ برائے مارکیٹ مقابلہ نے کمپنی کو لکھا ہے کہ حکومتی ادارے کی تحقیقات ختم ہونے تک معیاد کو بڑھایا جائے۔ ترک بورڈ کا کہنا ہے کہ معلومات کا دیگر کمپنیوں کے ساتھ تبادلہ نجی معلومات کے حقوق کی پامالی کے مترادف ہے اور ایسا مکی قوانین کے خلاف ہے۔ یاد رہے کہ ترک صدر امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ڈیجیٹل فاشسٹ کا لقب دے چکے ہیں، اور انہوں نے حکومتی اہلکاروں پر وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی ایک مقامی ایپ بپ کے استعمال کے لیے ابھار رہے ہیں...
امریکی ایوان نمائندگان کا صدر ٹرمپ پر حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام: مواخذے کی قرارداد لانے پر غور

امریکی ایوان نمائندگان کا صدر ٹرمپ پر حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام: مواخذے کی قرارداد لانے پر غور

سیاست
امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے خلاف شہریوں کو کیپیٹل ہِل پر دھاوا بولنے کے لیے اکسانے کے الزام پر مواخذے سے گزارنے کی سفارش کی ہے۔ https://twitter.com/tedlieu/status/1348666087869616139?s=20 امریکی نشریاتی اداروں پر چلنے والی خبروں کے مطابق معاملے پر خصوصی قانون سازی کے لیے کام ہو رہا ہے جس میں صدر ٹرمپ پر آئین سے وفا نہ کرنے اور شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے پرانہیں سزا کا حقدار ٹھہرایا جائے گا۔ سامنے آنے والے دستاویز میں صدر ٹرمپ پرانتخابی نتائج کے حوالے سے جھوٹ کا الزام بھی شامل ہے، اور کہا گیا ہے کہ صدر نے جانتے بوجھتے انتخابات کے حوالے سے جھوٹ بولا، جس کے نتیجے میں کییٹل ہل پر حملے کی نوعیت پیدا ہوئی۔ دستاویز میں صدر ٹرمپ کے خطاب سے ایک جملے کو بطور حوالہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس میں صدر نے مظاہرین سے کہا تھا کہ اگر آپ پوری جان لگا کر نہ لڑے تو اپنا ملک کھو دیں گے۔ ...
لبرل ایپ سٹوروں کی اجارہ داری تک صدر ٹرمپ یا روایت پسندوں کی کوئی نئی سوشل میڈیا ویب سائٹ کامیاب نہیں ہو سکتی: ماہرین

لبرل ایپ سٹوروں کی اجارہ داری تک صدر ٹرمپ یا روایت پسندوں کی کوئی نئی سوشل میڈیا ویب سائٹ کامیاب نہیں ہو سکتی: ماہرین

سیاست
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی ٹویٹر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے پر تمام آزاد حلقوں کی جانب سے ناراضگی اور خطرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کہنا ہے کہ گزشتہ چار سالوں سے یہ لبرل ادارے غیر لبرل حکومتوں کے لیے مسئلہ بنے ہوئے تھے تاہم امریکی انتخابات میں انہوں نے کھل کر صدر ٹرمپ کو نقصان پہنچایا اور ایک بڑی سیاسی قوت کی شکل اختیار کر لی ہے، جس نے بظاہر صدر ٹرمپ کے مخالف کی مدد کی ہے لیکن حقیقت میں دنیا بھر میں آزادی خیال کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔ معروف مصنف اور لبرل مطالعہ کے ماہر پروفیسر مائیکل ریکٹینوالڈ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اپنی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی کھولنے کا اعلان اپنی جگہ لیکن اسکی کامیابی ایک سوالیہ نشان ہے، جس کی بڑی وجہ آن لائن ایپلیکیشن کے لیے دنیا میں معروف دونوں پروگرام آئی او ای س اور اینڈرائڈ خود ہوں گے۔ پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے خلاف ہونے وا...
ترک حکومت نے فیس بک کو صارفین کی معلومات تک رسائی دینے پر وٹس ایپ پر پابندی لگا دی: متبادل ایپ “بِپ”کیلئے مہم تیز

ترک حکومت نے فیس بک کو صارفین کی معلومات تک رسائی دینے پر وٹس ایپ پر پابندی لگا دی: متبادل ایپ “بِپ”کیلئے مہم تیز

سیاست
ترک صدر رجب طیب ایردوعان کے ابلاغی دفتر نے سرکاری کاموں کے لیے اہلکاروں پر وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور ملک بھر میں مقامی ایپلیکیشن کے استعمال کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ترک حکومت اب ابلاغیات کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ ایپلیکیشن "بپ" کا استعمال کرے گی۔ ترک حکومت کا فیصلہ وٹس ایپ کے فیس بک کو صارفین کی معلومات تک رسائی دینے کی پالیسی کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے فرار کی کوئی سہولت صارفین کو نہیں دی گئی ہے، اور اگر کوئی صارف معلومات تک رسائی سے انکار کرتا ہے تو اسکا کھاتہ بند کر دیا جائے گا، پالیسی پر فروری 2021 سے عمل شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ بپ کو ترک موبائل نیٹ ورک کمپنی ترک سیل نے بنایا ہے۔ ترکی کے ڈیجیٹل دفتر کے سربراہ علی طحٰہ کوچ نے حکومتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام غیر ملکی ایپلیکیشنوں پر پابندی لگائی جائے گی جن کے ذریعے ترک ...

Contact Us