Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

جکارتہ: مسافر طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 62 افراد جاں بحق

جکارتہ: مسافر طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 62 افراد جاں بحق

رہن سہن
انڈونیشیا میں سریوجیا ہوائی کمپنی کا جہاز جکارتہ میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ واقعے میں 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انڈونیشیا کے وزیر برائے نقل و حمل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز جکارتہ سے پوتیانک نامی شہر جا رہا تھا، تاہم پرواز بھرتے ہی اسکا مواصلاتی مرکز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ جس پر قومی ہوائی محکمے نے تلاش شروع کی تو جہاز کا ملبہ جکارتہ شہر سے باہر ایک جزیرے اور اس کے ارد گرد پھیلا ہوا ملا۔ اطلاعات کے مطابق جہاز پرواز کے محض چار منٹ بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ حادثے کی وجوہات اور مزید معلومات ابھی اکٹھی کی جارہی ہیں۔...
انٹرنیٹ اور صحافتی اخلاقیات

انٹرنیٹ اور صحافتی اخلاقیات

نقطہ نظر
آج انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص کسی نہ کسی صورت میں ایک خاص طاقت کا مالک ہے۔ اس طاقت نے انسانوں کو جوڑا ضرور ہے لیکن اک نئی ایجاد کے ناطے اسکے استعمال کے لیے درکار تعلیم اور مصارف پر توجہ نہ دینے کے باعث دنیاانٹرنیٹ کو لے کر  بڑے سماجی مسائل سے دوچار ہے۔ جن میں ایک بڑا مسئلہ انفرادی اور اجتماعی ابلاغیات میں بڑھتی  سماجی اخلاقی گراوٹ ہے۔ چند روز قبل مجھے پاکستان میں جامعہ سیالکوٹ کے طلباء سے آن لائن گفتگو کا موقع ملا، جن میں سے بیشتر طلباء شعبہ صحافت سے تعلق رکھتے تھے۔ میری مختصر گفتگو کے بعد سوال و جواب کی نشست میں ہمارا موضوع کب آن لائن دنیا میں صحافت اور اخلاقیات میں بدل گیا، ہمیں اسکا احساس ہی نہ ہوا۔ میں نے پایا کہ صحافتی اخلاقیات کو لاحق خطرات کا احساس صرف ترکی اور امریکہ میں نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان میں بھی شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔ طلباء جاننا چاہتے تھے کہ سماجی ...
کورونا ویکسین کے اثرات سے موت پر قانونی استثنیٰ مانگنے کی شرط: بیشتر جنوبی امریکی ممالک نے فائزر کمپنی سے ویکسین کا سودا روک دیا

کورونا ویکسین کے اثرات سے موت پر قانونی استثنیٰ مانگنے کی شرط: بیشتر جنوبی امریکی ممالک نے فائزر کمپنی سے ویکسین کا سودا روک دیا

عالمی
جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کی حکومت اور فائزر کمپنی کے مابین کووڈ-19 ویکسین کو لے کر توقف آگیا ہے، معاہدے پر گفتگو بند گلی میں پہنچنے کی وجہ فائزر کی انتہائی غیر مناسب شرائط بنی ہیں۔ امریکی کمپنی کا مطالبہ ہے کہ شہریوں پر ویکسین کے مضر اثرات کی صورت میں کوئی بھی کمپنی کے خلاف مقدمہ نہیں کر سکے گا، جسے حکومت نے مسترد کرتے ہوئے شرط کو ملک کی خود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔ پیرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ گرمیوں سے کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم گزشتہ ماہ بات چیت کا سلسلہ تب رک گیا جب کمپنی نے مقدمات سے استثنیٰ کا مطالبہ پیش کیا، اس کے علاوہ کمپنی پیرو انتظامیہ سے ترسیل کے لیے الگ سے معاوضہ بھی طلب کر رہی ہے، جس پر بھی ابھی اتفاق ہونا باقی ہے۔ وزیر صحت پلر مازیتی کا کہنا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ شہریوں کو ویکسین درکار ہے، لیکن اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا، اس شرط کو ق...
امریکی کانگریس پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کا دھاوا، کئی گھنٹوں تک عمارت یرغمال بنی رہی، اعلیٰ حکومتی عمارت خالی کروانے کی کوشش میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

امریکی کانگریس پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کا دھاوا، کئی گھنٹوں تک عمارت یرغمال بنی رہی، اعلیٰ حکومتی عمارت خالی کروانے کی کوشش میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

سیاست
امریکہ میں سیاسی کشیدگی بدترین صورتحال اختیار کر گئی ہے جہاں کل امریکی کانگریس کی عمارت میں مشتعل امریکیوں نے دھاوا بول دیا۔ کئی گھنٹوں تک اعلیٰ حکومتی عمارت یرغمال بنی رہی، پولیس کی ہجوم سے نمٹنے کی کوشش اور جھڑپوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ https://twitter.com/shanermurph/status/1346880317135720448?s=20 اعلیٰ حکومتی عمارت پر دھاوے کو امریکی جمہوریت پر حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/RepDanKildee/status/1346907565482004495?s=20 دھاوا صدر ٹرمپ کے حامیوں نے بولا، جبکہ صورتحال بگڑنے پر صدر نے خصوصی ٹویٹ میں مظاہرین کو پولیس کے ساتھ تعاون کی درخواست بھی کی تام تب تک صورتحال بگڑ چکی تھی۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1346904110969315332?s=20 اس سے قبل عوامی اجتماع سے خطاب میں صدر ٹرمپ بھی مظاہرین کو اشتعال دلاتے...
صدر ٹرمپ کی ایک اور عالمی سفارتی ثالثی کامیاب: قطر اور خلیجی ممالک میں 3 سال سے جاری کشیدگی ختم، تعلقات بحال

صدر ٹرمپ کی ایک اور عالمی سفارتی ثالثی کامیاب: قطر اور خلیجی ممالک میں 3 سال سے جاری کشیدگی ختم، تعلقات بحال

عالمی
خلیج تعاون کونسل کے حالیہ اجلاس میں قطر اور خلیجی ممالک کے مابین پچھلے تین سال سے جاری کشیدگی ختم ہو کر علاقائی ممالک میں سفارتی تعلقات پھر بحال ہو گئے ہیں۔ اگرچہ تعلقات میں بحالی بھی یوں اچانک ہوئی ہے جیسے کہ اس میں کشیدگی آئی تھی البتہ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ امریکہ میں سیاسی قیادت کی تبدیلی ہے۔ علاقائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے امیر قطر تمیم بن حماد التھانی سعودی عرب پہنچے تو انکا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا اور قطر کے لیے زمینی، فضائی، بحری اور تجارتی تمام راستے کھولنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ قطر پر دہشت گردوں کی مدد کے الزام کے ساتھ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 3 سال قبل سفارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں، جسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔ تاہم اب خلیجی ممالک میں آپسی کشیدگی کو ختم کرنے میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی ثالثی کا کردار ادا کی...
ناروے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو کامیابی سے پروان چڑھانے والا پہلا ملک بن گیا: 2020 میں فروخت ہونے والی 54٪ گاڑیاں برقی تھیں

ناروے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو کامیابی سے پروان چڑھانے والا پہلا ملک بن گیا: 2020 میں فروخت ہونے والی 54٪ گاڑیاں برقی تھیں

موسم و ماحولیات
ناروے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو کامیابی سے پروان چڑھانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ مقامی محکمہ اندراج کے مطابق سن 2020 میں ناروے میں درج ہونے والی نئی گاڑیوں میں 54٪ سے زائد بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تھیں۔ گزشتہ سال بھی ناروے میں درج ہونے والی نئی گاڑیوں میں سے 42٪ برقی گاڑیاں تھیں۔ واضح رہے کہ ناروے نے 2025 تک ملک میں تیل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جبکہ پالیسی کے فروغ کے لیے حکومت نے برقی گاڑیوں کی درآمد اور ڈرائیوروں کو سڑک ٹیکس کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے، اس کے علاوہ پارکنگ، ٹال ٹیکس اور گاڑی سمیت کشتی پر سفر کی صورت میں بھی مالکان کو سستی ٹکٹ کی سہولت میسر ہے۔ ناروے کی حکومت نے برقی گاڑیوں کو درکار بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں بڑی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ جن میں ہر 30 میل کے بعد تیزی سے بیٹری چارج کرنے کے اسٹیشن سرفہرست ہیں۔ ...
چین کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی؟ صدر ژی کی افواج کو 2021 میں بھرپور جنگی مشقیں کرنے اور ہرلمحہ تیار رہنے کی ہدایت

چین کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی؟ صدر ژی کی افواج کو 2021 میں بھرپور جنگی مشقیں کرنے اور ہرلمحہ تیار رہنے کی ہدایت

سیاست
چینی صدر ژی جن پنگ نے فوج کو 2021 میں جنگ کے لیے اچھی تیاری کرنے اور مشقوں میں جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کی ہدایات جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی ایماء پر ہندوستان اور تائیوان نے چین کے ساتھ چھڑچھاڑ شروع کر رکھی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا بیان اسی تناظر میں ہو سکتا ہے۔ ملک کے سربراہ ہونے کے ناطے چینی صدر فوج کی مرکزی قیات بھی سنبھالتے ہیں، ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کے دوران صدر ژی کا کہنا تھا کہ فوج کو کسی بھی لمحے حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے، پھر چاہے وہ کوئی اعلیٰ افسر ہو یا سپاہی، اسے ملک کی سلامتی کے لیے ہمیشہ ولولے سے بھرپور ہونا چاہیے، اور انہیں موت کا کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے۔ چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ فوجی اہلکار ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کی مشقیں کریں، اور ہر میدان میں اگلے قدموں پر رہیں۔ جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی کا کردار بہت اہم ہے، اس سے کسی صورت می...
پولینڈ میں مسجد پر حملہ اور عبادتگاہوں کو زہر آلود کرنے کی سازش گھڑنے والوں پر فرد جرم عائد: 10 سال سزا سنانے کا امکان

پولینڈ میں مسجد پر حملہ اور عبادتگاہوں کو زہر آلود کرنے کی سازش گھڑنے والوں پر فرد جرم عائد: 10 سال سزا سنانے کا امکان

سیاست
پولینڈ کی عدالت نے مسجد پر حملے کی سازش کرنے والے دو افراد پر سوا سال بعد فرد جرم عائد کر دی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق منصوبہ سازوں نے بم دھماکے سے مسجد کو اڑانے کی مکمل سازش تیار کر رکھی تھی تاہم پولیس نے نومبر 2019 میں بروقت اطلاع ملنے پر انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ملک میں موجود عبادتگاہوں کو زہر آلود کرنے کی سازش بھی تیار کر رکھی تھی۔ عبادتگاہوں پر حملے کی سازش کرنے والے دونوں افراد کو 2019 میں قوم پرست گروہوں کے ایک مظاہرے سے محض ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان سے اسلحہ، منشیات، دھماکہ خیز مواد اور خطرناک کیمیکل برآمد کیا تھا۔ پولیس کو ملزمان کے پاس سے مذاہب کے خلاف نفرت پر مبنی ایک مکمل منشور بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 2012 میں ناروے پارلیمنٹ پر حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے باعث پہلے سے ہی زیرتفتیش تھے۔ عدالت نے ملزم...
وزیر صاحب ماپنا ہی ہے تو امریکہ سے بحیرہ جنوبی چین کا فاصلہ ناپیں: چینی صحافی کا پومپیو کی ٹویٹ پر تہذیب دار مگر کراڑہ جواب

وزیر صاحب ماپنا ہی ہے تو امریکہ سے بحیرہ جنوبی چین کا فاصلہ ناپیں: چینی صحافی کا پومپیو کی ٹویٹ پر تہذیب دار مگر کراڑہ جواب

عالمی
چین اور امریکہ کے مابین تجاری و سفارتی جنگ اب لفاظی میدان میں بھی اپنے عروج پر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کے انٹارکٹکا کے معاملات میں متحرک ہونے پر طنزیہ ٹویٹ داغا تو چینی لفاظی گولہ باری کے ماہربھی پیش پیش نظر آئے۔ مائیک پومپیو نے اپنی اشتعال انگیز ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم چین کو اس خیالی دنیا سے نکالنا چاہتے ہیں کہ وہ انٹارکٹکا سے نزدیکی قوم کے کے ناطے اس کے معاملات میں حصہ لینے کا حقدار ہے۔ چین براعظم انٹارکٹکا سے 900 میل دور ہے، چیونٹی خور کی ناک سے مشابہت والا یہ ملک اپنی اوقات سے باہر بہت باہر نکل گیا ہے، ہم غیر ضروری حاضرین کے ساتھ وہی کرتے ہیں جو ہم اب کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/SecPompeo/status/1345837338333646848?s=20 امریکی وزیر کی ٹویٹ پر چینی حکومتی نشریاتی ادارے گلوبل ٹائمز کے سربراہ ہو ژنجن نے جوابی وار میں کسی بدتہذیبی کا مظاہرہ کیے بغیر کہا ہے...
مالی میں 3 دنوں میں 5 فرانسیسی فوجی ہلاک: شمال مغربی افریقی ممالک میں بڑھتی فرانسیسی مداخلت کے خلاف مقامی مزاحمت بڑھنے لگی

مالی میں 3 دنوں میں 5 فرانسیسی فوجی ہلاک: شمال مغربی افریقی ممالک میں بڑھتی فرانسیسی مداخلت کے خلاف مقامی مزاحمت بڑھنے لگی

عالمی
افریقی ملک مالی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو فرانسیسی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق پیر کے روز بھی ایسے ہی ایک حملے میں الگ سے 3 فوجی مارے گئے تھے۔ القائدہ نے فرانسیسی فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فرانسیسی وزارت دفاع کے مطابق 2013 سے اب تک مالی میں 50 فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اور ان میں سے بڑی تعداد ساحل نامی شہر میں حملوں کا نشانہ بنی۔ صحارا صحرا کے جنوب میں واقع ساحل شہر میں سن 2011 سے بے امنی کا دور دورہ ہے، یاد رہے کہ 2011 میں نیٹو نے لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کی حکومت گرانے کے لیے شمال افریقی ملک پر حملہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ فرانس کی 2013 سے اپنی گزشتہ کالونیوں میں مداخلت کا سلسلہ بڑھانے اور براہ راست فوجیں اتارنے کے باعث بھی خطے میں مزاحمتی جنگجو گروہ پروان چڑھ رہے ہیں اور اب مسلح مزاحمت اپنے عروج پر ہے۔ فرانسیسی سرکاری اعدا...

Contact Us