Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکہ میں کرسمس پر قیدیوں کو معافی: عراق میں قتل عام میں ملوث بلیک واٹر کے 4 فوجیوں سمیت 20 سیاسی و انتظامی اہلکاروں کی سزا معاف – عوامی مطالبے کے باوجود ایڈورڈ سنوڈن اور جولیان سانج کو معافی نہ ملی

امریکہ میں کرسمس پر قیدیوں کو معافی: عراق میں قتل عام میں ملوث بلیک واٹر کے 4 فوجیوں سمیت 20 سیاسی و انتظامی اہلکاروں کی سزا معاف – عوامی مطالبے کے باوجود ایڈورڈ سنوڈن اور جولیان سانج کو معافی نہ ملی

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے رشیا گیٹ تحقیقات میں سامنے آنے والے دو افراد، تین سابق ارکان کانگریس اور عراق میں شہروں کے قتل عام میں ملوث نجی سکیورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے چار فوجیوں کےلیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ کرسمس سے قبل قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی روایت کو دوہراتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ 15 افراد کو معاف اور پانچ کی سزا کم کریں گے۔ صدارتی معافی حاصل کرنے والے افراد میں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ جارج پاپاڈوپلس اور جرمنی کے وکیل الیکس وین دیر زوان شامل ہیں۔ دونوں افراد کو ایف بی آئی تحقیقات میں جھوٹ بولنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ریپبلک جماعت کے دو سابق قانون دان کرس کولنز اور ڈنکین ہنٹر کو مہم کے چندے کے نجی استعمال اور غیر قانونی تجارت کے جرم میں سنائی سزا سے معافی دی گئی ہے۔ ٹیکساس سے رکن کانگریس سٹیو سٹاک مین کو بھی پیسوں کے گھپلے کے ...
چین کا ریکارڈ وزن کے ساتھ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ خلاء روانہ – راکٹ پہلے سے دس گناء زیادہ مؤثر اور ماحول دوست بھی ہے

چین کا ریکارڈ وزن کے ساتھ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ خلاء روانہ – راکٹ پہلے سے دس گناء زیادہ مؤثر اور ماحول دوست بھی ہے

فن/ٹیکنالوجی
چین نے دوبارہ استعمال کے قابل اور ریکارڈ وزن کے ساتھ پرواز کرنے کا حامل راکٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ خلائی راکٹ کے ساتھ پانچ مصنوعی سیارے بھی خلاء میں بھیجے گئے ہیں جن کا مجموعی وزن 336 ٹن تھا، راکٹ کی کل لمبائی 50 اعشاریہ 3 میٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ پرواز کے وقت راکٹ کا مجموعی وزن 480 ٹن تھا۔ https://twitter.com/XHNews/status/1341254175389147136?s=20 چینی نشریاتی ادارے کے مطابق راکٹ کا انجن ماحول دوست ایندھن سے چلنےکے قابل ہے اور اس میں مائع ہائیڈروجن اور آکسیجن کے جلنے سے پانی بنتا ہے، راکٹ کا سارا نظام ماحول دوست اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ چین مستقبل قریب میں مزید جدید خلائی جہاز اور تیز ترین خلائی راکٹ بنانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے، جن سے نہ صرف خلائی سفر کا خرچہ کم ہو بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہو۔ یہاں یہ بھی اہم ہے کہ موجودہ راکٹ پہلے موجو...
گوگل اور فیس بک کا بداعتمادی کے حکومتی مقدمات کے خلاف اتحاد: الزامات کی تردید

گوگل اور فیس بک کا بداعتمادی کے حکومتی مقدمات کے خلاف اتحاد: الزامات کی تردید

فن/ٹیکنالوجی
فیس بک اور گوگل نے آن لائن مارکیٹ میں دھوکے سے اجارہ داری قائم رکھنے کے خلاف ہونے والی ممکنہ کارروائی پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عندیا دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹیکساس سمیت نو امریکی ریاستوں نے فیس بک اور گوگل پر ایک دوسرے کو مارکیٹ میں ملی بھگت سے اجارہ داری قائم کرنے کے جرم میں عدالت کا دروازہ کھٹکایا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمپنیوں میں باقائدہ خفیہ معاہدہ کیا گیا جسے جیڈی بلیو کا نام دیا گیا، اور اس کے تحت کمپنیاں آن لائن کاروبار اور اشتہارات کو دھوکے سے کنٹرول کر رہی ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کو اس بات کی مکمل آگاہی تھی کہ ان کا معاہدہ بدعنوانی پر مبنی ہے اور انکے خلاف بداعتمادی کے تحت تحقیقات اور مقدمہ کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کمپنیوں نے معاہدے کو خفیہ رکھا۔ امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق ٹیکنالوجی کی دونوں بڑی کمپنیوں نے مقدمے سے نمٹنے کے لی...
چین: مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ سے 100 ارب کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت

چین: مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ سے 100 ارب کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت

معیشت
چین کی تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی کمپنی پیٹرو چائینہ نے گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ چینی نشریاتی ادارے ژینہووا کے مطابق کمپنی کو 100 ارب کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے، جس سے یومیہ 6 لاکھ دس ہزار کیوبک میٹر گیس اور 106 کیوبک میٹر خام تیل نکالا جا سکے گا۔ گیس کا ذخیرہ چین کے شمال مغربی مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں دریافت ہوا ہے۔ اس علاقے سے کمپنی کے مدیر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ دریافت خطے کی سب سے بڑی معدنی دریافت ہے، اس سے علاقے کی فلاح و بہبود میں مدد ملے گی، اور ملک کو توانائی کے میدان میں مزید خودمختاری حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ چینی کمپنی اب تک سالانہ 30 ارب کیوبک میٹر گیس نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آئندہ سال میں اسکا ہدف 31 اعشاریہ 6 ارب کیوبک میٹر تک لے جانے کا ہے، جو چین کی مجموعی گیس پیداوار کا چھٹا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ چین قدرتی گی...
صدر ٹرمپ نے امریکی حصص بازار میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر نئی شرائط عائد کر دیں: چین نے قانون کو متعصب قرار دے دیا، لاگو نہ کرنے پر زور

صدر ٹرمپ نے امریکی حصص بازار میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر نئی شرائط عائد کر دیں: چین نے قانون کو متعصب قرار دے دیا، لاگو نہ کرنے پر زور

عالمی
چینی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی حصص بازار میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر نئی شرائط عائد کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون تعصب پر مبنی ہے، امریکہ اسے لاگو نہ ہی کرے تو اچھا ہے۔ صدر ٹرمپ نے چینی کمپنیوں کے لیے احتساب کا نیا قانون منظور کرتے ہوئے انہیں نئے مقامی احتسابی عمل سے گزرنے کی شرط رکھی ہے، نئے قانون کے تحت چینی کمپنیوں کو امریکہ میں کام کے لیے امریکہ کو اپنے بارے میں مزید معلومات تک رسائی بھی دینا ہو گی۔ امریکی صدر کے اقدام پر چین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی صدر کا اقدام غیر منصفانہ ہے، اور آزاد مارکیٹ کے عالمی متفقہ نظریے کے بھی خلاف ہے، جس کا امریکہ ہمیشہ پرچار کرتا رہا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ چین چاہے گا کہ امریکہ متعصب قانون کو لاگو نہ کرے۔ ایسا کرنا امریکہ میں عالمی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچائے گا۔...
برطانیہ میں کووڈ-19 کی نئی قسم کا تیزی سے پھیلاؤ: پاکستان سمیت متعدد ممالک نے سفری پابندی عائد کر دی

برطانیہ میں کووڈ-19 کی نئی قسم کا تیزی سے پھیلاؤ: پاکستان سمیت متعدد ممالک نے سفری پابندی عائد کر دی

طب
برطانیہ میں کووڈ-19 کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث دنیا کے متعدد ممالک نے یورپی ملک پر سفری پابندی عائد کر دی ہے، پابندی لگانے والے ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، پولینڈ، نیدرلینڈ، بیلجیئم، اٹلی، ایران، فرانس، جرمنی، ارجنٹینا، چلی, کینیڈا، مراکش، کویت اور سلواڈور شامل ہیں، جبکہ فہرست میں ہر گھنٹے اضافہ ہو رہا ہے۔ پابندی برطانیہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں اور دیگر سفری آمدورفت پر لاگو ہے۔ دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی کرسمس پر تالہ بندی میں نرمی کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شہریوں سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ حکومتی رپورٹوں کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں اس وقت وباء کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا ہے اور حالات انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر نکل رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ پر سفری پابندی عائد کرنا کس حد تک مددگار ثابت ہو گا اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، کیونکہ برط...
جرمنی: یہودی عبادتگاہ پر حملہ کرنے والے کو عمر قید کی سزا

جرمنی: یہودی عبادتگاہ پر حملہ کرنے والے کو عمر قید کی سزا

سیاست
جرمنی میں یہودی عبادتگاہ سینیگاگ پر حملے میں دو افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے والے کو نسل پرست دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 28 سالہ حملہ آور نے 2019 میں ہالے نامی شہر میں ایک سینیگاگ پر حملے میں ایک خاتون سمیت دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق نسل پرست گروپ سے ہے اور وہ سینیگاگ میں داخل ہو کر یہودیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، اطلاعات کے مطابق اس وقت سینیگاگ میں 52 افراد ایک مذہبی تہوار کے دوران عبادت میں مصروف تھے۔ پولیس کی تحقیقات میں مزید سامنے آیا ہے کہ داخلے میں ناکامی پر حملہ آور نے داخلی دروازے پر ایک بم بھی نصب کیا تھا جو پھٹ نہ سکا اور اس سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا عدالت میں رویہ انتہائی سخت تھا اور اسے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہ تھا۔ اس نے اپنے بیان میں بھی یہودیوں کو جرمنی کا سب سے بڑا دشمن ق...
آکٹوپس اور مچھلیوں میں مکے مارنے کے تعلق کی دریافت – ویڈیو

آکٹوپس اور مچھلیوں میں مکے مارنے کے تعلق کی دریافت – ویڈیو

بصری مواد
سمندری حیات پر تحقیق کرنے والے محققین نے آکٹوپس اور مچھلیوں میں پائے جانے والے ایک نئے تعلق کو دریافت کیا ہے۔ دونوں آبی مخلوقات میں مل کر شکار کرنے کا انکشاف تو پرانا ہے لیکن اب کچھ ویڈیوؤں میں آکٹوپس کو مچھلیوں کو مکا مارتے اور دور دھکیلتے دیکھا گیا ہے۔ https://twitter.com/SharkColin/status/1340543465449377792?s=20 https://twitter.com/OctoEduardo/status/1340076667696533511?s=20 https://twitter.com/OctoEduardo/status/1340076667696533511?s=20
پانی کو تجارتی شے کے طور پر پروان چڑھانا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے: امریکہ میں مستقبل کے کاروباروں کے حوالے سے خبر میں پانی کو شامل کرنے پر سماجی محققین کا تبصرہ

پانی کو تجارتی شے کے طور پر پروان چڑھانا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے: امریکہ میں مستقبل کے کاروباروں کے حوالے سے خبر میں پانی کو شامل کرنے پر سماجی محققین کا تبصرہ

رہن سہن
ہسپانوی محقق اور اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے صاف پانی اور نکاسی آب پیدرو عروجو نے خطرے کا اظہار کیا ہے کہ قدرت کی نعمت پانی پر انسان کا بنیادی حق خطرے میں ہے، اور مستقبل میں اسے تیل اور سونے کی طرح تجارت کے لیے استعمال کرنے کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ عروجو کا کہنا ہے کہ وال سٹریٹ میں مستقبل کے کاروبار کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک خبر میں پانی کو بطور تجارتی شے دکھایا گیا ہے، ایسا رحجان پیدا کرنا بنیادی انسانی حق چھیننے کی کوششوں کے مترادف ہے، اور عمل ایک بڑے خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔ پانی انسانی صحت اور زندگی کا بنیادی عنصر ہے، اسکی مفت دستیابی میں رکاوٹ انتہائی خطرناک ہو گا، اور ایسے رحجان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔ پانی کی بڑھتی کمی سے متعلق دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی مسائل، خشک سالی اور آبادی انکی بظاہر وجوہات ہیں، اور آئندہ کچھ سالوں میں پانی انسانی تہذیب کا سب سے ...
انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کا روس پر الزام غلط ہے، ممکن ہے ہیکنگ چین نے کی ہو: صدر ٹرمپ

انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کا روس پر الزام غلط ہے، ممکن ہے ہیکنگ چین نے کی ہو: صدر ٹرمپ

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ مشینوں کے سافٹ ویئر کو ہیک کرنے اور دھاندلی کرنے کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانے سے واضح انکار کرتے ہوئے چین پر شبہے کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سائبر حملے جھوٹی خبروں سے بھی بڑا مسئلہ ہے، لیکن فکر کی کوئی بات نہیں ہے، سب کچھ کنٹرول میں ہے، ہر وقت روس کا راگ الاپا جاتا ہے، کیونکہ اسے لبرل ذرائع ابلاغ نے بدنام کر رکھا ہے اور اس سے کچھ لوگوں کے مالی فائدے جڑے ہیں، لیکن ممکن ہے کہ دھاندلی چین نے کی ہو۔ ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اس سے ہماری انتخابی مشینوں کی حقیقت بھی کھل گئی ہے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1340333619299147781?s=20 دوسری طرف معاملے پر اپنی رائے کے اظہار میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بروز جمعہ کہا تھا کہ انہیں معلومات ملی ہیں کہ انتخابات میں روس نے دھاندلی کی راہ ہ...

Contact Us