Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکی صدارتی انتخابات: عدالت کا ووٹنگ مشینوں کے سافٹ ویئر سے دھاندلی کرنے کے شواہد سامنے آنے پر تفصیلی تحقیقات کا حکم

امریکی صدارتی انتخابات: عدالت کا ووٹنگ مشینوں کے سافٹ ویئر سے دھاندلی کرنے کے شواہد سامنے آنے پر تفصیلی تحقیقات کا حکم

سیاست
امریکی ریاست مشی گن میں ووٹنگ مشین کے تفصیلی معائنے میں سامنے آنے والے نقص نے انتخابی نتائج پر سوالات کو نیا ثبوت فراہم کر دیا ہے، جس پر مقامی عدالت نے مزید تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ مشی گن میں ووٹنگ مشین کے سافٹ ویئر کے جائزے کے بعد جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر یوں بنایا گیا تھا کہ دھاندلی کو یقینی بنایا جا سکے، جس پر عدالت نے معاملے کی فوری اور تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشی گن میں مشینوں کے معائنے میں سامنے آیا ہے کہ مشینوں میں 68 فیصد نتائج غلط دکھائے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر کے تفصیلی جائزے میں سامنے آیا ہے کہ غلطیاں اتفاق سے نہیں ہوئیں بلکہ سافٹ ویئر کو باقائدہ ارداتاً ایسا بنایا گیا تھا کہ نتائج کو متاثر کیا جا سکے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک نامعلوم کھاتے سے سافٹ ویئر میں نتائج کو تبدیل کرنے کے شواہد بھی سا...
تنخواؤں میں بےقاعدگی: ہندوستان میں ایپل کمپنی کے پیداواری مرکز پر ملازمین کا دھاوا – پولیس نے 132 کو دھڑ لیا

تنخواؤں میں بےقاعدگی: ہندوستان میں ایپل کمپنی کے پیداواری مرکز پر ملازمین کا دھاوا – پولیس نے 132 کو دھڑ لیا

فن/ٹیکنالوجی
ہندوستان کے شہر بینگلور میں ایپل کمپنی کی مصنوعات بنانے کے مرکز میں ملازمین نے توڑ پھوڑ اور دنگا کیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انہیں باقاعدہ تنخوائیں ادا نہیں کیں۔ ہندوستان میں ایپل کی مصنوعات کا مرکز تائیوان کی ٹیکنالوجی کمپنی وسٹرون چلاتی ہے، جس کے بینگلور میں پیداواری مرکز پر ملازمین نے کل دھاوا بول دیا اور شدید توڑ پھوڑ کی۔ کمپنی کے بھرپور ردعمل پر مقامی انتظامیہ نے مکمل تحقیقات کا وعدہ کیا ہے. جبکہ تحیقات کے لیے پولیس نے 132 ملازمین کو حراست میں بھی لیا ہے۔ https://twitter.com/harishupadhya/status/1337650711627120640?s=20 مقامی میڈیا کے مطابق ملازمین نے وعدہ کی گئی تنخواہ سے کم ادائیگی پر احتجاج کیا جس پر شنوائی نہ ہونے پر ملازمین ہنگامے پر اترے۔ https://twitter.com/TOIBengaluru/status/1337615298761912321?s=20...
امریکہ تیسری دنیا کا کوئی ملک لگنے لگا ہے، ڈرتا ہوں دھاندلی سے جیتنے والا ملک کا کیا حال کرے گا: صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

امریکہ تیسری دنیا کا کوئی ملک لگنے لگا ہے، ڈرتا ہوں دھاندلی سے جیتنے والا ملک کا کیا حال کرے گا: صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

سیاست
امریکی انتخابی نتائج پرتنازع طول پکڑتا جا رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابات کو دھاندلی شدہ قرار دیتے ہوئے قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے لیکن ہم نے انہیں پکڑ لیا ہے، سب نے دیکھا ہے کہ یہ کیسے جعلی ووٹ انتخابی ڈبوں میں ڈال رہے تھے، کوئی مان نہیں سکتا کہ ایسا ہوا لیکن یہ حقیقت ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ تیسری دنیا کے کسی ملک میں رہ رہے ہیں، اور انہیں خوف ہے کہ ایک غیر قانونی صدر کے ہوتے امریکہ کا کیا ہو گا۔ https://twitter.com/TeamTrump/status/1338126148945981442?s=20 واضح رہے کہ امریکی اعلیٰ عدالت بھی ریپبلک جماعت کی دھاندلی سے متعلق درخواست کو مسترد کر چکی ہے جس کے باعث کم از کم تاحال صدر ٹرمپ کی متنازع چار ریاستوں میں دوبارہ انتخابات کی امید پوری ہوتی نظر نہیں آتی...
کاراباخ: امن معاہدے کے باوجود آزربائیجان اور آرمینیا کی افواج میں جھڑپ – متعدد کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاعات

کاراباخ: امن معاہدے کے باوجود آزربائیجان اور آرمینیا کی افواج میں جھڑپ – متعدد کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاعات

عالمی
آزربائیجان کے واپس حاصل کردہ علاقے کاراباخ کے ایک دیہات میں آرمینیائی اور آزری افواج میں پھر جھڑپ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ واقع اس وقت پیش آیا جب معاہدے کے باوجود چند آرمینیائی فوجیوں نے ہدرات نامی دیہات سے نکلنے سے انکار کر دیا اور آزری فوجیوں پر فائرنگ کی۔ یاد رہے کہ نومبر2020 میں آرمینیا نے باقائدہ شکست تسلیم کرتے ہوئے کاراباخ کا علاقہ خالی کرنے کا امن معاہدہ کیا تھا، تاہم فوجیوں کے ایک چھوٹے جتھے نے معاہدے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور گاؤں خالی کرنے سے انکار کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کیا۔ صورتحال پر پہلے تو آرمینیا کی وزارت دفاع نے تعینات کردہ روسی امن فوجیوں سے مدد طلب کی لیکن مسئلہ حل نہ ہونے پر آزری فوجیوں کو آگے بڑھنا پڑا، جس پر آرمینیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ آزربائیجان نے فوجیوں پر فائرنگ کر کے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور انکے متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ آزری ف...
امریکی انتخابی نتائج پر کشیدگی جاری رہنے کا امکان: عوامی سروے کے مطابق ٹرمپ کے 82٪ حمایتی مانتے ہیں کہ بائیڈن دھاندلی سے جیتے، 75٪ کے مطابق صدر کو اقتدار نہیں چھوڑنا چاہیے

امریکی انتخابی نتائج پر کشیدگی جاری رہنے کا امکان: عوامی سروے کے مطابق ٹرمپ کے 82٪ حمایتی مانتے ہیں کہ بائیڈن دھاندلی سے جیتے، 75٪ کے مطابق صدر کو اقتدار نہیں چھوڑنا چاہیے

سیاست
امریکی انتخابی نتائج پر جماعتوں اور انکے حمائتیوں کے جھگڑوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اسکے تسلسل کی عکاسی سامنے آنے والی عوامی رائے پر مبنی ایک تحقیق سے بھی ہو رہی ہے۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے کے سروے کے مطابق اگرچہ ووٹروں کی اکثریت چاہتی ہے کہ انتخابات کو مانتے ہوئے آگے چلا جائے تاہم صدر ٹرمپ کے حمائیتوں میں سے نصف کی رائے اس سے برعکس ہے، جبکہ انکی اکثریت جوبائیڈن کو قانونی صدر بھی نہیں مانتی۔ صرف 62 فیصد امریکیوں کی رائے میں انتخابی دنگل کی دھول چھٹ گئی ہے اور اب معاملات کو آگے چلانا چاہیے۔ 38 فیصد ووٹروں کی رائے میں جوبائیڈن قانونی فاتح نہیں ہیں، اور 25 فیصد عمومی آبادی کی رائے میں صدر ٹرمپ کو انتخابی نتائج نہیں ماننے چاہیے۔ تاہم یہ تعداد ٹرمپ کے حمائتیوں میں معاشرتی تفریق کو انتہائی واضح کرتی ہے۔ جہاں 82 فیصد کی رائے میں انتخابات شفاف نہیں اور بائیڈن غیر قانونی طریقے سے جیتے، اور 75...
نیویارک کلیسے میں دعائیہ تقریب پر حملہ: شہری محفوظ، حملہ آور ہلاک

نیویارک کلیسے میں دعائیہ تقریب پر حملہ: شہری محفوظ، حملہ آور ہلاک

نظامت
امریکہ منہیٹن کے سینٹ جوہن کلیسے میں ایک دعائیہ تقریب کے بعد اسلحہ بردار شخص نے پولیس پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، جس پر جوابی کارروائی میں شخص شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال میں دم توڑ دیا۔ https://twitter.com/Reuters/status/1338285073095819264?s=20 دعائیہ تقریب کورونا کے باعث کلیسے کے باہر سیڑھیوں پر منعقد کی گئی تھی، اور واقعہ بھی وہاں ہی پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تقریب میں تقریباً 200 افراد شریک تھے، تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ https://twitter.com/StJohnDivineNYC/status/1338249131001868298?s=20 عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور پھر پولیس ،پر گولیاں برسانے لگا۔ پولیس نے حملہ آور کو ہتھیار پھینک دینے کی تنبیہ کی تاہم ایسا نہ کرنے پر اسے گولیاں ماری، طبی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو مجموعی طور پر 15 گولیاں لگیں، جن میں سے ایک سر پر بھی لگی۔ وقوعہ م...
روس کا آواز کی رفتار سے 8 گنا تیز ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: جنگی ماہرین کے مطابق بحری جنگ کا توازن روس کے حق میں بدل گیا

روس کا آواز کی رفتار سے 8 گنا تیز ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: جنگی ماہرین کے مطابق بحری جنگ کا توازن روس کے حق میں بدل گیا

روس
روسی بحریہ نے جہاز شکن ہائیپرسونک زِرکون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بحیرہ ابیض میں ہوئے تجربے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بحری جنگ کا توازن روس کے حق میں بدل گیا ہے۔ بروز جمعہ روس نے میزائل کا تجربہ کیا جس کی ویڈیو وزارت دفاع نے جاری کی، میزائل کو 350 کلومیٹر کے مقررہ ہدف پر کامیابی سے جاتے دکھایا گیا ہے۔ https://youtu.be/joZiXyWBAj4 آواز کی رفتار سے آٹھ گنا زائد رفتار سے حرکت کرنے والے میزائل کا سمندر سے ساحلی علاقے کا یہ پہلا تجربہ تھا۔ 2019 میں اپنے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ زرکون میچ-9 کی رفتار کو بھی چھو سکتا ہے، یعنی تقریباً 7 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار کو پا سکتا ہے، اور اسکی فاصلے کی حد 1000 کلومیٹر تک ہے۔ میزائل کو جلد بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ زرکون سمندر سے حملہ کرنے کی صلاحیت والا دنیا کا پہلا کروز میزائل ہے۔ برو...
فرانس: نئے سکیورٹی قوانین کے خلاف مظاہرے/ہنگامے – 100 سے زائد گرفتار – ویڈیو

فرانس: نئے سکیورٹی قوانین کے خلاف مظاہرے/ہنگامے – 100 سے زائد گرفتار – ویڈیو

بصری مواد
فرانس میں نئے سکیورٹی قوانین کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بار پھر ہفتے کے اختتام پر ہزاروں شہریوں نے سڑکوں کا رخ کیا اور انفرادی آزادیوں کو ختم کرنے اور نسلی بنیادوں یا اسلاموفوبیا پر مبنی قوانین کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ توڑ پھوڑ اور پولیس سے ہاتھا پائی پر پولیس کے 80 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ https://twitter.com/RT_com/status/1337821173086883842?s=20 مظاہرین نے صدر میخرون اور پولیس کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ https://youtu.be/cmq1T08QUlU
واشنگٹن: سیاسی گرما گرمی عروج پر، ہنگاموں میں ایک شخص زخمی متعدد گرفتار

واشنگٹن: سیاسی گرما گرمی عروج پر، ہنگاموں میں ایک شخص زخمی متعدد گرفتار

سیاست
امریکہ میں سیاسی گرما گرمی اپنے عروج پر ہے اور ہنگاموں کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ واشنگٹن میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پراؤڈ بوائز اور بائیں بازو کے گروہ انتیفا کی تازہ چپکلش میں ایک شخص نے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس نے لڑائی چھڑوانے کی کوشش میں متعدد کو گرفتار کر لیا ہے۔ https://youtu.be/q5ELqUFqE_g حالیہ مظاہروں میں ریپبلک جماعت کے حمائیتیوں میں غم و غصے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، اور وہ نہ صرف ڈیموکریٹ پر انتخابات کو چوری کرنے بلکہ اپنے قائدین پر بھی انہیں دھوکہ دینے اور صحیح انداز میں مزاحمت نہ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ https://twitter.com/ShelbyTalcott/status/1337943851458301954?s=20 مزید...
سپریم کورٹ نے امریکیوں کو مایوس کیا: صدر ٹرمپ کا دھاندلی کے خلاف دائر درخواست مسترد ہونے پر ناراضگی کا اظہار

سپریم کورٹ نے امریکیوں کو مایوس کیا: صدر ٹرمپ کا دھاندلی کے خلاف دائر درخواست مسترد ہونے پر ناراضگی کا اظہار

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جانب سے دھاندلی کی بنیاد پر انتخابی نتائج کو مسترد کرنے کے لیے دائر درخواست کے مسترد کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، صدر کا کہنا ہے کہ عدالت نے امریکیوں کو مایوس کیا ہے، درخواست میں بہت سے نقاط غور طلب تھے جنہیں عدالت نے نظر انداز کیا، عدالت نے حکمت سے عاری اور بے ہمتی کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن ہم اس جنگ کو جاری رکھیں گے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1337629306919538694?s=20 https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1337620892139081728?s=20 https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1337755964339081216?s=20 واضح رہے کہ اعلیٰ عدالت سے درخواست کے مسترد ہو جانے کے بعد نظرثانی کے علاوہ ریپبلک صدر کے پاس کوئی دوسرا قانونی چارہ نہیں رہا ہے۔...

Contact Us