Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

جاپان: زلزلے سے متاثرہ جوہری بجلی گھر والے شہر کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے حکومت کا شہریوں کو 38700$ تک رقم دینے کا اعلان

جاپان: زلزلے سے متاثرہ جوہری بجلی گھر والے شہر کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے حکومت کا شہریوں کو 38700$ تک رقم دینے کا اعلان

رہن سہن
جاپانی حکومت نے 2011 میں زلزلے کے باعث تباہ ہوئے فوکوشیما جوہری بجلی گھر کے اطراف میں دوبارہ آبادی بسانے کا انوکھا طریقہ متعارف کروایا ہے۔ حکومت علاقے کو آباد کرنے والے شہریوں کو 11600 سے 38700 ڈالر تک رقم ادا کریگی، تاہم حکومت نے شرط رکھی ہے کہ تجویز قبول کرنے والے کو علاقے میں کم ازکم پانچ سال گزارنا ہو گا۔ فوکوشیما شہر میں 12 بلدیات ہیں، جہاں سے 2011 میں 9 ریکٹر کی شدت سے آئے زلزلے کے باعث 20 کلومیٹر کے دائرے سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے ہنگامی طور پر علاقہ خالی کر دیا تھا۔ لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود لوگوں نے واپسی کا رستہ اختیار نہیں کیا ہے۔ حکومتی اعدادو شمار کے مطابق تاحال صرف 20 فیصد آبادی واپس گھروں کو منتقل ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے شہریوں کو ابھارنے کے لیے مالی منصوبہ متعارف کروایا ہے۔ مالی منصوبے کے تحت شہر کے مضافاتی علاقوں سے اندرون شہر منتقل ہونے والے خاندانوں...
جوبائیڈن کے ساتھ نئے سرے سے جوہری معاہدے کی ضرورت نہیں: ایران نے عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ کی تجویز مسترد کر دی

جوبائیڈن کے ساتھ نئے سرے سے جوہری معاہدے کی ضرورت نہیں: ایران نے عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ کی تجویز مسترد کر دی

عالمی
ایران نے عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ کی جوبائیڈن کے حکومت میں آنے پر دوبارہ معاہدے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ویانا میں عالمی جوہری ایجنسی کے لیے ایرانی سفیر کاظم غریب آبادی نے ٹویٹر پر کہا کہ ایجنسی کے پاس ممالک کے سیاسی حالات کی وضاحت یا ان پر تبصرے کا اختیار نہیں ہے، اور اسے ایسا کرنے سے اجتناب ہی کرنا چاہیے۔ کوئی بھی معاہدہ انتہائی احتیاط سے لکھا جاتا ہے اور دونوں فریقین کو علم ہوتا ہے کہ اسکا پاس کیسے کرنا ہے۔ اور اگر امریکہ دوبارہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں آنا چاہتا ہے تو ایسا نئی گفتگو کے ذریعے یا نئی شرائط پر نہیں ہو گا، نہ تو نئی معاہدے کو لکھنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی جوہری ایجنسی کے کردار پر نئی شرائط کو عائد کرنے کی، ایسا کرنا معاملے کو مزید پیچیدہ کر دے گا، جس کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ دوسری طرف عالمی جوہری ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی جوہری محرکات پر نظر رکھے ہ...
روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شیراپووا کا برطانوی پیا کے ساتھ منگنی کا اعلان

روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شیراپووا کا برطانوی پیا کے ساتھ منگنی کا اعلان

کھیل
معروف روسی خاتون ٹینس کھلاڑی ماریہ شیراپووا نے منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ ماریہ نے برطانوی تاجر الیگزینڈر گائیک کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا ہے۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق ماریہ کا گائیک کے ساتھ پچھلے تین سالوں سے تعلق ہے۔ پانچ دفعہ ٹینس کا عالمی مقابلہ جیتنے والی ماریہ شیراپووا نے منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ساتھ کیا۔ https://www.instagram.com/p/CI6Bk9rMifU/?utm_source=ig_web_copy_link اکیالیس سالہ گائیک پہلے بھی شادی شدہ ہیں لیکن انہوں نے 2016 میں پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جبکہ شیراپووا تین مرتبہ مختلف افراد کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہے۔ https://www.instagram.com/p/CI6BXj6pCh5/?utm_source=ig_web_copy_link...
افغانستان سے 60٪ جدید اور حساس امریکی آلات غائب: نئی رپورٹ میں انکشاف

افغانستان سے 60٪ جدید اور حساس امریکی آلات غائب: نئی رپورٹ میں انکشاف

عالمی
افغانستان میں امریکی فوج کے انتہائی جدید اور حساس جنگی سامان کے کھو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ سامان میں رات کو دیکھنے کی صلاحیت کے حامل آلات اور جدید جاسوسی کے آلات شامل ہیں۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھوئے آلات کا بڑا حصہ غنی انتظامیہ کے قبضے سے غائب ہوا ہے۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غنی انتظامیہ کو آلات اسکی فوجی قوت میں اضافے کی غرض سے دیے گئے تھے، لیکن اب آدھے سے بھی زیادہ (60٪) آلات غائب ہیں اور امریکہ کی افغانستان میں تیار کردہ فوج کے پاس اسکا کوئی حساب بھی نہیں کہ آلات کہاں گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ جدید آلات گزشتہ سال ہی فراہم کیے گئے تھے اور معاہدے کے تحت اسکا ہر سال معائنہ اور حساب ضروری تھا، لیکن پہلے ہی سال میں 60 فیصد آلات غائب ہیں، اور زیر استعمال آلات کی تعداد بھی صرف پانچ فیصد ہے، جبکہ باقی میں تکنیکی مسائل پیدا ہو گ...
امریکہ: دماغی مغز کھانے والے جان لیوا امیبا کے ملک بھر میں پھیلنے کا انکشاف – کورونا وباء کے دوران امیبا کا شکار بڑھتے مریضوں نے محکمہ صحت پر دباؤ بڑھا دیا

امریکہ: دماغی مغز کھانے والے جان لیوا امیبا کے ملک بھر میں پھیلنے کا انکشاف – کورونا وباء کے دوران امیبا کا شکار بڑھتے مریضوں نے محکمہ صحت پر دباؤ بڑھا دیا

طب
امریکہ میں انسانی دماغی مغز کھانے والے امیبے کے پھیلاؤ نے محکمہ صحت کے لیے نئے مسائل کا دروازہ کھول دیا ہے۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ امیبا جنوب سے شمال کی طرف میٹھے پانی کے ذخائر کے ذریعے تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے باعث محکمہ صحت پر کورونا وباء کے دوران صحت کے شعبے میں مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق نائیگلیریا فاؤلیری نامی یک خلوی امیبا کا پھیلاؤ ماضی قریب میں ہی شمال کی طرف دیکھا گیا ہے، اس سے قبل اسکا پھیلاؤ ملک کے جنوبی علاقوں میں تھا۔ محققین کا کہنا ہے کہ امیبا کے پھیلاؤ میں پچھلے چار عشروں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اگرچہ گزشتہ ایک دہائی میں فاؤلیری امیبا سے متاثرہ مریضوں کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا، اور یہ ایک خاص حد میں ہے، تاہم اس کے علاقائی پھیلاؤ نے طبی ماہرین کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نائیگلریا فاؤلیری امیبا خطرناک دماغی انفیکشن...
نیوزی لینڈ: حکومتی نگہداشت کے اداروں میں پلنے والے ڈھائی لاکھ بچوں اور معذور افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

نیوزی لینڈ: حکومتی نگہداشت کے اداروں میں پلنے والے ڈھائی لاکھ بچوں اور معذور افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

نظامت
نیوزی لینڈ میں ایک سماجی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 1960 سے سن 2000 کے دوران حکومتی نگہداشت کے اداروں اور کلیساؤں میں ڈھائی لاکھ بچوں اور اپاہج افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ شاہی کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی نگہداشت کے اداروں، کلیساؤں اور نفسیاتی مراکز میں بہت سے بچوں اور نفسیاتی یا دیگر مسائل کے شکار افراد خصوصآً لڑکیوں کو کئی سالوں تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، کچھ بچوں کے ساتھ زبردستی کی گئی اور کچھ کو خوف دلانے کے لئے بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار بننے والے بچوں کی اکثریت، 70 فیصد مقامی ماؤری نسل کے بچے تھے۔ عمومی طور پر 5 سے 17 سال کے بچوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا اور زیادہ شکایت ستر اور اسی کی دہائی کی سامنے آئی ہیں، رپورٹ کے مطابق ڈھائی لاکھ شکایات میں سے حکومتی نگہداشت کے اداروں میں پلنے والے بچوں کی شکایات سب سے...
چین بہت جلد خلاء میں سبقت لے جائے گا اور امریکہ منہ تکتا رہ جائے گا: چین میں 20 سال گزارنے والے امریکی تاجر کی پیشنگوئی

چین بہت جلد خلاء میں سبقت لے جائے گا اور امریکہ منہ تکتا رہ جائے گا: چین میں 20 سال گزارنے والے امریکی تاجر کی پیشنگوئی

سیاست
رشیا ٹوڈے کے پروگرام قیصر رپورٹ میں معروف امریکی کاروباری شخصیت ڈان کالنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین بہت جلد خلاء پر اپنی اجارہ داری قائم کر لے گا۔ کالنس پچھلے بیس سال سے چین میں مقیم ہیں اور انہوں نے حال ہی میں امریکہ میں واپسی اختیار کی ہے۔ قیصر رپورٹ میں گفتگو کے دوران کالنس کا کہنا ہے کہ چین کا چاند پر اپنا جھنڈا گاڑنا اسکے مستقبل کے منصوبوں کی عکاسی ہے۔ کالنس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی ترقی ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ جلد دوڑ سے باہر ہو جائے گا یا اسے اپنی بقاء کے لیے جان مارنا ہو گی۔ چین پورے معاشرے پر ہر ممکن شکل میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے، جبکہ امریکہ میں ابھی ایسی کوئی بحث بھی موجود نہیں، چین مریخ کے منصوبے کو لے کر بہت پرعزم ہے، اس نے چاند پر کالونی کا منصوبہ بھی بنا رکھا ہے یعنی خلاء کو لے کر چین کے منصوبے بہت وسیع ہیں، اور تاحال کوئی بھی ملک اس کا مدم...
ویتنام اور سویزرلینڈ ڈالر پر اثرانداز ہورہے ہیں: امریکی محکمہ خزانہ نے ہندوستان، چین اور تھائی لینڈ کو بھی تنبیہ جاری کر دی

ویتنام اور سویزرلینڈ ڈالر پر اثرانداز ہورہے ہیں: امریکی محکمہ خزانہ نے ہندوستان، چین اور تھائی لینڈ کو بھی تنبیہ جاری کر دی

معیشت
امریکی محکمہ خزانہ نے ویتنام اور سویزرلینڈ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ڈالر پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ محکمے نے امریکی معاشی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید ممالک کو بھی تنبیہ جاری کی ہے، ان ممالک میں ہندوستان، چین اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مزدوروں اور کمپنیوں کی معاشی ترقی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدام ناگریز تھا، ڈالر میں تجارت کرنے والے ممالک کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہو گی، کسی بیرونی اثرورسوخ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ ویتنام اور سویزرلینڈ سمیت تمام ممالک پر نظر رکھے گا اور ایسی تمام حرکات کو ختم کروائے گا جن سے امریکی معیشت کا فائدہ غیر ملکی کمپنیوں کو پہنچے۔ واضح رہے کہ ڈالر پر اثرانداز ہونے کا اندازہ امریکہ تین عوامل سے کرتا ہے۔ اگر کسی ملک کا امریکہ سے تجارت کے حجم میں فرق 20 ارب ڈالر ...
برطانوی حکومت غلط اعدادوشمار سے بےروزگاری کے بحران کو چھپا رہی ہے، ملک میں بےروزگاری 30٪ ہے: رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں ماہرین کی رائے

برطانوی حکومت غلط اعدادوشمار سے بےروزگاری کے بحران کو چھپا رہی ہے، ملک میں بےروزگاری 30٪ ہے: رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں ماہرین کی رائے

معیشت
برطانیہ بدترین بےروزگاری کے دور سے گزر رہا ہے، کورونا وباء کے تسلسل کے باعث گزشتہ تین ماہ میں بے روزگاری کی شرح میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو غلط معلومات دے کر بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ خود میں ایک بڑا خطرہ ہے۔ پروگرام کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ایک کروڑ افراد بے روزگار ہو کر حکومتی وظیفے پر گھر بیٹھے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے، انکی قومی پیداوار میں حصہ داری صفر ہے۔ یوں ماہرین کے مطابق برطانیہ میں اس وقت بے روزگاری کی شرح 30 فیصد سے بھی زائد ہے، کیونکہ اس وقت برطانیہ کی ایک تہائی آبادی یا تو عارضی کام کر رہی ہے یا مکمل طور پر بے روزگار ہے۔ https://youtu.be/vATSiJ8v8SM...
ترکی ملکی دفاع پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: امریکی معاشی پابندیوں پر ترک صدر کا سخت ردعمل، کہا یہ کیسا اتحاد ہے کہ اتحادی ہی نشانے پر ہیں

ترکی ملکی دفاع پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: امریکی معاشی پابندیوں پر ترک صدر کا سخت ردعمل، کہا یہ کیسا اتحاد ہے کہ اتحادی ہی نشانے پر ہیں

عالمی
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے امریکی معاشی پابندیوں پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کیسا رویہ ہے کہ اپنے اتحادیوں پر ہی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ امریکہ نے ترکی پر روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ایس-400 خریدنے اور اسکی تنصیب پر پابندیاں لگائی ہیں اور اسے نیٹو اتحاد کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ ترک صدر نے قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ کہا ہے کہ نئی پابندیاں ترکی کی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے، ترکی اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے اس کے لیے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے کسی نیٹو اتحادی پر پہلی بار اتنی سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہیں، جس کی بظاہر وجہ تو ایس-400 ہے لیکن عمومی طور پر ترکی اور مغربی ممالک کے مابین بڑھتی سیاسی کشیدگی اسکی حقیقی وجہ لگتی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے سیکرٹری کرس فورڈ نے ترکی پر پا...

Contact Us