Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکی ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست دائر

امریکی ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست دائر

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتطامیہ نے ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں پہ دستخط کی تصدیق کی التجا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی قوانین اور آئین کی مکمل پاسداری کی جائے، اور صرف قانونی ووٹوں کو ہی درست مانا جائے، ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں پر ووٹ ڈالنے والے کے دستخط کی تصدیق کے بغیر اسے جعلی تصور کیا جائے۔ ریاست کے سیکرٹری نے درخواست قبول کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو دوبارہ گنتی کے عمل کے شاہد بننے کے لیے خطوط لکھ دیے ہیں۔ سیکرٹری کے مطابق درخواست پر ووٹوں کی گنتی تو کی جائے گی لیکن دستخط کی تصدیق کا عمل نہیں ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ اس پر کیا حکمت عملی اپنائے گی، ابھی سامنے آنا باقی ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کا جارجیا میں دوسری بات گنتی کی درخواست د...
ڈاکٹر شیریں مزاری غلط خبر پر فرانسیسی صدر پر برس پڑیں، فرانسیسی سفارت خانے کے سخت جواب پر بیان واپس لینا پڑ گیا

ڈاکٹر شیریں مزاری غلط خبر پر فرانسیسی صدر پر برس پڑیں، فرانسیسی سفارت خانے کے سخت جواب پر بیان واپس لینا پڑ گیا

پاکستان
پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے سماجی میڈیا کھاتے پر خصوصی پیغام میں فرانسیسی صدرایمینیوئل میخرون پر ملک کی مسلم آبادی سے ناروا سلوک پر احتجاج کیا ہے۔ شیریں مزاری کہنا تھا کہ میخرون فرانس میں مسلمانوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کر رہا ہے جیسا جرمنی میں نازی پارٹی نے یہودیوں کے ساتھ کیا۔ فرانس میں مسلمان بچوں کو خصوصی شناختی کارڈ دیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جیسے جرمنی میں یہودیوں کو خصوصی پیلا ستارہ پہننے کا حکم تھا، تاکہ انکی پہچان ہو سکے۔ https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1330116822079856640 شیریں مزاری کی ٹویٹ کے ردعمل میں فرانسیسی سفارت خانے نے یورپی یونین کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا ایک اشتعال انگیز جواب شائع کیا ہے۔ جواب میں عہدے دار نے پاکستانی وزیر کا نام لیے بغیر لکھا ہے کہ پاکستانی وزیر نے فرانس اور اسکے صدر کی توہین کی ہے، وزیر کا الزام جھوٹ ...
چینی صدر کا کورونا کے خلاف جی-20 اجلاس میں عالمی کیوآر-کوڈ نظام متعارف کروانے کا مشورہ: مغرب میں نجی معلومات کو درپیش خطرے کے باعث سخت تنقید

چینی صدر کا کورونا کے خلاف جی-20 اجلاس میں عالمی کیوآر-کوڈ نظام متعارف کروانے کا مشورہ: مغرب میں نجی معلومات کو درپیش خطرے کے باعث سخت تنقید

عالمی
چینی صدر ژی جن پنگ نے جی-20 اجلاس میں عالمی صحت کیو آر کوڈ متعارف کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے کورونا سے متاثرہ بین الاقوامی تجارت اور انفرادی سفری سہولیات کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ دنیا بھرمیں متعدد صنعتیں خام مال وقت پر نہ ملنے اور تیار مال کی ترسیل رکنے سے بند ہو رہی ہیں، صحت بار کوڈ کے عالمی سطح پر اپنانے سے تجارت اور محفوظ سفری نقل و حرکت بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک کو چُنگی ٹیکس بھی کم کرنا چاہیے اور مارکیٹوں کو آزاد تجارت کے لیے کھول دینا چاہیے، صدر ژی جن پنگ نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ چین کا متعارف کردہ صحت بار کوڈ نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی بنیاد پر کام کرتا ہے، جو چین میں پہلے ہی ایک آن لائن ایپلیکیشن کی مدد سے انفرادی صحت کی معلومات مہیا کرتا ہے۔ اس سے افراد کی ...
دنیا کو مالیاتی بحران سے نکلنے کیلئے نئے بریٹن ووڈ معاہدے کی ضرورت، برکس ممالک نیا مالیاتی نظام متعارف کروائیں: سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج کیلؤوے

دنیا کو مالیاتی بحران سے نکلنے کیلئے نئے بریٹن ووڈ معاہدے کی ضرورت، برکس ممالک نیا مالیاتی نظام متعارف کروائیں: سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج کیلؤوے

مالیات
سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلؤوے کا کہنا ہے کہ فوری ہنگامی اقدامات نہ کیے گئے توعالمی مالیاتی نظام عنقریب بُری طرح سے گِر سکتا ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مالیاتی امور کے پروگرام قیئصر رپورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جارج گیلؤوے کا کہنا تھا کیونکہ دنیا میں اس وقت کرنسیوں کے پیچھے کسی قسم کے ٹھوس وسائل (سونا وغیرہ) موجود نہیں ہیں، یعنی موجودہ نوٹ ایک کاغذ کے ٹکرے کے سوا کچھ نہیں ہے، لہٰذا ایسے میں مرکزی بینکوں کا ان نوٹوں سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا کسی بھی طرح عقلمندی نہیں ہے؟ ہم کاغذ کے ٹکروں کے بدلے باقائدہ خریدوفروخت کر رہے ہیں۔ جارج گیلؤوے کا مزید کہنا تھا کہ شدید مالیاتی دباؤ کے باعث ایران، وینزویلا اور دیگر ایسے ممالک جنہیں عالمی پابندیوں کی وجہ سے شدید مالیاتی بحران کا سامنا ہے، وہ جلد بٹ کوئن جیسی کرپٹو کرنسیوں کی طرف چلے جائیں گے۔ بٹ کوئن ان میں سے سب سے مؤثر لگتا ہے، کیونکہ کاغذ کے بی...
صدر ٹرمپ کی صحت کے شعبے میں عوام دوست قانون سازی: بدعنوان ڈاکٹروں اور دوا خانوں کی کمیشن اور بڑی کمپنیوں کے ناجائز منافعے کو نکیل ڈالنے کا بندوبست

صدر ٹرمپ کی صحت کے شعبے میں عوام دوست قانون سازی: بدعنوان ڈاکٹروں اور دوا خانوں کی کمیشن اور بڑی کمپنیوں کے ناجائز منافعے کو نکیل ڈالنے کا بندوبست

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت کے شعبے میں نئی عوام دوست قانون سازی متعارف کی ہے۔ قانون سازی سے ادویات ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹورمافیا کو بڑا دھچکا لگے گا۔نئے قانون کے تحت مفت حکومتی علاج کی سہولت کے تحت ادویات ساز کمپنیوں کو منہ مانگی قیمت کے بجائے اس دوائی کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت کے تحت ادائیگی کی جائے گی۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تک دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کو منہ مانگی قیمت دی جاتی رہی ہے، جس کا بلاواسطہ بوجھ عوام پر مزید ٹیکسوں کی صورت میں پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ دوائیوں کی خریداری میں کسی قسم کی بچت کے متعارف ہونے کی صورت میں بھی اسکا فائدہ ایجنٹوں یا میڈیکل اسٹوروں کے بجائے براہ راست عوام کو پہنچایا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قانون سازی سے دوا خانوں کے ڈاکٹروں کو رشوت/کمیشن دینے اور خاص میڈیکل اسٹور سے خاص کمپنیوں کی ادویات خریدنے کی سف...
یورپی وزراء دفاع کی حساس آن لائن بیٹھک میں نیدرلینڈ کے صحافی کی شرارتاً گھس بیٹھ: نٹ کٹھ رویے کے  باعث سکیورٹی خطرے والی صورتحال تفریح میں بدل گئی – ویڈیو

یورپی وزراء دفاع کی حساس آن لائن بیٹھک میں نیدرلینڈ کے صحافی کی شرارتاً گھس بیٹھ: نٹ کٹھ رویے کے باعث سکیورٹی خطرے والی صورتحال تفریح میں بدل گئی – ویڈیو

سیاست
یورپی وزرائے دفاع کی آن لائن حساس مشترکہ ملاقات میں نیدرلینڈ کے صحافی کے اچانک داخلے نے حاضرین کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو کانفرنس کا داخلی کوڈ/منتر غلطی سے نیدرلینڈ کے وزیر دفاع کے ٹویٹر کھاتے پر شائع ہو گیا، جسے دیکھ کر صحافی ڈینیئل ورلان وزراء کی بیٹھک میں گھس گئے۔ صورتحال پر پہلے تو سب حیران ہوئے پر صحافی کے انتہائی غیر رسمی رویے نے اکثر وزراء کو قہقے لگانے پر مجبور کر دیا، اور صورتحال سنجیدہ ہونے کے بجائے ایک تفریح بن گئی۔ https://twitter.com/mvanhulten/status/1329885925862760450?s=20 کانفرنس میں شریک تمام وزراء صورتحال سے خوش نہ تھےاور انہوں نے صحافی کو دھمکانے کی کوشش بھی کی۔...
پیرس: نئے سکیورٹی قانون کے خلاف شہری و صحافی سراپا احتجاج، پولیس کا تشدد – ویڈیو

پیرس: نئے سکیورٹی قانون کے خلاف شہری و صحافی سراپا احتجاج، پولیس کا تشدد – ویڈیو

بصری مواد
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہروں، ہنگاموں اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب کی بار مظاہرین نے حکومت کے سکیورٹی کے نام پر شہریوں اور صحافیوں کی آزادی سلب کرنے کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کیا ہے جس پر حسب معمول پولیس کے تشدد نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ https://twitter.com/CharlesBaudry/status/1330195905220407305 https://youtu.be/cZ2blZgo4ZY
لبنان: جیل توڑ کر 69 قیدی فرار، 15 واپس گرفتار، 2 کی خود حوالگی، فرار ہونے کی کوشش میں 6 کار حادثے کا شکار – 5 ہلاک، 46 تاحال لاپتہ

لبنان: جیل توڑ کر 69 قیدی فرار، 15 واپس گرفتار، 2 کی خود حوالگی، فرار ہونے کی کوشش میں 6 کار حادثے کا شکار – 5 ہلاک، 46 تاحال لاپتہ

عالمی
لبنان کے مغربی شہر بابدا کی جیل سے 69 قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق انہوں نے 15 قیدیوں کو واپس پکڑ لیا گیا ہے جبکہ 2 نے خود حوالگی دے دی ہے۔ فرار ہونے کی کوشش میں پانچ قیدیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے قیدی ایک چوری کی گاڑی میں بھاگ رہے تھے، اور پیچھے آتی پولیس کے خوف میں مبتلا ڈرائیور نے گاڑی ایک درخت سے جا ماری، جس سے سوار پانچ قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ انتہائی ڈرامائی تھا، فرار قیدیوں کے ایک گروہ نے ایک راہ گیر سے گاڑی چھینی اور تیزی سے شہر کے باہر نکلنے کی کوشش کی، تاہم کچھ ہی فاصلے پر ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی، جس سے کار میں سوار پانچ قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اب بھی 46 قیدی فرار ہیں، جن کی تفصیلات جیل حکام نے عوام کو دے دی ہیں اور کسی ...
ایچ آئی وی کے خلاف بڑی کامیابی: مدافعتی  خلیوں میں جینیاتی تبدیلی سے محققین کا زیادہ مؤثر ویکسین اور دوا بنانے کا دعویٰ

ایچ آئی وی کے خلاف بڑی کامیابی: مدافعتی خلیوں میں جینیاتی تبدیلی سے محققین کا زیادہ مؤثر ویکسین اور دوا بنانے کا دعویٰ

طب
محققین ویکسین بنانے کے نئے طریقے کے ذریعے ایچ آئی وی کے خلاف مصنوعی قوت مدافعت پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سائنسدانوں نے ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کے جسم سے بیمار خلیوں میں جنیاتی تبدیلی کر کے نئی دوا تیار کی ہے، جسے ایچ آئی وی کے خلاف زیادہ مؤثر اور دیر پا پایا گیا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربے میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس سے محققین پرامید ہیں کہ وہ جلد نہ صرف پہلے سے بہتر ویکسین بلکہ بیماری کے خلاف مؤثر دوا تیار کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔ محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کامیابی مدافعاتی نظام کے بی خلیے کے جین کو نئے سرے سے ترتیب دے کر حاصل کی ہے۔ سی آر آئی ایس پی آر نامی تکنیک کے ذریعے مریضوں میں ایچ آئی وی کے خلاف اینٹی باڈی پیدا کی گئی ہے جو چند نایاب مریضوں میں پائی گئی تھی۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ جینیاتی ترتیب بدلنے سے نہ صرف ویکسین کی صلاحیت بڑھی ہے، ب...
کووڈ-19 سے متاثرہ شخص 6 ماہ تک دورباہ متاثر ہونے سے محفوظ رہتا ہے: نئی تحقیق

کووڈ-19 سے متاثرہ شخص 6 ماہ تک دورباہ متاثر ہونے سے محفوظ رہتا ہے: نئی تحقیق

طب
جامعہ آکسفورڈ کی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کووڈ-19 کے شکار افراد صحت یاب ہونے کے بعد کم از کم اگلے 6 ماہ تک دوبارہ حملے سے محفوظ رہتے ہیں، جس کی وجہ جسم میں وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز کا پیدا ہو جانا بتایا جا رہا ہے، اور یہ کم از کم 6 ماہ تک کارگر رہتی ہیں۔ کووڈ-19وائرس سے دوبارہ متاثر ہونے کے حوالے سے تحقیق میں صحت کے شعبے سے وابستہ 12 ہزار افراد نے حصہ لیا، تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد آئندہ 6 ماہ کے لیے وائرس سے محفوظ رہتے ہیں، اور یہ ایک بہترین احساس ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی زیر مطالعہ افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ بیماری سے متعلق زیادہ سے زیادہ اور درست معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔ نومبر میں کی جانے والی ایک اور تحقیق میں سامنے آیا تھا کہ جب تک جسم میں اینٹی باڈیوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوتی ہے تواس دوران ٹی-سیل کی مدد سے قوت مدافعت بھ...

Contact Us