Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ڈالر کورونا ویکسین کے مالیاتی بوجھ اور نئی مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں 20٪ تک قدر کھو دے گا: امریکی بینک کی تجزیاتی رپورٹ جاری

ڈالر کورونا ویکسین کے مالیاتی بوجھ اور نئی مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں 20٪ تک قدر کھو دے گا: امریکی بینک کی تجزیاتی رپورٹ جاری

معیشت
امریکہ کے ایک بڑے بینک نے پیشن گوئی کی ہے کہ کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر تقسیم کے مالی بوجھ اور مانیٹری پالیسی کی گراوٹ سے آئندہ سال ڈالر کی قدر میں 20 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ بینک کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کے مالیاتی بوجھ سے ڈالر کی گرتی قدر میں امید کے عین مطابق مزید اضافہ ہو گا، اور 2021 میں یہ 20٪ تک ہو سکتا ہے۔ بینک کی رپورٹ امریکی بائیو ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کی آزمائش کے آخری مرحلے میں کامیابیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایک امریکی کمپنی نے 94 اعشاریہ 5 جبکہ دوسری نے 90 فیصد مؤثرہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی ویکسین کا تمام آزمائشوں کے بعد 92 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ ہے۔ بینک رپورٹ میں گراوٹ کی دوسری وجہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے معیشت کو چلانے کی کوشش میں سود کم کرنے اور مارکیٹ میں پیسہ ڈالنے جیسے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ وفاقی بینک نے بھی واضع ا...
ایرانی بحریہ میں 150 میٹر لمبے طیارہ بردار بحری جہاز کا اضافہ

ایرانی بحریہ میں 150 میٹر لمبے طیارہ بردار بحری جہاز کا اضافہ

سیاست
ایرانی بحریہ میں نئے جنگی جہاز کا اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان پاسدران انقلاب کے مطابق بحری جہاز پر ڈرون، ہیلی کاپٹر، میزائل، اور لڑاکا جہاز بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔ شاہد رودکی نامی بحری جہاز 150 میٹر لمبا ہے۔ https://twitter.com/imp_navigator/status/1329420337394692098?s=20 بحری جہاز کو پاسدران انقلاب کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پاسدران انقلاب کے پاس چھوٹی کشتیاں تھیں، جو آبنائے ہرمز پر عالمی تجارتی رستوں کی نگرانی کرتی ہیں۔ مبصرین کے مطابق ایرانی فوج میں نئے جنگی جہاز کا اضافہ اور اسکا وقت اہم ہے۔ چند روز قبل امریکی میڈیا میں ایرانی ایٹمی پروگرام پر حملے کی چہ مگوئیاں تھیں اور آج ایران نے اپنی بحریہ میں نئے جہاز کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ایٹمی ایندھن ایجنسی کی نئی رپورٹ کے مطابق ایران نے ایک زیر زمین پلانٹ میں ایٹمی تابکاری کا آغاز کر دیا ہے۔...
ڈرون حملے اس لیے بڑھائے کہ مجھے دہشت گردی کیخلاف نرم نہ سمجھا جائے: اوباما کی کتاب میں وضاحت پر جنگوں کے خلاف لابی اور انٹرنیٹ صارفین کا ہنگامہ

ڈرون حملے اس لیے بڑھائے کہ مجھے دہشت گردی کیخلاف نرم نہ سمجھا جائے: اوباما کی کتاب میں وضاحت پر جنگوں کے خلاف لابی اور انٹرنیٹ صارفین کا ہنگامہ

سیاست
سابق امریکی صدر باراک حسین اوباما کی نئی کتاب میں ڈرون حملوں سے متعلق انکی وضاحت نے امریکی جنگوں کے خلاف آواز کو مزید قوت عطا کر دی ہے۔ امریکی صدر نے معذرت خوانہ انداز میں لکھا ہے کہ وہ کبھی بھی ڈرون حملوں کا حکم دیتے ہوئے خوش نہیں تھے لیکن وہ ایسا کوئی خطرہ بھی مول نہیں لینا چاہتے تھے کہ انہیں دہشت گردی کے خلاف نرم سمجھا جائے۔ سابق صدر نے "اے پرامسڈ لینڈ" میں اپنے دور حکومت کے دوران متنازعہ ڈرون حملوں میں اضافے کی وضاحت دی ہے۔ اوباما نے لکھا ہے کہ انکے پہلے سپہ سالار ریحم ایمینوئل نے اسٹیبلشمنٹ کی دہشت گردوں کی لمبی فہرست کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت محنت کی، وہ اس خوف میں مبتلا رہے کہ انکے نئے منتخب لبرل شبیہ والے صدر کو دہشت گردی کے خلاف نرم نہ سمجھا جائے۔ اوباما لکھتے ہیں کہ اس سے وہ خوش نہ تھے اور نہ ہی انہیں اس سے طاقتور ہونے کا احساس ہوتا تھا، البتہ وہ کوشش ضرور کرتے تھے کہ حملہ زیادہ...
کوہ قاف کے علاقے داغستان میں 2 ہزار سال پرانے شہر کی تاریخی حفاظتی دیوار کا ایک حصہ بارشوں کی نظر – دیوار کو عالمی اثاثے کا درجہ حاصل ہے

کوہ قاف کے علاقے داغستان میں 2 ہزار سال پرانے شہر کی تاریخی حفاظتی دیوار کا ایک حصہ بارشوں کی نظر – دیوار کو عالمی اثاثے کا درجہ حاصل ہے

روس
روس کی مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست داغستان میں قدیم شہر دربند کی 2000 سال پرانی دیوار کا ایک حصہ شدید بارشوں کے باعث گِر گیا ہے، دیوار قدیم شہر کی چاردیواری اور قلعے کا حصہ ہے، جسے 2003 سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اثار قدیمہ کے تحت عالمی اثاثے کا درجہ حاصل ہے۔ https://www.instagram.com/p/CHre0jbFWk8/?utm_source=ig_web_copy_link شہر کے ناظم رستم بیگ پیر محمدو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ دو ماہ قبل دیوار کے درمیانے دروازے کے قریب دراڑیں واضح پونے پر وفاقی حکومت کو اطلاع دی تھی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اور ہم ایک اہم تاریخی اثاثے کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہے۔ ناظم نے وفاقی بیوروکریسی کو ملک کے دوسرے قدیم ترین شہر کی تاریخی دیوار کے نقصان کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قانونی رکاوٹ نہ ہوتی تو وہ خود مقامی طور پر دیوار کی تزین و آرائش کر لیتے لیکن تاریخی اثاثوں پر کام کا...
ہندوستان کا لداخ میں دسیوں ہزار فوجیوں کے قیام کے لیے نیا رہائشی منصوبہ تیار – تصاویر

ہندوستان کا لداخ میں دسیوں ہزار فوجیوں کے قیام کے لیے نیا رہائشی منصوبہ تیار – تصاویر

بصری مواد
https://twitter.com/rohanduaTOI/status/1328969637212483584?s=20 ہندوستان نے لداخ میں چینی سرحد پر دسیوں ہزار فوجیوں کے قیام کے لیے نیا اڈہ قائم کر دیا ہے۔ چین کے ساتھ سرحدی تنازع سے اب تک ہندوستان کو علاقے میں فوجیوں کے قیام کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس میں بڑی وجہ سرحدی چپکلش کے شروع ہونے کے بعد ہندوستان کا 50ہزار مزید فوجی علاقے میں تعینات کرنا تھا۔ https://twitter.com/VishnuNDTV/status/1328963242853621760?s=20 یاد رہے کہ لداخ میں سردیوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینتی گریڈ تک گر جاتا ہے، اور یہاں 40 فٹ تک برف باری بھی ہوتی ہے۔ https://twitter.com/ANI/status/1328976551673700356?s=20 فوجیوں کے لیے نئے رہائشی منصوبے میں گرم پانی، بجلی اور خود کار حرارتی نظام کے ساتھ ساتھ اسپتال بھی بنایا گیا ہے۔...
امریکہ: ریاست وسکونسن کے مخصوص انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست جمع

امریکہ: ریاست وسکونسن کے مخصوص انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست جمع

سیاست
صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتظامیہ نے ریاست وسکونسن کے بعض حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے اور اس کے لیے مقررہ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست وسکونسن میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر صرف 20 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دیے گئے حلقوں میں کل 8 لاکھ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ https://twitter.com/WI_Elections/status/1329091035792695296?s=20 پوری ریاست میں دوبارہ گنتی کے لیے امیدوار کو 80 لاکھ ڈالر کی بڑی جمع کروانا پڑتے، یہی وجہ تھی کہ صرف مخصوص حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی ہے، آج اعتراضات کے خلاف درخواست جمع کروانے کا آخری روز تھا۔ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتظامیہ کی جانب سے درخواست میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں کہ ریاست میں بائیڈن کی فتح کے پیچھے ووٹ نہ ڈالنے والے افرا...
برلن: کووڈ-19 کی تالہ بندی کے خلاف مظاہرہ – پولیس کا مظاہرین پر تشدد، گرفتاریاں – ویڈیو

برلن: کووڈ-19 کی تالہ بندی کے خلاف مظاہرہ – پولیس کا مظاہرین پر تشدد، گرفتاریاں – ویڈیو

بصری مواد
جرمنی کے شہر برلن میں شہریوں نے کووڈ19 کے تحت کی جانے والی تالہ بندی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے چانسلر میرکل کے خلاف نعرہ بازی کی۔ پولیس نے احکامات پر پابندی نہ کرنے پر شہریوں پر تشدد کیا۔ https://youtu.be/UoTJ79tfa6s
کووڈ-19 اینٹی جن ٹیسٹ غیر مؤثر قرار: محققین کے مطابق ٹیسٹ انتہائی ضرورت میں شرائط کو پوراکرتے ہوئے کروایا جائے ورنہ پی سی آر کو ترجیح دی جائے

کووڈ-19 اینٹی جن ٹیسٹ غیر مؤثر قرار: محققین کے مطابق ٹیسٹ انتہائی ضرورت میں شرائط کو پوراکرتے ہوئے کروایا جائے ورنہ پی سی آر کو ترجیح دی جائے

طب
کووڈ-19 اینٹی جن ٹیسٹ پرکیے جانے والے مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ اینٹی جن ٹیسٹ ہمیشہ درست نہیں آتا، اور ایسا خصوصاً ان افراد کے ٹیسٹ میں ہوتا ہے جن میں وائرس کے حملے کے دوران کوئی علامات سامنے نہیں آتیں، محققین نے تجویز کیا ہے کہ اینٹی جن ٹیسٹ علامات کے ساتھ بیمار ہونے کے پانچ روز بعد یا علامات کے بغیر کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے سات روز بعد کیا جانا چاہیے۔ محققین کا کہنا ہے کہ لوگ چند منٹوں میں اینٹی جن کا نتیجہ سامنے آجانے کے باعث اسے پی سی آر کی نسبت ترجیح دیتے ہیں، لیکن پی سی آر ٹیسٹ کی نسبت اینٹی جن ٹیسٹ کے درست ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں، اور اس سے تفصیلات کا بھی پتہ نہیں چل پاتا۔ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق اینٹی جن ٹیسٹ صرف تب کیا جانا چاہیے اگر مریض میں حساسیت 80 فیصد ہو یا پی سی آر کی سہولت موجود نہ ہو، اور تفصیلات کے بغیر ٹیسٹ کرنا مقصود ہو۔ عالمی ادارہ صحت کی...
امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق پیغامات میں مداخلت پر سماجی میڈیا ویب سائٹوں کے سی ای او کی کانگریس میں طلبی: ٹویٹر کا 2 ہفتوں میں 3 لاکھ ٹویٹوں پر انتباہی نشان لگانے کا اعتراف، سینٹر سخت برہم

امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق پیغامات میں مداخلت پر سماجی میڈیا ویب سائٹوں کے سی ای او کی کانگریس میں طلبی: ٹویٹر کا 2 ہفتوں میں 3 لاکھ ٹویٹوں پر انتباہی نشان لگانے کا اعتراف، سینٹر سخت برہم

سیاست
ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے ایک انٹرویو میں عیاں کیا ہے کہ صرف گزشتہ دو ہفتوں میں ویب سائٹ انتظامیہ نے امریکی انتخابات سے متعلق 3 لاکھ سے زائد ٹویٹوں پر غیر مصدقہ ہونے کے انتباہی نشانات لگائے ہیں، جن مں صدر ٹرمپ کی 50 ٹویٹیں بھی شامل تھیں۔ بروز منگل امریکی کانگریس نے ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی، گوگل کے سی ای او سندر پیچائی اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو دوبارہ سیاسی معاملات میں مداخلت پر جوابدہی کے لیے طلب کیا اور سوالات کیے۔ پیشی میں سب سے زیادہ تنقید ٹویٹر پر صدر کے پیغامات کولے کر کی گئی۔ جس پر ڈورسی نے کہا کہ انہوں نے ملک میں انتخابی عمل پر عوامی یقین کر برقرار رکھنے کے لیے 2020 کے انتخابات میں خصوصی کام کیا ہے، چاہے اس کے لیے اپنی پالیسی کو بھی تبدیل کرنا پڑا۔ ہم نے صارفین کی ٹویٹوں کو مشکوک ہونے پر نشانات لگانے یا غلط ہونے پر مٹانے تک سے گریزنہیں کیا، تاکہ سیب سائٹ سے صرف درس...
چین نے ملک میں 7 لاکھ سے بھی زائد 5جی انٹینے نصب کر کے دنیا کو مجموعی طور پر دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا: پہلے تین ممالک میں 2 ایشیائی ممالک – مغربی ماہرین کا پیچھے رہ جانے پر تحفظات کا اظہار

چین نے ملک میں 7 لاکھ سے بھی زائد 5جی انٹینے نصب کر کے دنیا کو مجموعی طور پر دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا: پہلے تین ممالک میں 2 ایشیائی ممالک – مغربی ماہرین کا پیچھے رہ جانے پر تحفظات کا اظہار

فن/ٹیکنالوجی
چین نے 5جی ٹیکنالوجی کے استعمال میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بیجنگ کی جاری کردی نئی رپورٹ کے مطابق چین نے اب تک ملک میں 7 لاکھ سے زائد 5جی ٹیکنالوجی کے انٹینا لگا دیے ہیں، جو دنیا بھر میں 5جی کے مجموعی انٹینوں سے بھی زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال کے آخر تک ان میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ چینی وزارت اطلاعات اور صنعت کی رپورٹ کے مطابق چین میں نصب 5جی کے انٹینےدنیا میں مجموعی طور پر نصب جدید انٹینوں سے دوگنا سے بھی زیادہ ہیں، اگرچہ رپورٹ میں چین نے دنیا بھر میں نصب کیے 5جی انٹینوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم ملک میں نصب انٹینوں کو دو گنا سے زائد بتایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں اب تک 18 کروڑ موبائل 5جی سے منسلک ہو چکے ہیں، اور اس میں یومیہ لاکھوں کا اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مزید سرمایہ کاری سے رواں سال کے آخر تک چین کی 3 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ملک میں 5جی کی خدمات کو چارگنا کرنے کا ارادہ رکھتی...

Contact Us