Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

شام میں اسرائیلی میزائل حملے، 3 شہری جاں بحق

شام میں اسرائیلی میزائل حملے، 3 شہری جاں بحق

news, Urdu
شام میں اسرائیل کے میزائل حملے میں تین شہری جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صہیونی فورسز نے دمشق کے مٖضافات میں دو قصبوں پر میزائل داغے، جہاں دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔شامی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے متعدد صیہونی میزائل تباہ کردئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دمشق کے فضائی حدود کے اطراف میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے کئی میزائلوں کو زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔شام کے سرکاری ٹی وی کے اعلان کے مطابق صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے دمشق پر میزائل فائر کرنے کے لئے لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کیا تھا۔ صیہونی طیاروں نے دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر میزائل فائر کئے جن میں تین عام شہری جاں بحق اور چ...
کرونا کی وجہ سے چین پر ہرجانہ عائد کرنے جا رہے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

کرونا کی وجہ سے چین پر ہرجانہ عائد کرنے جا رہے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ چین پر کرونا کی وبا پھیلانے کے جرم میں ہرجانہ عاید کرنے پرغور کر رہےہیں۔ وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم 'کوویڈ ۔19' کے شکار ہونےوالے افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ بہ تدریج معاشی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں۔ انہوں نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فریق کی خراب کار کردگی کے نتیجے میں پوری دنیا کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ العریبیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کرونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیےکی جانے والی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت کئی گنا زیادہ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے امریکہ میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے پروگرام کے طریقہ کار کی جان کاری کے لیے رابطے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید ک...
امریکی حزب اختلاف کے سینیٹرزکا  ٹرمپ کی مالیاتی معلومات کے لیے ڈؤئچے بینک کے چیف ایگزیکیٹو کو خط : بینک کا معلومات دینے سے انکار

امریکی حزب اختلاف کے سینیٹرزکا ٹرمپ کی مالیاتی معلومات کے لیے ڈؤئچے بینک کے چیف ایگزیکیٹو کو خط : بینک کا معلومات دینے سے انکار

news, Urdu
امریکی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کے چار سینیٹرز نے سات اپریل کوڈؤئچے بینک کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر کو خط لکھ کر صدر ٹرمپ کے کاروباری لین دین سے متعلق تفصیلات مانگی تھیں۔امریکی سینیٹرز کے مطابق اس خط کا مقصد یہ جاننا تھا کہ بینک سے صدر ٹرمپ کو کون سے ذاتی فائدے ملتے رہے ہیں اور جواب میں ٹرمپ حکومت بینک کو کس قسم کی سہولیات دیتی رہی ہے۔ ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ڈیموکریٹک سینیٹرز میں رچرڈ بلومنتھال، شیروڈ براؤن، کرس فان ہولن اور ایلزبتھ وارن شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کے کاروبار اور پراپرٹی میں ڈوئچے بینک کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ کورونا کے بحران کے دوران بینک نے صدر ٹرمپ کو قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ترجیحی سہولیات دی ہیں۔ لیکن اطلاعات کے مطابق ڈوئچے بینک نے قانونی مجبوریوں کا جواز دے کر ان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ خبر رساں ادوارں روئٹرز اور بلومبرگ ...
کویتی کابینہ بھی جاگ اٹھی ۔ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت اور او آئی سی سے مداخلت کی اپیل کر دی

کویتی کابینہ بھی جاگ اٹھی ۔ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت اور او آئی سی سے مداخلت کی اپیل کر دی

news, Urdu
بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں پرروا رکھے جانے والے ظلم و ستم پر عرب ملک کویت بھی بول اٹھا ہے۔ کویتی کابینہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کے لئے او آئی سی سے فوری مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف مظالم میں مزید سے مزید تراضافہ ہو رہا ہے۔ مسلمانوں کو کبھی گاؤ ماتا کے نام پر قربان کیا جاتا ہے ،کبھی کورونا کے پھیلاؤ کا باعث قرار دے کر مارا جاتا ہے، تو کبھی ہندو عوام کو مسلم تاجروں سے خریداری سے روکا جاتا ہے۔ انتہا پسند ہندوؤں وں کی جانب سے ایسی ویڈیوز جاری کی جاتی ہیں جن میں شہریوں کو صرف ہندوؤں سے سبزی خریدنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ آگرہ میں مسلمان سبزی فروش کو انتہا پسندوں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس غریب ...
کروناکے بعد ایک اور مرض بھی تباہی مچانے والا ، ڈبلیو ایچ او نے آگاہ کر دیا

کروناکے بعد ایک اور مرض بھی تباہی مچانے والا ، ڈبلیو ایچ او نے آگاہ کر دیا

news, Urdu
کرونا کے بعد جلد ہی ایک اور مرض بھی تباہی مچانے والا ہے .عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے خبردار کیا ہےنے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران افریقہ میں ملیریا سے دگنی اموات کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیل سکتا ہے۔اس سلسلے میں فوری اقدامات نہ کیے گئے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال ‘سب صحارا’ افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2000 ء کے بعد ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہوں گی۔ عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ اگرخسرہ اور پولیوکی ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر ...
اپنے بحری جہازوں کےلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے۔ ایران کی امریکہ کودھمکی

اپنے بحری جہازوں کےلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے۔ ایران کی امریکہ کودھمکی

news, Urdu
ايرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نےامریکہ کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے بحری جہازوں کےلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردےگا۔ اطلاعات کےمطابق ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی امریکی صدرکی دھمکی پر ایران کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہےکہ اگر ایرانی جنگی کشتیاں امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ کردیا جائے۔ ايرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹؤیٹ پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم امریکیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم پرعزم اورسنجیدہ ہیں، دشمن کی جانب سے کسی بھی ایکشن کا فوری ردعمل دیا جائے گا۔میجرجنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی کشتیوں کو ن...
چین حساس حیاتیاتی تجربہ گاہوں تک رسائی دے۔ امریکہ کے مطالبے کے بعد صورت حال کشیدہ

چین حساس حیاتیاتی تجربہ گاہوں تک رسائی دے۔ امریکہ کے مطالبے کے بعد صورت حال کشیدہ

news, Urdu
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کوحساس چینی حیاتیاتی تجربہ گاہوں تک رسائی دی جائے۔ مائیک پومپیو کے اس مطالبے کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پومپو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی کسی لیبارٹری سے لیک ہوا ہو۔ یاد رہنا چاہیے کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے علاوہ بھی چین کی ایسی تجربہ گاہیں ہیں جو ابھی بھی فعال ہیں اور جہاں پیچیدہ جرثوموں پر تحقیق ہورہی ہے۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دنیا کی سلامتی سے متعلق کئی تحفظات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس لیے جس طرح جوہری تحقیق کے اداروں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے انہی بنیادوں پر حیاتیاتی تجربہ گاہوں میں احتیاطی اور حفظاتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایسے معائنے ہونے چاہییں۔ ...
کورونا کی وبا: جنوبی ایشیائی ممالک میں ترسیلات زر میں 22 فیصد کمی کا خدشہ

کورونا کی وبا: جنوبی ایشیائی ممالک میں ترسیلات زر میں 22 فیصد کمی کا خدشہ

news, Urdu
کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی بینک نے بین الاقوامی سطح پر ترسیلات زر میں 20فصد کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے جنوبی ایشیائی ممالک میں شرح 22 فی صد تک رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے ترسیلات میں واضح کمی ہوگی جبکہ لاک ڈاون کی وجہ سے امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک سے ترسیلات میں کمی کے خدشات ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق عالمی سطح پر ترسیلات 20 فیصد کمی سے 445ارب ڈالر جبکہ جنوبی ایشیائی میں ترسیلات زر 22 فیصد کمی سے 109ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں سختی کے باعث ترسیلات کی خدمات میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی ان قوانین کی تبدیلی سے ترسیلات بھیجنے کی لاگت بڑھے گی ۔...
امریکہ افغان امن معاہدہ پھر خطرے میں:طالبان نے حملے روکنے کی افغان حکومت کی اپیل مسترد کر دی

امریکہ افغان امن معاہدہ پھر خطرے میں:طالبان نے حملے روکنے کی افغان حکومت کی اپیل مسترد کر دی

news, Urdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان صدر اشرف غنی کی جنگ بندی کے حوالے سے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے پر عمل درآمد اورطالبان قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کی وجہ سے رمضان المبارک میں بھی حملے جاری رہیں گے واضح رہے کہ صدر اشرف غنی نے طالبان سے اپیل کی تھی کہ وہ رمضان کے مہینے میں ہتھیار ڈال دیں اور حملے کرنا بند کر دیں۔افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں صدر غنی کی تجویز کو غیر معقول اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔ سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے ان کی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہے، خاص طور پر جب کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا عمل اب تک ...
دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ سے بڑھ گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار سے متجاوز

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ سے بڑھ گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار سے متجاوز

news, Urdu
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 91 ہزارسے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ ترکی ایک لاکھ کیسز والا ساتواں ملک بن گیا جبکہ جرمنی ایک لاکھ صحت یاب شہریوں والا پہلا ملک ہے۔ واضح رہے کہ پوری دنیا خطرناک وائرس کورونا کی لپیٹ میں ہے ۔ امریکہ کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد اسپین میں ہے جہاں 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں۔ اٹلی میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 973، فرانس میں ایک لاکھ 58 ہزار 183، جرمنی میں ایک لاکھ 53 ہزار 129، برطانیہ میں ایک لاکھ 38 ہزار 78 اور ترکی میں ایک لاکھ ایک ہزار 790 کورونا مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جاپان میں اٹلی کے کروز شپ سے 91 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ چین میں گذشتہ ایک ہفتے سے کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔انڈونیشیا نے آج سے جون تک فضائی اور بحری سفر پر پابندی عائد کر ...

Contact Us