Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

news, Urdu
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ یک طرفہ طور پرنیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ لاقانونیت ساکھ کو متاثر اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوکلیئر ڈیل کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے دیگر رکن ممالک پر دباؤ کا بھی نوٹس لیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018 میں ایران کے ساتھ کیے جانے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ یورپی یونین نے معاہدے کی پاسداری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے معاہدے کے توڑے جانے کے اعلان کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے بغیر جوہری توانائی کے معاہدے کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کبھی بھی...
برلن ’نیٹو اتحاد کو کمزور‘ کر رہا ہے. امریکی انٹیلیجنس سربراہ رچرڈ گرینیل کا الزام

برلن ’نیٹو اتحاد کو کمزور‘ کر رہا ہے. امریکی انٹیلیجنس سربراہ رچرڈ گرینیل کا الزام

news, Urdu
امریکی انٹیلیجنس کے سربراہ اور جرمنی میں متعین امریکی سفیر رچرڈ گرینیل نے کہا ہے کہ برلن اتحادیوں کے ساتھ اپنی وعدوں کو نظرانداز کرتے ہوئے نیٹو کی جوہری صلاحیت کی پالیسی کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔جرمنی کو یاد رکھنا چاہئے کہ کہ روس اور چین کی جارحیت کوئی ماضی کے معاملات نہیں ہیں۔ امریکہ کی طرف سے گزشتہ برس اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کی دیکھ بھال پر 35.4 بلین ڈالر خرچ کیے جانے کی ایک رپورٹ حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے جس کے محض ایک دن بعد جرمنی میں تعینات امریکی سفیر اور امریکی خفیہ ادارے کے حال ہی میں تعینات کردہ سربراہ رچرڈ گرینیل نے جرمن حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نیٹو کی جوہری صلاحیت کی پالیسی کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔ رچرڈ گرینیل نے خاص طور پر انجیلا میرکل کی اتحادی حکومت میں شامل جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کو تنقید ...
امریکہ سعودی عرب سے دفاعی شراکت داری جاری رکھے گا۔ ہوگن گیڈ لے

امریکہ سعودی عرب سے دفاعی شراکت داری جاری رکھے گا۔ ہوگن گیڈ لے

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فون پر گفتگو کر کے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو جمعہ کو ایک ایسے موقع پر پوئی جب تیل کے عالمی بحران کے سبب امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ کی خبریں زیر گردش تھیں اور امریکہ نے سعودی عرب سے اپنی افواج کے انخلا کی بھی دھمکی دی تھی۔ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سعودی عرب سے تیل کی پیداوار کم کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ کورونا وائرس کے بحران کے سبب سعودی عرب کی جانب سے پیدوار بڑھانے کے بعد امریکہ میں تیل کی پیداواری سیکٹرپردباؤ شدید ہو گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں ترجمان ہوگن گڈلے نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی توانائی کی مارکیٹوں کے استحکام کی اہمیت پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی سطح پرمضبوط دفاعی شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ بیان میں مزید...
سِکم میں چین اور بھارت کی فوجوں میں جھڑپ ۔ چین کے کئی فوجی زخمی

سِکم میں چین اور بھارت کی فوجوں میں جھڑپ ۔ چین کے کئی فوجی زخمی

news, Urdu
اکھنڈ بھارت اور جنوبی ایشیا میں اجارہ داری کا خواب دیکھنے والا بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا۔ سکم کی متنازع سرحد پرتعینات بھارتی فوجیوں کی چین کے سرحدی محافظوں کے ساتھ جھڑپ میں سات چینی فوجی زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سِکم کی متنازع سرحد کے نزدیک ناكولا علاقے پر تعینات درجنوں بھارتی فوجیوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے چین کے سرحدی محافظوں پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 7 چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ چینی فوجیوں نےاس اشتعال انگیزی کا جواب دفاعی انداز میں دیا اورکسی بھی قسم کے جارحانہ اقدامات سے گریز کیا، جس کے باعث سرحدی معاملات خراب کرنے کی بھارتی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحدی جھگڑے میں دونوں اطراف کے کم و بیش 150 فوجی موجود تھے۔ مقامی سطح پر سینئر فوجی افسران کے درمیان بات چیت کے بعد حالات معمول پر آ گئے ۔ذرائع نے کہا کہ سر حد ...
امریکہ سعودی سرزمین سے پیٹریاٹ میزائل سمیت عسکری تنصیبات ختم کر دے گا

امریکہ سعودی سرزمین سے پیٹریاٹ میزائل سمیت عسکری تنصیبات ختم کر دے گا

news, Urdu
امریکہ سعودی سرزمین سے پیٹریاٹ میزائل سمیت اپنی تمام عسکری تنصیبات ختم کردے گا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کے بعد سعودی عرب میں آئل فیلڈز کی حفاظت کے لیے پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم اورعسکری تنصیبات میں اضافہ کر دیا تھا جسے اب ختم کیا جارہا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی آئل فیلڈز کی حفاظت کے لیے زمین پر میزائل اور جنگی طیاروں کے حملوں سے تنصیبات کو بچانے والے پیٹریاٹ میزائل کی چار بیٹریوں کو آئل فیلڈز سے ہٹادیا جائے جبکہ بیٹریوں پر تعینات کیے جانے والے درجنوں فوجیوں کو بھی وہاں سے ہٹاکر دوسری جگہ تعینات کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ پیٹریاٹ سسٹم کو ہٹانے کا عمل جاری ہے جب کہ سعودی حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں ظاہر نہیں کیا گیا ۔عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل ام...
ہندوستان کے زیرانتظام وادی کشمیر کی کشیدہ صورتحال : پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد زخمی

ہندوستان کے زیرانتظام وادی کشمیر کی کشیدہ صورتحال : پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد زخمی

news, Urdu
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یہ مظاہرے فوج کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کی موت کے خلاف ہوئے ہیں۔ ہمارے نمائندۂ سری نگر کا کہنا ہے کہ لوگوں نے کورونا وائرس کی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وادی کے طول و عرض میں مظاہرے کیے اور کئی مقامات پر پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے جبکہ دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے تاہم حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بیشتر کشمیری رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ وادی میں انٹرنیٹ اور کالنگ سروس بھی معطل کردی گئی ہے اور سیکورٹی انتظامات میں سخت اضافہ کردیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ہندوستانی حکام نے ریا...
پاکستانی سرحد پربھارت کی شر انگیزیاں : لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی

پاکستانی سرحد پربھارت کی شر انگیزیاں : لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی

news, Urdu
پاکستانی سرحد پربھارت کی شر انگیزیاں جاری ہیں ۔ لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ ایل او سی پر خود کار ہتھیاروں اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ فائرنگ سے 6 معصوم شہری زخمی ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھاری توپ خانے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے گاؤں میندر، کرنی اور ڈگوار کے 6 معصوم شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خاتون اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ تقسیم ہندوستان کے بعد سے پاکستان اور بھارت...
ایشیا اور بحرالکاہل کےعلاقے میں امریکی میزائیلوں کی تنصیب برداشت نہیں کریں گے۔چین

ایشیا اور بحرالکاہل کےعلاقے میں امریکی میزائیلوں کی تنصیب برداشت نہیں کریں گے۔چین

news, Urdu
چین نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ وہ ایشیا اور بحرالکاہل کےعلاقے میں امریکی میزائیلوں کی تنصیب برداشت نہیں کرے گا۔خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے۔ چین کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے علاقے میں جدید ترین میزائل نصب کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے چین ہرگز برداشت نہیں کرتا۔ چینی فوج کے ترجمان نے بھی امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں جدید ترین امریکی میزائلوں کی تنصیب کے معاملے کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون ایک منصوبے کے تحت خطے میں موجود اپنے میرین فوجیوں کی مدد کے لیے جدید ترین مزائلوں سے لیس بحری جہاز روانہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ت کہ خطے پر بہتر انداز سے نظر رکھتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحا...
مسلم دنیا کے خلاف نفرت اور شر پھیلانے والے بھارتی میڈیا کو لگام دی جائے ۔ عرب دنیا کا مطالبہ

مسلم دنیا کے خلاف نفرت اور شر پھیلانے والے بھارتی میڈیا کو لگام دی جائے ۔ عرب دنیا کا مطالبہ

news, Urdu
نفرت اور شر پھیلانے والےبھارتی میڈیا کو لگام دی جائے کیونکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے سوا اس کے پاس کچھ نہیں ۔ عرب دنیا نے مطالبہ کر دیا۔اطلاعات کے مطابق گلف نیوز کے ایڈیٹر انچیف عبدالحامد احمد نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیاکے اس طرز عمل کو قابو نہ کیا گیا تو اس سے دنیا میں نفرت اورخلفشاری بڑھے گی .لہٰذا یہ ضروری ہے کہ بھارتی میڈیا کو لگادی جائے واضح رہے کہ بھارتی مکاری اب دنیا کے دیگرملکوں پربھی عیاں ہونے لگی ہے۔ پہلے بھارتیوں نے عربوں کی زندگی اجیرن کررکھی تھی اب بھارتی میڈیا عربوں کے بارے میں منافرت پھیلانے سے باز نہیں آرہا ۔ عرب دنیا میں بھارتی مکاری کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ حالیہ پیغام میں گلف نیوز کے ایڈیٹر انچیف عبدالحامد احمد نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نہ صرف جھوٹ پھیلا رہا ہے بلکہ عربوں کے بارے میں نفرت کے بیج بھی بو ...
دنیا کی واحد یہودی ریاست اسرائیل دنیا کے نقشے سے غائب

دنیا کی واحد یہودی ریاست اسرائیل دنیا کے نقشے سے غائب

news, Urdu
جرمنی کی ملٹری کاؤنٹر انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ سالانہ رپورٹ برائے 2019 ء کا جو ابتدائی مسودہ تیارکیا گیا اس میں مشرق وسطیٰ کے نقشے میں اسرائیل کے ریاستی وجود کا کوئی پتا نہیں چلتا تھا کیونکہ اسرائیل کے ریاستی علاقے کو بھی اسی رنگ میں دکھایا گیا تھا، جس میں اسرائیل کے ہمسایہ عرب ملک اردن کو۔ وفاقی دارالحکومت برلن میں جمعرات سات مئی کو ایم اے ڈی کے سربراہ کرسٹوف گرام کی طرف سے بتایا گیا کہ ایسا ہونا ایک غلطی تھا، جس پر یہ خفیہ ادارہ معذرت چاہتا ہے۔ادارے کے سربراہ نے کہا، ''یہ ایک غلطی تھی، جس کی فوری طور پر اصلاح کر دی گئی تھی اور اس بارے میں باقاعدہ داخلی چھان بین بھی کی گئی تھی۔‘‘ فیڈرل آرمی کی اس کاؤنٹر انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ نے بتایا، ''داخلی چھان بین کے نتائج کے مطابق یہ غلطی ناکافی کوالٹی کنٹرول اور متعلقہ اہلکاروں کی طرف سے مکمل توجہ کے فقدان کا نتیجہ تھی، نہ...

Contact Us