Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

پاکستان کی جانب سے ہندوستانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعوی

پاکستان کی جانب سے ہندوستانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعوی

news, Urdu
پاکستانی فوج نے بھارت اورپاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں ہندوستانی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ ایرانی نشریاتی ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر رکھ چکری سیکٹر میں ہندوستانی ڈرون مار گرایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوستانی جاسوس ڈرون پاکستان میں 650 میٹر تک اندر گھس آیا تھا اور ہندوستان اس قسم کے اقدامات سے دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان نے 2003 میں لائن آف کنٹرول میں جنگ بندی کے معاہدے پردستخط کئے تاہم اس کے بعد سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔...
نتن یاہو ویسٹ بینک کے اسرائیل کے ساتھ الحاق جیسے خطرناک اقدامات سےباز رہے ۔یورپی یونین

نتن یاہو ویسٹ بینک کے اسرائیل کے ساتھ الحاق جیسے خطرناک اقدامات سےباز رہے ۔یورپی یونین

news, Urdu
یورپی ممالک فرانس، برطانیہ، اٹلی اور اسپین کے سربراہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویسٹ بینک کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے منصوبے کو ترک کردیں کیونکہ اس کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ اسرائیل کے نشریاتی ادارے چینل-13 کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے ہر طرح کے یک طرفہ فیصلے سے پرہیز کرنے کو کہا ہے۔ میکرون کا کہنا تھا کہ ویسٹ بینک کے حصے کے اسرائیل میں الحاق کے مغربی ایشیا کے امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔برطانیہ کے وزیر اعظم نے بھی نتن یاہو سے ایسے اقدامات نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسپین کے وزیر اعظم نے ایک پیغام بھیج کر نتن یاہو سے عالمی قوانین کا احترام کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں ویسٹ بینک کے الحاق کے اقدامات پر بے شک شدید رد ...
چین بھارت تنازعے کے خاتمے کے لیے ثالثی کو تیار ہیں: ٹرمپ

چین بھارت تنازعے کے خاتمے کے لیے ثالثی کو تیار ہیں: ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہِ، چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کے لیے تیار ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  امریکہ، چین اور بھارت تنازع میں ثالثی کے لئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مسئلے کو حل کراسکتا ہے۔صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے دونوں ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئی تھیں جب کہ سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔  واضح رہے کہ مشرقی لداخ کی سرحد پر بھارت چین تناؤ برقرار ہے اور مذاکرات کے باوجودکشیدگی کم نہیں کی جاسکی ہے۔ دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے ہیں اور ان کے درمیان کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں ۔بھارتی فوج ہزیمت اٹھانے اور پسپائی ...
بھارتی اور چینی افواج آمنے سامنے: ایک بڑے فوجی ٹکراؤ کا خدشہ

بھارتی اور چینی افواج آمنے سامنے: ایک بڑے فوجی ٹکراؤ کا خدشہ

news, Urdu
بھارت اور چین کی افواج مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر متعدد مقامات پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی ہیں جس کی وجہ سے 2017 کے ڈوکلام بحران کی طرح کے ایک بڑے فوجی ٹکراو کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت نے پیونگ یانگ اور گولوان وادی میں اپنی فوجی قوت میں اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ مئی کو تقریباً پانچ ہزار چینی فوجی گالوان وادی میں داخل ہوگئے۔ 12 مئی کو اسی طرح کے ایک دیگر واقعے میں بھی تقریباً اتنی ہی تعداد میں چین فوجی پیونگ یانگ جھیل سیکٹر میں اور جنوبی لداخ کے ڈیم چوک اور شمالی سکم کے ناکو لا میں داخل ہوگئے۔ بھارت کے دفاعی تجزیہ نگار سابق کرنل اجے شکلا کہتے ہیں کہ ”دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان بات چیت نہیں ہورہی ہے اور مسئلے کا حل نکالنے کے لیے فلیگ میٹنگوں کی بھارت کی اپیل پر چین توجہ نہیں دے رہا ہے۔“ آرمی کمانڈر لفٹننٹ جنرل ڈ ی ایس ہوڈا کہتے ہ...
چین کے تسلط سے آزاد نہ ہوا تو فنڈنگ ہمیشہ کے لیے بند کر دیں گے : ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کو دھمکی

چین کے تسلط سے آزاد نہ ہوا تو فنڈنگ ہمیشہ کے لیے بند کر دیں گے : ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کو دھمکی

news, Urdu
ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "چین کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی" قرار دیا اور ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ حتمی اور مستقل طور پر روک دینے کی دھمکی دی ہے۔ پیر کی شام وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "میں عالمی ادارہ صحت سے خوش نہیں ہوں کہ وہ چین کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے"۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ادارے کے ڈائریکٹر ایدہانوم گیبریسوس کو منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرمخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر عالمی ادارہ صحت چین کے تسلط سے اپنی خود مختاری ثابت نہ کر سکا تو فنڈنگ کا عارضی طور پر منجمد کیے جانے کا فیصلہ دائمی صورت اختیار کر جائے گا۔اگر ادارے نے 30 دن کے اندر اپنے کام کے حوالے سے حقیقی اصلاحات اور بنیادی نوعیت کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے عمل درآمد نہ کیا تو ادارے میں امریکہ کی رکنیت پر نظر ثانی کی جائے گی۔ ...
صیہونی اقدامات کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گے: حماس

صیہونی اقدامات کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گے: حماس

news, Urdu
حماس نے اعلان کیاہے کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک صیہونی اقدامات کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔ اسرائیل میں نئی مخلوط حکومت کے قیام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو نئی صیہونی کابینہ کے قیام کے معاملے سے کوئی سروکار نہیں اور وہ اپنی سرزمین اور مقدسات کی مکمل آزادی تک جائز اور قانونی تحریک جاری رکھیں گے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں جب نئی صہیونی حکومت غرب اردن کے مزید علاقوں کو ہڑپ کرنے کا اعلان کر چکی ہے، فلسطینی عوام کو پوری قوت کے ساتھ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی پارلیمنٹ نے بن یامین نتن یاہو اور بنی گینتز کی مخلوط حکومت کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔نتن یاہو نے کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعد ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی علاقوں کو...
امریکی ایٹم بم پولینڈ منتقل کیے گئے تو ماسکو واشنگٹن تعلقات بڑے بحران کا شکار ہو سکتے ہیں:روس

امریکی ایٹم بم پولینڈ منتقل کیے گئے تو ماسکو واشنگٹن تعلقات بڑے بحران کا شکار ہو سکتے ہیں:روس

Uncategorized
روسی سینیٹرالیکسی پوشکوف نے امریکہ کوخبردار کیا ہے کہ اگر جرمنی میں موجود امریکی ایٹم بموں کو پولینڈ منتقل کیا گیا تو ماسکو واشنگٹن تعلقات بڑے بحران کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بلغارین ملٹری ویب سائٹ کے مطابق روسی سینیٹر الیکسی پوشکوف نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں واشنگٹن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اور پولش سیاستدانوں کو انیس سو باسٹھ کے بحران کیربیئن کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ انیس سو باسٹھ میں سابق سوویت یونین نے کیوبا میں اپنے ایٹمی میزائل نصب کیے تھے جس کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا تھا۔ الیکسی پوشکوف نے کہا کہ لگتا ہے کہ موجودہ امریکی حمکرانوں کو اس واقعے کا علم نہیں ہے یا اسے بھول گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پولینڈ میں امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب بھی کیربیئن بحران جیسا بحران پیدا کر سکتی ہے۔...
امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل اور چینی سفیر کی پر اسرار موت :ایک اہم سوال

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل اور چینی سفیر کی پر اسرار موت :ایک اہم سوال

news, Urdu
امریکی وزیر خارجہ کے دورہ اسرائیل کے بعد چینی سفیر کی پر اسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دےدیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب میں چینی سفیر ڈو وائی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ اسرائیل نے اسے طبعی موت قرار دیا ہے مگر آزاد ذرائع سے ملی معلومات نے چند شکوک وشبہات کو جنم دیا ہے ۔چینی سفیر نے چند روز پہلے اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا تھا جس میں دل کا کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا ۔14 مئی کوچینی سفیر ڈو وائی نے چین اور فلسطین کے طبی ماہرین کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس بھی کی تھی۔ جبکہ ا سرائیلی حکومتی ذرائع کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے سفیر کی موت ہوئی ہے۔ البتہ کچھ ماہرین نے زہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اپنے مخالفین کو زہر دے کر مارنے کے حوالے سے مشہور ہے نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک انتقال کر جانے والے اس چینی سفیر نے ابھی دو روز قبل ہی امریکی...
کرونا ٹیسٹنگ کٹس : ضرورکوئی بڑی گڑبڑ ہے۔ جان میگوفولی

کرونا ٹیسٹنگ کٹس : ضرورکوئی بڑی گڑبڑ ہے۔ جان میگوفولی

news, Urdu
افریقی ملک تنزانیہ کے صدر جان میگوفولی نے کہا ہے کہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس دراصل عالمی سطح کی کوئی بڑی گڑبڑ ہے جس سے سمجھداری کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق تنزانیہ میں کرونا کے متاثرین کی تعداد ایک دم سے 22 سے 480 پر پہنچی تو ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اس پر تنزانین صدر جان میگوفولی جو کہ ماہر کیمیا دان بھی ہیں نے اس سلسلے میں تجربہ کر ڈالا اور بھیڑ ، بکری، اور کوئل کے خون کے نمونے مختلف عمر کے افراد کے ناموں کے ساتھ ٹیسٹنگ لیب میں بھجوا دیے۔ حیران کن طور پر بکری اور بھیڑ کے خون کے نمونے کرونا پازیٹو آئے۔اس کے بعد صدر مگوفولی نے بیرون ممالک سے درآمد کردہ تمام ٹیسٹنگ کٹس فوج کی تحویل میں دے دی ہیں اوریہ کہتے ہوئے انکوائری آرڈر کر دی ہے کہ ضرور کوئی بڑی گڑبڑ ہے تنزانیہ کے صدر نے لیباریٹری کے آلات اور ٹیکنیشنز کی ساکھ اور وائرس سے متعلق سرکاری ڈیٹا پر سوالات اٹھائے ہیں۔انہوں ن...
شاید کورونا وائرس کبھی بھی دنیا سےختم نہ ہو: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

شاید کورونا وائرس کبھی بھی دنیا سےختم نہ ہو: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

news, Urdu
کورونا ہمارے معاشرے میں ایک اورمستقل وبا کی شکل اختیارکر سکتا ہے، جیسے ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا اور ہمیں اس کےساتھ رہنا پڑا۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈبلیوایچ او مائیکل ریان نے جینیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی آبادی میں ایک نیا وائرس داخل ہواہے لہٰذا پیش گوئی کرنا مشکل ہےکہ وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ مائیکل ریان نے مزید کہا کہ پابندیوں میں نرمی سے وبا کی دوسری لہر نہ آنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، بہت سےممالک چاہیں گےکہ پابندیوں سے باہر آئیں، لیکن ہماری سفارش ہےکہ کسی بھی ملک میں انتباہ اعلیٰ سطح پر ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 2 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔...

Contact Us