جمعرات, اکتوبر 22 Live
Shadow

اردو نیوز

دیگر یورپی ممالک کی طرف ہسپانیہ میں بھی دوبارہ تالہ بندی کی مخالفت، مقامی حکومتیں بھی عوام کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف ڈٹ گئیں، عدالت جانے کا فیصلہ

دیگر یورپی ممالک کی طرف ہسپانیہ میں بھی دوبارہ تالہ بندی کی مخالفت، مقامی حکومتیں بھی عوام کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف ڈٹ گئیں، عدالت جانے کا فیصلہ

اردو نیوز
ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کی شہری انتظامیہ نے مرکزی حکومت کے تالہ بندی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ یورپ میں جاری کووڈ 19 کی دوسری لہر نے براعظمی حکومتوں کے خوف میں اضافہ کیا ہے تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے عوامی ردعمل میں سختی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ایسے میں مظاہرے اور مقامی حکومتوں کیجانب سے تنقید ایک عمومی خبر بن چکی ہے۔میڈرڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پورے کے پورے شہروں کو بند نہیں کر سکتے، شہری انتظامیہ تیز معائنے اور علیحدگی کی حکمت عملی کو اپنانا چاہتی ہے، ہم زندگی وک روکنا نہیں چاہتے۔تاہم وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتے، مقامی انتظامیہ کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے مرکزی حکومت تالہ بندی کرے گی۔شہر کے ناظم دیاض آیوسو کا کہنا ہے کہ وہ شراکتی نظریات کی حامل مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ مرکزی حکومت کے خلاف جنوب مشرقی علاقے کاتالونیا...
بچے ماں کے پیٹ میں ٹانگیں چلا کر اپنے اطراف کا جائزہ لیتے ہیں: تحقیق

بچے ماں کے پیٹ میں ٹانگیں چلا کر اپنے اطراف کا جائزہ لیتے ہیں: تحقیق

اردو نیوز
ماں کے بطن میں بچے کی حرکت اور لاتیں چلانے کی عادت عموماً صحت مند بچے کی علامت تصور کی جاتی ہے تاہم ماہرین نے اس کی ایک اور دلچسپ وجہ معلوم کی ہے۔طبی ماہرین ماہرین نے کہا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچہ اپنے پیروں کو ہلانے سے خود اپنے جسم کی نقشہ کشی اور ماحول کا جائزہ لیتا ہے۔ محققین نے بطورِ خاص ایسے نومولود بچوں کی دماغی لہروں کا جائزہ لیا جو قبل ازوقت دنیا میں آئے تھے اور انہیں اس وقت بھی ماں کے پیٹ میں ہونا چاہیے تھا۔ نیند کے دوران بچوں کی آنکھوں کی حرکت کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس عمل میں نومولود بچوں کے دماغ کی لہریں بہت تیز ہوتی ہیں جو دماغ کے مخصوص گوشوں سے اٹھتی ہیں۔واضح رہے کہ اس عمل میں 19 نومولود بچوں کے سر پر خاص آلات لگا کر کئی روز تک ان کے ہاتھ پاؤں چلانے کی صلاحیت اور دماغی سرگرمی کا جائزہ لیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر صرف چند ہفتوں بعد بچوں کی دماغی لہریں کم ہونا ش...
طالبان نے اشرف غنی کا امن معاہدہ ناکام کرنے کا ایک اور منصوبہ فیل کر دیا

طالبان نے اشرف غنی کا امن معاہدہ ناکام کرنے کا ایک اور منصوبہ فیل کر دیا

اردو نیوز, عالمی
طالبان نے غنی انتظامیہ کی جانب سے لویا جرگہ (بڑا مشاورتی اجتماع) بلانے کی مخالفت کر دی ہے۔ ترجمان افغان  طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے لیے بلائے گئے لویا جرگے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ لہٰذا تمام فریقین کو ایسے کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے اجتناب برتنا چاہیے۔طالبان نے لویا جرگہ میں شرکت کرنے والے افغان عمائدین کو پیغام دیا ہے کہ تمام فریقین کو امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہنا چاہیے، افغانستان کی آزادی اور اسلامی نظام نافذ کرنے کے خلاف کوئی بھی عمل ناقابل قبول ہوگا۔یاد رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان  فروری کو دوحہ میں تاریخی امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان کو ایک ہزار قیدی رہا کرنے ہیں۔غنی انتظامیہ اب تک تقریباً 4600 طالبان قیدی رہا کرچکی ہے اور اب 400 اہم طالبان قیدیوں کی رہا...
کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

coronavirus, COVID-19, Health & Family, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, صحت و خوراک, کورونا, معلومات عامہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو ‘ایک بڑی لہر’ قرار دیتے ہوئے شمالی نصف کرہ میں موسم گرما کے دوران وبا کی منتقلی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے۔برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار مارگریٹ ہیریس نے کہا کہ لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی وبا کی پہلی لہر ہے، یہ ‘ایک بڑی لہر’ بننے جارہا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ آئیں گے لہٰذا یہی بہتر ہے کہ سخت احتیاط برتی جائے تاکہ اس وبا کا خاتمہ کردیا جائے۔مارگریٹ ہیرس نے امریکہ میں گرمی کے موسم کے باوجود بڑھتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وائرس کی سست منتقلی کے لیے اقدامات ...
ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

coronavirus, news, اردو نیوز, دلچسپ و عجیب, عالمی, کورونا, معلومات عامہ
انٹرنیٹ کے کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ملازمیں کی چھٹیوں میں مزید ایک سال کا اضافہ کر دیا ہے ۔ابھی انھیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹے اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیںتفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب اس عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ ملازمین کو اس خطرناک وبا کے اثرات سے بچایا جا سکے۔گوگل نے پیر کے روز بذریعہ ای میل ہدایات جاری کیں کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین آئندہ سال جولائی تک اسی طرح امور انجام دیں گے۔چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہےکہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں ...
بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, سیاست, عالمی, معیشت
بحیرہ روم میں کھدائی اور معدنیات کی تلاش کے معاملے پرترکی اور یونان میں کشیادہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن دکائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یونانی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر کشیدگی میں کمی آئی ہے اور ترکی نے اپنے سمندری جہازوں میں کمی کر دی ہے۔ ترکی کا موقف ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اُسے اس علاقے میں تیل کی تلاش کا حق حاصل ہے لیکن یونان اور دیگر یورپی ممالک نے اسے ترکی کی ’اشتعال انگیزی‘ قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں فرانس اور امریکا نے کھل کر یونان کی حمایت کی ہے۔ تاہم یورپی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کے بعد امید ہے کہ یہ تنازعہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے بعض علاقوں میں قدرتی گیس اور تیل کی دریافت میں لگا ہوا تھا جس پر یونان اور قبرص نے ی...
ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, عالمی, معیشت
فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے۔فرانس نے یورپی یونین کے رکن ملک کے سمندری پانیوں میں تجاوز کرنے کے لیے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم ترکی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے دائرے میں ہے۔فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین کے کسی بھی رکن ملک کے سمندری علاقوں کی خلاف ورزی یا پھر اس بارے میں دھمکی قابل قبول نہیں ہے۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے پابندی سے متعلق نئی حکمت عملی وضع کی تھی جس میں قبرص کے سمندری پانیوں میں ترکی کی جانب سے غیر قانونی کھدائی کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس کے مطابق کوئی فرد یا کمپنی اگر مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے لیے غیر قانونی ڈرلنگ کی مرتکب پائی گئی تو اس پر یونین پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔...
روس نے خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ہتھيار کا تجربہ کيا، امريکہ اور برطانیہ کا مشترکہ الزام

روس نے خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ہتھيار کا تجربہ کيا، امريکہ اور برطانیہ کا مشترکہ الزام

England, news, Science, Technology, United States of America, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, تحقیق, خلائی تحقیق
روس نے خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ہتھياروں کا تجربہ کيا ہے۔ امريکہ اور برطانیہ کی جانب سے روس پر مشترکہ طور پرالزام عائد کیا گیا ہے جبکہ روس کی طرف سے ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امريکہ نے روس پر خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ميزائل دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کا الزام لگايا ہے۔ يو ايس اسپيس کمانڈ کے مطابق يہ تجربہ پندرہ جولائی کو کيا گيا۔ ساتھ ہی يہ بھی کہا گيا ہے کہ يہ پيشرفت يہ ثابت کرتی ہے کہ امريکا کو روس سے حقيقی خطرہ ہے، جو مسلسل بڑھ رہا ہے۔لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ برطانیہ نے بھی روس پر خلا میں ہتھیاروں کے تجربے کا الزام عائد کیا ہے اور یہ بیان برطانوی حکومت کی جانب سے روس سے ممکنہ خطرات کو مناسب طور پر نہ بھانپنے کی انکوائری رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔جوہری ہتھياروں کی تلفی کے امريکی مذاکرات کار مارشل بلنگسليا نے اسے ناقابل قبول قرار ديا ہے۔ فوری طور پر اس پر ...
چین کا جوابی وار؛ چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

چین کا جوابی وار؛ چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

China, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, چین
امریکہ نے بیجنگ کو ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کو کہا تو جواباً بیجنگ نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام کے بعد چین کا بھرپورردعمل سامنے آیا ہے ۔چین نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے۔خیال رہے کہ امریکہ نے چین کا ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا تھا کہ چینی قونصل خانے کی بندش کے احکامات امریکی تحقیقات اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے دیے گئے ہیں۔ چینی سیاسی اقدامات نے واشنگٹن کو اس فیصلے پراکسایا ہے۔ ہم چین کی جانب سے اپنی خودمختاری اور اپنے لوگ...
بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

China, India, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, بھارت, پاکستان, چین, عالمی, ہندتوا
 بھارتی وزیردفاع نے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،اطلاعات کےمطابق جنگی جنون میں مکمل طور پر پاگل ہو چکے بھارتی وزیر دفاع نےبھارتی فضائیہ کوتیاررہنے کا حکم دے کربڑے خطرے کا الارم بجادیا ہے۔بھارتی وزیردفاع نے ان فضائی دستوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال میں اہم سرانجام دینے کےحوالے سے اہم احکامات بھی دے رکھے ہیں‌ ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصدچین کی طرف سے ممکنہ مداخلت کوروکنا اورچین کو سخت پیغام دینا مقصود ہےیہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آج اس سلسلے میں‌بھارتی وزیردفاع نے انڈین ایئرفورس کی قیادت سے ملاقات بھی کی ہے اورآئندہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیاررہنے کا حکم دیا ہےبھارتی وزیردفاع نے کہا کہ دیگرافواج کو بھی تیاررہنے کاحکم دیا ہے ت...