Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس

رپٹلی 2020 میں دنیا کی مقبول ترین ویڈیو خبر رساں ایجنسی رہی

رپٹلی 2020 میں دنیا کی مقبول ترین ویڈیو خبر رساں ایجنسی رہی

روس دنیا میں
رشیا ٹوڈے کی ویڈیو خبر رساں ایجنسی رپٹلی 2020 میں دنیا بھر کی سب سے مقبول ایجنسی رہی ہے۔ رپٹلی نے یو ٹیوب پر اے ایف پی، رائیٹرز، ایسوسی ایٹڈ پریس اور دیگر مقبول ایجنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا بھر میں اہم ترین واقعات کی فوٹیج کے لیے مقامی ٹی وی چینلوں اور صارفین نے بھی رپٹلی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آن لائن ویڈیو کی مقبولیت ماپنے والے ادارے ٹیبیولر لیب کے شائع کردہ اعدادوشمار کے مطابق رپٹلی نے 2020 میں سب سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی، جس کے یوٹیوب چینل کا سال بھرمیں 42 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد نے دورہ کیا۔ جبکہ اسکے مدمقابل یا دوسرے نمبر پر رہنے والی ویڈیو ویب سائٹ یون ہیپ کے صارفین کی تعداد 36 کروڑ 70 لاکھ تھی۔ رپٹلیی کے ڈیجیٹل مواد کے ذمہ دار دمتری کیشیشیو کا کہنا ہے کہ ان سے دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کی فوری ویڈیو کی طلب کی جاتی ہے۔ ایسے میں ہمارے صحافی اور عملے ...
مغربی ممالک نوالنے کے ذریعے روس میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایک سزا یافتہ مجرم کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا: روسی سکیورٹی کونسل کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

مغربی ممالک نوالنے کے ذریعے روس میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایک سزا یافتہ مجرم کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا: روسی سکیورٹی کونسل کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

روس
روسی وفاقی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نیکولائی پیتروشیو کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک الیکسے نوالنے کو استعمال کرتے ہوئے روس میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ماسکو میں اخبارات سے گفتگو میں ملکی سکیورٹی کونسل کے سربراہ سے یوکرین میں نوالنے کے حق میں مظاہروں سے متعلق پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو روس میں ایسے (نوالنے) کارندے کی ضرورت ہے،، جو بغاوت کا سماں بنا سکے، اور ہڑتالوں کو شروع کر سکے۔ ہم نے یوکرین میں ایسے محرکات کو دیکھ لیا ہے، جو بالآخر ملک کی خودمختاری پہ سمجھوتے پر ختم ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ نوالنے کی حمایت میں نہ صرف کیف میں مظاہرے ہو رہے ہیں بلکہ یوکرین کے وزیرخارجہ نے اسکی پوری حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاج کسی بھی شخص کا جمہوری حق ہے، آپ اس پر لوگوں پر تشدد نہیں کر سکتے، اور یوکرین اس لیے بھی نوالنے کی ...
روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ایفی فینی تہوار مناتے ہوئے برفیلے پانی میں ڈبکیاں

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ایفی فینی تہوار مناتے ہوئے برفیلے پانی میں ڈبکیاں

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آرتھوڈاکس عیسائیت کے تہوار ایفی فینی پر ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر اسے منایا۔ https://youtu.be/abkTDBI_5JA ایفی فینی تہوار مشرقی یورپ کے آرتھوڈاکس عیسائی مناتے ہیں، جو ان کے عقیدے کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اردن کے دریا میں ڈبکی کی یادگار ہے۔ مقامی سطح پر کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس غسل سے انکے گناہ معاف ہو جاتے ہیں تاہم آرتھوڈاکس چرچ اسکا حامی نہیں ہے، اور وہ اسے صرف ایک تہوار کے طور پر دیکھتا ہے۔ مختلف حوالوں کے مطابق تہوار منانے کا آغاز 1525 عیسوی میں ہوا، پر سوویت دور میں مذاہب پر پابندی ہونے کے باعث اسے منایا نہیں جاتا تھا، تاہم سرخ ریاست کے زوال کے بعد تہوار کو دوبارہ منایا جاتا ہے اور اب صدر پوتن بھی گزشتہ کچھ سالوں سے اسے اعلانیہ مناتے ہیں۔ ماسکو انتظامیہ نے کورونا وباء کے باعث شہر بھر میں 220 سے زائد مراکز قائم کیے ہیں جہاں ا...
صدر ٹرمپ کے حامی امریکہ میں سیاسی تعصب کے سامنے سے خوفزدہ ہیں اور روسی شہریت میں دلچسپی لے رہے ہیں: روسی ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کے حامی امریکہ میں سیاسی تعصب کے سامنے سے خوفزدہ ہیں اور روسی شہریت میں دلچسپی لے رہے ہیں: روسی ترجمان دفتر خارجہ

روس
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ سے صدر ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہے اور وہ روسی شہریت لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی شہری ملک میں ممکنہ متعصب سیاسی رویے کے سامنے سے خوفزدہ ہیں اور ان سے سماجی میڈیا پر آج کل سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال روسی شہریت کے حصول کے لیے درخواست کا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں صدر ٹرمپ سمیت ایک لاکھ سے زائد ٹویٹر کھاتوں کو مخالف آواز ہونے کے باعث تشدد کے نام پر بند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کی تمام لبرل سماجی میڈیا ویب سائٹیں صدر ٹرمپ پر مستقل پابندی لگا چکی ہیں اور کئی غیر لبرل ایپلیکیشنوں کو ایپل اور گوگل اسٹور سے ہٹایا گیا ہے۔ روسی ترجمان نے گفتگو میں مزید کہا کہ روس امریکہ کی اندرونی صورتحال پر تبصرہ نہ کرتا کیونکہ امریکہ روس ...
ٹیکنالوجی اور بزرگوں کا رویہ بھی آبادی میں کمی کا موجب ہے: روسی ماہر شماریات

ٹیکنالوجی اور بزرگوں کا رویہ بھی آبادی میں کمی کا موجب ہے: روسی ماہر شماریات

روس
روس کے ماہر شماریات الیکسی راکشاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے ہوتی کمی کی وجوہات میں دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ والدین کا جوانوں سے بچوں کی پیدائش کے لیے اسرار نہ کرنا اور ٹیکنالوجی کے آلات بھی شامل ہیں۔ یار رہے کہ روس یورپ کے متعدد ممالک کی طرح آبادی میں گراوٹ کے مسئلے کا شکار ہے، جس پر ایک مقامی ماہر شماریات نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ اس کے حل کے لیے باقائدہ پالیسی مرتب کی جائے، ٹیکنالوجی کے بے جا استعمال خصوصاً ننگی فلموں تک رسائی کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے اور بزرگوں کے لیے خصوصی سماجی تعلیم اور خاندانی نظام کی مظبوطی کا بندوبست کیا جائے۔ یاد رہے کہ روس 2018 سے آبادی میں گراوٹ کے رحجان کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ کورونا وباء کے باعث اس میں اچانک مزید اضافہ بھی ہوا ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق روس میں کورونا کے باعث 2020 میں 3 لاکھ اموات ہوئی تھیں جبکہ 2021 میں ...
سائبر دنیا میں جوہری دھماکہ، دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ہجرت کا باعث، 9/11 کی طرز پر نئے دور کا پیش خیمہ: لبرل سماجی میڈیا کمپنیوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کی آواز بندی پر روس سمیت عالمی رہنماؤں کا شدید ردعمل

سائبر دنیا میں جوہری دھماکہ، دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ہجرت کا باعث، 9/11 کی طرز پر نئے دور کا پیش خیمہ: لبرل سماجی میڈیا کمپنیوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کی آواز بندی پر روس سمیت عالمی رہنماؤں کا شدید ردعمل

روس
روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ٹویٹر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کھاتے کو بند کرنے کے اقدام کو جمہوری روایات کے خلاف کڑا وار قرار دیا ہے۔ روسی عہدے دار کا کہنا تھا کہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے ریاست کے سربراہ کی آواز کو بند کرنے کی روایت کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ ماریہ زاخاور کا کہنا تھا کہ واقعہ سائبر دنیا میں جوہری دھماکے کے برابر ہے، اس کے بہت دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ روسی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ دراصل مغربی سماج کی حقیقی عکاسی ہے، جو ہر وقت دنیا کو آزادی رائے کا پرچار کرتا ہے پر اپنے ممالک میں عمومی سماج سے لے کر سائبر دنیا میں بھی سخت سنسرشپ لاگو ہے۔ دنیا کی بڑی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی نے ان آوازوں کو تقویت دی ہے جو سائبر دنیا کو منظم کرنے کے نام پر مخالف آوازوں کو دبانا چاہتے ہیں۔ سماجی میڈیا پر شائع تحریر پر روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹوی...
کورونا وباء آئندہ موسم گرما میں ختم ہو جائے گی تاہم کووڈ-19 موسمی نزلے کے وائرس کے طور پر برقرار رہے گا: روسی طبی ماہر

کورونا وباء آئندہ موسم گرما میں ختم ہو جائے گی تاہم کووڈ-19 موسمی نزلے کے وائرس کے طور پر برقرار رہے گا: روسی طبی ماہر

روس
روسی طبی ماہر البرت رزوانوو نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وباء آئندہ موسم گرما میں ختم ہو جائے گی تاہم کورونا وائرس ایک موسمی فلو پھیلانے والے جراثیم کے طور پر برقرار رہے گا۔ روسی ماہر کا مزید کہنا ہے کہ انسانوں میں اینٹی باڈی پیدا ہو جانے کے باعث اموات کا سلسلہ ضرور رکے گا تاہم انسانوں کو اب اس نئے وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی جامعہ کازان کے شعبہ طب کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے انسانوں کے بیمار ہونے کا سلسلہ برقرار رہے گا، لہٰذا حکومتوں کو اسکی تیاری کرنی چاہیے اور لوگوں کو بدلتے وائرس کے ساتھ رہنے کی تربیت دینی چاہیے۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر البرت کا کہنا تھا کہ موسمی وبائیں موسم بہار کے آخر یا گرما کے آغاز میں ختم ہو جاتی ہیں، اس لیے انکا خیال ہے کہ روس میں جلد وائرس سے بیماری کا پھیلاؤ رک جائے گا اور کووڈ-19 بھی دیگر موسمی وائرسوں کی طر...
کورونا ویکسین: برازیل نے بھی سپوتنک-5 کی پیداوار شروع کر دی

کورونا ویکسین: برازیل نے بھی سپوتنک-5 کی پیداوار شروع کر دی

روس دنیا میں
ہندوستان، چین اور جونبی کوریا کے بعد برازیل دنیا کا چوتھا ملک ہے جس نے مقامی سطح پر کورونا کی روسی ویکسین سپوتنک-5 کی تیاری شروع کر دی ہے۔ برازیل کی ادویات ساز کمپنی یونیاؤ کوئیمیکا نے ملک میں قائم دو مراکز میں ویکسین کی تیاری کا کام شروع کیا ہے۔ کمپنی کو روس سے ویکسین کا بنیادی خلوی مواد حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ برازیل دنیا کے شدید ترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک 81 لاکھ شہری وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ روسی محکمے کے مطابق اب تک 50 سے زائد ممالک نے سپوتنک-5 کی خریداری کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جس کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ ٹیکوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بڑی مقدار ہونے کے باعث روس نے دوست ممالک کی بڑی کمپنیوں کے اشتراک کے ساتھ مقامی سطح پر پیداوار شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ سپوتنک-5 باقائدہ درج ہون...
روس جلد ہائیڈروجن ٹیکنالوجی میں دنیا کی قیادت کر رہا ہو گا: ماہرین

روس جلد ہائیڈروجن ٹیکنالوجی میں دنیا کی قیادت کر رہا ہو گا: ماہرین

روس
روس کے وسیع گیس کے ذخائر اور ملک میں موجود قابل تجدید توانائی کے وسائل اسے آئندہ دس برسوں میں دنیا کے بڑے ہائیڈروجن پیدا کرنے والے ممالک میں شامل کر سکتے ہیں۔ روس میں دریافت ہونے والی معدنیات اور توانائی کے وسائل نے سابقہ عالمی قوت کو سرد جنگ کے بعد ایک بار پھر دنیا بھر میں اہم مقام دلا دیا ہے۔ تیل اور گیس کی برآمدات نے ملک کے لیے ضروری آمدنی کا سامان کر دیا ہے اور دنیا میں دوبارہ اثرورسوخ بڑھانے کا موقع دیا ہے۔ تاہم ماحول دوست توانائی کے مفروضے نے روس کے لیے بڑھتی امید کو خطرات لاحق کر دیے ہیں، ٓیہی وجہ ہے کہ روس نے بھی فوری خود کو حالات کے مطابق ڈھالتے ہوئے ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔ روسی کمپنیاں جاپان اور جرمنی کے ساتھ مل کر ہائیڈروجن ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں اور تمام کمپنیاں ہائیڈروجن پیدا کرنے کے مختلف طریقوں پر تحقیق میں مصروف ہیں اور مستقبل میں ہائیڈروجن ...
معروف برطانوی اخبارات کا روس پر خفیہ لیبارٹریوں میں خطرناک وائرس تیار کرنے اور حیاتیاتی جنگ شروع کرنے کی خواہش کا الزام

معروف برطانوی اخبارات کا روس پر خفیہ لیبارٹریوں میں خطرناک وائرس تیار کرنے اور حیاتیاتی جنگ شروع کرنے کی خواہش کا الزام

روس
برطانیہ کے معروف اخباروں اور ویب سائٹوں نے چین کے بعد اب روس کے خلاف وباؤں سے لے کر افواہیں پھیلانے کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ دی سن، دی مرر، ڈیلی میل اور دیگر معروف ذرائع ابلاغ کے ادارے خبریں چلا رہیں کہ ایک طرف تو روس دنیا کو وباء سے نکالنے کے لیے ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف خفیہ طور پر صدر ولادیمیر پوتن دنیا بھر میں ایک نئی وباء پھیلانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ برطانیہ کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اخبارات اور ویب سائٹوں پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس کے کسی کونے میں ایک خفیہ لیبارٹری میں حیاتیاتی ہتھیاروں پر کام جاری ہے، جہاں ایبولا اور ماربرگ وائرس تیار کیے جا رہیں جنہیں دنیا میں تباہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ادارے اپنی خبر کے ذرائع میں سابق عسکری اہلکار کا حوالہ دیتے ہیں تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ خبروں میں مزید دعویٰ کی گیا ہے کہ روسی صد...

Contact Us