Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روس

وینزویلا کا روس سے 1کروڑ ویکسین لینے کا معاہدہ طے

وینزویلا کا روس سے 1کروڑ ویکسین لینے کا معاہدہ طے

روس دنیا میں
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے روس سے سپوتنک-5 ویکسین کے ایک کروڑ انجیکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ 2021 کے پہلے تین ماہ میں ملک کی تمام آبادی کو بلا تفرق ویکسین کی پہلی خوراک دے دی جائے گی۔ ٹی وی کے ذریعے عوام سے خطاب میں صدر نیکولس کا کہنا تھا کہ سپوتنک ویکسین کی آزمائش ملک میں ہو چکی ہے، اور وہ ویکسین کی بروقت دستیابی پر روسی صدر کے مشکور ہیں۔ تمام شہریوں کو بلا تفریق مفت ویکسین فراہم کی جائے گی، پھر چاہے کوئی لسانی طور پر کولمبیا کا ہو یا پرتگالی، اٹلی کا ہو یا وینزویلا کا، ملک میں رہنے والے تمام باشندوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔ https://twitter.com/NicolasMaduro/status/1343988821424267265?s=20 یاد رہے کہ کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک نے ملک میں 9 لاکھ وینزویلی شہریوں کو ویکسین نہ لگانے کا بیان دیا، امتیازی سلوک پر مبنی بیان داغنے پر کولمبیا کے صدر کو کڑی ...
گزشتہ سات برسوں میں روس کے مشرقی علاقوں میں 17 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی: روسی نائب وزیراعظم

گزشتہ سات برسوں میں روس کے مشرقی علاقوں میں 17 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی: روسی نائب وزیراعظم

روس
گزشتہ 7 سالوں میں روس کے مشرقی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے نائب وزیراعظم یوری تروتنیو کا کہنا ہے کہ 2013 سے علاقے میں خصوصی معاشی مراکز بنانے اور سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ روسی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں مشرقی علاقوں میں ترقی پر کام شروع کیا گیا تھا، اس وقت تک ان علاقوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح صرف 2 فیصد تھی، اور اب سات سالوں میں اس میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 7 سالوں میں خطے میں مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے سترہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اور آئندہ کچھ سالوں میں یہ 67 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں نائب ویزراعظم کا کہنا تھا کہ سماجی ترقی کے منصوبوں پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے اخراجات کیے گئے ہیں، جن میں 1000 سے زائد سماجی سہولیات کے مرا...
امریکہ اور اس کے اتحادی سرحد پر اشتعال انگیزی کر رہے ہیں، سلسلہ روکا نہ گیا تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں: نائب روسی وزیر دفاع

امریکہ اور اس کے اتحادی سرحد پر اشتعال انگیزی کر رہے ہیں، سلسلہ روکا نہ گیا تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں: نائب روسی وزیر دفاع

روس
ماسکو نے مغربی ممالک کی سرحدی علاقوں میں بڑھتی عسکری مشقوں پہ اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ روکا نہ گیا تو اسکے خطرناک نتائج ہوں گے۔ مقامی اخبار روسیاسکایا سے گفتگو میں روسی نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومن نے کہا کہ امریکہ اور اسکے نیٹو اتحادیوں نے 2020 میں روسی سرحد پر فضائی اور بحری سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے، اس کھلی اشتعال انگیزی سے صورتحال کسی بھی وقت بگڑ سکتی ہے۔ نائب وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکہ نے دوسری عالمی جنگ کی فتح کے دن بھی سرحد پر طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی، جبکہ ماہ آگست اور ستمبر میں امریکہ کے خصوصی جنگی طیارے کی سرحد پر 15 سے زائد پروازیں ریکارڈ کی گئیں، فومن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بحری جنگی جہاز جان میک کین اور برطانوی بحری جہازنے بھی چند ہفتے قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے، جسے اعلیٰ تربیت یافتہ روسی فوجیوں نے فوری پیچھے دھکیل دیا۔ روسی عہدیدا...
کمیونسٹ نظریات سے متاثر ہو کر سوویت یونین کے لیے کام کرنے والے برطانوی جاسوس جارج بلیک کا ماسکو میں انتقال

کمیونسٹ نظریات سے متاثر ہو کر سوویت یونین کے لیے کام کرنے والے برطانوی جاسوس جارج بلیک کا ماسکو میں انتقال

روس
معروف برطانوی جاسوس جارج بلیک ماسکو میں 98 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں، جارج بلیک کی شہرت کی وجہ انکی شراکیت کے نظام کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے سوویت یونین کے لیے دوہرے جاسوس کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے تھی۔ زندگی کے آخر تک اپنے کام اور وابستگی پر بلا پچھتاوے فخر کرنے والے برطانوی کمیونسٹ کو روس میں کرنل کے اعزازی عہدے سے نوازا گیا تھا۔ آج صبح روسی ذرائع ابلاغ نے حساس ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے جارج بلیک کی موت کی اطلاع میں کہا کہ ہمارے پاس ایک انتہائی بری خبر ہے، عظیم جارج بلیک وفات پا گئے ہیں۔ جارج بلیک برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی 6 کا اہلکار تھا، جو کوریا میں قید کے دوران کمیونسٹ نظریات سے شدید متاثر ہوا اور اس وابستگی میں سوویت یونین کا حامی ہو گیا۔ جارج نے سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی کو اپنے ملک اور امریکہ کے ایک بڑے منصوبے کی اطلاع دی جس کے باعث مغربی اتحاد کو شدید دھچکا پہنچا۔...
روس: حکومت کا غربت کے خاتمے کے لیے 207 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش

روس: حکومت کا غربت کے خاتمے کے لیے 207 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش

روس
روسی حکومت نے ملک سے غربت کے خاتمے اور شہریوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے آئندہ پانچ سالوں میں 207 ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ منصوبے کی تفصیل کے مطابق اخراجات قومی اور وفاقی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے کیے جائیں گے، اور کم آمدنی والے افراد کی بچت بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق حکومت اقدام سے شرح غربت میں 2 اعشاریہ 32 فیصد کی کمی آئے گی، اور غریبوں کی آمدنی میں 1 اعشایہ 4 فیصد کا اضافہ ہو گا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2 کروڑ روسی یعنی ملکی آبادی کا تقریباً 14 فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ صدر پوتن نے رواں ہفتے ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ حکومت آئندہ عشرے میں اس تعداد کو کم ازکم آدھا کرنا چاہتی ہے۔ ...
روس کا آواز کی رفتار سے 8 گنا تیز ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: جنگی ماہرین کے مطابق بحری جنگ کا توازن روس کے حق میں بدل گیا

روس کا آواز کی رفتار سے 8 گنا تیز ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: جنگی ماہرین کے مطابق بحری جنگ کا توازن روس کے حق میں بدل گیا

روس
روسی بحریہ نے جہاز شکن ہائیپرسونک زِرکون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بحیرہ ابیض میں ہوئے تجربے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بحری جنگ کا توازن روس کے حق میں بدل گیا ہے۔ بروز جمعہ روس نے میزائل کا تجربہ کیا جس کی ویڈیو وزارت دفاع نے جاری کی، میزائل کو 350 کلومیٹر کے مقررہ ہدف پر کامیابی سے جاتے دکھایا گیا ہے۔ https://youtu.be/joZiXyWBAj4 آواز کی رفتار سے آٹھ گنا زائد رفتار سے حرکت کرنے والے میزائل کا سمندر سے ساحلی علاقے کا یہ پہلا تجربہ تھا۔ 2019 میں اپنے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ زرکون میچ-9 کی رفتار کو بھی چھو سکتا ہے، یعنی تقریباً 7 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار کو پا سکتا ہے، اور اسکی فاصلے کی حد 1000 کلومیٹر تک ہے۔ میزائل کو جلد بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ زرکون سمندر سے حملہ کرنے کی صلاحیت والا دنیا کا پہلا کروز میزائل ہے۔ بر...
رشیا ٹوڈے وہ سوال بھی بے خوف اٹھاتا ہے جو دیگر عالمی نشریاتی ادارے پوچھنے سے ڈرتے ہیں: روسی نشریاتی ادارے کے 15 سال مکمل ہونے پر صدر پوتن کا ستائشی بیان

رشیا ٹوڈے وہ سوال بھی بے خوف اٹھاتا ہے جو دیگر عالمی نشریاتی ادارے پوچھنے سے ڈرتے ہیں: روسی نشریاتی ادارے کے 15 سال مکمل ہونے پر صدر پوتن کا ستائشی بیان

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے رشیا ٹوڈے کی نشریات کے 15 سال پورے ہونے پر ادارے کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر صدر پوتن کا کہنا تھا کہ آر ٹی نے عالمی منظر نامے میں پیشہ ورانہ صحافت کے نئے معیار مقرر کیے ہیں، 10 دسمبر 2005 کو اپنے پہلے پروگرام کے وقت ہم نے سوچا نہیں تھا کہ اتنے کم وقت میں رشیا ٹوڈے عالمی ایجنڈے کو نیا رخ دینے اور خبروں کی دنیا میں اتنی اہم جگہ حاصل کر لے گا۔ پندرہ سال کے مختصر دورانیے میں ایک چھوٹے سے چینل سے رشیا ٹوڈے آج کئی زبانوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جس کا اپنا وقار اور اثرورسوخ ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد عالمی ایجنڈے کو سمجھنے کے لیے اس پر انحصار کرتے ہیں۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ رشیا ٹوڈے عالمی تناظر میں اسلیے بھی اہم ہے کہ یہ سچ بولتا ہے اور یہ ایسے سوالات اٹھانے کی ہمت بھی رکھتا ہے جنہیں اٹھانے سے دیگر عالمی نشریاتی ادارے ڈرتے ہیں۔ رشیا ٹوڈے کو صاف، معیار...
تیل کی حدِ درجہ فروخت کا زمانہ گیا: روس کا بھی مشرق وسطیٰ کی طرح تیل پر انحصار کم کرنے کا ارادہ، آئندہ سال 1/3 کمی متوقع

تیل کی حدِ درجہ فروخت کا زمانہ گیا: روس کا بھی مشرق وسطیٰ کی طرح تیل پر انحصار کم کرنے کا ارادہ، آئندہ سال 1/3 کمی متوقع

روس
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تیل کی فروخت کی نئی حدود قائم کرنے کا زمانہ گزر چکا ہے، اور اس رحجان کے باعث روسی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ وزیر خزانہ ولادیمیر کولیچیو کا کہنا تھا کہ نامیاتی وسائل سے توانائی کے حصول کی صنعت کا عروج ماضی کا حصہ بن چکا ہے، اب تو اسکے کم ترین فروخت کے اندازے بھی غلط ثابت ہوتے نظر آرہے ہیں۔ روسی مرکزی بینک کی آئندہ تین سال کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق اگر کووڈ-19 وباء کا تسلسل جاری رہا تو 2021 میں روسی تیل کی طلب میں کمی سے فی بیرل قیمت 25 ڈالر تک گر سکتی ہے، یعنی تیل کی موجودہ قیمت سے 50 فیصد کم، جبکہ 2023 میں یہ قیمت زیادہ سے زیادہ 35 ڈالر فی بیرل تک جائے گی۔ روسی صدر نے بھی رواں ماہ ایک کانفرنس میں خطاب سے کہا تھا کہ آئندہ پانچ سالوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں زیادہ سے زیادہ ایک فیصد کا اضافہ ممکن ہے، اس لیے روس قومی بجٹ میں تیل پر ا...
کیا میں آپ کی جگہ صدر بن سکتا ہوں؟ مصنوعی ذہانت سے لیس ربوٹ کا صدر پوتن سے سوال، روسی صدر کا دلچسپ جواب

کیا میں آپ کی جگہ صدر بن سکتا ہوں؟ مصنوعی ذہانت سے لیس ربوٹ کا صدر پوتن سے سوال، روسی صدر کا دلچسپ جواب

روس, علوم و فنون
اس میں شک نہیں کہ آئندہ کچھ دہائیوں تک ٹیکنالوجی کا مطلب مصنوعی ذہانت ہو گا لیکن اس پر سیاسی قیادت کے لیے اعتماد نہیں کیا جا سکتا، کم از کم فی الحال نہیں، ان خیالات کا اظہار روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک ربوٹ کے سوال کے جواب میں کیا ہے۔ روسی بینک سبیر کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر منعقد کردہ کانفرنس میں بینک میں کام کرنے والے ایک معاون ربوٹ ایتھینا نے صدر پوتن سے پوچھا کہ کیا ایک ربوٹ صدر بن سکتا ہے؟ جواب میں صدر پوتن نے کہا کہ نہیں، کم از کم فی الحال نہیں، کیونکہ کسی بھی دوسری مصنوعی چیز کی طرح مصنوعی ذہانت میں بھی دل نہیں ہے، روح نہیں ہے، جذبات نہیں ہیں، ضمیر نہیں ہے۔ اور انسانوں کے لیے یہ تمام عناصر ضروری ہیں، اور ان لوگوں میں بھی جو انکے لیے فیصلے کریں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ اکثر سیاسی قیادتیں غیر منطقی اور جذباتی فیصلے کرتی ہیں، کیونکہ وہ جیتے جاگتے انسان ہوتے ہیں، مصنوعی ذ...
کورونا کے باعث روسی معیشت میں ساڈھے 4 فیصد گراوٹ، غرباء کی تعداد میں دس لاکھ کا اضافہ

کورونا کے باعث روسی معیشت میں ساڈھے 4 فیصد گراوٹ، غرباء کی تعداد میں دس لاکھ کا اضافہ

روس
روسی محکمہ مالی احتساب کے سربراہ الیکسے کردن نے ملکی معیشت کے بارے میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے اثرات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ملکی پیداوار میں 4 اعشاریہ 5 فیصد کی گراوٹ ہوئی ہے جبکہ غرباء کی تعداد میں مزید 10 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ روسی حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ انہیں آئندہ ایک سال میں بھی حالات کے بہتر ہونے کی امید نہیں، اس لیے غرباء کی دیکھ بھال کے لیے حکومت کو منصوبے بنانا ہوںگے۔ کردن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کے بڑے شہروں کے علاوہ بیشتر علاقوں میں لوگوں کے رہن سہن کے معیار میں کمی آئی ہے، اور کووڈ-19 نے اس رفتار کو مزید بڑھا دیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے ملکی معیشت میں 4 اعشاریہ 5 فیصد کی گراوٹ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مغربی یورپ کے متعدد ممالک کی نسبت کم ضرور ہے لیکن روسی معاشرے کے لیے اس کے دیر پا اثرات ہوں گے۔ ...

Contact Us