Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس

یوکرین: جنگ بندی کے لیے بات چیت کی روسی پیشکش قبول، روس کا کہنا ہے کہ مشروط قبولیت کے بعد یوکرین منظر سے غائب، اور فوجی تنصیبات بڑھارہا ہے

یوکرین: جنگ بندی کے لیے بات چیت کی روسی پیشکش قبول، روس کا کہنا ہے کہ مشروط قبولیت کے بعد یوکرین منظر سے غائب، اور فوجی تنصیبات بڑھارہا ہے

روس
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے روس کی جانب سے جنگ بندی اور بات چیت کے لیے پیشکش کو مشروط طور پر قبول کر لیا ہے۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مغربی اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، اور انہوں نے ان ممالک کی قیادت کو باور کروا دیا ہے کہ یوکرین کی قسمت اب مغربی ممالک کے ہاتھ میں ہے۔ اگر انہیں تحفظ کی گارنٹی دی جائے گی تو بات چیت کرنے کو تیار ہیں، تاکہ جنگ کو فوری روکا جا سکے۔ اپنے خصوصی بیان میں صدر زیلینسکی نے واضح الفاظ میں اپنی بے بسی کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ انہوں نے 27 یورپی ممالک کے قائدین سے دو ٹوک الفاظ میں پوچھا کہ کیا آپ یوکرین کے ساتھ ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں ہم یوکرین کے ساتھ ہیں۔ لیکن جب انہوں نے یورپی رہنماؤں سے پوچھا کہ کیا یوکرین نیٹو کا حصہ بنے گا تو تمام 27 رکن ممالک کے قائدین پر سکتہ طاری ہو گیا، اور وہ خاموش رہے، کسی نے کوئی جواب نہ دیا۔ یوکرینی صدر...
روس کی یوکرین کو جنگ بندی کی پیشکش، شرائط بھی پیش

روس کی یوکرین کو جنگ بندی کی پیشکش، شرائط بھی پیش

روس
روس نے یوکرین کو جنگ بندی کی پیشکش کر دی ہے۔ کریملن کے نمائندہ برائے ذرائع ابلاغ دیمتری پیسکوو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس یوکرین کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر بات کرنے کو تیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، جس میں اس بات کی توثیق کی جا سکے کہ یوکرین سرحد پر خودمختار ریاستوں کے خلاف عسکری کارروائی نہیں کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ یہی وہ رستہ ہے جس سے یوکرین کو اس کے ہمسایہ علاقوں میں مداخلت اور مظالم سے روکا جا سکتا ہے، اسے اپنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔ روس یوکرین کی کارروائیوں کو اسکے مفادات، اور لوگوں کے لیے ایک خطرے کے طور پر دیکھتا ہے۔ ترجمان روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ رستہ ہے جس سے صدر پوتن نام نہاد سرخ لائن کہلائے جانے والے مسائل کو حل کرنے کی امید کرتے ہیں۔ یوکرین خود کی غیر جانب داری کا اعلان کرے اور ہتھیاروں کی ت...
روس کا یوکرین کے کسی علاقے پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: صدر پوتن

روس کا یوکرین کے کسی علاقے پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: صدر پوتن

روس
روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی محدود عسکری کارروائی میں تبدیل ہو گئی ہے تاہم روسی صدر ولادیمیری پوتن نے مغربی میڈیا کے اس پراپیگنڈے کی سختی سے تردید کی ہے کہ روس یوکرینی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، یا ایسا کوئی منصوبہ رکھتا ہے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ خصوصی کارروائیوں کا آگاز روسی سرحد پر خودمختار علاقوں دونیتسک اور لوگانسک کو تحفظ دینے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ یوکرین ان خود مختار علاقوں اور وہاں لوگوں پر حملہ نہ کر سکے۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ ان خود مختار علاقوں کے لوگوں پر یوکرینی حکومت گزشتہ 8 برسوں سے مظالم ڈھا رہی ہے۔ روسی حکومت سے مقامی حکومتوں کی درخواست پر انہیں تحفظ مہیا کیا ہے اور روس ہر حال میں ان علاقوں کی خود مختاری کو یقینی بنائے گا۔ ان علاقوں کو ہتھیاروں اور جبر سے پاک کیا جائے گا اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو اب تک عام شہریوں پر مظالم میں ملوث رہے۔ ...
روس نیٹو کشیدگی: سرحدی خلاف ورزی پر روس نے 5 یوکرینی فوجی مار دیے، 2 عسکری گاڑیاں تباہ کرنے کا بھی دعویٰ

روس نیٹو کشیدگی: سرحدی خلاف ورزی پر روس نے 5 یوکرینی فوجی مار دیے، 2 عسکری گاڑیاں تباہ کرنے کا بھی دعویٰ

روس
روس اور نیٹو کے مابین یوکرین کو لے کر کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ روس کے مطابق سرحدی خلاف ورزی پر روسی فوج نے 5 یوکرینی فوجی مار دیے ہیں۔ فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کے ایک جتھے نے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے روسی فوج نے 5 حملہ آور فوجیوں کو مار گرایا۔ بیان کے مطابق یوکرینی فوج کا جتھہ ممکنہ طور پر معلومات اکٹھی کرنے اور محدود کارروائی کے لیے روسی سرحد میں داخل ہوا۔ ایسے میں روسی جوابی کارروائی پر گروہ کی مدد کے لیے یوکرینی فوج کی دو عسکری گاڑیاں بھی روس میں داخل ہوئیں جنہیں فوری تباہ کر دیا گیا ہے۔ جاری بیان میں کارروائی کے دوران کسی روسی فوجی کی ہلاکت یا زخمی نہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ یوکرین نے روس کی جانب سے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ یوکرینی فوجی جتھے نے روس میں داخل ہونے یا کسی کارروائ...
روس کا غیر ملکی سماجی میڈیا کمپنیوں پر ملک میں کاروباری اندراج کے لیے دباؤ جاری: رواں سال کے آخر تک عمل نہ ہونے پر پابندی لگانے کا عندیا

روس کا غیر ملکی سماجی میڈیا کمپنیوں پر ملک میں کاروباری اندراج کے لیے دباؤ جاری: رواں سال کے آخر تک عمل نہ ہونے پر پابندی لگانے کا عندیا

روس
روسی محکمہ قانون نے گوگل اور ایپل سمیت 13 مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ملک میں پابندی لگانے کا عندیا دیا ہے۔ روسی انتطامیہ کے مطابق اگر رواں برس کے آخر تک کمپنیوں نے باقائدہ طور پر روس میں اپنا اندراج نہ کروایا تو ان پر پابندی لگادی جائے گی۔ واضح رہے کہ فیس بک اور ٹویٹر نے سماجی میڈیا ویب سائٹوں پر میٹا ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا عندیا دیا ہے، ایسے میں روس کی جانب سے کمپنیوں پر ملک میں کاروباری اندراج کی پابندی کی شرط رکھی ہے۔ روسی قانون کے مطابق روس میں کام کرنے کے لیے ان تمام مواصلاتی ٹیکنالوجی ویب سائٹوں کو قانونی اندراج کروانا ہو گا جن کے صارفین کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے، اور انہیں ملکی قوانین کے ساتھ ساتھ انتظامی احکامات پر عمل بھی کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ قانون کے دائرے میں صرف امریکی کمپنیاں نہیں ہیں، اس مین سویڈن کی سپوٹیفائی، چینی کمپنی ٹِک ٹَاک، زوم اور روسی ٹیلی گرام...
امریکہ ہائپر سونک ٹیکنالوجی میں چین اور روس سے بہت پیچھے ہے: امریکی جنرل تھامپسن

امریکہ ہائپر سونک ٹیکنالوجی میں چین اور روس سے بہت پیچھے ہے: امریکی جنرل تھامپسن

روس
امریکی خلائی فوج کے اعلیٰ عہدے دار جنرل ڈیوڈ تھامپسن نے اعتراف کیا ہے کہ ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں امریکہ روس اور چین سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ جنرل تھامپسن کے مطابق اس کمی کی وجہ امریکی انتظامیہ اور اس پر ہونے والے اخراجات ہیں۔ خلائی فوج کی کارروائیوں کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ہائپر سونک ٹیکنالوجی کی بات کی جائے تو امریکہ چین اور روس سے بہت پیچھے ہیں۔ بین الاقوامی ہیلی فیکس سکیورٹی فورم سے خطاب میں جنرل تھامپسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کمی کو پورا کرنے کے لیے تیزی دکھانا ہوگی۔ تھامپسن کا کہنا تھا کہ یہ تمام مسائل امریکی بیوروکریسی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے غلط ترجیحات کے باعث درپیش ہیں۔ ہمیں سستی ترک کر کے، جوش دکھانا ہو گا، شروع میں اس حوالے سے بہت سی غلطیاں، اور رسک بھی ہے لیکن یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ہائپر سونک ٹیکنالوجی کو دفاع کے لیے انتہائی اہم او...
روس اس وقت آزاد دنیا کا قائد ہے: روسی پادری اعظم کا عیسائی گھرانوں کی امریکہ سے روس منتقلی پر تبصرہ

روس اس وقت آزاد دنیا کا قائد ہے: روسی پادری اعظم کا عیسائی گھرانوں کی امریکہ سے روس منتقلی پر تبصرہ

روس
روس کے پادری اعظم پیٹریارک کیرِل نے نے امریکہ سے عیسائیوں کے روس منقتل ہونے کو ملک میں مذہب کی آزادی اور بیرونی منفی اثر سے محفوظ ہونے کی علامت قرار دیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پادری کیرل کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میری اس بات پر دنیا میں خوب ہنگامہ بڑپا ہو گا، اور کچھ لوگ غیر وابستہ مسائل کو اچھالیں گے لیکن میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ آج کا روس آزاد دنیا کا قائد ہے۔ پادری کیرل کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت سے نام نہاد آزاد اور طاقتور ممالک کے اثر سے پاک ہیں، ہم اپنے روائتی انداز میں ترقی کر رہے ہیں، اور خدا نے چاہا تو ہم ضرور کامیاب ہوں گے، روس دوسروں کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔ ہمارے بہت سے مسائل ہیں لیکن یہ سب حل کیے جا سکتے ہیں۔ روسی معاشرے پر بات کرتے ہوئے پادری کیرل کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اس وقت کوئی انتہائی سنجیدہ یا ناقابل حل مسئلہ موجود نہیں، جس سے ہ...
ماسکو: روسی صدر کا اعلیٰ سفارتی عملے سے خصوصی خطاب، خارجہ امور سے متعلق مسائل اور پالیسی اعلانات

ماسکو: روسی صدر کا اعلیٰ سفارتی عملے سے خصوصی خطاب، خارجہ امور سے متعلق مسائل اور پالیسی اعلانات

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں اعلیٰ سفارتی عملے کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کم اجلاس میں ہونے والے صدر پوتن کے خطاب کو مغربی ممالک میں خصوصی توجہ ملی ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق خطاب صدر پوتن کی عمومی خارجہ پالیسی، مغرب کے ساتھ تعلقات اور ملک کو درپیش بین الاقوامی تعلقات کا خلاصہ تھا۔ صدر پوتن نے کہا کہ مغرب عالمی معاملات میں روسی تحفظات کو سنجیدہ نہیں لیتا، اس وقت روس کے چاروں طرف بشمول بحیرہ اسود میں نیٹو افواج موجود ہیں، یہ اشتعال انگیزی ہے۔ روس مسلسل اپنے تحفظات سے مغربی ممالک کو آگاہ کر چکا ہے اور حدوں میں رہنے کی تلقین بھی کی جا چکی ہے لیکن مغربی قیادت پر اسکا کوئی اثر نہیں ہو رہا، روسی تنبیہ کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا۔ خطاب میں روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مغرب قابل اعتماد ساتھی نہیں ہے۔ یوکرین میں حالات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر پوتن کا کہنا تھا کہ جرمنی اور فران...
روس کا بغیر پائلٹ ٹیکنالوجی کی 5ویں نسل کا جنگی طیارہ چیک میٹ 2023 میں متعارف کرنے کا اعلان کر دیا: آزمائشی پرواز کی ویڈیو بھی جاری

روس کا بغیر پائلٹ ٹیکنالوجی کی 5ویں نسل کا جنگی طیارہ چیک میٹ 2023 میں متعارف کرنے کا اعلان کر دیا: آزمائشی پرواز کی ویڈیو بھی جاری

روس
روس نے بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے کا منصوبہ عیاں کر دیا ہے۔ ریاستی ترقیاتی کاپوریشن کی جانب سے سامنے آنے والے اعلان کے مطابق روس بادلوں کی اونچائی سے اوپر پرواز کے اہل بغیر پائلٹ جنگی طیارے پر کام جاری رکھے ہے، طیارہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے بلکہ دشمن کی نظروں سے بچے رہنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔ اعلان لے ساتھ روسی عسکری انتظامیہ نے ایک ویڈیو بھی شائع کی ہے جس میں ٹیکنالوجی کی پانچویں نسل کے سخوئی سو-75 المعروف چیک میٹ کو پرواز بھرتے دکھایا گیا ہے۔ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس اس طیارے میں پائلٹ کے بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور اسے زمین سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔طیارہ خود کار نظام کے تحت زمین سے بغیر ہدایات کے بھی کامیاب پرواز اور حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی انتظامیہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک اہلکار طیارے کے تعارف میں کہتا نظر آتا ہے کہ دفاعی صنعت میں کام کرنے والے پیش...
جمناسٹک عالمی چیمپین مقابلے میں روسی کھلاڑی دینا آویرینا نے 15ویں بار سونے کا تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، بہن ارینا دوسرے نمبر پر – ویڈیو

جمناسٹک عالمی چیمپین مقابلے میں روسی کھلاڑی دینا آویرینا نے 15ویں بار سونے کا تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، بہن ارینا دوسرے نمبر پر – ویڈیو

روس, کھیل
https://twitter.com/intlgymnast/status/1453396680385171463?s=20 https://twitter.com/gymnastics/status/1453328613558956039?s=20 https://twitter.com/SukiyaBangaichi/status/1453333117503041545?s=20 https://twitter.com/RusEmbSriLanka/status/1453372154116907010?s=20 https://twitter.com/Aggi037/status/1453351507190075394?s=20 روسی جمناسٹک کھلاڑی دینا آویرینا نے 15ویں بار عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قومی کھاڑی کو مبارکبار دی اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جاپان کے شہر کیتاکیوشو میں جاری مقابلوں میں 23 سالہ دینا نے 13 کھلاڑیوں کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے، دینا نے مقابلہ جیت کر اپنی ہی ملک کی کھلاڑی یوگینیا کانائیوا کا 13 سونے کے تمغے جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ عالمی مقابلوں میں ...

Contact Us