جمعرات, اکتوبر 22 Live
Shadow

طالبان

افغان خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ، 11 ہلاک متعدد زخمی

افغان خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ، 11 ہلاک متعدد زخمی

Uncategorized, ستان, طالبان
افغان حساس ادارے کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اشرف غنی انتظامیہ کے مطابق واقعہ پیر کو شمالی افغانستان کے صوبہ سمنگان کے دارالخلافہ ایبک میں پیش آیا۔ جائے وقوعہ افغانستان کے مرکزی خفیہ ادارے این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی) کے دفتر کے قریب تھا۔گورنر صوبہ سمنگان کے ترجمان محمد صادق عزیزی نے کہا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ حملہ تھا جس کا آغاز کار بم دھماکے سے ہوا، اور پھر حملہ آوروں نے فوجیوں ہر فائرنگ شروع کر دی۔صوبائی ذمہ دار محکمہ صحت خلیل مصدق نے کہا ہے کہ حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جب کہ 43 افراد زخمی ہیں، جن میں متعدد فوجی اہلکار ہیں۔حملے کے عینی شاہد ایک سرکاری ملازم حسیب نے بتایا کہ یہ ایک بڑا دھماکا تھا جس کے باعث کھڑکیوں کے شیشے...
روس نے امریکیوں کو ہلاک کرنے کے لیے طالبان کو رقوم دیں: امریکی انٹیلی جنس

روس نے امریکیوں کو ہلاک کرنے کے لیے طالبان کو رقوم دیں: امریکی انٹیلی جنس

Afghanistan, American military, news, United States of America, Urdu, Vladimir Putin, world عالمی خبریں, امریکہ, روس, طالبان
نیویارک ٹائمز کے مطابق روسی فوجی انٹیلی جنس کے ایک یونٹ نے افغان طالبان کے قریبی جنگجوؤں اور جرائم پیشہ افراد میں مالی رقوم تقسیم کیں۔امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے افغان طالبان کے جنگجوؤں کو خفیہ طور پر مالی رقوم ادا کیں جس کا مقصد افغانستان میں امریکی فوجیوں یا نیٹو افواج کے اہل کاروں کو ہلاک کرنا تھا۔اخبار نیو یارک ٹائمز میں جمعے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پرکئی ماہ قبل پہنچ گئی تھی جب کہ طالبان واشنگٹن کے ساتھ تاریخی مذاکرات میں مصروف تھے۔یاد رہے کہ رواں سال 29 فروری کو امریکی انتظامیہ اور طالبان تحریک نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کی رُو سے افغانستان سے امریکی افواج کا تدریجی انخلا عمل میں آنا تھا اور اس کے علاوہ باغیوں اور کابل حکومت کے درمیان امن مذاکرات بھی ہونے تھے۔اخبا...
طالبان نے القائدہ سے رابطوں کے سلامتی کونسل کے الزامات کی تردید کر دی

طالبان نے القائدہ سے رابطوں کے سلامتی کونسل کے الزامات کی تردید کر دی

United States of America, امریکہ, امن معاہدہ, سلامتی کونسل, طالبان
افغان طالبان نے اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ گیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے کے دوران بھی طالبان کے القاعدہ کے ساتھ رابطے رہے۔سلامتی کونسل نے ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں سن 2019 کے اوائل تک طالبان کے القاعدہ کے ساتھ نہ صرف رابطے تھے بلکہ وہ طالبان کی مدد سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں مزید مضبوط ہوئے۔رپورٹ 27 مئی کو جاری کی گئی جو یکم جون کی شب منظرعام پر آئی۔ طالبان نے منگل کو اس رپورٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اُن پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، طالبان امریکہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر من و عن عمل درآمد کر رہے ہیں۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سلامتی کونسل کے ان دعووں کی بھی تردید کی گئی ہے کہ طالبان جنگجو متحد نہیں، اور بعض دھڑے معاہدے سے خوش نہ...