Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

فن/ٹیکنالوجی

فیس بک کی جانب سے اسرائیل کے بعد مودی کی جانبداری کا بھی انکشاف: رپورٹ منظر عام پر

فیس بک کی جانب سے اسرائیل کے بعد مودی کی جانبداری کا بھی انکشاف: رپورٹ منظر عام پر

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
معروف امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے ایک سنسنی خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک جانبداری کا رویہ اپناتے ہوئے ہندوستانی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے خلاف شکایات کے باوجود معروف ویب سائٹ کی انتظامیہ ہندوستان کےمخصوص سیاستدانوں کے خلاف کارروائی سے اجتناب کرتی ہے تاکہ کمپنی کے کاروباری منافع کو یقینی بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق کارروائی میں رکاوٹ ہندوستان میں فیس بک کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز انکھی داس ڈالتی ہے، جو بی جے پی یعنی مودی کی جماعت سے وابستگی رکھتی ہے۔ رپورٹ میں حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انکھی داس حکمران جماعت نے کمپنی  کے تعلقات اچھے رکھنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کی نفرت انگیز پوسٹ کے خلاف کارروائی نہیں ہونے دی۔ ٹی راجا سنگھ ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کا ...
سوشل میڈیا پیغامات پر انتباہی نشان: صدر ٹرمپ کے بعد چینی میڈیا نشانے پر

سوشل میڈیا پیغامات پر انتباہی نشان: صدر ٹرمپ کے بعد چینی میڈیا نشانے پر

عالمی, فن/ٹیکنالوجی, نظامت
امریکی سماجی ذرائع ابلاغ کی کمپنیوں ٹویٹر اور فیس بک نے کچھ عرصے سے انتہائی متعصبانہ روش اپنا رکھی ہے۔ جس میں غیر لبرل خیالات کے حامل افراد اور اداروں کے پیغامات اور کھاتوں پر خصوصی انتباہی پیغامات یا نشانات لگائے جا رہے ہیں۔ ٹویٹر کی اس پالیسی کا پہلا شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بنے جن کے پیغامات پر معلومات کی توثیق یا غیر موضوع کا پیغام درج کیا گیا۔ کمپنیوں کی اس حرکت پر امریکی صدر نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے امریکی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے ضروری قانون سازی بھی کی تاہم متعصب رویے کو اور انداز میں جاری رکھا گیا۔ امریکی کمپنیوں کی اس متعصبانہ روش کا حالیہ شکار چین کے بڑے ذرائع ابلاغ کے ادارے ہو رہے ہیں، جن میں "گلوبل ٹائمز" پہلے نمبر پر ہے۔ گلوبل ٹائمز چین کا سب سے بڑا انگریزی ابلاغی ادارہ ہے جس کے قارئین دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ گلوبل ٹائمز کے تمام پیغامات...
چین کے آگ بجھانے والے ڈرون نے شعبہ شہری تحفظ میں تہلکہ مچا دیا

چین کے آگ بجھانے والے ڈرون نے شعبہ شہری تحفظ میں تہلکہ مچا دیا

فن/ٹیکنالوجی
چین میں اڑن ٹیکسی بنانے والی ایک کمپنی ای ہینگ نے اب آگ بجھانے والا دنیا کا جدید ترین ڈرون تیار کرلیا جو آگ بجھانے والے بموں، رہنمائی کے لیے لیزر سسٹم اور تیزی سے پانی اور فوم پھینکنے والا ایک نظام بھی رکھتا ہے۔  یہ ڈرون تنگ علاقوں کی عمارتوں اور ان کی بلند ترین منزلوں تک آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔   اس ڈرون کو ای ہیگ 216 ایف کا نام دیا گیا ہے جو سب سے پہلے کسی بھی عمارت کے سامنے جاکر اپنے دس گنا زوم والے کیمرے سے صورتحال کا جائزہ لیتا ہے۔ اس کے ساتھ وہ لیزر سے اپنے ہدف کا تعین کرتا ہے۔ اگر آتشزدگی والے گھرکے شیشے بند ہوں تو یہ آگ بجھانے والے بم پھینکتا ہے جو اندر جاکر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج کرکے آگ کو کم کرتے ہیں۔ https://youtu.be/1dLa6_QlNgY ایک ڈرون میں مجموعی طور پر آگ بجھانے والے 6 بم نصب ہیں اور دس میٹر دوری سے آگ بجھانے والی فوم اور پانی کو پھینکا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ...
امریکہ کو ٹک ٹاک چوری کرنے نہیں دیں گے: چین

امریکہ کو ٹک ٹاک چوری کرنے نہیں دیں گے: چین

فن/ٹیکنالوجی
تجارتی و سیاسی کشمکش کے ساتھ ساتھ امریکہ اور چین کے مابین ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی بھرپور مقابلہ جاری ہے۔ امریکی انتظامیہ نے دنیا کی معروف ترین ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو لے کر چین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس پر بالآخر چین نے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر سلسلہ نہ رکا تو بھرپور جواب دیں گے۔    چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امريکی صدر کی جانب سے ٹک ٹاک کے حوالے سے اقدامات نہ صرف آزاد تجارت، شفافیت اور غیر امتیازی سلوک کے خلاف ہے بلکہ ورلڈ ٹريڈ آرگنائزيشن کے مارکيٹ اکانومی کے متعلقہ قوانين کی خلاف ورزی بھی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین امریکہ کو ٹک ٹاک ایپ چرانے نہیں دے گا اور اگر امریکہ ہراسانی سے باز نہ آیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ امریکا چینی سائنس دانوں، طلبا اور محققین کے ساتھ ساتھ اب چینی کمپنیوں کو بھی ہراساں کر رہا ہے۔ امریکا نے قبل ازیں موبائل کمپنی ...
ٹرمپ انتظامیہ کی ممکنہ ناراضگی کے باوجود امریکی کمپنی ٹک ٹاک خریدنے پر بضد

ٹرمپ انتظامیہ کی ممکنہ ناراضگی کے باوجود امریکی کمپنی ٹک ٹاک خریدنے پر بضد

فن/ٹیکنالوجی
امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود وہ معروف چینی ایپ ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے قومی سلامتی کے خدشے کے پیشِ نظر ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی حساس ادارہ ٹک ٹاک کے ذریعے امریکیوں کی جاسوسی کر سکتا ہے۔ بیان کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ میں چہ مگوئیاں گردش مین تھیں کہ شاید اب ٹرمپ کی تنبیہ کے بعد مائیکرو سافٹ کا ٹک ٹاک کو خریدنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ جائے تاہم مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے سی ای او نے صدر ٹرمپ سے بات کی ہے اور دونوں میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے کہ چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے بات چیت جاری رہے گی۔  اور اس سلسلے میں قومی سلامتی سے متعلق صدر ٹرمپ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ ...
ترکی میں سماجی ذرائع ابلاغ کو منظم کرنے کے لیے قانون سازی: عالمی کمپنیوں کو تعاون کا پابند کر دیا گیا

ترکی میں سماجی ذرائع ابلاغ کو منظم کرنے کے لیے قانون سازی: عالمی کمپنیوں کو تعاون کا پابند کر دیا گیا

فن/ٹیکنالوجی
ترک پارلیمان نے ملک میں تمام سماجی ذرائع ابلاغ کو منظم کرنے کے قانونی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ 29 جولائی کو منظور ہونے والے قانون میں عالمی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں اپنے دفاتر کھولیں اور وہاں باقائدہ نمائندگان کا تقرر کریں۔ کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کی طرف سے دائر ہونے والی شکایات کا 48 گھنٹوں میں آزالہ کریں۔ بل کے تحت نجی زندگی اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق درخواستوں کو مسترد کرنے پر اسکا جواز دینا بھی لازم ہو گا۔ اور ایسا نہ ہونے پر حکومت کارروائی کا حق محفوظ رکھے گی۔ ایسے معاملات میں جرمانوں کی مقدار پندرہ ہزار ڈالر سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ سے پندرہ لاکھ ڈالر کر دیا گیا ہے۔ قانون کے تحت اگر کوئی کمپنی اپنا مقامی نمائندہ مقرر کرنے سے انکار کرتی ہے تو اس پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا جا سکے گا بلکہ اس کے اشتہارات پر بھی پابندی ہو گی، اور عد...
ہندوستانی ہیکر گروہ پاکستانی حساس معلومات کی کوشش میں ملوث: افسران کو تنبیہ جاری

ہندوستانی ہیکر گروہ پاکستانی حساس معلومات کی کوشش میں ملوث: افسران کو تنبیہ جاری

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
حکومت پاکستان نے ہندوستانی ہیکروں کے گروہ اے پی ٹی کے خلاف ایک اور تنبیہ جاری کرتے ہوئے سرکاری عملے کو تنبیہ کی ہے کہ ہندوستانی ہیکر گروہ واٹس ایپ کے ذریعے حساس سرکاری معلومات چرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ممکنہ طور پر مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف سائبر محاذ بھی متحرک کر دیا ہے۔ جس میں حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوششیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ جس پر حکومت نے سرکاری دفاتر میں عملے کو خبردار کیا ہے کہ بھارتی گروپ حکومتی محکموں کو نشانہ بنانے اور مخصوص سافٹ وئیروں کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستانی ہیکر گروہ سوشل میڈیا خصوصاً وٹس ایپ کے ذریعے موبائل وغیرہ تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔ گروہ، افسران کے کھاتے اور ان کے منتر (پاس ورڈ) اور مختلف اپلیکیشنوں کے بیک اپ کو چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکومتی تنبیہ نامے میں سرکاری افسران سےسوشل میڈیا پر ...
چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

تجارت, عالمی, فن/ٹیکنالوجی
مغربی ممالک پر چین کی طاقت کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ امریکہ اور کینیڈا کے بعد برطانیہ نے بھی چینی  ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان حرکتوں سے صرف لبرل خیالات پر مبنی مغربی ممالک کی منافقت عیاں ہورہی ہے جس کے تحت وہ پوری دنیا میں آزاد مارکیٹ کا پرچار کرتے رہے اور عرصہ دراز تک دنیا کو من چاہے انداز میں  لوٹنے کا سلسلہ  جاری  رکھا  اور اب  صرف ایک مدمقابل سامنے آنے پر ایسے بھونڈے  ہتھ کنڈوں پر اتر آئے ہیں کہ جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں بچا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ کمپنیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2020 کے بعد سے چینی کمپنی ہواوے کی فائیو جی ٹیکنالوجی نہیں خرید  سکیں گی۔ اور تو اور موبائل فون کمپنیاں 2027 تک اپنے نیٹ ورکس سے تمام چینی کمپنیوں کی فائیو جی کٹ کو ہٹانے کی ...
گوگل ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

گوگل ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

انسان و مشینی ذہانت, فن/ٹیکنالوجی, معیشت
عالمی انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا عندیا دیا ہے۔ سرمایہ کاری آئندہ پانچ سے سات سالوں پر محیط ہوگی جس کا مقصد ہندوستان سمیت دیگر بڑی مارکیٹوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو پروان چڑھانا ہے۔ https://twitter.com/sundarpichai/status/1282598821504016386 منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کہا کہ ہم مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے معاہدے، نئی ڈیجیٹل کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری، ماحول دوست منصوبوں کی معاونت اور تکنیکی معاونت کی صورت میں ہندوستان کی مدد کریں گے۔ مزید تفصیل کے مطابق گوگل ہر طرح کی معلومات کی مقامی زبانوں میں فراہمی، مقامی آبادی کی ضروریات کے تحت مصنوعات اور خدمات کی سہولت کے لیے منصوبوں کی معاونت، چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود، صحت، تعلیم اور زراعت میں...
متحدہ عرب امارات  کا مریخ کے لیے خلائی منصوبہ آج روازہ ہو گا

متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے خلائی منصوبہ آج روازہ ہو گا

فن/ٹیکنالوجی, متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے پہلا منصوبہ آج رات روانہ کیا جائے گا، اماراتی خلائی منصوبے کا نام "الامل" رکھا گیا ہے، جس کا مطلب "امید" ہے۔ خلائی جہاز جاپان کے خلائی مرکز سے رات 12 بج کر51 منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔  موسم کی خرابی کے باعث مریخ کے لیے "ال امل مشن "میں تاخیر ہوسکتی ہے  تاہم مشن ایک گھنٹے بعد راکٹ سے الگ ہو جائے گا۔ اماراتی خلائی جہاز کا وزن 1350 کلو ہے، جس کا حجم ایک گاڑی جتنا ہے۔ جہاز میں کوئی انسان سوار نہیں ہے۔ منصوبے کے تحت جہاز 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا اور اسکے مدار میں 687 روز تک گردش کرتے ہوئے معلومات زمین میں خلائی مرکز کو بھیجے گا۔ الامل کے منتظمیں نے منصوبے کی مزید معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدار میں خلائی جہاز کی اوسط رفتار ایک لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں ایک چکر مک...

Contact Us