Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

فن/ٹیکنالوجی

چینی ٹیکنالوجی کا خوف مغربی اعصاب پر سوار: برطانوی پارلیمنٹ میں پیش رپورٹ میں ہواوے کو حکومتی کمپنی قرار دے دیا

چینی ٹیکنالوجی کا خوف مغربی اعصاب پر سوار: برطانوی پارلیمنٹ میں پیش رپورٹ میں ہواوے کو حکومتی کمپنی قرار دے دیا

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے دفاعی امور کے اجلاس میں جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے برطانوی شہریوں کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے۔ پانچ جی سکیورٹی نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہواوے دراصل چین کی حکومت کی کمپنی ہے۔ دعویٰ کمپنی کو ملنے والی حکومتی امداد اور اسکے مالکانہ حقوق کے ڈھانچے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہماری تحقیق کے مطابق ہواوے اور چینی حکومت میں اتحاد ہے، لہٰذا برطانیہ سے کمپنی کے تمام آلات کو فوری ہٹا دینا چاہیے، کمپنی ہماری ملکی سلامتی اور حکومت کے لیے خطرہ بن چکی ہے، انتظامیہ کا جنوری میں اسے خطرہ قرار دینا بالکل درست تھا۔ اجلاس میں برطانوی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ مغرب کو فوری چینی ٹیکنالوجی کے خلاف اتحاد بنانے کی ضرورت ہے، ہم چین کی تیار کردہ چھوٹی موٹی ایجادات سے خوش ہو کر ...
فیس بک کا سماجی میڈیا سے متعلق ترک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا فیصلہ: عالمی نشریاتی ادارہ

فیس بک کا سماجی میڈیا سے متعلق ترک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا فیصلہ: عالمی نشریاتی ادارہ

فن/ٹیکنالوجی
عالمی میڈیا کے مطابق فیس بک نے ترکی کے ڈیجیٹل میڈیا قوانین کی پاسداری سے انکار کر دیا ہے۔ چند ماہ قبل متعارف کروائے گئے قوانین پر پچھلے ہفتے سے عملدرآمد شروع کیا گیا تھا۔ قوانین کے تحت تمام سماجی ابلاغی ویب سائیٹوں کو ترکی میں اپنا ڈیٹا سرور رکھنا ہو ں گے، اور مقامی قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی۔ تاہم مختلف عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق فیس بک نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قوانین کے تحت ترکی پاسداری نہ کرنے پرعالمی کمپنیوں کو جرمانہ کر سکتا ہے، ان پر پابندی لگا سکتا ہے یا انٹرنیٹ کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال کر ان کے استعمال کو سست کر سکتا ہے۔ جبکہ مقامی اشتہارات پر پابندی لگانے کا حق بھی ترک حکومت کے پاس موجود ہے۔ مقامی ابلاغی ماہرین کے مطابق ترکی میں فیس بک کے یومیہ دس لاکھ صارفین ہیں، حکومت کے ساتھ چپکلش کی صورت میں فیس بک کو بڑا کاروباری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ خبر پر فیس ب...
ٹویٹر اور فیس بک روسی صارفین کی معلومات مقامی سرور میں رکھنے کے قانون پر عملدرآمد میں ناکام: ماسکو کا مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

ٹویٹر اور فیس بک روسی صارفین کی معلومات مقامی سرور میں رکھنے کے قانون پر عملدرآمد میں ناکام: ماسکو کا مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

روس, فن/ٹیکنالوجی
روس نے فیس بک اور ٹویٹر کو روسی صارفین کی معلومات ملک میں رکھنے کا نظام بنانے کے لیے مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ روس میں 2015 میں منظور کردہ ڈیجیٹل میڈیا قوانین کے تحت تمام غیر ملکی کمپنیاں شہریوں کی معلومات ملک میں موجود سروروں میں رکھنے کی پابند ہیں، اور انہیں پہلے پہل اس کام کے لیے دو سال کا وقت بھی دیا گیا تھا، تاہم پہلی مدت پورا ہونے کے باوجود قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت نے دونوں بڑی کمپنیوں پر 40 لاکھ روبل یعنی 52 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا اور درخواست پر انہیں 2020 تک کا مزید وقت دیا۔ یاد رہے کہ اس دوران لنکڈان کے عملدرآمد سے انکار پر ماسکو سرکار نے ویب سائٹ کو ملک میں بند کر دیا تھا۔ تاہم اب فیس بک اور ٹویٹر کو 2020 کے آغاز تک دیے گئے وقت سے بھی کمپنیاں فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہیں اور 2022 تک مزید وقت مانگ رہی ہیں۔ اس پر یورپی و امریکی ڈیجیٹل ماہرین کے ح...
امریکہ: ابلاغی اخلاقیات کے قانون میں ترمیم کا بل پیش، ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سیاسی پیغامات کیساتھ چھیڑ چھاڑ اور مہم چلانے سے روک دیا گیا

امریکہ: ابلاغی اخلاقیات کے قانون میں ترمیم کا بل پیش، ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سیاسی پیغامات کیساتھ چھیڑ چھاڑ اور مہم چلانے سے روک دیا گیا

سیاست, فن/ٹیکنالوجی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی میڈیا کمپنیوں کی جانب سے سیاسی پیغامات میں مداخلت کے خلاف قانون سازی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کیے جانے والے نئے قانونی مسودے کے تحت کمپنیاں سیاسی پیغامات میں کسی قسم کی چھڑ چھاڑ نہیں کر سکیں گے۔ https://twitter.com/TeamTrump/status/1308856271915937794?s=20 امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے طاقت کے ناجائز استعمال کے دن گنے جا چکے ہیں۔ کمپنیوں نے امریکہ میں آزاد کاروبار اور آزادی اظہار کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے، یہ بائیں بازو کا آلہ کار بنی ہوئی ہیں، اور متعصب رویے کی مرتکب پائی گئی ہیں، ایک طرف یہ امریکی صدر کو نشانہ بنا رہی ہوتی ہیں، اور دوسری طرف ایرانی رہنما خمینی کی جانب سے نفرت اور موت کی دھمکیاں عام شائع ہوتی رہتی ہیں۔ پیش کیے گئے نئے قانونی مسودے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیوں کو انکی سیا...
فیس بک نے انسٹاگرام کے ذریعے بھی نجی معلومات کی چوری شروع کر دی، معاملہ عدالت میں چلا گیا

فیس بک نے انسٹاگرام کے ذریعے بھی نجی معلومات کی چوری شروع کر دی، معاملہ عدالت میں چلا گیا

فن/ٹیکنالوجی
سماجی میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے خلاف نجی معلومات تک بلااجازت رسائی کی مبینہ کوشش کا ایک اور الزام سامنے آیا ہے اور امریکی شہری نے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی کو عدالت میں بھی گھسیٹ لیا ہے۔ شہری کا الزام ہے کہ فیس بک خفیہ طریقے سے آئی فون کا کیمرہ استعمال کرتے ہوئے صارفین کی تصاویر کی گیلری کی معلومات حاصل کرتا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ بسا اوقات جب وہ انسٹا گرام استعمال کرتے ہوئےنئی تصویر یا ویڈیو کھاتے پر چڑھانے کے لیے گیلری میں جاتا ہےتو فیس ٹائم ایپلیکیشن متحرک ہونے کا نشان آتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فیس بک اسکی تصاویر اور ویڈیو کی گیلری میں کیمرے سے رسائی کیے ہوئے ہے اور نجی معلومات کو چُرا رہا ہے۔ فیس بک نے الزام کی تردید کی ہے اور وضاحت میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ کوئی بگ ہے، جو غلط نشان کو ظاہر کرتا ہے۔ فیس بک نجی معلومات کو نہیں چرا رہا۔ تاہم شہری فیس بک کے جواب س...
ٹویٹر کی کھاتوں کی نشاندہی کی متعصب پالیسی کا ایک فرانسیسی ادارہ بھی شکار: ماہرین کے مطابق عمل نرم سنسرشپ اور غداری کے الزامات لگانے کے مترادف ہے

ٹویٹر کی کھاتوں کی نشاندہی کی متعصب پالیسی کا ایک فرانسیسی ادارہ بھی شکار: ماہرین کے مطابق عمل نرم سنسرشپ اور غداری کے الزامات لگانے کے مترادف ہے

ابلاغ, فن/ٹیکنالوجی
ٹویٹر نے غلطی سے فرانسیسی خود مختار ابلاغی ادارے روپچو کے کھاتے پر روسی حکومت کے نمائندہ ادارے کا نشاندہی پیغام لگا دیا ہے۔ جس کے ردعمل میں یورپی سماجی میڈیا پر گرما گرم بحث چل رہی ہے۔ یاد رہے کہ ٹویٹر نے گزشتہ ماہ دنیا بھر میں غیر لبرل خبر رساں اداروں اور حکومتی ابلاغی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومتی اہلکاروں کے ٹویٹر کھاتوں پر خصوصی نشاندہی کا پیغام چسپاں کرنے کی پالیسی شروع کا آغاز کیا تھا۔ ٹویٹر کی کارروائی کا شکار ایک فرانسیسی خبررساں ادارہ روپچو بھی بنا ہے۔ تاہم اب تک یہ عیاں نہیں ہو سکا کہ یہ غلطی سے ہوا ہے یا ٹویٹر نے کسی تعصب کی بناء پر ایسا کیا ہے۔ البتہ فرانسیسی ادارے کے مطابق روپچو ایک خودمختار ادارہ ہے، جسکا کسی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ روپچو کی عمومی ساکھ ترقی پسند نظریات کے حامل ادارے کی ہے۔ روپچو کے مطابق انہوں نے فوری ٹویٹر فرانس کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے...
خلاء میں عسکری برتری کے لیے امریکہ  اور چین میں دوڑ تیز، امریکہ نے 5 ٹن وزنی، 110 میٹر بڑا سیارہ خلاء میں بھیج دیا

خلاء میں عسکری برتری کے لیے امریکہ اور چین میں دوڑ تیز، امریکہ نے 5 ٹن وزنی، 110 میٹر بڑا سیارہ خلاء میں بھیج دیا

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
زمین پر بڑی طاقتوں نے اپنے عسکری غلبے کے لیے اب خلا کو بھی میدان جنگ بنا دیا ہے۔ مختلف ممالک نے آج تک جتنے بھی مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے ہیں، ان میں سے ہر پانچواں مصنوعی سیارہ عسکری مقاصد کے تحت بھیجا گیا سیارہ ہے، جن کا پہلا کام زمین پر جاسوسی کرنا ہے۔ خلاء میں بھیجے گئے عسکری مصنوعی سیاروں میں اس سال مزید دو کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ مصنوعی سیارے امریکہ کی طرف سے زمین کے مدار میں چھوڑے گئے ہیں۔ امریکہ میں ایک ملکی ادارے کا نام نیشنل ریکنائسنس آفس یا این آر او ہے، جو خلا میں جاسوسی کے لیے مصنوعی سیارے بھیجنے کا ذمہ دار ہے۔ واشنگٹن کے رواں برس بھیجے گئے مصنوعی سیاروں میں سے ایک انتہائی جدید اور خفیہ سیارہ ہے، جس کو این آر او ایل 44 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارہ وسیع تر جاسوسی منصوبے اورائن کا حصہ ہے۔ جسے 1995ء میں شروع کیا گیا تھا، تاہم دیکھا جائے تو اورائن بھی 1960 اور 1970 کے کور...
پاکستان میں ڈیجیٹل قوانین کی ضرورت اور حکومتی رویہ

پاکستان میں ڈیجیٹل قوانین کی ضرورت اور حکومتی رویہ

پاکستان, فن/ٹیکنالوجی
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹوں حتیٰ کہہ دیگر ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارموں سے غلط اور صحیح معلومات کا دوردورہ تو رہتا ہے پر کچھ معلومات شہریوں کی توجہ کو خصوصی طور پر اپنی جانب مبذول کرواتی ہیں۔ آج کل ایسی ہی ایک خبر حکومتی اداروں کی جانب سے شہریوں کے پیغامات تک رسائی کے ارادے کی ہے۔ خبر کی تفصیلات سے کچھ ایسا تاثر مل رہا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر کی جانے والی گفتگو اور سوشل میڈیا پر فون کالوں اور پیغامات کو سننے اور پڑھنے کے لیے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔ جس کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل فون اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ہونے والی کالوں اور پیغامات کو ریکارڈ کرنے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کے حوالے کرے گی۔ یوں اس خبر کے تناظر میں صارفین کو فون پر بات کرتے ہوئے نازک اور حساس موضوعات پر گفتگو سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ سادہ ...
انٹرنیٹ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم، فی سیکنڈ 178 ٹیرابائٹ

انٹرنیٹ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم، فی سیکنڈ 178 ٹیرابائٹ

فن/ٹیکنالوجی
انٹرنیٹ، نیٹ ورکنگ ماہرین نے آپٹیکل فائبر کے ذریعے 178 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرکے انٹرنیٹ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ یعنی اب 15 گیگابائٹ والی 1500 ویڈیو صرف ایک سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ آپٹیکل فائبر سے ڈیٹا منتقلی کا سابقہ ریکارڈ 150.3 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ کا تھا جو 2018 میں جاپان میں قائم کیا گیا تھا۔ موجودہ ریکارڈ اس سے تقریباً 18.5 فیصد زیادہ تیز ہے۔ اگرچہ یہ کامیابی تجرباتی اور محدود پیمانے پر حاصل کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کے موجودہ انفرا اسٹرکچر میں معمولی اور کم خرچ تبدیلی کے بعد یہ ٹیکنالوجی بڑی سہولت سے انٹرنیٹ کو غیرمعمولی طور پر تیز رفتار بنا سکے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت ڈاؤن لوڈنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 81.46 میگابائٹ فی سیکنڈ، جبکہ فور جی موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 34.51 میگابائ...
ہندوستان: فیس بک پر ملک میں نفرت پھیلانے کی بحث عالمی خبروں سے عدالت اور قتل کی دھمکیوں تک  پہنچ گئی

ہندوستان: فیس بک پر ملک میں نفرت پھیلانے کی بحث عالمی خبروں سے عدالت اور قتل کی دھمکیوں تک پہنچ گئی

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد ہندوستانی صحافی آویش تیواری نے فیس بک کی ہندوستان میں نمائندہ انکھی داس کے خلاف مقدمہ دائر کروا دیا ہے۔ مقدمہ ہندوستان میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے میں ملوث ہونے، اور اسکی حوصلہ افزائی کرنے کے الزام پر دائر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں 'وال سٹریٹ جرنل' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیس بک ہندوستان میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں کی مبینہ اشتعال انگیز پوسٹوں کو نہ تو ہٹاتی ہے اور نہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کرتی ہے۔ اس رپورٹ میں فیس بک کی ہندوستان میں نمائندہ انکھی داس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے فیس بک کی مرکزی انتظامیہ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے نفرت انگیز مواد کو ہٹایا گیا تو کمپنی کے ہندوستان میں کاروباری مفادات کو نقصان ہو گا۔ اگرچہ فیس بک کے خلاف یہ الزام نیا نہیں اور اس سے ق...

Contact Us