Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

معیشت

ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار میں رواں سال 12٪ کا اضافہ ہو گا: موڈی

ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار میں رواں سال 12٪ کا اضافہ ہو گا: موڈی

معیشت
ممالک کی معاشی صورتحال اور پالیسیوں پر تبصرے کے لیے معروف ادارے موڈی نے ہندوستان کی قومی پیداوار کے حوالے سے انتہائی مثبت رائے کا اظہار کیا ہے، موڈی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار 9٪ سے بڑھ کر 12٪ تک پہنچ جائے گی۔ تاہم موڈی نے کووڈ-19 کے حوالے سے کچھ تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ موڈی کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں دوسری لہر کے دوران وباء سے متاثرافراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہندوستان بھی اس سے شدید متاثر ممالک میں شامل ہے۔ موڈی کے مطابق کمزور شعبہ صحت کے باعث 2022 کے آخر تک ہندوستانی معیشت کے بارے میں یقین سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ موڈی کے مطابق ہندوستان کی مستقبل قریب کو لے کر اپنائی گئی پالیسیوں کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، اور اس نے گزشتہ سال کے وسط میں ہونے والی 7٪ گراوٹ کو بھی سنبھالا دیا ہے۔ موڈی کی...
چین کا براعظم انٹارکٹکا کو بھی شاہرائے ریشم کے منصوبے میں شامل کرنے کے منصوبے کا اعلان: منصوبہ 2025 تک مکمل ہو گا، یورپ اور ایشیا میں تجارت کی نئی راہداری قائم ہو گی

چین کا براعظم انٹارکٹکا کو بھی شاہرائے ریشم کے منصوبے میں شامل کرنے کے منصوبے کا اعلان: منصوبہ 2025 تک مکمل ہو گا، یورپ اور ایشیا میں تجارت کی نئی راہداری قائم ہو گی

معیشت
چین نے دنیا کے 4 براعظموں کے 70 ممالک کو سڑکوں کے جال سے جوڑنے والے منصوبے ون بیلٹ ون روڈ کے بعد قطبین پر بھی سڑکوں کا جال بچھانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ 5 سالہ منصوبہ 2025 میں مکمل ہو گا جس میں شمالی اور جنوبی قطب پہ بھی سڑکوں کا جال بچھا کر براعظم انٹارکٹکا کو نئے دور کی شاہرائے ریشم میں شامل کیا جائے گا۔ بروز جمعہ سامنے آنے والے منصوبے کے تحت چین شمالی قطب پر سرمایہ کاری کو بڑھائے گا اور جنوبی قطب پہ وسائل کے تحفظ اور مناسب استعمال کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔ یاد رہے کہ چین نے براعظم انٹارکٹکا میں برف کاٹ کر سمندری راہداری بنانے کے منصوبے کا اعلان 2018 میں کیا تھا۔ چینی منصوبہ تھا کہ ایشیا اور یورپ کو شمال مشرقی راسطوں سے بھی جوڑا جائے تاکہ تجارتی راستوں میں وسعت کے ساتھ ساتھ کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ کچھ ماحولیاتی اداروں نے منصوبے پر تحفظات ک...
عالمی ادارہ خوراک کا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار: بین الاقوامی تعاون پر زور

عالمی ادارہ خوراک کا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار: بین الاقوامی تعاون پر زور

معیشت
دنیا بھر میں گزشتہ 9 ماہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، قیمتوں میں اضافے کے رواں رحجان نے 6 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، عالمی ادارہ خوراک کے اعدادوشمار کے مطابق چینی اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ https://twitter.com/FAOnews/status/1367403235607199747?s=20 عالمی ادارے کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ قیمتوں میں 2 اعشاریہ 4 فیصد سے ایک ماہ کے دوران 116 درجے اضافہ ہوا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی عالمی تجارتی اشیاء میں بھی 26 اعشاریہ 5٪ کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اضافہ 2007-8 کے دوران پیدا ہونے والے خوراک کے بحران کے دوران بڑھنے والی قیمتوں کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ چینی کی قیمت میں صرف ایک ماہ میں 6 اعشاریہ 4٪ کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ مسلسل دو ماہ میں ہونے والے اضافے کے باعث چینی میں قیمت نے 4 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اسی طرح بناسپت...
بل گیٹس اور ایلن مسک بٹ کوئن کو لے کر متضاد رائے کے مالک: مَسک دنیا میں بٹ کوئن کی دیوانگی پیدا کرنے میں مصروف، بل گیٹس نے دور رہنے کی تلقین کر دی

بل گیٹس اور ایلن مسک بٹ کوئن کو لے کر متضاد رائے کے مالک: مَسک دنیا میں بٹ کوئن کی دیوانگی پیدا کرنے میں مصروف، بل گیٹس نے دور رہنے کی تلقین کر دی

معیشت
مالی طور پر دنیا کے دو امیر ترین افراد ایلن مسک اور بل گیٹس میں کرپٹو کرنسی کو لے کر ٹھن گئی ہے۔ ایک طرف ایلن مسک کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر رہے ہیں تو دوسری طرف بل گیٹس لوگوں کو اس سے محتاط رہنے کہ تنبیہ کر رہے ہیں۔ رواں ہفتے، مالی طور پر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے مختلف میڈیا خصوصاً ویب ریڈیو سے گفتگو میں کرپٹو کرنسی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ جس کسی کے پاس امیر زادوں سے کم رقم ہے انہیں کرپٹو کرنسی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔ اس کے علاوہ ایک ریڈیو ایپ سے گفتگو میں بل گیٹس نے خصوصاً بٹ کوئن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بٹ کوئن دیگر کرپٹو کرنسیوں کی نسبت زیادہ توانائی خرچ کرتا ہے، یہ ماحولیاتی طور پر مستقبل قریب میں نئے مسائل کا موجب بن سکتا ہے۔ بٹ کوئن کی غیرمستحکم قدر کے حوالے سے گفتگو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اس چی...
بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنا خطرے سے خالی نہیں، امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس کا ‘ناکاموتو’ کا نام سامنے آنے پر کرپٹو کرنسی کے مستقبل پر تحفظات کا اظہار

بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنا خطرے سے خالی نہیں، امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس کا ‘ناکاموتو’ کا نام سامنے آنے پر کرپٹو کرنسی کے مستقبل پر تحفظات کا اظہار

معیشت
کرپٹو کرنسی بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنے پر امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس نے ملکی سکیورٹی ایجنسی کمیشن میں درخواست دیتے مؤقف اپنایا ہے کہ بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنا کرپٹو کرنسی کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ بٹ کوئن کے موجد کا تعارف بطور ستوشی ناکاموتو کیا جا رہا ہے، جس پر معاشی و ڈیجیٹل سکیورٹی کے ماہرین نے بھی اسے خطرناک قرار دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ناکاموتو اکیلے بھی بٹ کوئن کے مالک ہو سکتے ہیں اور ان کے ساتھ دوستوں کا گروہ بھی منصوبے میں شامل ہو سکتا ہے۔ امریکی سکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ موجد کا عیاں ہو جانا بٹ کوئن کے علاوہ کرپٹو کرنسی کے مستقبل لیے خود ایک بڑا خطرہ ہے، جبکہ نام عیاں ہونے سے بٹ کوئن کی قدر میں کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ بٹ کوئن کا موجد ...
ترکی کو دنیا کی دسویں بڑی معیشت بنانے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے لا رہے ہیں: صدر ایردوعان

ترکی کو دنیا کی دسویں بڑی معیشت بنانے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے لا رہے ہیں: صدر ایردوعان

معیشت
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے ملک کو دنیا کی دسویں بڑی معیشت بنانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک کے مشرقی شہر مالاتیا میں ایک بڑے پل کا افتتاح کرتے ہوئے مسلم ملک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ جلد بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے لانے والے ہیں جن سے ملکی پیداوار اسے دنیا کی دسویں بڑی معیشت بنا دے گی۔ صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ بڑے منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے لائے جا رہے ہیں، جن میں خلائی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینوں کی صنعت ترجیح ہوں گے۔ ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جائیں گی، ہر شعبے میں ایک ہدف رکھتے ہوئے کام ہو گا اور صنعتوں کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دیں گے۔ صدر ایردوعان نے ملک میں ہر طرح کی صنعت کو مقامی سطح پر شروع کرنے اور خود کفیل ہونے کے ارادے کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس وباء کے باعث ترکی کی معیشت ب...
کووڈ-19 کے باعث تعلیمی حرج: موجودہ نسل کی آمدنی اور طبقاتی فرق میں اضافے کا باعث ہو گا، برطانوی بچوں کی آمدنی میں 350 کروڑ پاؤنڈ کی کمی کا تخمینہ

کووڈ-19 کے باعث تعلیمی حرج: موجودہ نسل کی آمدنی اور طبقاتی فرق میں اضافے کا باعث ہو گا، برطانوی بچوں کی آمدنی میں 350 کروڑ پاؤنڈ کی کمی کا تخمینہ

معیشت
برطانوی ادارہ برائے مطالعہ مالی امور نے کووڈ-19 کے باعث اسکولوں کی بندش کے بچوں پر منفی اثرات کا مطالعہ کیا ہے۔ ادارے کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق باقائدہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو صلاحیتیں نکھارنے اور معاملات زندگی سیکھنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں برطانوی بچوں کو کم از کم 350 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی موجودہ نسل مستقبل میں دیگر اقوام کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کر سکتی ہے۔ عالمی بینک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی ادارے نے تخمینہ لگایا ہے کہ اسکولوں سے چھے ماہ تک کی غیر حاضری بچوں کی بنیادی تعلیم کا 5 فیصد بنتی ہے، یہ تعلیمی حرج فی بچہ مستقبل میں 40 ہزار پاؤنڈ کے نقصان کا باعث بنے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیونکہ برطانوی اسکولوں میں اس وقت 87 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، یوں فی بچہ 40 ہزار پاؤنڈ کا...
چینی یوآن جلد امریکی ڈالر کی جگہ عالمی تجارتی کرنسی بن جائے گا، 21ویں صدی چینی صدی ہو گی: عالمی کاروباری رحجانات کے ماہر گیرالڈ کلنٹ کی پیشنگوئی

چینی یوآن جلد امریکی ڈالر کی جگہ عالمی تجارتی کرنسی بن جائے گا، 21ویں صدی چینی صدی ہو گی: عالمی کاروباری رحجانات کے ماہر گیرالڈ کلنٹ کی پیشنگوئی

معیشت
دنیا بھر میں کاروباری رحجانات کے معروف ماہر گیرالڈ کلنٹ نے پیشنگوئی کی ہے کہ کورونا وباء کے بعد چین جلد عالمی تجارت میں امریکہ کو پچھاڑتے ہوئے دنیا کی بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔ ٹرینڈ جرنل میں کے بانی و مدیر نے رشیا ٹوڈے کے اقتصادی معاملات کے پروگرام قیصر رپورٹ میں گفتگو کے دوران کہا کہ چین رواں سال دنیا کی تجارت پر بڑی اور نمایاں قوت رہے گا، اور اسکا یہ رحجان اکیسویں صدی میں جاری رہے گا، جیسے دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکہ رحجان ساز بنا رہا۔ https://youtu.be/lxJGWiHJFeA امریکی کاروباری رحجانات پر کئی درست پیشنگوئیاں کرنے والے سماجی ماہر کا مزید کہنا تھا کہ اکیسویں صدی چین کی صدی ہو گی، امریکہ جنگوں میں دلچسپی کے سلسلے کو جاری رکھے گا اور چین کاروباری دنیا پر چھایا رہے گا۔ تاریخی مثال دیتے ہوئے امریکی ماہر کا کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت پہلی جنگ کے بعد کے برطانیہ کے طرز پر کام ...
امریکی وفاقی بینک چھوٹے کاروباروں کے لیے قاتل بنا ہوا ہے: روسی معاشی تجزیہ کار

امریکی وفاقی بینک چھوٹے کاروباروں کے لیے قاتل بنا ہوا ہے: روسی معاشی تجزیہ کار

معیشت
رشیا ٹوڈے کے معروف پروگرام قیصر رپورٹ کے میزبان میکس قیصر اور سٹیسی ہربرٹ نے کورونا وباء کے دوران چھوٹے کاروباروں کا جائزہ لیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا وفاقی بینک اور اسکی پالیسیاں امریکہ کے چھوٹے کاروباروں کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہو رہی ہیں۔ میزبانوں کا کہنا ہے کہ امریکہ سیاہ دور سے گزر رہا ہے، جہاں کوئی بدعنوان جتنا چاہے لوٹ مار کرے، غیر قانونی طور پر پیسہ چھاپے، اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ روسی معاشی تجزیہ کاروں نے امریکی وفاقی بینک کی نوٹ چھاپنے کی پالیسی کا موازنہ امریکہ کے بدنام زمانہ مجرم چارلس مینسن سے کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ بینک کی درمیانے درجے کے کاروباروں کے حوالے سے پالیسی ایسے ہی ہے جیسے 20 سال تک مینسن نے جرائم کا بازار گرم رکھا اور اسے کوئی روکنے والا نہ تھا۔ امریکی وفاقی بینک بھی امریکیوں کے لیے سب سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے والے طبقے کے لیے چارلس مینسن بن...
چین اب تک لگائے اندازوں سے بھی قبل دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا: اکانومسٹ تحقیقاتی رپورٹ

چین اب تک لگائے اندازوں سے بھی قبل دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا: اکانومسٹ تحقیقاتی رپورٹ

معیشت
دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی گزشتہ سال مجموعی مقامی پیداوار 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی، جس نے امریکہ سمیت تمام مدمقابل معیشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اکانومسٹ کی تیار کردہ نئی تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ چینی معیشت دنیا کی واحد معیشت ہے جو وباء کے باوجود گراوٹ سے بچی رہی۔ رپورٹ میں معاشی ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ صورتحال چین کے حق میں ہے اور چین آئندہ 8 سالوں میں ہی امریکہ کو کاٹتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔ معاشی ماہرین اس سے قبل چین کے قوت بننے کے لیے 2030 کا سال تجویز کرتے تھے تاہم دنیا خصوصاً امریکہ کی کورونا کے دوران زبوں خالی کے بعد اور چین کے حالات کو انتہائی حیران کن تیزی سے منظم رکھنے کی صلاحیت نے چین کی برتری کو مزید نزدیک کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اکیسویں صدی میں تاحال چین دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی معیشت ہے، جبکہ گزشتہ سال دنیا کی پیدا...

Contact Us