Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

بلاگ

بچوں کو بڑوں کی ڈانٹ ڈپٹ کی ابدی روایت اور تجربے کی بھٹی

بچوں کو بڑوں کی ڈانٹ ڈپٹ کی ابدی روایت اور تجربے کی بھٹی

بلاگ
میں ایک ڈاکٹر ہوں، لیکن میرا بیٹا بھی میرے لاکھ منع کرنے کے باوجود مجھ سے چوری دوستوں کے ساتھ ریستورانوں میں کھانے کھاتا ہے۔ میں اب اس چیز کو جان گیا ہوں کہ وہ میری بات نہیں سمجھ پا رہا، لیکن پھر بھی اپنی تسلی کے لیے اکثر نت نئے طریقوں سے اسے سمجھانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں، اسے ڈانٹتا بھی ہوں اور بازار کے ناقص کھانوں کے مضر اثرات سے ڈراتا بھی رہتا ہوں، لیکن تاحال اسےمنع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ بسا اوقات مجھے لگتا ہے کہ یہ انسانی فطرت میں ہے کہ اسے سبق کی دوہرائی مطلوب رہتی ہے، اس لیے کتاب ہدایت نازل ہونے کے باوجود اللہ نے ہر جمعہ انسان کو جمعے کے اجتماع کے لیے طلب کیا ہے۔ خیر، اپنے بیٹے کے حوالے سے پریشانی کے ساتھ ساتھ بسا اوقات اپنے ماضی میں بھی کھو جاتا ہوں، یاد کرتا ہوں کہ میں بھی اس کی عمر میں ایسے ہی دوستوں کے ساتھ بازاری کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوتا رہا ہوں، اس وقت لگتا تھا ک...
خون کی کمی کا علاج تعویز کو جوتے مارنے سے نہیں ہو گا: ڈاکٹر انیقہ

خون کی کمی کا علاج تعویز کو جوتے مارنے سے نہیں ہو گا: ڈاکٹر انیقہ

بلاگ
پھولی ہوئی سانسوں میں آٹا گوندھتے ہوئی نِدا کے بازو پر ماں کی نظر پڑی تو بے ساختہ چلا اٹھی کہ  آج پھر نیل پڑے ہوئے ہیں، "پھر کسی نے جادو کا وار کیا ہے، ہاۓ میری بچی کو نجانے سوتے میں کتنا مارا ہے چڑیلوں نے، بیڑا غرق ہو دشمنوں کا"۔ اماں نے فوری چادر اوڑھی اور اپنے پیر کے پاس بھاگی، دوڑتے ہوئے ہمیں کہہ گئی کہ "ابا آئیں تو کہنا اماں سبزی لینے گئی ہے"۔ کچھ دیر بعد اماں واپس آئی اور فرش پر بیٹھ کر ایک تعویذ کو جوتے مارنے لگی، اور ساتھ ساتھ بولتی گئی کہ "جیسے میری بچی کو مارا تھا اب تو بھی مار کھا، آئندہ کبھی تیری ہمت نہیں ہو گی کہ میری معصوم جان کو نقصان پہنچائے۔ آج تو میں تمہیں جلا دوں گی"۔ یعنی نِدا کو مارنے والی چڑیل اب اماں کے قابو میں تھی، جوتے مارنے کے بعد اماں نے تعویذ جلایا اور سکون سے بیٹھ گئی۔ یہ ہمارے معاشرے کی موجودہ صورت حال ہے جہاں کم علم عورتیں حتیٰ کہ بسا اوقات بظا...
ایک وقت میں مختلف طریقہ علاج اور اس کے نقصانات

ایک وقت میں مختلف طریقہ علاج اور اس کے نقصانات

بلاگ
ڈاکٹر اکثر اس مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں کہ کچھ مریض دو مختلف طریقہ علاج، مثلاً ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک ادویات کا اکٹھا استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ طبیعت بہتر یا مزید خراب ہونے کی صورت میں یہ پتہ نہیں چلتا کہ کس دوا نے کام کیا ہے اور  بعض دفعہ دونوں کے متضاد عمل کی وجہ سے سنگین صورت حال بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ دراصل بیشتر مریضوں میں دونوں پھیتھیوں کے فلسفہ علاج کی آگاہی موجود نہیں ہے، ہومیو طریقہ علاج میں دوا مرض کو مرکز سے محیط کی طرف دھکیلتی ہے جبکہ ایلوپیتھک دوا محیط سے مرکز کیطرف لے کر جاتی ہے۔ مثلاً جسم پر کوئی پھوڑا پھنسی نکل آئے تو ایلوپیتھی اسے خشک کرنے کی کوشش کرتی ہے، جبکہ ہومیوپیتھک دوا فاسد مواد کو جسم سے باہر نکالنے کے لیے کام کرتی ہے۔ ہومیوپیتھک دوا سے بخار پہلے تھورا تیز ہونے کے بعد اترتا ہے جبکہ ایلوپیتھک دوا فوراً جسمانی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ زکام اور فلو م...
پانی: جادوئی دوا

پانی: جادوئی دوا

بلاگ
درمیانی عمر کی گھبرائی ہوئی خاتون ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آئیں"ڈاکٹر صاحب امی کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے" لڑکے نے بتایا"کوئی پریشانی کی بات نہیں _ آپ آرام سے اس کرسی بیٹھ جائیں" عورت بیٹھ گئی "اوہو بھئی میں نے آرام سے کہا ہے اتنا اکڑ کر بیٹھنے کو نہیں کہا _ ٹیک لگا کر ایزی موڈ میں بیٹھیں"ڈاکٹر نے بلڈ پریشر چیک کیا"کوئی مسلہ نہیں ابھی ٹھیک ہو جاتا ہے، آج کیا کیا کھایا""ناشتے میں دودھ سلائس اور چائے دوپہر مکس سبزی اور روٹی رات کا کھانا ابھی نہیں کھایا"ڈاکٹر نے کچھ باتیں اور پوچھیں اور لڑکے سے کہا کہ سامنے سٹور سے پانی کی ایک بوتل لے آؤ۔ لڑکا پانی لے آیا تو ڈاکٹر نے خاتون سے کہا کہ آپ سامنے کرسی پر بالکل ایزی موڈ میں بیٹھ جائیں اور گھونٹ گھونٹ کر کے یہ پانی پئیں، پوری بوتل ختم کرنی ہے۔اس دوران ڈاکٹر نے بال بچوں اور شوہر کے کام کاج کے بارے میں پوچھا ایک دو لطیفے سنائے اور ایک مریض چ...
صحافت یا صحافی نہیں عوام غلط ہے: واشنگٹن پوسٹ کالم نگار کی صحافیوں کے حق میں تحریر – سماجی میڈیا پر عوامی ردعمل

صحافت یا صحافی نہیں عوام غلط ہے: واشنگٹن پوسٹ کالم نگار کی صحافیوں کے حق میں تحریر – سماجی میڈیا پر عوامی ردعمل

بلاگ
"امریکی صحافی خود کو حق گو اور بدعنوانی کے احتساب کیلئے خدائی ترجمان سمجھتے ہیں، لیکن جب عام عوام اس خیال کو نہیں مانتی تو یہ وضاحتوں پر اتر آتے ہیں۔" مارگاریت سولیوان، واشنگٹن پوسٹ https://twitter.com/Sulliview/status/1382287998608367616?s=20 امریکی صحافی کا ماننا ہے کہ موجودہ دور میں جدید صحافت کیلئے طے کردہ امریکی اقدار؛ "بدعنوانی کا احتساب، شفافیت، گناہ کو سامنے لانے اور بے آواز کو آواز دینے" میں، اور عام عوام میں بڑا پردہ حائل ہو گیا ہے۔ اپنی ایک تازہ تحریر میں امریکی صحافی نے تحقیقی مطالعہ پر تبصرے میں لکھا ہے کہ امریکہ کی صحافت کے لیے طے کردہ اقدار اب مزید عوامی امنگوں کی عکاسی نہیں کرتیں۔ عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ 5 میں سے صرف 1 امریکی شہری اوپر دی گئی صحافتی اقدار سے متفق ہے۔ مطالعہ کو وسعت دیتے ہوئے جب شہریوں کو حق کے علمبردار، وفاشعار، بااخلاق اور صحافت کی حمای...
پاکستان ازبکستان نامہ – عباس خان تاشقند

پاکستان ازبکستان نامہ – عباس خان تاشقند

بلاگ
کووڈ-19 خطرہ ہے۔ اس نے دنیا بھر میں حرکت میں برکت والے معاملے کو منجمد کر دیا ہے۔ دنیا میں ہرقسم کی حرکت روک دی گئی ہے۔ وباء کے ہر ملک اور قوم پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مگر اس ساری صورتحال کے باوجود پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔ ازبکستان سے دو اعلیٰ سطحی وفود نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ وفود نے کابل کا دورہ بھی کیا۔ جس کا مقصد ان امکانات سے فائدہ اٹھانا تھا جو گوادر پورٹ کے عمل میں آنے کے نتیجے میں پیدا ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان معاملات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کو ریلوے کے ذریعےمزارشریف سے ملا دیا جائے۔ مزار شریف سے تاشقند بذریعہ ریلوے پہلے ہی جُڑچکے ہیں۔ منصوبہ ازبکستان اور ایشین ڈیویلپمنٹ بنک نے مل کر مکمل کیا ہے۔ پاکستان یلوے بھی مزار شریف منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہے، تاہم منصوبہ روائیتی غیر سنجیدگی اور سست روی کا شکار ہے۔ ہمارے ایک وزیر نے ...
ازبکستان میں والد کے دن کی جگہ یوم دفاع کیوں منایا جاتا ہے؟

ازبکستان میں والد کے دن کی جگہ یوم دفاع کیوں منایا جاتا ہے؟

بلاگ
محمد عباس خان - تاشقند (خصوصی نمائندہ آج روس) یوم دفاع ازبکستان کی انتیسویں سالگرہ رواں سال بھی جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس موقع پر صدر شوکت میر ضیائیف کا کہنا تھا کہ تہوار ہماری قوم کی حب الوطنی، قربانی، جوانمردی اور خلوص جیسی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے ساری قوم خصوصاً افواج کو مبارکباد دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ ازبکستان میں یوم دفاع ایک بڑے قومی تہوار کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ ایسا تہوار کی جس کی تاریخ سوویت دور سے جا ملتی ہے۔ سوویت یونین میں 23 فروری کو افواج کی تشکیل کا دن منایا جاتا تھا۔جسے عام طور پر مردوں کا دن مانا جاتا تھا، سوویت یونین میں تمام بالغ اور صحتمند مردوں پر فوجی تربیت اور خدمات لازم تھیں، تمام مرد سوویت فوج کا حصہ ہوتے تھے۔ یوں اس تہوار کے دن خواتین مردوں کو مبارکباد دیتی تھیں۔ بیٹیاں، مائیں، بہنیں، بیویاں اپنے والد، بیٹوں، بھائیوں اور خاون...
گاؤں کی اغوا شدہ بچی کی بازیابی

گاؤں کی اغوا شدہ بچی کی بازیابی

بلاگ
کچھ عرصہ قبل ہمارے گاؤں کے بدمعاش نے ایک شریف زادے کی نوزائیدہ بچی کو اغوا کر لیا، بچی انتہائی خوبصورت تو تھی ہی جیسی خدا کی دین ہوتی ہے مگر والدین کے لیے وہ دیگر بچوں کی طرح ایک اولاد ہی تھی۔ بدمعاش کی شہر میں بڑے بدمعاشوں کے ساتھ دوستی کے باوجود شریف زادے نے بچی کو واپس حاصل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ مصدقہ حوالوں کے مطابق اس نے ایک دو دفعہ تو بدمعاش کا گلے بان بھی پکڑ لیا اور خوب پھینٹا بھی چڑھایا، اس کے علاوہ دیگر چھوٹی موٹی لڑائیوں میں دونوں فریقین اکثر خون آلود بھی ہوتے رہتے۔ ایک بار تو اس کا ایک بیٹا ایسی ایک لڑائی میں شہید بھی ہو گیا۔ لیکن ہمیشہ بدمعاش کے شہری دوست زبردستی صلح اور امن کا ڈھول اس کے گلے میں ڈال دیتے۔ وقت گزرتا گیا، کل کی نوزائیدہ آج کی خوبرو دوشیزہ بن گئی۔ مگر والدین آج بھی اولاد کے لیے تڑپ رہے ہیں، اور اب کسی نہ کسی حد تک باپ نے اہل علاقہ کے دیگر شریف زادوں کی...
کشمیر میں اردو کا مستقبل

کشمیر میں اردو کا مستقبل

بلاگ, پاکستان, علاقائی تہذیبیں
اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے کشمیر کی آئینی حیثیت کو بزور طاقت ختم کرکے خطے کے مسلم تشخص کو ببانگ دہل ختم کرنے کا آغاز کر دیا۔ اس میں ریاست میں اردو کی مرکزی حیثیت کو ختم کرنا اور کشمیری زبان کے رسم الخط کو بدل دینا بھی شامل ہے۔ اردو کے بارے میں مودی سرکار کے مستقبل کے پلان کا اندازہ صرف دس دن بعد اس وقت ہوا جب بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کی سرکاری تقریب میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اپنا خطاب شدھ ہندی میں کیا جو محصور کشمیریوں کو سرکاری ٹیلیوژن کی وساطت سے دیکھنے کو ملا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس پر کسی جانب سے کوئی تبصرہ بھی ہوا یا نہیں کیونکہ اس وقت ہم سب سخت ترین محاصرے میں اور بیرونی دنیا سے مکمل طور پرکٹے ہوئے تھے۔ مگر گورنر صاحب کے خطاب کے بعد ہمیں مستقبل قریب کی خوفناک صورتحال کا بخوبی ادراک ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے کشمیر میں گورنر راج کے کئی ادوار میں سرکاری تقریبات میں تقریریں ...
صومالیہ کی مسجد قبلتین کے آثار بھی ناپید ہونے کے قریب

صومالیہ کی مسجد قبلتین کے آثار بھی ناپید ہونے کے قریب

آج روس خاص, بلاگ
دنیا بھر کے مسلمان شاید صرف ایک مسجد قبلتین (دو قبلے والی مسجد) کو ہی جانتے ہوں، جو سعودی عرب کے شہر مدینہ المنورہ میں ہے۔ تاہم مشرقی افریقی ملک صومالیہ میں بھی دو محرابوں والی ایک مسجد کے کچھ اثار موجود ہے، جس کے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بھی مسجد قبلتین تھی۔ مسجد قبلتین، صومالیہ روایت کے مطابق صومالیہ کی مسجد قبلتین ان صحابیوں کی تعیر کردہ تھی جنہیں کفار مکہ کے مظالم سے بچنے کے لیے حضرت محمد ﷺ نے حبشہ کی جانب ہجرت کر جانے کا حکم دیا تھا۔ اس وقت مسلمان مسجد اقصیٰ، بیت المقدس کے رخ نماز ادا کرتے تھے تاہم بعد میں حکم ربی کے تحت قبلہ مکہ المکرمہ، میں خانہ کعبہ کے رخ کر دیا گیا۔ یوں صومالیہ کے شہر ژیلا کی مسجد کا قبلہ بھی تبدیل ہوا اور اس مسجد کو بھی قبلتین کا نایاب نام مل گیا۔ یاد رہے کہ اس مسجد کو افریقہ کی پہلی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ مسجد قبلتین کے آثار، صومالیہ ...

Contact Us