
ازبکستان میں والد کے دن کی جگہ یوم دفاع کیوں منایا جاتا ہے؟
محمد عباس خان - تاشقند (خصوصی نمائندہ آج روس)یوم دفاع ازبکستان کی انتیسویں سالگرہ رواں سال بھی جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس موقع پر صدر شوکت میر ضیائیف کا کہنا تھا کہ تہوار ہماری قوم کی حب الوطنی، قربانی، جوانمردی اور خلوص جیسی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے ساری قوم خصوصاً افواج کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر صدر نے انکشاف کیا کہ ہندوستان نے ازبکستان کو اسلحہ خریدنے کے لیے 4 کروڑ ڈالر قرضہ دینے کی پیشکش کی ہے، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 2019 میں ہندوستان کے وزیر دفاع نے ازبکستان کا دورہ کیا تھا اور اور اس کے بعد دونوں ممالک کی افواج نے مشترکہ طور پر فوجی مشقیں بھی کی تھیں۔ 2019 میں ہی ازبکستان اور ہندوستان کے مابین مشترکہ دفاع کی پہلی ملاقات ہوئی تھی، اور دونوں ممالک نے مشترکہ سکیورٹی کونسل بنانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کی افواج ...