Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روس

نیٹو کے 8 روسی مندوبین کو نکالنے کا ردعمل: روس نے سارا عملہ واپس بلانے اور ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بند کرنے کا اعلان کر دیا

نیٹو کے 8 روسی مندوبین کو نکالنے کا ردعمل: روس نے سارا عملہ واپس بلانے اور ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بند کرنے کا اعلان کر دیا

روس دنیا میں
روس نے نیٹو سے تمام تعلقات اور برسلز میں اپنے تمام سفارتی کاموں کو نومبر سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی اعلان امریکی اثر میں کام کرنےوالے عسکری اتحاد کی جانب سے گزشتہ ہفتے روسی مندوبین کو جاسوسی کا الزام لگا کر نکالے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو نے جاسوسی کی نوعیت یا اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ سرگئی لاوروو نے اس حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ردعمل میں روس ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بھی بند کر دے گا اور نیٹو مندوبین کو بھی ملک بد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیٹو نے برسلز میں موجود 8 مندوبین کو تعداد کم کرنے کا جواز بناتے اور ان پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے واپس جانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ جس پر دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروو نے فوری ردعمل میں کہا تھا کہ روس صورتھال کا تفصیل سے جائزہ لے رہا ہے اور جلد اس پر باقائدہ ردع...
شام اور عراق سے داعش کے دہشت گرد براستہ ایران افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، جنگجوؤں سے وسط ایشیائی ریاستوں میں عدم استحکام کا شدید خطرہ ہے: صدر پوتن

شام اور عراق سے داعش کے دہشت گرد براستہ ایران افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، جنگجوؤں سے وسط ایشیائی ریاستوں میں عدم استحکام کا شدید خطرہ ہے: صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد عراق اور شام سے دہشت گرد براستہ ایران افغانستان میں منتقل ہو رہے ہیں, صدر پوتن نے صورتحال پر تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وسط ایشیائی ریاستیں شدید خطرے کا شکار ہو گئی ہیں۔ سابقہ سوویت ریاستوں کی تنظیم؛ خودمختار ممالک کی دولت مشترکہ تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل بیان جاری کرتے ہوئے صدر پوتن کا کہنا تھا کہ خطے میں دہشت گردوں کی بڑھتی تعداد سے نظریں نہیں چرا سکتے، آئندہ علاقائی تنظیم کے اجلاس میں مدعے پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔ تنظیم اس مدعے پر غور کرے گی کہ کیسے ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام کو روکا جا سکتا ہے اور اس کے خطے پر اثرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ روسی صدر اپنے بیان میں مزید کہا کہ افغانستان میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہو چکی ہے، اور ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں، داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیم...
آؤکس بین الاقوامی سیاست میں کشیدگی و عدم استحکام بڑھانے اور اسلحے کی نئی دوڑ کا باعث ہو گا: چین اور مشرقی ممالک کے خلاف مغرب کے نئے عسکری اتحاد پر روسی ردعمل

آؤکس بین الاقوامی سیاست میں کشیدگی و عدم استحکام بڑھانے اور اسلحے کی نئی دوڑ کا باعث ہو گا: چین اور مشرقی ممالک کے خلاف مغرب کے نئے عسکری اتحاد پر روسی ردعمل

روس
روسی حکومت نے چین اور مشرقی ممالک کی ترقی کے خلاف مغربی ممالک کے نئے عسکری اتحادوں خصوصاً آؤکس (آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ) پر کڑی تنقید کی ہے۔ روسی حکومت نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کا رویہ بین الاقوامی کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنےگا۔ اور اس سے اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہو جائے گا، جو بین الاقوامی ہم آہنگی کے لیے اچھا نہیں، اس سے علاقائی اختلافات میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔ روسی دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدے دار نیکولائے نازدریو نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا کو ٹوماہاک جیسے جدید میزائل دینے، براعظم پر امریکی فضائیہ کے دستوں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ برطانوی جوہری آبدوز کے معاہدوں کی بات ہورہی ہے۔ چین کے خوف میں ایسے سنگین اقدامات کا مطلب ہے کہ مشرق بعید میں علاقائی اختلافات کو ہوا دینا مقصود ہے۔ اس سے خطے میں ہی نہیں دنیا میں بھی اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہو جائے گی۔ ...
روسی محققین کووڈ-19 کے خلاف دوا دریافت کرنے میں کامیاب: انسانوں پر تجربات شروع

روسی محققین کووڈ-19 کے خلاف دوا دریافت کرنے میں کامیاب: انسانوں پر تجربات شروع

روس, طب
روسی محققین کووڈ-19 کی ہلاکت خیزی کے خلاف ایک نئی دوا دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق دوا کووڈ-19 کے خلاف انقلاب بڑپا کر سکتی ہے۔ دوا دراصل وائرس کے ردعمل میں پیدا ہونے والے ایک کیمیائی عمل جسے سائٹو کائین سٹورم کہا جاتا ہے کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ سائیٹو کائین سٹورم انسانی جسم کے مدافعتی عمل کو انتہائی تیز کرتے ہوئے اتنا گرم کر دیتا کہ اس کے نتیجے میں مدافعتی نظام تباہ ہو جاتا ہے اور مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ لائیتراگین نامی دوا دراصل نئی ایجاد نہیں اور اسے ماضی میں روسی ڈاکٹر السر کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں لیکن کووڈ-19 کے خلاف اسکے استعمال کا طریقہ نئی دریافت ہے۔ دوا کے نئے استعمال کو تحقیقاتی مرکز برائے حیاتیاتی ٹیکنالوجی نے دریافت کیا ہے۔ روس نے دوا کے مریضوں پر تجربات شروع کر دیے گئے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق میں انکا مقصد انسانی ج...
جاسوسی اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے نیٹو نے روس کے 8 مندوبین واپس بھیج دیے

جاسوسی اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے نیٹو نے روس کے 8 مندوبین واپس بھیج دیے

روس
نیٹو نے برسلز میں تعینات مستقل مندوبین کی تعداد کو کم کرنے کے لیے 8 اہلکاروں پر جاسوسی اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی قیادت میں کام کرنے والے عسکری اتحاد کی جانب سے فیصلے کی اطلاع سکائی نیوز کے مدیر برائے سکیورٹی امور کی جانب سے نشر کی گئی۔ اپنے ٹویٹر صفحے پر دیبورا ہائنز نے لکھا کہ نیٹو نے روسی مندوبین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ روسی مندوبین کا جاسوسی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث پایا جانا ہے۔ https://twitter.com/haynesdeborah/status/1445755344991383562?s=20 نیٹو دفتر سے جاری بیان میں بھی بعد میں فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مغربی عسکری اتحاد روس کے ساتھ معنیٰ خیز گفتگو کا سلسلہ جاری رکھے گا لیکن فی الحال اسکے مندوبین کی تعداد 10 تک کم کی جارہی ہے۔ ...
امریکہ اب واحد عالمی قوت نہیں رہا، اسے یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے: روسی حساس ادارے کے سربراہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو

امریکہ اب واحد عالمی قوت نہیں رہا، اسے یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے: روسی حساس ادارے کے سربراہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو

روس
امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کی وجہ اسکا اپنی صلاحیتوں کا غلط اندازہ اور ایک غیر ملک میں اپنی لبرل معاشرتی اقدار کو تھوپنے جیسا ناممکن منصوبہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار روسی حساس ادارہ برائے خارجہ امور ایس وی آر کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کیا ہے۔ روسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے دیکھا کہ کیسے امریکہ کو اچانک افراتفری میں اپنی افواج نکالنا پڑیں، اور اسکی تیار کردہ افغان فوج اور کٹھ پتلی حکومت اس کے ساتھ ہی ڈھیر ہو گئی، یہ سب دراصل امریکی پالیسیوں کا نتیجہ تھا، امریکہ اپنا لاکھوں میل دور کا سماجی ترقی کا لبرل ڈھانچہ ایک نئی جگہ پہ نئے لوگوں پر مسلط کرنا چاہتا تھا، یہ ناممکن تھا۔ ناریشکن کا مزید کہنا تھا کہ اس ناکام پالیسی کی ذمہ داری کسی ایک ادارے پر نہیں بلکہ، سی آئی اے، دفتر خارجہ، سرائے ابیض اور امریکی قومی سلامتی کے مشیران، سب پر برابر عا...
افریقہ ہمارا ہے، وہاں سے دور رہو: یورپی امور خارجہ کے ذمہ دار کی روسی ہم منصب کو مالی میں فوجیں بھیجنے پر تنبیہ – لاوروو کا سخت ردعمل، جاگیردارانہ سوچ ترک کرنے کی تلقین

افریقہ ہمارا ہے، وہاں سے دور رہو: یورپی امور خارجہ کے ذمہ دار کی روسی ہم منصب کو مالی میں فوجیں بھیجنے پر تنبیہ – لاوروو کا سخت ردعمل، جاگیردارانہ سوچ ترک کرنے کی تلقین

روس
افریقی ملک مالی کی حکومت نے ایک نجی روسی سکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کیا ہے اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے 1000 خصوصی تربیت یافتہ افراد کی طلب کی ہے۔ معاملے پر یورپی اور امریکی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور روس کو دھمکی آمیز رویے میں افریقہ سے دور رہنے کی تنبیہ کی جا رہی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کے مطابق یورپی اتحاد کے امور خارجہ کے ذمہ دار جوزف بوریل نے ان سے کہا ہے کہ "افریقہ سے دور رہو، افریقہ ان کی جگہ ہے"۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی اعلیٰ عہدے دار کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہے، مغرب اور روس کو افریقہ میں انسانی بہبود اور امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے نہ کہ علاقے کو اپنی جاگیر سمجھنا چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سوچ کو ترک کرنا چاہیے کہ میں یہاں پہلے آیا، یہاں میرا اثر رسوخ ہے، یہاں میرا حق ہے، یہاں مت آؤ، یہاں سے چلے جاؤ۔ یاد رہے کہ افریقہ کے مغربی ممالک م...
روسی انتخابات میں مداخلت کا معاملہ: وفاقی کونسل برائے قومی خودمختاری کا اجلاس منعقد، ایپل اور گوگل نے فوری متنازعہ ایپلیکیشنیں سٹور سے ہٹا دیں

روسی انتخابات میں مداخلت کا معاملہ: وفاقی کونسل برائے قومی خودمختاری کا اجلاس منعقد، ایپل اور گوگل نے فوری متنازعہ ایپلیکیشنیں سٹور سے ہٹا دیں

روس
گوگل اور ایپل نے جیل میں قید روسی سیاستدان الیگژے ناوالنے کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی سازش کے لیے متعارف کروائی گئی آن لائن غیر سرکاری ایپلیکیشنوں کو اپنے ایپ سٹوروں سے ہٹا دیا ہے۔ امریکی مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے روسی حکومت نے باقائدہ اس حوالے سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اور امریکی حکومت پر بھی روسی انتخابات میں مداخلت کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ گوگل اور ایپل نے سمارٹ ووٹنگ نامی ایپلیکیشنیں انتخابات سے ایک رات پہلے تلف کی ہیں۔ روس نے کمپنیوں کو تنبیہ کی تھی کہ اگر انہوں نے انتخابات میں مداخلت کے ہتھکنڈے نہ روکے اور سازش کو نہ روکا تو کمپنیوں پر بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ سخت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ روسی حکومت مسلسل امریکی کمپنیوں کو تنبیہ کر رہی تھی تاہم ردعمل ملکی خود مختاری اور اندرونی معاملات میں مداخلت کو روکنے کے لیے قائم قائمق...
امریکہ اور مغربی ممالک آئندہ انتخابات میں مداخلت سے باز رہیں، مہیا کردہ ثبوتوں پر جواب دیں: روسی وزیر خارجہ

امریکہ اور مغربی ممالک آئندہ انتخابات میں مداخلت سے باز رہیں، مہیا کردہ ثبوتوں پر جواب دیں: روسی وزیر خارجہ

روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے امریکہ سے ملک میں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے دیے گئے ثبوتوں پر جوابدہی طلب کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اعلیٰ روسی عہدے دار کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی سفیر جان سلیون کو واضح ثبوت فراہم کیے تھے جن میں امریکہ کی جانب سے روس کے آئندہ انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے منصوبہ عیاں ہوتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود کوئی جواب سامنے نہیں آیا، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، اس پر امریکی نمائندے کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ امریکہ کیا کر رہا ہے، اور کیوں؟ ثبوتوں میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے لے کر دیگر ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ ان میں گوگل، ایپل، وی پی این اور دیگر شامل ہیں۔ روسی تحقیقاتی اداروں کے مطابق مجموعی طور پر 10 امریکی اور دیگر مغربی ممالک کی کمپنیاں اس منصوبے میں شا...
بیسویں صدی میں روس بڑی سماجی و سیاسی تبدیلیوں اور جنگوں سے گزرا، وگرنہ آج روس کی آبادی 50 کروڑ ہوتی: صدر پوتن

بیسویں صدی میں روس بڑی سماجی و سیاسی تبدیلیوں اور جنگوں سے گزرا، وگرنہ آج روس کی آبادی 50 کروڑ ہوتی: صدر پوتن

روس
اگر بیسویں صدی میں ہونے والے بڑے واقعات نہ ہوتے جن کے نتیجے میں روس میں انقلاب آیا اور ملک مکمل تباہی کے دہانے پر آگیا تو آج روس کی آبادی موجودہ تعداد سے کئی گناء زیادہ ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ماسکو میں اسکولوں کے طلباء کے ایک گروہ سے گفتگو کے دوران کیا گیا۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ملک کی خونی تاریخ ہماری آبادی میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ روس گزشتہ صدی میں 2 بار ٹوٹا اور ہر بار نئی بنیادوں پر کھڑا ہوا۔ صدر پوتن کا اشارہ 1917 میں آنے والے شراکتی انقلاب اور پھر 1992 میں سویت یونین کے ٹوٹنے کی طرف تھا۔ روسی صدر نے بچوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر یہ سب نہ ہوا ہوتا تو آج کا روس بالکل مختلف ہوتا، اور اسکی آبادی کم از کم 50 کروڑ ہوتی۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کی آبادی صرف 15 کروڑ نفوس پر مبنی ہے، جس میں گزشتہ سوا سو برسوں میں صرف 3 کروڑ کا اض...

Contact Us