Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روس

افغانستان میں بحران کا ذمہ دار صرف امریکہ ہے، امید ہے پوری دنیا کو اپنی اقدار دینے کا امریکی شوق پورا ہوگیا ہو گا، خطے میں انسانی المیے سے بچنا ہے تو دنیا کو مل کر فوری اقدامات کرنا ہوں گے: صدر پوتن

افغانستان میں بحران کا ذمہ دار صرف امریکہ ہے، امید ہے پوری دنیا کو اپنی اقدار دینے کا امریکی شوق پورا ہوگیا ہو گا، خطے میں انسانی المیے سے بچنا ہے تو دنیا کو مل کر فوری اقدامات کرنا ہوں گے: صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کی افغانستان میں پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ساری صورتحال کا ذمہ دار صرف اور صرف امریکہ ہے، افغان معاشرے کو بدلنے اور قومی ریاست تشکیل دینے کی امریکی کوششیں نام رہیں، دنیا کو اب افغانستان میں کسی قسم کے المیے کے پیدا ہونے سے پہلے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ماسکو میں طلباء کی ایک نشست میں گفتگو کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کا نتیجہ خود میں ایک المیہ اور نقصان ہے، امریکی 20 سال تک اس ملک میں رہے انہیں تہذیب کے نام پر اپنی اقدار دینے میں لگے رہے، امریکی پوری دنیا کو اپنے انداز کی جمہوریت دینے کے دلدادہ ہیں، جو ایک ناممکن خواہش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف ناکام ہوئے بلکہ اس کا منفی اثر ہوا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ صورتحال کو بہتر کرنے کی ضروت ہے، اور یہ فوری اور اچھے انداز میں ہونا چاہیے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ممکن...
افغانستان میں شکست کے بعد مغربی قیادت کا فوجی مداخلت کے ذریعے جمہوریت پہنچانے سے توبہ کا اعلان خوش آئندہ، اب زمین پرکچھ امن ہو گا: روسی وزیر خارجہ

افغانستان میں شکست کے بعد مغربی قیادت کا فوجی مداخلت کے ذریعے جمہوریت پہنچانے سے توبہ کا اعلان خوش آئندہ، اب زمین پرکچھ امن ہو گا: روسی وزیر خارجہ

روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس فیصلے کو سراہا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان پر امریکی حملہ ایک غلطی تھی اور واشنگٹن اس سے سبق سیکھتے ہوئے آئندہ ایسی غیر ملکی مداخلتیں نہیں کرے گا۔ روسی اعلیٰ سفارتی عہدے دارکا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا بیان اس چیز کی عکاسی ہے کہ بالآخر مغربی اشرافیہ میں دوسرے ممالک پہ فوج کے ذریعے اپنا رہن سہن تھوپنے میں ناکامی کا احساس پیدا ہو گیا ہے، یہ خوش آئند چیز ہے۔ صدر بائیڈن نے گزشتہ ہفتے افغانستان سے مکمل انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں گزشتہ دو دہائیوں میں امریکی خارجہ پالیسی میں ناکامی سے سبق سیکھنا ہو گا، یہ صرف افغانستان کی بات نہیں، یہ دیگر ممالک کو ٹھیک کرنے کی ایک بڑی عسکری مہم کے اختتام کا آغاز ہے۔ امریکی صدر کے بیان پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس سوچ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم عرصہ در...
روس نے رواں برس ہی نارڈ سٹریم 2 منصوبے سے یورپ کو گیس کی ترسیل کا اعلان کر دیا: خبر سامنے آتے ہی یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 10٪ تک حد درجہ کمی

روس نے رواں برس ہی نارڈ سٹریم 2 منصوبے سے یورپ کو گیس کی ترسیل کا اعلان کر دیا: خبر سامنے آتے ہی یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 10٪ تک حد درجہ کمی

روس دنیا میں
روسی گیس کمپنی گیس پروم نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال نارڈ سٹریم 2 سے یورپ کو 5 اعشاریہ 6 ارب مکعب میٹر گیس فراہم کر سکے گی۔ کمپنی کے مطابق منصوبے پر 99فیصد کام جولائی میں مکمل ہو گیا تھا، اور اب صرف آخری حصوں میں کام ہو رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ اکتوبر تک گیس کی ترسیل شروع ہو جائےگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر تک گیس پائپ اپنی صلاحیت کے 70٪ تک پہنچ جائے گی اور اس سے ترسیل کی مقدار اب تک کے تمام اندازوں کی حدود بھی پار کر جائے گی, جبکہ یورپ کی طلب اور آگے چل کر بڑھتی ضروریات کے باعث دونوں نارڈ سٹریم 1 اور 2 آئندہ موسم سرما سے سالانہ 55 ارب مکعب میٹر کی صرف جرمنی کو فراہمی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ نارڈ سٹریم 1 جون میں مکمل ہو گئی تھی، جبکہ 2 آئندہ ماہ کے شروع میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ منصوبے کی تکمیل کی خبروں کے ساتھ ہی یورپ میں گیس کی قیمتیں 9 فیصد سے بھی زیادہ گر گئی ہیں، جو فی ہزا...
روسی و ہند افواج کی 15 روزہ مشترکہ عسکری مشقیں “اِندرا-2021” جاری، بھاری اسلحے اور فضائی حملوں کی مشقیں بھی شامل

روسی و ہند افواج کی 15 روزہ مشترکہ عسکری مشقیں “اِندرا-2021” جاری، بھاری اسلحے اور فضائی حملوں کی مشقیں بھی شامل

روس
روس کے جنوبی علاقے وولگوگراد میں ہند اور روسی افواج کی دو ہفتہ مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ اس موقع پر میں دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے دہشت گردی سے لڑنے اور خطرات سے نمٹنے کی مشقیں کر رہی ہیں۔ اِندرا (گاندھی) 2021 مشترکہ مشقوں کا آغاز پرودبوئی فوجی میدان میں ہوا جس میں روس اور ہندوستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر روس میں مقیم بھارتی سفیر بالا وینکٹیش ورما بھی شامل تھے۔ https://youtu.be/Y8dUbAq3Lc8 مشقیں یکم اگست سے لے کر 13 اگست تک جاری رہیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں استحکام کے لیے ہونے والی ان فوجی مشقوں میں دونوں ملکوں کی طرف سے 250 فوجی شامل ہیں۔ ان مشقوں میں 100 سے زائد فوجی یونٹوں کا اسلحہ استعمال ہوگا، جن میں 90 اے جنگی ٹینک، بی ایم پی-3 جنگی گاڑیاں، اور راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔ مشقوں میں مختلف اقسام کی خودکار ہوائی مشینری کا استعمال بھی ہوگا۔ روس کی ج...
امریکہ کی افغانستان میں حالیہ سرگرمیاں اسکی وسط ایشیا پر نظر کی عکاسی ہیں، اسلحہ بیچنے کے لیے خوف پیدا کیا جا رہا، حالات بگاڑے جا رہے ہیں: روسی وزیر دفاع

امریکہ کی افغانستان میں حالیہ سرگرمیاں اسکی وسط ایشیا پر نظر کی عکاسی ہیں، اسلحہ بیچنے کے لیے خوف پیدا کیا جا رہا، حالات بگاڑے جا رہے ہیں: روسی وزیر دفاع

روس
روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ بظاہر امریکہ اگلے ماہ تک افغانستان سے مکمل طور پر نکل جائے گا لیکن حقیقت میں افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں روسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ امریکی سرگرمیاں اشارہ ہیں کہ امریکہ اب بھی وسط ایشیا پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے بھرپور دلچسپی ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں کیا ہو رہا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سرگرمیاں بیزاری کا باعث ہیں، اور امریکہ خطے میں حالات بگاڑ کر اسلحہ بیچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکہ کی مدد کرنے والے افغانوں کو اسلامی امارات کا خوف بیچا جا رہا ہے اور غنی انتظامیہ کی فوج اب ہتھیار ڈال کر ہمسایہ ممالک تاجکستان میں دھکیلی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ ہی ان...
جنگی جہازوں کی دنیا میں جمہوری انقلاب: روس نے من چاہی خوبیوں کے مطابق جدید ترین جنگی جہاز تیار کرنے کی صلاحیت کا اعلان کر دیا، چیک میٹ نامی جہاز ماکس-2021 نمائش میں پیش

جنگی جہازوں کی دنیا میں جمہوری انقلاب: روس نے من چاہی خوبیوں کے مطابق جدید ترین جنگی جہاز تیار کرنے کی صلاحیت کا اعلان کر دیا، چیک میٹ نامی جہاز ماکس-2021 نمائش میں پیش

روس
روس نے جنگی طیاروں کی دنیا میں نئے رحجان کی ابتداء کر دی ہے، اب ممالک اپنی ضرورت کے مطابق جدید ترین اور انتہائی مناسب قیمت پر جنگی طیارے خرید سکیں گے۔ 5ویں نسل سے تعلق رکھنے والے صرف ایک انجن سے اڑان کی صلاحیت کا حامل ریڈار سے محفوظ نئے جنگی طیارے کو چیک میٹ کا نام دیا گیا ہے۔ طیارے کا ڈیزائن روسی جنگی جہاز سو-57 سے اخذکیا گیا ہے، اور اس میں خریدار کی ضرورت کے مطابق من چاہی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ ضرورت کے مطابق ردوبدل کی صلاحیت نے جنگی طیاروں میں نئے جمہوری رحجان کو متعارف کیا ہے، جس پر دفاعی سازوسامان کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات دور است ہوں گے۔ طیارے کو ماسکو میں ماکس-2021 فضائی نمائش میں پہلی دفعہ پیش کیا گیا ہے۔ روسی جنگی سازوسامان کے پیداواری شعبے کا کہنا ہے کہ جہاز محض آئندہ 5 سال میں تجارتی پیمانے پر تیاری کے لیے تیار ہو گا۔ مزید تفصیلات رشیا ٹوڈے کی رپورٹ میں جانی جا سکت...
کیوبا میں کورونا اور تالہ بندی کے باعث معاشی حالات کشیدہ: روس کا خوراک، ماسک اور ادویات کا بڑا عطیہ، پریشان شہریوں کے انتظامیہ اور امریکی پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہرے

کیوبا میں کورونا اور تالہ بندی کے باعث معاشی حالات کشیدہ: روس کا خوراک، ماسک اور ادویات کا بڑا عطیہ، پریشان شہریوں کے انتظامیہ اور امریکی پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہرے

روس دنیا میں
روس نے امریکی ہمسایہ ملک کیوبا میں اشیاء خوردونوش اور کورونا سے تحفظ کے لیے ضروری سامان اور ادویات عطیہ کی ہیں۔ کیوبا شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہونے کی وجہ سے تالہ بندی کا شکار رہا اور اب معاشی بدحالی کے باعث ملک شدید بحران اک شکار ہے۔ ایسے میں روس نے دو بڑے کارگو جہاز امداد کے طور پر کیوبا کو بھیجے ہیں۔ جن میں دس لاکھ ماسک، حفاظتی لباس، اور بڑی مقدار میں خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شدید مشکلات کے باوجود امریکہ کیوبا پر معاشی پابندیاں لگائے ہوئے ہے بلکہ ان میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، جس سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔ صرف 11 ملین آبادی پر مشتمل ملک میں دنیا بھر میں کمی کے باوجود یومیہ تقریباً 8 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ اب تک 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد مریض وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کیوبا میں اب تک کووڈ-19 کے باعث 2230 افراد کی موت درج کی گئی ہے۔ ملک میں شدید مع...
سُوچی: طوفانی بارشوں کے باعث شہر ڈوب گیا، بڑے پیمانے پر تباہی

سُوچی: طوفانی بارشوں کے باعث شہر ڈوب گیا، بڑے پیمانے پر تباہی

روس
روسی شہر سوچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ہر طرف پانی کے مناظر نے شہر کو نہروں کے جال میں بدل دیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=32Z1RHVJRKI https://youtu.be/p1QKe3bt7Cc
یورپی اشرافیہ و ابلاغی اداروں کے برعکس شہریوں کی نمایاں تعداد نے روس کو اہم تہذیبی شراکت دار و اتحادی قرار دے دیا

یورپی اشرافیہ و ابلاغی اداروں کے برعکس شہریوں کی نمایاں تعداد نے روس کو اہم تہذیبی شراکت دار و اتحادی قرار دے دیا

روس دنیا میں
اگرچہ مغربی ذرائع ابلاغ میں روس کے ساتھ تنازعات اور خطرے کی گھنٹیاں بجانا ایک معمول ہے تاہم ایک نئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ یورپی شہریوں کی روس کے بارے میں منفی رائے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ برلن میں قائم یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کی شائع کردہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ یورپی یونین کے 12 رکن ممالک کے 17 ہزار سے زائد جواب دہندہ شہریوں کی نمایاں تعداد نے روس کو اہم شراکتی ملک قرار دیا ہے۔ شہریوں سے بین الاقوامی تعلقات کے بارے میں رائے لی گئی تھی جس کے جواب میں اکثریت نے روس کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا۔ 7 فیصد نے روس کو اتحادی کے طور پر بیان کیا جو ان کے بقول "یورپی مفادات اور اقدار کا شراکتی معاشرہ ہے"، جبکہ 35 فیصد کا کہنا تھا کہ روس ایک ضروری شراکت دار ہے اور یورپی قیادت کو ایک حکمت عملی کے ساتھ اس کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔ 100 میں سے صرف 35 افراد نے کہا کہ انہیں لگتا...
روسی بحریہ نے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین بحری جہاز کا مکمل نمونہ تیار کر لیا: مکمل جہاز آئندہ سال فوج کے حوالے کر دیا جائےگا

روسی بحریہ نے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین بحری جہاز کا مکمل نمونہ تیار کر لیا: مکمل جہاز آئندہ سال فوج کے حوالے کر دیا جائےگا

روس
روسی جہاز سازوں نے مرکری بحری کارویٹیٹ کی تعمیر کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے، یہ ملک کا پہلا جنگی جہاز ہے جو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تعمیراتی کام شروع ہونے کے چھ سال بعد اسے اگلے سال روس کی بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔ اگرچہ ماضی میں روسی ساختہ بحری جہازوں پر اسٹیلتھ ٹکنالوجی کے کچھ عناصر استعمال ہوتے رہے ہیں، لیکن نئی مرکری کارویٹ پہلا مکمل تیار شدہ اسٹیلتھ جہاز ہوگا۔ یہ واحد جہاز ہوگا جو پوری طرح سے ریڈیو جذب کرنے والی کوٹنگ میں پینٹ کیا جائے گا، جس سے یہ بہت بڑا جنگی جہاز راڈار تک ایک چھوٹی کشتی کی صورت میں ظاہرہو سکے گا۔ پینٹ کے علاوہ جہاز کو ایک خاص شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مرکری، جو پروجیکٹ 20386 کے ایک حصے کے طور پر بنایا گیا ہے۔ ایک نئی نسل کا جہاز ہے جو کاروائیوں کو انجام دیتے وقت نظر میں نہ آنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔  یہ بحری جہاز  دشمن کے بحری جہازوں کو ...

Contact Us