برطانیہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سفید فام کی اجارہ داری: لندن کے ناظم اعلیٰ صادق خان کا دیگر کو بھی سہولت دینے کی پالیسی کا اعلان
لندن کے ناظم اعلیٰ صادق خان نے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سفید فام افراد کی بہتات کے معاشرے اور ملکی معیشت پر اثرات کو کم کرنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر کھاتے پر پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ اس چیز کی سمجھ نہیں آتی کہ کیوں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں 65٪ سفید فام افراد ہونے چاہیے؟ اس تفریق سے لوگوں کا مستقبل متاثر ہوتا ہے، اور ملکی معیشت کو بھی اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/MayorofLondon/status/1370676820975161345?s=20
منصوبے کے تحت لندن میں اسکولوں اور کالجوں کو پابند کیا جائے گا کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور حساب کے شعبوں میں ان گروہوں کو بھی کوٹے کے ذریعے نمائندگی دیں جن کی شعبے میں نمائندگی نہیں یا انہیں انصاف نہیں ملتا۔ حکومت اداروں کو چندہ مہیا کرے گی تاکہ بچے منصفانہ تع...