Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سیاست

شامی صدر بشار الاسد 95٪ ووٹ لے کر مسلسل چوتھی بار منتخب: عالمی برادری نے انتخابی عمل مسترد کر دیا

شامی صدر بشار الاسد 95٪ ووٹ لے کر مسلسل چوتھی بار منتخب: عالمی برادری نے انتخابی عمل مسترد کر دیا

سیاست
شامی حکومت نے بشار الاسد کو 95 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ چوتھی بار منتخب ہونے کا اعلان کیا ہے۔ فتح کے اعلان کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے دو مدمقابل امیدواروں کو شکست دی ہے، جن میں سے ایک مزاحمتی اتحاد کے سابق عہدیدار بھی شامل ہیں۔ شام کی مقننہ کے اسپیکر، حمود صباغ کے مطابق گزشتہ بدھ ہوئے انتخابات میں اندراج شدہ ووٹ دہندگان میں سے 78 فیصد نے حق رائے دہی استعمال کیا، جس میں سے 1 کروڑ 30 لاکھ ووٹ لےکر بشار الاسد کامیاب ہوئے۔  دوسری طرف شام کو بشار الاسد کی مطلق عنانی سے آزادی دلوانے کے لیے اٹھنے والی تحریک نیشنل فرنٹ کے سیکریٹری جنرل محمود احمد ماری نے تقریباً 470276 یا 3.1 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں، سوشلسٹ یونینسٹ پارٹی کے عبداللہ سلوم عبد اللہ نے تقریباً213968 ووٹ لے کر 1.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محمد الرحمن کے مطابق اہل ووٹرز کی کل ت...
برطانوی فوج کا اربوں ڈالر سے تیار کردہ جدید ٹینک منصوبہ ناکام، ٹینک چلتے ہوئے گولہ داغنے سے قاصر: بدعنوانی پر سیاسی و سماجی حلقے سخت نالاں، ٹینک کو ناکارہ، شور کی دکان قرار دے دیا

برطانوی فوج کا اربوں ڈالر سے تیار کردہ جدید ٹینک منصوبہ ناکام، ٹینک چلتے ہوئے گولہ داغنے سے قاصر: بدعنوانی پر سیاسی و سماجی حلقے سخت نالاں، ٹینک کو ناکارہ، شور کی دکان قرار دے دیا

سیاست
برطانوی فوج میں جدید ٹینک کی تیاری کے منصوبے میں بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف میگزین ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ساڑھے چار ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ایجیکس نامی ٹینک حرکت کرتے ہوئے گولہ چلانے سے قاصر پایا گیا ہے۔ ناکام منصوبے پر حزب اختلاف اور عوام سمیت حکومتی اہلکاروں کی جانب سے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ساڑھے چار ارب ڈالر کی خطیر رقم سے تیار کردہ ٹینک سے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اتنے متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے 2014 میں ہی 589 ٹینک بنانے کا حکم جاری کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق منصوبے کی ناکامی سے ٹینکوں کی منتظر بری فوج اور اسکی قیادت میں بھی شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ امریکی میگزین کے مطابق تکنیکی ماہرین کو ٹینک میں اس کے علاوہ بھی متعدد نقائص نظر آئے ہیں تاہم ٹینکوں میں ضرورت سے زیادہ شور اور چلتے ہوئے توپوں کی چلنے سے معذوری سرفہرست ہے۔ چلتے ہوئے گولہ چلان...
ویکسین کا 75٪ استعمال صرف 10 ممالک میں ہوا ہے، منصفانہ تقسیم تک وباء سے تحفظ ناممکن ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

ویکسین کا 75٪ استعمال صرف 10 ممالک میں ہوا ہے، منصفانہ تقسیم تک وباء سے تحفظ ناممکن ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

اردو نیوز, نظامت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے تنبیہ کی ہے کہ دنیا کو لپیٹ میں لینے والی اگلی وباء کووڈ-19 سے بھی زیادہ متعدی اور مہلک ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارے کے 194 رکن ممالک کے سالانہ وزرائے صحت کے اجلاس میں خطاب کے دوان ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں موزی وباء کا یہ آخری حملہ نہیں تھا، لہذا ہمیں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ وائرس کی ارتقائی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگلا وائرس اس سے کہیں زیادہ متعدی اور مہلک ہونے کا امکان ہے، لہٰذا ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ ویکسین کی افادیت کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وائرس کی ہندوستانی قسم سمیت اب تک کی تمام اقسام ویکسین کو ناکام تو نہیں کر سکی ہیں لیکن وائرس میں تغیر کا عمل کبھی نہیں رکتا، اور آئندہ کوئی نئی قسم ہماری اب تک کی ساری تدابیر کو غیرمؤثر بنا سکتی ہے۔ ...
امریکی نظام انصاف کے سامنے جب کسی بڑی کمپنی کا مفاد آجائے تو یہ کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دیتا: ایکواڈور کے غریب دیہاتیوں کو انصاف دلانے والے امریکی وکیل کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے

امریکی نظام انصاف کے سامنے جب کسی بڑی کمپنی کا مفاد آجائے تو یہ کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دیتا: ایکواڈور کے غریب دیہاتیوں کو انصاف دلانے والے امریکی وکیل کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے

نظامت
ماحولیاتی مسائل کے معروف امریکی قانون دان سٹیون ڈونژیگر کو عدالت کی توہین کے جرم میں سزا اور قتل کے خطرات کا سامنا ہے۔ ڈونژیگر کے وکلاں کا ماننا ہے کہ امریکی نظام انصاف میں موجود بڑی کمپنیوں کے پِٹھو جج انکے مؤکل کو بہانے سے ضرور سزا دیں گے۔ ڈونژیگر کے وکلاں نے تیل کی بڑی کمپنی شیورون پر انکے مؤکل کے خلاف منفی پراپیگنڈا کی مہم چلانے اور عدلیہ میں موجود اپنے اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے سزا دلانے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔ یاد رہے کہ ڈونژیگر ایکواڈور میں شیورون کمپنی کا تیل خارج ہونے کے باعث نقصان اٹھانے والے غریب دیہاتیوں کے وکیل رہے ہیں جس میں کمپنی کو کروڑوں ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ڈونژیگر کو توہین عدالت کے مقدمے میں مقامی سماجی حلقوں کی حمایت اصل ہے تاہم وکلاں کو شک ہے کہ شیورون عدالت پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا میں گفتگو کے دوران عوام سے مدد کی درخواست ...
آسٹریا: کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے بھاری اسلحہ برآمد، پولیس کا سکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی پکڑنے کا دعویٰ

آسٹریا: کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے بھاری اسلحہ برآمد، پولیس کا سکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی پکڑنے کا دعویٰ

سیاست
آسٹریا پولیس نے کووڈ-19 پابندیوں کے مخالفین سے ہزاروں گولیاں، جدید اسلحہ اور تلواریں ضبط کی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کووڈ-19 کے اقدامات کے شدید مخالف ہیں اور مبینہ طور پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آسٹریا کی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور گھریلو تحفظ کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ویانا میں کچھ افراد سے بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے، اسلحہ بردار افراد کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم پولیس کو حاصل ہونے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق یہ افراد احتجاج کے دوران بدامنی پیدا کر کے سکیورٹی اداروں پر حملہ کرنے والے تھے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں سماجی میڈیا پر مجوزہ افراد کی گفتگو کو بھی شامل کیا جائے گا۔ https://twitter.com/KURIERat/status/139...
افغانستان: قبائلی عمائدین کی محنت کے باعث ضلع علی نگر میں طالبان اور کابل انتظامیہ میں 1 ماہ جنگ بندی کا معاہدہ

افغانستان: قبائلی عمائدین کی محنت کے باعث ضلع علی نگر میں طالبان اور کابل انتظامیہ میں 1 ماہ جنگ بندی کا معاہدہ

سیاست
افغانستان میں روائیتی جرگے سے ایک بار پھر جنگ بندی میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قبائلی عمائدین نے طالبان اور حکومت کے مابین جنگ بندی کی کامیاب ثالثی کی ہے، جس کے باعث شدید لڑائی میں ایک وقفہ آیا ہے۔ مقامی عمائدین کی ثالثی کے تحت ہونے والے اس معاہدے کے تحت ضلع علی نگر کے کاشتکاروں کو فصلوں کی کٹائی اور طالب علموں کو امتحانات ختم کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، اور دونوں فریقین میں 21 جون تک جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے۔ جنگ بندی کے مذاکرات کے بعد بات کرتے ہوئے ایک بزرگ عمائد قاری نبی سرور نے کہا کہ یہ اس لیے ضروری تھا کیونکہ طالبان اور کرزئی انتظامیہ ایک دوسرے پر حملے کرنے کے لیے ہمیشہ بہانے تلاش کرتے رہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین نے ضلع میں گندم کی فصل ضائع ہونے سے بچانے کے لیے امن معاہدے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا جو گذشتہ برسوں میں طالبان ...
برطانوی فوجیوں میں کووڈ-19 ویکسین لگوانے کی مخالفت پر تادیبی کارروائی کی چہ مگوئیاں

برطانوی فوجیوں میں کووڈ-19 ویکسین لگوانے کی مخالفت پر تادیبی کارروائی کی چہ مگوئیاں

سیاست
 برطانوی فوج ایسے فوجی اہلکاروں کو سزا دے گی جو کوڈ-19 کی ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں۔ ڈیلی میل نے اپنی خبر میں ملکی انتطامیہ اور میڈیا کو برطانوی شہریوں پر ویکسین تھوپنے کی سرخی لگائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رائل آرٹلری اور رائل الیکٹریکل اور میکنیکل انجینئرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ ایسے فوجی جو وائرس کے خلاف ویکسین لینے سے انکاری ہیں ان کو خصوصی کیمپ میں تعلیم دی جائے اور پھر بھی نہ ماننے والے کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ویکسین نہ لینے پر بضد رہنے سپاہیوں کو نااہل سمجھا جائے گا۔ کووڈ-19 کی ویکسین چھاؤنیوں میں رہنے اور مشقوں میں شمولیت کے لیے بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔ ڈیلی میل کے مطابق یہ ہدایات گذشتہ ہفتے کے دوران جاری کی گئی ہیں۔ اگرچہ حکومت سپاہیوں کو ویکسین لینے پر مجبور نہیں کرسکتی، تاہم آرمڈ فورسز ایکٹ کے تحت سپاہیوں کو فوجی خ...
فرانس: آئینی عدالت نے پولیس تشدد کی ویڈیو پر پابندی کے قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا، میخرون سرکار کو بڑی مایوسی

فرانس: آئینی عدالت نے پولیس تشدد کی ویڈیو پر پابندی کے قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا، میخرون سرکار کو بڑی مایوسی

سیاست
فرانس کی اعلیٰ ترین قانون ساز عدالت نے صدر ایمینیؤل میخرون کے حمایت یافتہ ایک متنازعہ قانون کو مسترد کردیاہے۔ مجوزہ قانونی مسودے میں پولیس اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کرتے تصاویر و ویڈیو بنانے پر پابندی لگائی گئی تھی، جسے حکومت اہلکاروں کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دے رہی تھی۔ عالمی تحفظ قانون کی دفعہ 24 کے تحت کام میں مصروف پولیس یا فوجی افسران کے چہرے یا نام کی نشاندہی کرنے والی تصاویر یا ویڈیو کی اشاعت پر پانچ سال قید اور 91 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا جا سکے گا۔ نومبر 2020 میں سامنے آنے کے بعد سے فرانس میں مجوزہ قانونی مسودے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں، شہری قانون کو شہری آزادیوں پر حملہ قرار دے رہے ہیں اور پولیس کے طرز عمل میں بڑھتے تشدد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ نو رکنی آئینی کونسل نے اپنے ایک فیصلے میں دفعہ 24 کے قانونی سقم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقنّنہ مبینہ ...
فلسطین: جنگ بندی کے خاتمے پر لوگوں کا سجدہ شکر، خوشی مناتے سڑکوں پر نکل آئے – ویڈیو

فلسطین: جنگ بندی کے خاتمے پر لوگوں کا سجدہ شکر، خوشی مناتے سڑکوں پر نکل آئے – ویڈیو

سیاست
فلسطین میں جنگ بندی کے اعلان پر لوگ سجدہ شکر ادا کر کے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور خوفناک جنگ کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ قابض صیہونی انتظامیہ اور فلسطینیوں کے مابین 11 روز بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، جس پر خصوصی طور پہ غزہ، بیت المقدس اور دیگر مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں میں جشن منایا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/arwaib/status/1395692878278676483 https://twitter.com/MiddleEastEye/status/1395532327724503050?s=20 https://twitter.com/Bint_e_Sadiq/status/1395535501269078017?s=20 https://twitter.com/Islam_khatib/status/1395517715654324224?s=20 https://twitter.com/timaodehh/status/1395519723203407873?s=20 https://twitter.com/DailyNewsEgypt/status/1395543661648269318?s=20 https://twitter.com/nirhasson/status/1395523623167930370?s=20 h...
کورنا وباء اور بڑھتی معاشی تقسیم: یورپی اتحادی ممالک میں شہریوں کی قومی حکومتوں پر اعتماد میں نمایاں کمی، ماہرین کی تنبیہ

کورنا وباء اور بڑھتی معاشی تقسیم: یورپی اتحادی ممالک میں شہریوں کی قومی حکومتوں پر اعتماد میں نمایاں کمی، ماہرین کی تنبیہ

سیاست
یورپی یونین ممالک میں کیے گئے ایک نئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ شہریوں میں قومی حکومتوں پہ اعتماد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں تجزیہ دیتے ہوئے ماہرین نے لکھا ہے کہ اسکی وجہ کووڈ-19 وباء بنی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ شہری وباء سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی سے بالکل خوش نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام براعظمی اتحادی ممالک کے شہریوں کا اپنی قومی حکومت پر اعتماد کم ہوا ہے۔ سروے کے مطابق صرف ڈنمارک کی عوام میں حکومت پہ اعتماد میں کمی واقع نہیں ہوئی البتہ ماضی میں آسٹریا کی عوام کے حکومت پر اعتماد کا اظہار بھی اب منفی ہو گیا ہے۔ یورپی اتحاد کے 27 ممالک سے 26 ممالک میں ہونے والے اس سماجی مسئلے پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ماہرین نے بھی حکومتوں کو تنبیہ کی ہے کہ صورتحال معاشرے میں بڑھتے عدم استحکام کو بڑھانے کی وجہ بن سکتی ہے، جبکہ معاشرے میں بڑھتی معاشی ت...

Contact Us