حامد کرزئی کا رشیا ٹوڈے کو دھماکے دار انٹرویو: امریکی فوج کی جارہیت اور واشنگٹن پالیسیوں کو افغانستان میں امن کوششوں کو تباہ کرنے اور تشدد بڑھانے کا زمہ دار قرار دیا، کہا طالبان بھائی ہیں، امریکہ برسوں پہلے جنگ ہار گیا تھا، فوج اب نکل رہی
امریکی ایماء پر 13 سال تک افغانستان پر حکومت کرنے والے سابق افغان انتظامیہ کے سربراہ صدر حامد کرزئی نے ملک میں امریکی شکست کی زمہ داری امریکی طرز جنگ اور پالیسیوں کو ٹھہرا دیا ہے۔ ماسکو میں رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست اب امارات اسلامیہ سے امن معاہدہ یا افواج نکال کر نہیں ہوئی بلکہ یہ برسوں قبل اس وقت ہو گئی تھی جب امریکہ نے افغان عوام پر، دیہات میں بمباری کی تھی۔
حامد کرزئی نے اپنے دور کو مثالی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2001 میں امریکی مداخلت کو افغان عوام نے خوش آمدید کہا، افغان عوام طالبان کے تشدد اور شدت پسندی سے نجات چاہتی تھی، اور اس کے لیے انہوں نے امریکہ کی مداخلت کو سراہا۔ سابق افغان انتظامیہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یہی عوامی حمایت تھی جس کی وجہ سے امریکہ کو شروع میں کامیابی ملی، لیکن حالات اس وقت خراب ہوئے جب امری...