بولیویا انسداد منشیات تحریک: جنگلوں میں قائم کوکین کی یومیہ 1 ہزار کلو پیداوار والی 3 خفیہ فیکٹریاں پکڑ لی گئیں
بولیویا میں انسداد منشیات کے لیے قومی تحریک تیزی پکڑ گئی ہے۔ تازہ کارروائی میں پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ انسداد منشیات کے عملے نے ایک چھاپے کے دوران کوکین تیار کرنے والے تین بڑے مقامات بے نقاب کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں مقامات جنگلات میں قائم تھے جہاں سے قومی پارکوں میں منشیات لائی اور پھر ملک بھی میں بیچی جاتی تھی۔
ملک کے مشرقی صوبے بینی، وسطی کوکابامبا اور جنوب وسطی سانتا کروز کے علاقوں میں تین بڑی فیکٹریوں میں خفیہ طور پر منشیات تیار کی جاتی تھیں، جن کی یومیہ پیداوار 910 کلو گرام سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
بولیویا کے سماجی تحفظ کے نائب وزیر جائمی مامانی نے انسداد منشیات سکوارڈ کی ستائش کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ تینوں فیکٹریوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے انسداد منشیات تحریک میں اب تک صرف چار ماہ میں 7.41 ٹن کوکین ضبط کرنے پر پولیس کو شاباش بھی دی ہے۔ ممانی نے ایک بیان میں ...