Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

امریکی کانگریس میں دفاعی بل کی منظوری: بل میں روس اور ترکی پر معاشی پابندیاں، افغانستان سے مشروط انخلاء، اشرف غنی اور صیہونی انتظامیہ کی بھاری مالی مدد کی شقیں بھی شامل – صدر ٹرمپ کا بل ویٹو کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں دفاعی بل کی منظوری: بل میں روس اور ترکی پر معاشی پابندیاں، افغانستان سے مشروط انخلاء، اشرف غنی اور صیہونی انتظامیہ کی بھاری مالی مدد کی شقیں بھی شامل – صدر ٹرمپ کا بل ویٹو کرنے کا اعلان

عالمی
امریکی نمائندگان کے بعد سینٹ نے بھی 740 ارب ڈالر کے متنازعہ دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دے دی ہے، صدر ٹرمپ نے بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم کانگریس نے دو تہائی سے بل کو منظور کر کے صدر کو مخالفت کا پیغام دیا ہے۔ https://twitter.com/SenateGOP/status/1337462053544603657?s=20 سینٹ سے قبل دفاعی بل کی نمائندگان کی طرف سے منظوری مل چکی ہے، سینٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کو بھیجا جائے گا۔ جو پہلے ہی بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، صدر ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ سینٹ ابلاغیات کے قانون سے شق نمبر 230 کو ختم کرنے میں تعاون کرے تاکہ سماجی میڈیا پر آزادی رائے کو تحفظ دیا جا سکے۔ دفاعی اخراجات کے بل کی اہم تفصیلات میں امریکی فوجیوں کی تنخواؤں میں اضافے اور دنیا میں فوجی اڈوں کو قائم رکھنے کے علاوہ روس اور ترکی پر معاشی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ روس پر پابندیوں میں روسی گیس پا...
سویڈن کا نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عندیا: آئندہ ہفتے اسمبلی میں بحث متوقع

سویڈن کا نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عندیا: آئندہ ہفتے اسمبلی میں بحث متوقع

عالمی
سویڈن نے مستقبل قریب میں نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عندیا دے دیا ہے، سویڈن کی ڈیموکریٹ جماعت نے عسکری اتحاد میں شمولیت کی پرانی مزاحمت کو ختم کردیا ہے، جس کے باعث شمال یورپی ریاست کے اتحاد میں شامل ہونے کا رستہ ہموار ہو گیا ہے۔ ڈیموکریٹ جماعت کا کہنا ہے کہ ان کی نیٹو کے بارے میں رائے میں فرق نہیں آیا لیکن خطے کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی اتحاد میں شمولیت ناگریز بن گئی ہے۔ سویڈن آئندہ ہفتے اسمبلی میں نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے بحث کرے گا۔ جماعت کے قائد کیمی ایکیسن کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فن لینڈ کے ساتھ دفاعی اتحاد کا سوچ رہے تھے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی عملی صورت اختیار کی جائے۔ واضح رہے کہ اگرچہ سویڈن نیٹو کا باقائدہ رکن نہیں ہے لیکن یہ مغربی عسکری اتحاد کے ساتھ اکثر تعاون کرتا ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ نے 2018 میں سکینیڈیوین عسک...
امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی ضرورت سے زائد مقدار خریدنا شروع کر دی – رویہ انسانی آبادی کے لیے خطرناک ہے: ایمنسٹی انٹرنیشل

امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی ضرورت سے زائد مقدار خریدنا شروع کر دی – رویہ انسانی آبادی کے لیے خطرناک ہے: ایمنسٹی انٹرنیشل

عالمی
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تنبیہ جاری کی ہے کہ 2021 میں مالی طور پر غریب ممالک میں 10 میں سے صرف ایک شہری کورونا ویکسین لگوا سکے گا، جبکہ دوسری طرف امیر ممالک نے فی فرد تین ٹیکوں کے لیے سفارش دے رکھی ہے۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کی سب سے زیادہ سفارش کینیڈا نے دی ہے، اور یوں تین کروڑ اسی لاکھ آبادی والے ملک کے شہری ویکسین کے پانچ ٹیکے لگوا سکتے ہیں۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک کی آبادی دنیا کی صرف 14 فیصد بنتی ہے، لیکن انہوں نے ویکسین کی آدھے سے زیادہ مقدار یعنی 53 فیصد خرید لی ہے۔ ایمنسٹی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک کے اس غیر انسانی رویے کے باعث 67 فیصد غریب ممالک ویکسین کی مناسب ترسیل سے محروم رہ سکتے ہیں، اور آئندہ سال میں ان کے حصے صرف 10 فیصد ویکسین آئے گی، لیکن اگر حکومتیں اور ادویات سازی کی کمپنیاں مل کر کسی معاہدے پر پہنچ جائیں...
امریکہ نے مزید 14 چینی عہدے داروں پر پابندیاں عائد کر دیں: چین کی جوابی اقدام کی دھمکی

امریکہ نے مزید 14 چینی عہدے داروں پر پابندیاں عائد کر دیں: چین کی جوابی اقدام کی دھمکی

عالمی
چین نے 14 اعلیٰ عہدے داروں پر امریکی پابندیوں کے جواب میں امریکہ کے خلاف اقدامات کرنے کی دھمکی دے دی ہے، امریکی پابندیاں ہانگ کانگ میں چین کے جمہوری عمل پر اعتراضات کے جواب میں لگائی گئی تھیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چُن یِنگ نے بروز منگل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین اپنی خود مختاری، ترقی اور حفاظت کے لیے کسی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔ بروز پیر امریکہ نے مزید 14 چینی اعلیٰ عہدے داروں پر مالیاتی اور سفری پابندیاں عائد کی ہیں، امریکی مؤقف ہے کہ ان عہدے داروں نے ہانگ کانگ میں حزب اختلاف کو دبانے میں کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے ہانگ کانگ اسمبلی کو ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا اختیار دیا ہے۔ امریکی پابندیوں کے شکار افراد میں چین کے قومی کانگریس کمیٹی کے نائب بھی شامل ہیں، جو چین کی قانون ساز اسمبلی کے اعلیٰ عہدے داروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ...
اقوام متحدہ کا وباء سے نمٹنے اور مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے عالمی قیادت کو محتاط فیصلوں کا مشورہ: تفصیلی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کا وباء سے نمٹنے اور مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے عالمی قیادت کو محتاط فیصلوں کا مشورہ: تفصیلی رپورٹ جاری

عالمی
اقوام متحدہ نے تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا وباء کے باعث ہونے والی معاشی گراوٹ دنیا بھر میں مزید 20 کروڑ ستر لاکھ افراد کو شدید غربت میں گرا دے گی، اور اگر وباء لمبے عرصے تک قائم رہی تو 2030 تک ایک ارب تک افراد کو معاشی طور پر شدید متاثر کرے گی۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کی جانے والی تحقیق کے مطابق اگر وباء کا نقصان شدید تر ہوا تو لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی بچاؤ منصوبہ لانا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق وباء کے باعث ہونے والا معاشی بحران ایک عشرے تک جاری رہ سکتا ہے۔ رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وباء سیاسی قیادتوں کے لیے ایک بڑا امتحان ہے، اس وقت کیے فیصلے دنیا کو ایک نئے رخ پر لے جائیں گے۔ ہمیں درست سمت میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، جو نہ صرف لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکے بلکہ مستقبل کو بھی روشن رکھے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت کیے درست فیصلے اور درست سمت می...
نیٹو کو سائبر سکیورٹی مہیا کرنے والی کمپنی کے کمپیوٹروں سے 10 گیگا بائٹ حساس معلومات چوری: 5 سال بعد اٹلی سے دو ہیکر گرفتار

نیٹو کو سائبر سکیورٹی مہیا کرنے والی کمپنی کے کمپیوٹروں سے 10 گیگا بائٹ حساس معلومات چوری: 5 سال بعد اٹلی سے دو ہیکر گرفتار

عالمی
اٹلی کی پولیس نے سائبر سکیورٹی مہیا کرنے والی معروف کمپنی کے کمپیوٹروں سے نیٹو کے حساس دستاویزات اور معلومات چوری کرنے کے جرم میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اٹلی کے شہر روم سے کام کرنے والی کمپنی لیونارڈو سائبر سکیورٹی اور فضائی صنعت سے وابستہ دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، تاہم کمپنی کے سابق ملازمین کی جانب سے کمپنی کے سکیورٹی نظام کو توڑتے ہوئے نیٹو کے حساس دستاویزات چوری ہونے کے بعد اسکی ساکھ کو دھچکا لگا ہے۔ ایک لمبی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے کہ دو ہیکروں نے 2015 سے 2017 کے دوران نیٹو کی حساس معلومات کو چُرایا، لیکن ان کی گرفتاری کل بروز ہفتہ عمل میں آئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق ملزمان میں سے ایک نے یو ایس بی کے ذریعے کمپنی کے کمپیوٹر میں خصوصی طور پر تیار کردہ ٹروجن وائرس داخل کیا، جو کمپنی نیٹ ورک کے ذریعے دیگر شہروں سمیت کمپنی کے اہم کمپیوٹروں تک پھیل گیا۔ مجموعی...
فخری زادے صرف سائنسدان نہیں قاسم سلیمانی کی طرح پاسدران انقلاب کا عہدے دار تھا: موساد کے سابق سربراہ نے سی آئی اے کے ہم منصب کا تبصرہ مسترد کر دیا

فخری زادے صرف سائنسدان نہیں قاسم سلیمانی کی طرح پاسدران انقلاب کا عہدے دار تھا: موساد کے سابق سربراہ نے سی آئی اے کے ہم منصب کا تبصرہ مسترد کر دیا

عالمی
ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل پر تبصرے اور اس کے ردعمل میں کارروائی اب تک زیر بحث ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں خفیہ ادارے کے سربراہ جان برینن نے اسے مجرمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے خطرناک اقدام قرار دیا ہے تو سابق موساد سربراہ افراہیم حلوے نے اسے مجرمانہ ماننے سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ سے ملکی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ بننے والے افراد کا قتل کرواتا رہا ہے۔ امریکی اہلکار نے امریکی ڈرون حملوں میں مارے جانے والے مخالفین پر تبصرے میں کہا کہ دہشت گردوں کے قائدین اور معاونین کی ہلاکت اور ایرانی سائنسدان کی ہلاکت مختلف چیزیں ہیں، جس پر قابض صیہونی انتظامیہ کے سابق اہلکار نے کہا کہ فخری زادے قطعاً دہشت گردوں کے معاونین سے مختلف نہیں تھا، وہ ویسے ہی ایرانی پاسدران انقلاب فوج کا اعلیٰ عہدے دار تھا جیسے قاسم سلیمانی تھا، لہٰذا اسکے قتل کو بطو...
صدر ٹرمپ کا امریکی جنگیں ختم کرنے کی  پالیسی کا تسلسل: صومالیہ سے 700 سے زائد فوجی نکالنے کا حکم جاری

صدر ٹرمپ کا امریکی جنگیں ختم کرنے کی پالیسی کا تسلسل: صومالیہ سے 700 سے زائد فوجی نکالنے کا حکم جاری

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ سے 700 سے زائد فوجیوں کو واپس بلانے یا کسی دوسرے اڈے میں تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق حکم پر عملدرآمد 2021 کے آغاز تک مکمل ہو جائے گا۔ https://twitter.com/benpershing/status/1334961519981957120?s=20 پینٹاگون کے مطابق کتنے فوجیوں کو واپس بلانا ہے اور کتنے کو کینیا، جبوتی یا افریقہ کے دیگر فوجی اڈوں پر بھیجنا ہے ابھی اسکا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ تاہم یہ تاثر دینا غلط ہے کہ امریکہ مشرقی افریقہ سے فوجیں ہٹا رہا ہے۔ امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں موجودگی کو قائم رکھے گا۔ واضح رہے کہ امریکی فوجی گزشتہ 13 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالیہ میں تعینات تھے، اور اب بھی اس کی کچھ اہلکار ملک میں ہی رہیں گے، تاہم انکی تعداد کو بڑی حد تک کم کر دیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کا اقدام امریکہ کی نہ ختم ہونے و...
امریکی حساس ادارے کے اہلکار کا امریکی سیاستدانوں پر چین سے رشوت لینے اور بلیک میل ہونے کا الزام: چین کو امریکی طاقت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

امریکی حساس ادارے کے اہلکار کا امریکی سیاستدانوں پر چین سے رشوت لینے اور بلیک میل ہونے کا الزام: چین کو امریکی طاقت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

عالمی
امریکی قومی حساس ادارے کے سربراہ جان ریٹ کلف نے چین کے خلاف مغرب کی روائیتی خوف پھیلانے کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جگہ عالمی قوت بننا چاہتا ہے، اور اس وقت امریکہ کو صرف اور صرف چین سے خطرہ لاحق ہے۔ https://twitter.com/ODNIgov/status/1334571188362862593?s=20 ایک مقامی اخبار میں لکھی تحریر میں ریٹ کلف کا کہنا تھا کہ اس وقت چین امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والا عالمی نظام، آزادیاں اور جمہوریت سب خطرے میں ہے۔ ہماری اس نسل کو صرف چین پر توجہ دیتے ہوئے اس کے خلاف مزاحمت کھڑی کرنی ہو گی، تاکہ چین عالمی نظام پر اجارہ داری قائم کرتے ہوئے اسے تبدیل نہ کر سکے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ریٹ کلف نے کہا ہے کہ چین معاشی، عسکری اور ٹیکنالوجی تینوں میدانوں میں امریکہ کی برتری کو للکار رہا ہے، چین امریکی ٹیکنالوجی چُرا رہا ہے، اور امری...
قاسم سلیمانی کی برسی: سکیورٹی خطرات کے پیش نظر امریکہ نے بغداد میں سفارتی عملہ کم کر دیا

قاسم سلیمانی کی برسی: سکیورٹی خطرات کے پیش نظر امریکہ نے بغداد میں سفارتی عملہ کم کر دیا

عالمی
امریکی حملے میں مارے جانے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر ممکنہ ردعمل کے تناظر میں امریکہ نے بغداد سفارت خانے سے اپنا عملہ نکالنا شروع کر دیا ہے۔ متعدد امریکی نشریاتی اداروں کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹوں میں بغداد میں امریکی سفارتی عملے کو بطور حوالہ بیان کیا گیا ہے۔رپورٹوں میں حساس اداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایرانی ملیشیا قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کی کوشش کر سکتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عملے کا خروج عارضی اور ایک محدود حد تک ہے، 3 جنوری کے بعد دوبارہ صورتحال معمول پر آ جائے گی۔ واضح رہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ دنیا کا سب سے بڑا سفارت خانہ ہے، سینکڑوں اہلکاروں پر مبنی عملے میں معمولی کمی جا رہی ہے۔ خبر کی عراقی انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اقدام سکیورٹی خطرے کے پیش نظر اٹھایا جا ر ہا ہے۔ خطرہ ٹل جانے کے بعد دوبارہ عملے کی واپسی م...

Contact Us