جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

ایران کی امریکی حملے کے جواب میں متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی

ایران کی امریکی حملے کے جواب میں متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی

عالمی
ایران نے امریکی حملے کے جواب میں متحدہ عرب امارات پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے لندن سے چلائی جانے والی معروف ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اماراتی حکمران کو دھمکی دی ہے کہ اگر انکی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تو ایران جوابی حملہ متحدہ عرب امارات پر ہی کرے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق دھمکی آمیز پیغام اماراتی حکمران کے ایک نزدیکی رابطہ کار کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایرانی دھمکی سے خطے کی سیاسی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ایران نے جوہری سائنسدان فخری زادے کی موت کا ذمہ دار بھی عرب امارات کو ٹھہرایا ہے، جن کی موت گزشتہ ہفتے ایک بم دھماکے میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل ایران اس کا ذمہ دار مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کو دیا تھا، جس کے پیش نظر صیہونی انتظامیہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہ...
چین کے آئینہ دکھانے پر آسٹریلیا برہم: افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم پر احتساب کی ٹویٹ کرنے پر معافی کا مطالبہ کر دیا – چین کا بھی بھرپور جواب

چین کے آئینہ دکھانے پر آسٹریلیا برہم: افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم پر احتساب کی ٹویٹ کرنے پر معافی کا مطالبہ کر دیا – چین کا بھی بھرپور جواب

عالمی
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ٹویٹر پر نشر کردہ خصوصی پیغام نے عالمی سطح پر افغان جنگ کے دوران نیٹو افواج کی جانب سے مظالم پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پیغام میں ایک تصویر میں آسٹریلوی فوجی کو ایک نہتی افغان بچی کو دبوچے اسکی گردن پر چھڑی چلاتے دکھایا گیا ہے، اور ساتھ جنگی جرائم پر انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بظاہر اس مطالبے کا تناظر آسٹریلوی افواج کے افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا مرتکب نکلنا ہے۔ https://twitter.com/zlj517/status/1333214766806888448?s=20 چینی دفتر خارجہ کی ٹویٹ پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چین کو ایسی ٹویٹ پر شرم کرنی چاہیے، ٹویٹ اشتعال انگیز ہے اور یہ افغانستان میں آسٹریلیا کے فوجیوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، وزیراعظم سکاٹ موریسن نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اگر چین نے ٹو...
روس کی جانب سے امریکی دباؤ مسترد: یورپ کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان

روس کی جانب سے امریکی دباؤ مسترد: یورپ کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان

اداریہ, عالمی
امریکی دباؤ کے باوجود روسی کمپنی نے یورپ کو گیس کی فراہمی کے منصوبے نارڈ سٹریم 2 پہ دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نارڈ سٹریم 2 بحیرہ بالٹک سے گزرتے ہوئے جرمنی کو گیس کی فراہمی کے لیے پائپ بچھانے کا منصوبہ ہے۔ جسے اب ایک سال کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اربوں ڈالر کا منصوبہ امریکی پابندیوں کے خطرے کے باعث رک گیا تھا، منصوبے پر روسی اور متعدد یورپی کمپنیاں مشترکہ طور پر کام کر رہی تھیں، 1224 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ اپنی تکمیل کے قریب تھا اور صرف 75 کلومیٹر پائپ کی تنصیب باقی تھی کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے منصوبے میں شامل کمپنیوں کو پابندیوں کی دھمکی دی گئی، جس کے باعث یورپی کمپنیاں منصوبے سے الگ ہو گئیں۔ لیکن اب روسی کمپنی نے تمام تکنیکی صلاحیتوں کو خود حاصل کرتے ہوئے، اسے پورا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نارڈ سٹریم 2 منصوبہ مغربی یورپ کی اقوام ...
کووڈ-19 وائرس کے چین سے بھی پہلے ہندوستان میں موجود ہونے کے ثبوت سامنے آ گئے

کووڈ-19 وائرس کے چین سے بھی پہلے ہندوستان میں موجود ہونے کے ثبوت سامنے آ گئے

عالمی
نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کووڈ-19 وباء کا آغاز چین کے شہر وہان سے پہلے ہندوستان میں ہو چکا تھا۔ چینی ماہرین نے نئی تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ 2019 میں گرمیوں میں ہندوستان کے مختلف علاقوں میں قحط سالی کے باعث انسانوں نے جنگلوں کا رخ کیا جس دوران انکا جنگلی جانوروں سے رابطہ بڑھا، اور وہ کورونا وائرس کو انسانوں میں منتقل کرنے کا باعث بنے۔ ماہرین کے مطابق جنگل میں پانی کے وسائل پر بندروں سے کووڈ-19 وائرس انسانوں میں منتقل ہوا۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے کا عوامی رحجان، ناقص صحت کا نظام، مرطوب موسم اور نوجوانوں کی بڑی آبادی نے وائرس کے تیزی سے پھیلنے میں مدد کی۔ چینی سائنسدانوں کو تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کے انسانوں سے انسانوں میں پھیلاؤ کا آغاز جولائی سے ہو گیا تھا۔ اس سے قبل بھی مختلف تحقیقوں میں کووڈ-1...
شیل کو نائیجیریا کے آبی وسائل آلودہ کرنے پر ہرجانہ ادا کرنا ہی ہو گا: مقامی عدالت عالیہ کا حکم

شیل کو نائیجیریا کے آبی وسائل آلودہ کرنے پر ہرجانہ ادا کرنا ہی ہو گا: مقامی عدالت عالیہ کا حکم

عالمی
نائیجیریا کی عدالت عالیہ نے شیل کمپنی کی 467 ملین ڈالر ہرجانے کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پہلے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ یاد رہے کہ 50 سال قبل ایجاما ایبوبو نامی دریائی شہر میں شیل کے بحری ٹینکر سے تیل کے بہاؤ کے باعث مقامی آبادی کو شدید نقصان پہنچا تھا، جس کے خلاف ہرجانے کی درخواست دی گئی پر نصف صدی گزر جانے کے باوجود مقامی آبادی کو کسی قسم کا ہرجانہ ادا نہیں ہوا اور نہ ہی علاقے کی بہبود کے لیے کچھ کیا گیا۔ سن 1970 میں ہونے والے حادثے کے خلاف مقامی آبادی نے درخواست دی کہ شیل کے تیل ٹینکر لیک کے باعث انکا علاقہ آلودہ ہو گیا ہے اور پانی استعمال کے قابل نہیں رہا، تاہم کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس نے علاقے کی صفائی کروا دی تھی، اور اب وہ ہرجانہ ادا کرنے کی روادار نہیں ہے، لیکن عدالت نے ماحولیاتی رپورٹوں پر انحصار کرتے ہوئے کمپنی کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کمپ...
صدر ٹرمپ اقتدار منتقل کرنے پہلے ایرانی ایٹمی مراکز پر حملہ کرنا چاہتے ہیں: امریکی لبرل ابلاغی اداروں کے دعوؤں میں تسلسل

صدر ٹرمپ اقتدار منتقل کرنے پہلے ایرانی ایٹمی مراکز پر حملہ کرنا چاہتے ہیں: امریکی لبرل ابلاغی اداروں کے دعوؤں میں تسلسل

عالمی
عالمی لبرل نشریاتی ادارے بھرپور پراپیگنڈا میں مصروف ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنے اقتدار کے خاتمے سے قبل ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اور یہ ممکنہ طور پر خطے میں موجود صیہونی فضائیہ کے ذریعے ایسا کریں گے۔ نشریاتی ادارے اپنے ذرائع کا نام لیے بغیر دعویٰ کر رہے ہیں کہ مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی افواج کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ ایرانی ایٹمی مراکز کو نشانہ بنانے کی تیاری رکھیں۔ صیہونی افواج کو ایران کے ممکنہ ردعمل کو پیش نظر براہ راست حملے کی تیاری کی ہدایات بھی دی جا چکی ہیں، جبکہ دوسری صورت میں شام، لبنان اور غزہ میں ایران کے ملیشیا گروہوں کے خلاف بھی کاروائیوں کو عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ امریکی لبرل میڈیا کے پراپیگنڈے میں حملے کے لیے حساس ایام، جیسے کہ جو بائیڈن کے حلف کے دن کا انتخاب کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔ کچھ ابلاغی ادارے براہ راست فوجی حملے کے بجائے خفیہ کارروائیوں کی خبریں بھی...
سعودی عرب کی ولی عہد محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کی ملاقات کی خبروں کی تردید

سعودی عرب کی ولی عہد محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کی ملاقات کی خبروں کی تردید

عالمی
سعودی عرب نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی صہیونی انتظامیہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، کا کہا جارہا تھا۔ قابض صہیونی انتظامیہ کے ایک وزیر نے مقامی ریڈیو پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ سعودی شہر نیوم کا سفر کیا اور وہاں ولی عہد سے حوصلہ افزا ملاقات ہوئی۔ وزیر نے ملاقات میں خفیہ ادارے موساد کے موجود ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ دعوے کی سعودی حکام کی جانب سے سختی سے تردید کر دی گئی ہے، جس میں وزیر خارجہ فیصل بن فرخان نے کہا ہے کہ انکی نظر سے اسرائیلی انتظامیہ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کی خبر گزری ہے، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔ اس کے علاوہ میڈیا سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تعلقات ک...
چینی صدر کا کورونا کے خلاف جی-20 اجلاس میں عالمی کیوآر-کوڈ نظام متعارف کروانے کا مشورہ: مغرب میں نجی معلومات کو درپیش خطرے کے باعث سخت تنقید

چینی صدر کا کورونا کے خلاف جی-20 اجلاس میں عالمی کیوآر-کوڈ نظام متعارف کروانے کا مشورہ: مغرب میں نجی معلومات کو درپیش خطرے کے باعث سخت تنقید

عالمی
چینی صدر ژی جن پنگ نے جی-20 اجلاس میں عالمی صحت کیو آر کوڈ متعارف کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے کورونا سے متاثرہ بین الاقوامی تجارت اور انفرادی سفری سہولیات کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ دنیا بھرمیں متعدد صنعتیں خام مال وقت پر نہ ملنے اور تیار مال کی ترسیل رکنے سے بند ہو رہی ہیں، صحت بار کوڈ کے عالمی سطح پر اپنانے سے تجارت اور محفوظ سفری نقل و حرکت بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک کو چُنگی ٹیکس بھی کم کرنا چاہیے اور مارکیٹوں کو آزاد تجارت کے لیے کھول دینا چاہیے، صدر ژی جن پنگ نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ چین کا متعارف کردہ صحت بار کوڈ نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی بنیاد پر کام کرتا ہے، جو چین میں پہلے ہی ایک آن لائن ایپلیکیشن کی مدد سے انفرادی صحت کی معلومات مہیا کرتا ہے۔ اس سے افراد کی...
لبنان: جیل توڑ کر 69 قیدی فرار، 15 واپس گرفتار، 2 کی خود حوالگی، فرار ہونے کی کوشش میں 6 کار حادثے کا شکار – 5 ہلاک، 46 تاحال لاپتہ

لبنان: جیل توڑ کر 69 قیدی فرار، 15 واپس گرفتار، 2 کی خود حوالگی، فرار ہونے کی کوشش میں 6 کار حادثے کا شکار – 5 ہلاک، 46 تاحال لاپتہ

عالمی
لبنان کے مغربی شہر بابدا کی جیل سے 69 قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق انہوں نے 15 قیدیوں کو واپس پکڑ لیا گیا ہے جبکہ 2 نے خود حوالگی دے دی ہے۔ فرار ہونے کی کوشش میں پانچ قیدیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے قیدی ایک چوری کی گاڑی میں بھاگ رہے تھے، اور پیچھے آتی پولیس کے خوف میں مبتلا ڈرائیور نے گاڑی ایک درخت سے جا ماری، جس سے سوار پانچ قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ انتہائی ڈرامائی تھا، فرار قیدیوں کے ایک گروہ نے ایک راہ گیر سے گاڑی چھینی اور تیزی سے شہر کے باہر نکلنے کی کوشش کی، تاہم کچھ ہی فاصلے پر ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی، جس سے کار میں سوار پانچ قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اب بھی 46 قیدی فرار ہیں، جن کی تفصیلات جیل حکام نے عوام کو دے دی ہیں اور کسی...
چین کا خوف امریکہ اور ہندوستان کے سر چڑھ کر بولنے لگا: انڈوپیسفک اتحاد کے تحت دوسری چار روزہ بحری مشق بحیرہ عرب میں شروع

چین کا خوف امریکہ اور ہندوستان کے سر چڑھ کر بولنے لگا: انڈوپیسفک اتحاد کے تحت دوسری چار روزہ بحری مشق بحیرہ عرب میں شروع

عالمی
ہندوستان نے بحرالکاہل اور بحر ہند کے اتحاد کے نام پر امریکہ کی قیادت میں قائم ہونے والے نئے بین الاقوامی عسکری اتحاد کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں مشق کا آغاز کر دیا ہے۔ مالابار نامی دوسری چار روزہ عسکری مشق میں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور ہندوستان طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ مشق میں دنیا کی سب سے بڑی آبدوز اور دو لڑاکا طیارے بردار بحری جہازوں سمیت کئی جدید لڑاکا طیارے اور بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ مشق میں حصہ لینے والا نمٹز نامی امریکی بحری بیڑہ دنیا کا سب سے بڑا چلتا پھرتا عسکری اڈہ ہے۔ 1972 میں سرد جنگ کے دوران امریکی بحریہ میں شامل ہونے والے بحری بیڑے سے ایٹمی ہتھیاروں کا حملہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/PRO_Vizag/status/1328652766164643841?s=20 پہلی مالابار عسکری مشق خلیج بنگال میں 3 سے 6 نومبر میں کی گئی تھی، جس میں لڑاکا طیاروں، آبدوزوں کو نشانہ بنانے کی مشق ...

Contact Us