جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

فیس بک کی جانب سے اسرائیل کے بعد مودی کی جانبداری کا بھی انکشاف: رپورٹ منظر عام پر

فیس بک کی جانب سے اسرائیل کے بعد مودی کی جانبداری کا بھی انکشاف: رپورٹ منظر عام پر

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
معروف امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے ایک سنسنی خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک جانبداری کا رویہ اپناتے ہوئے ہندوستانی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے خلاف شکایات کے باوجود معروف ویب سائٹ کی انتظامیہ ہندوستان کےمخصوص سیاستدانوں کے خلاف کارروائی سے اجتناب کرتی ہے تاکہ کمپنی کے کاروباری منافع کو یقینی بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق کارروائی میں رکاوٹ ہندوستان میں فیس بک کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز انکھی داس ڈالتی ہے، جو بی جے پی یعنی مودی کی جماعت سے وابستگی رکھتی ہے۔ رپورٹ میں حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انکھی داس حکمران جماعت نے کمپنی  کے تعلقات اچھے رکھنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کی نفرت انگیز پوسٹ کے خلاف کارروائی نہیں ہونے دی۔ ٹی راجا سنگھ ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کا ...
کورونا کے خلاف روس نے ویکسین تیار کرلی: امریکہ کا غیر مؤثر ہونے کا پراپیگنڈا شروع

کورونا کے خلاف روس نے ویکسین تیار کرلی: امریکہ کا غیر مؤثر ہونے کا پراپیگنڈا شروع

طب, عالمی
امریکہ نے روسی سائسندانوں کی کووڈ 19 کے خلاف تیار کردہ ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کورونا کےلیے روسی ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہا رکیا ہے۔ روس نے دو روز قبل ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر اسے مارکیٹ میں متعارف کروایا تھا۔ تاہم امریکی ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ویکسین کا تیار کرنا اور اس کا محفوظ اور مؤثر ہونا الگ باتیں ہیں۔ انہوں نے روسی ویکسین کے تجربے کا نہیں سنا اور نہ ایسے ثبوت دیکھے کہ وہ مؤثر ہو گی۔ اس لیے انہیں شک و شبہات ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویکسین کے مؤثر ہونے اور افادیت جاننے کے لیے ڈیٹا کا ٹھوس جائزہ لینا ضروری ہے، اس سلسلے میں عالمی ادارہ روس سے قریبی رابطے میں ہے اور ویکسین کی جانچ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔  ترجمان ...
امریکی صدارتی انتخابات: ڈیموکریٹ پارٹی نے افریقہ و ہندوستانی نژاد نائب صدارتی امیدوار کھڑی کر دی

امریکی صدارتی انتخابات: ڈیموکریٹ پارٹی نے افریقہ و ہندوستانی نژاد نائب صدارتی امیدوار کھڑی کر دی

عالمی
امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے کاملا ہیرس کو اپنا نائب چن لیا۔ کاملا ہیرس نائب صدارتی امیدواروں میں سرفہرست تھیں اور اب وہ ہی 3 نومبر کو صدارتی الیکشن میں بائیڈن کی نائب ہوں گی، ان کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائےگی جو 17 سے 20 اگست تک جاری رہے گا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں نے کاملاہیرس کو چنا ہے، کاملا ہیرس بے خوف اور خدمت گار سیاستدان ہیں۔ 55 سینیٹر کاملا ہیرس کا تعلق کیلی فورنیا کے شہر اوک لینڈ سے ہے، وہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی خواہش مند تھیں مگر دسمبر میں ہی دوڑ سے باہر ہو گئی تھیں۔ ایک مباحثے میں کاملا ہیرس نے نسل پرستانہ بنیادوں پر تفریق کرنے والے سینیٹرز کی تعریف پر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جو بائیڈن کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا جب کہ ری پ...
ہندوستان: سیاستدان کے بھتیجے کی جانب سے گستاخی رسولﷺ، مسلمانوں کے احتجاج پر ہنگامے پھوٹ پڑے

ہندوستان: سیاستدان کے بھتیجے کی جانب سے گستاخی رسولﷺ، مسلمانوں کے احتجاج پر ہنگامے پھوٹ پڑے

عالمی
بھارتی شہر بنگلورو سے رکن کانگریس سری ویناس کے بھتیجے نے فیسبک پر توہین آمیز پوسٹ کی جس میں محمدﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی تھی۔ مسلمانوں کی جانب سے اس عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور مظاہرہ بھی کیا گیا۔تاہم ایسے میں کچھ شر پسند عناصر نے سری ویناس کے گھر پر دھاوا بھول دیا اور اسے آگ لگا دی۔ جس سے فوراً علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس میں اب تک 3 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ https://twitter.com/keypadguerilla/status/1293398316072316930 پولیس کے مطابق ہنگاموں کے دوران 24 گاڑیوں اور تقریباً 200 موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی گئی جب کہ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے مسلمانوں کی جانب سے علاقے کے مندروں کی حفاظت کی گئی تاکہ انہیں شر پسند عناصر کو مزید بے امنی کا موقع نہ دیا...
خلیج تعاون کونسل: ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کا مطالبہ

خلیج تعاون کونسل: ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کا مطالبہ

عالمی
عرب ممالک کی تنظیم خلیج تعاون کونسل نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ایران پر عائد اسلحے کی پابندی میں مزید توسیع کی جائے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق چھ خلیجی عرب ممالک کی تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط میں لکھا ہے کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں مزید توسیع کی جائے تاکہ خطے میں اسکی شر پسند کارروائیوں کو روکا جا سکے۔ یہ خط اس وقت لکھا گیا ہے جب ایران پر اسلحے کی پابندی کی مدت کے خاتمے میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں۔ خلیجی ممالک نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایران لبنان اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کو اسلحہ فراہم کرتا ہے نیز شام، بحرین، کویت اور سعودی عرب میں دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ایران کے اس عمل میں ہمسائیہ ممالک میں غیر یقینی صورت حال اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ چھ خلیج ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی اور متح...
بین الافغان مذاکرات 16 آگست سے دوحہ میں شروع ہوں گے

بین الافغان مذاکرات 16 آگست سے دوحہ میں شروع ہوں گے

عالمی
افغان جیلوں سے باقی 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد بین الافغان مذاکرات کا رستہ ہموار ہو گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات کے لیے 16 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اشرف غنی حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے اہم طالبان رہنماؤں کی رہائی کو روکنا چاہ رہی تھی جس کے لیے آخری کوشش کے طور پر لویہ جرگہ بلا کر معاملے کو مزید سست روی میں مبتلا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم 3400 افغان عمائدین کے مابین تین روزہ لویہ جرگہ میں بروز اتوار متفقہ فیصلہ سنایا گیا کہ تمام طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ اس موقع پرامریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل چند روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جس سے افغان امن عمل میں مزید پیش رفت میں مدد ملے گی۔ جبکہ افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ دو روز میں قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا جا...
سوشل میڈیا پیغامات پر انتباہی نشان: صدر ٹرمپ کے بعد چینی میڈیا نشانے پر

سوشل میڈیا پیغامات پر انتباہی نشان: صدر ٹرمپ کے بعد چینی میڈیا نشانے پر

عالمی, فن/ٹیکنالوجی, نظامت
امریکی سماجی ذرائع ابلاغ کی کمپنیوں ٹویٹر اور فیس بک نے کچھ عرصے سے انتہائی متعصبانہ روش اپنا رکھی ہے۔ جس میں غیر لبرل خیالات کے حامل افراد اور اداروں کے پیغامات اور کھاتوں پر خصوصی انتباہی پیغامات یا نشانات لگائے جا رہے ہیں۔ ٹویٹر کی اس پالیسی کا پہلا شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بنے جن کے پیغامات پر معلومات کی توثیق یا غیر موضوع کا پیغام درج کیا گیا۔ کمپنیوں کی اس حرکت پر امریکی صدر نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے امریکی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے ضروری قانون سازی بھی کی تاہم متعصب رویے کو اور انداز میں جاری رکھا گیا۔ امریکی کمپنیوں کی اس متعصبانہ روش کا حالیہ شکار چین کے بڑے ذرائع ابلاغ کے ادارے ہو رہے ہیں، جن میں "گلوبل ٹائمز" پہلے نمبر پر ہے۔ گلوبل ٹائمز چین کا سب سے بڑا انگریزی ابلاغی ادارہ ہے جس کے قارئین دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ گلوبل ٹائمز کے تمام پیغامات...
ٹک ٹاک خریداری: بانی مائیکروسافٹ نے زہر کا پیالہ قرار دے دیا

ٹک ٹاک خریداری: بانی مائیکروسافٹ نے زہر کا پیالہ قرار دے دیا

عالمی
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک زہر کا پیالہ ہے جسے مائیکروسافٹ نہ ہی خریدے تو اچھا ہوگا۔ بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بانی ضرور ہیں مگر اس وقت صرف ایک مشیر کی حیثیت سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کی اطلاعات پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس ڈیل کا کیا ہوگا، لیکن ہاں یہ ایک زہریلہ جام ہے، جسے نہ خریدنا ہی بہتر ہے۔ سوشل میڈیا کے بزنس میں بڑا ہونا کوئی آسان چیز نہیں ہے بالخصوص انکرپشن والے معاملے کو لے کر۔" یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پاس کیا ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک کو امریکہ میں اپنا آپریشن بند کرنے یا کسی امریکی کمپنی کو اسے بیچنے کے لیے 45 دن کا وقت دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کا معاملہ 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔ جس پر بل گیٹس نے کہا تھا کہ ٹرمپ...
چین: مغربی ایماء پر کام کرنے اور دھوکہ  دہی کے الزامات پر بڑی میڈیا کمپنی کا  مالک گرفتار

چین: مغربی ایماء پر کام کرنے اور دھوکہ دہی کے الزامات پر بڑی میڈیا کمپنی کا مالک گرفتار

عالمی
ہانگ کانگ پولیس نے بروز سوموار ملک کے سب سے بڑے ذرائع ابلاغ گروپ کے مالک جمی لائے سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جمی لائے پر ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے اور دھوکہ دہی کے الزامات درج ہیں۔ جمی لائے ہانگ کانگ مظاہروں کے دوران مظاہرین کی حمایت میں بھرپور میڈیا کوریج کرتے رہے ہیں۔ واقعے پر مغربی میڈیا کی جانب سے بھرپور تنقید کی جا رہی ہے جس پر چینی میڈیا گروپ گلوبل ٹائم نے تبصرے میں کہا ہے کہ چینی عوام مغربی حکومتوں کی دو رخی سے تنگ آچکی ہے، نیو یارک، پیرس اور لندن میں مظاہرے ہوں تو وہ فساد کہلاتے ہیں تاہم ہانگ کانگ اور دیگر ایشیائی ممالک میں مظاہرے جمہوری حق اور آزادی رائے گردانے جاتے ہیں۔ مغربی ممالک کو اپنی روش بدلنا ہو گی۔ https://twitter.com/globaltimesnews/status/1292865247540178945 معروف صحافی ہو شی جن کا کہنا ہے کہ جمی لائے کی گرفتاری اشار...
معاشی دباؤ یا بڑھتی پھوٹ: امریکہ نے جرمنی سے فوج نکال کر دیگر ممالک میں بھیجنا شروع کر دی

معاشی دباؤ یا بڑھتی پھوٹ: امریکہ نے جرمنی سے فوج نکال کر دیگر ممالک میں بھیجنا شروع کر دی

عالمی
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے صدر ٹرمپ پر نیٹو اتحاد کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھڑتی ہوئی تنقید کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس تنقید کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔ معاملہ محض اتنا ہے کہ اتحادی بڑھنے پر سرحدیں پھیل جاتی ہیں، نیٹو اتحاد میں نئے ممالک شامل ہوئے ہیں، روس کو اس کی موجودہ سرحد پر روکنا ہماری اجتماعی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ پینٹاگون سربراہ نے مقامی ذرائع ابلاغ فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جرمنی میں مقیم ایک تہائی امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق میں روس کی سرحد کے ساتھ تعینات کیا جائے گا، تاکہ روسی اثر و رسوخ کو اسکی سرحدوں پر ہی روکا جا سکے۔ ٹرمپ انتظامیہ کو جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر امریکہ اور یورپ کی سیاسی و عسکری اشرافیہ خصوصاً لبرل طبقے کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی اقدام سے نیٹو اتحاد کمزور ہو گا۔ تاہم پہلی ب...

Contact Us