کورونا: عالمی معیشت کو 5800 ارب ڈالر کا نقصان، 6 ماہ میں 9 ہزار ارب ڈالر ہونے کا خدشہ
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں عالمی سطح پر معیشت کومجموعی طور پر 5800 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔
کورونا وبا سے ممکنہ معاشی نقصان پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب تین ماہ میں 5 ہزار 800 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے، اور اگر یہی حالات چھ ماہ تک رہے تو نقصانات 8 ہزار 800 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔ جس کے باعث عالمی سطح پر معاشی ترقی کی شرح 9.7 فیصد تک متاثر ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالمی معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے میں ایشیا 30 فیصد متاثر ہوگا، جبکہ عالمی سطح پرپیداوار 1700 ارب ڈالر سے 2500 ارب ڈالر تک متاثرہوسکتی ہے۔
ایسے میں عالمی سطح پر 15 سے 24 کروڑ افراد بے روزگار ہوں گے، جبکہ صرف ایشیا میں 10 سے 16 کروڑ افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر حالات یہی ر...