Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

معیشت

کورونا ویکسین بیچنے والی امریکی کمپنی کے بانیوں اور سرمایہ کار کا نام امریکہ کے 225 ارب پتیوں کی فہرست میں شامل: سماجی حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید

کورونا ویکسین بیچنے والی امریکی کمپنی کے بانیوں اور سرمایہ کار کا نام امریکہ کے 225 ارب پتیوں کی فہرست میں شامل: سماجی حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید

معیشت
کورونا ویکسین بنانے والی امریکی کمپنی موڈرنا کے 3 شراکت دار دنیا کے 400 امیر ترین افراد میں شامل ہو گئے ہیں۔ معروف جریدے فوربز کی تازہ اشاعت میں موڈرنا کمپنی کے بانی و سربراہ نؤبار آفیان، شریک بانی رابرٹ لینگر اور کمپنی کے پہلے سرمایہ کاروں میں شامل ٹیموتھی سپرنگر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تینوں افراد نے انفرادی سطح پر وباء کے دوران ویکسین بیچ کر 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ امریکی لبرل میڈیا نے خبر کو بالکل نظر انداز کیا ہے اور روائیتی طور پر ویلن مسک (ٹیسلا)، جیف بیزوس (ایمازون) اور مارک زکربرگ (فیس بک) کو ہی موضوع بحث بنایا جا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موڈرنا ویکسین کی تشہیر اور حکومتی سطح پر لابی کی جا رہی ہے۔ غریب ممالک کو بھی مختلف حیلوں بہانوں سے پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ موڈرنا ہی خریدیں۔ سپرنگر فہرست میں 5 ارب 90 کروڑ کے ساتھ 176ویں نمبر پر ہیں، آفیان 5 ارب ڈا...
تیل کی طلب میں 2035 تک اضافے کا رحجان اور 2045 تک بلا گراوٹ طلب قائم رہے گی: اوپیک رپورٹ

تیل کی طلب میں 2035 تک اضافے کا رحجان اور 2045 تک بلا گراوٹ طلب قائم رہے گی: اوپیک رپورٹ

معیشت
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی بین الاقوامی تنظیم اوپیک کے مطابق کووڈ-19 وباء کے باعث ہونے والے عالمی معاشی نقصان کو پورا کرنے کے لیے آئندہ کچھ برسوں میں تیل کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔ تنظیم کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق تیل کی طلب میں یومیہ 17 لاکھ بیرل کا اضافہ متوقع ہے، جو 2023 تک 10 کروڑ 66 لاکھ تک بھی جا سکتا ہے۔ تنظیم کے سیکرٹری جنرل محمد بارکندو کے مطابق 2021 میں توانائی اور تیل کے طلب میں 2020 میں اچانک ہونے والی گراوٹ کے بعد اضافہ ہوا ہے، اور انکے اندازے کے مطابق طلب میں اضافے کا یہ سلسلہ لمبا عرصہ چلے گا۔ تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق اضافے کے اس رحجان کے باوجود 2030 میں تیل کی یومیہ طلب 2007 میں دیے گئے اندازے سے 6 لاکھ بیرل کم ہو گی۔ جس کی وجہ کاروں اور دیگر آسائش زندگی کا بجلی اور دیگر ذرائع توانائی پہ منتقل ہو جانا ہو گا، اوپیک کے مطابق تیل کی طلب 2035 تک اپنے م...
بنگلہ دیش، عرب امارات اور یوروگوئے نے بھی برکس کے ترقیاتی بینک کی رکنیت حاصل کر لی

بنگلہ دیش، عرب امارات اور یوروگوئے نے بھی برکس کے ترقیاتی بینک کی رکنیت حاصل کر لی

مالیات
برکس کے قائم کردہ ترقیاتی بینک نیو ڈویلپمنٹ بینک نے متحدہ عرب امارات، یوروگوئے اور بنگلہ دیش کو بھی بین الاقوامی بینک کی رکنیت میں شامل کر لیا ہے۔ تینوں نئے رکن ممالک کے ساتھ رکنیت کی بات چیت 2020 میں شروع ہوئی تھی۔ رکنیت کا اعلان کرتے ہوئے صدر بینک مارکوس تروئےجو نے کہا کہ انہیں تینوں نئے رکن ممالک کی شمولیت پر خوشی ہے، رکن ممالک باہمی تعاون کے ذریعے ترقیاتی ڈھانچے اور استحکام کے ہدف پر کام کریں گے۔ اس موقع پر شنگھائی میں قائم بینک نے رکنیت کو مزید پھیلانے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔ نیو ڈویلپمنٹ بینک کی رکنیت کا عمل مکمل کرنے کے لیے امیدوار رکن ممالک کو مقامی سطح پر کچھ مالیاتی نظام میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی کچھ بنیادی رقم جمع کروانا ہو گی، جس کے بعد انکی رکنیت کا عمل مکمل ہو جائے گا اور ممالک مشترکہ خزانے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یاد رہے کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک برکس یعن...
امریکہ نے طالبان کے لیے مسائل کا نیا پہاڑ کھڑا کر دیا: افغانستان کے 9.5 ارب ڈالر منجمند کر دیے، آئی ایم کی طرف سے متوقع 46 کروڑ کی مالی امداد بھی روک دی

امریکہ نے طالبان کے لیے مسائل کا نیا پہاڑ کھڑا کر دیا: افغانستان کے 9.5 ارب ڈالر منجمند کر دیے، آئی ایم کی طرف سے متوقع 46 کروڑ کی مالی امداد بھی روک دی

معیشت
امریکہ افغانستان میں قائم نئی حکومت کے لیے مسائل پیدا کرنے اور معاملات میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے مالی رکاوٹیں ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکومت افغانستان کے لیے وقف آئی ایم ایف کے 46 کروڑ ڈالر کا قرض روکنے کی تیاری کر چکا ہے اور اس پر آئندہ ہفتے عمل درآمد ہو سکتا ہے۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے رکن ممالک اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا انہیں طالبان کی حکومت کو قبول کرنا ہے یا نہیں اور اسی فیصلے کے نتیجے میں مالی معاونت جاری کرنے یا روکنے کا فیصلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 650 ارب ڈالر کے امدادی منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں افغانستان کے لیے بھی ایک مخصوص رقم کا اعلان کیا گیا تھا، افغانستان کو رقم 23 آگست کو جاری ہونا تھی، تاہم اچانک مغربی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے ...
ترکی: 20 ٹن سونا اور 5 ٹن چاندی کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی سالانہ پیداوار 42 ٹن کا درجہ پار کر گئی، 5 برسوں میں 100 ٹن تک لے جانے کا ارادہ

ترکی: 20 ٹن سونا اور 5 ٹن چاندی کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی سالانہ پیداوار 42 ٹن کا درجہ پار کر گئی، 5 برسوں میں 100 ٹن تک لے جانے کا ارادہ

معیشت
مبین حسن وڑائچ (استنبول) ترکی کے مشرقی صوبے آعر سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے 20 ٹن سونے کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، ذخیرے سے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کی 3 اعشاریہ 5 ٹن چاندی بھی نکالی جا سکے گی۔ گزشتہ ہفتے کے وسط میں وفاقی وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل فاتح دؤنمیز اور وزیر صنعت و تجارت مصطفیٰ وارنک نے منصوبے کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں ذخیرے کا دریافت ہونا ترکی اور صوبے، دونوں کے لیے انتہائی اہم ہے، خصوصاً سونے کی پیداوار میں یہ ایک بنیادی قدم ہو گا۔ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزراء نے سونا نکالنے کے ماحولیاتی دوست طریقوں کے استعمال کی یقین دہانی کروائی ہے۔ کوزا آلتن نامی ترک کمپنی نے ذخیرے کو دریافت کیا ہے۔ کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ سونے کی کان میں سونے کی مقدار ترکی میں دریافت ہونے والے دیگر سونے کے ذخائر سے نسبتاً زیادہ; 0....
امریکی ڈالر چینی یوآن کے مقابلے میں 3 سال کی کم ترین سطح پر گر گیا

امریکی ڈالر چینی یوآن کے مقابلے میں 3 سال کی کم ترین سطح پر گر گیا

مالیات
عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ڈالر اس وقت چینی یوآن کے مقابلے میں تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسکی بظاہر وجہ کورونا وباء کے اثرات سے کامیابی سے نکلنے کے باعث سرمایہ کاروں کی چینی معیشت میں پیسہ لگانا ہے، جبکہ امریکی ڈالر اس کے برعکس مختلف عالمی سکوں کے مقابلے میں مسلسل دوسرے ماہ خسارے میں جا رہا ہے۔ یوآن اس وقت ڈالر کے مقابلے میں 6.3553 پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ماہرین مالیات کا کہنا ہے کہ چینی حکام یوآن کو مکمل عروج سے روکے ہوئے ہیں۔ ڈالرکی قیمت میں گراوٹ کی وجہ کورونا وباء کے باعث اشیاء کی رسد میں خلل اور قیمتوں میں اضافہ بھی ہے۔  ایف ایکس اور کموڈٹی ریسرچ کے سربراہ الوریچ لیچٹمین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں موجود حالیہ افراط زر عبوری ہے، جبکہ اگلے سال امریکی افراط زر 2.5 فیصد پر رہنے کے امکان کا ظاہر کی...
ڈیجیٹل یوآن: ہم ڈالر کے متبادل کی دوڑ میں نہیں، ہم آہنگی کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں، چینی ریاستی بینک کے سربراہ کا بیان

ڈیجیٹل یوآن: ہم ڈالر کے متبادل کی دوڑ میں نہیں، ہم آہنگی کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں، چینی ریاستی بینک کے سربراہ کا بیان

فن/ٹیکنالوجی, مالیات
چین کے ریاستی بینک کے سربراہ زہو ژیاؤچوان نے خودمختار ڈیجیٹل یوآن سے متعلق مغربی میڈیا میں بڑھتے خوف کے جواب میں کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی تجارت میں امریکی ڈالر کا متبادل نہیں ہے بلکہ اسکا مقصد ڈیجیٹل دور کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، خصوصاً آن لائن خریدوفروخت کے رحجان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے متعارف کروایا گیا ہے۔ اعلیٰ چینی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل یوآن کو چینی سکے کے عالمی ہونے کی فوری کوشش نہ سمجھا جائے، ایسے تمام معاملات حکومتی پالیسیوں سے متعلق ہوتے ہیں اور آیا حکومت اپنے سکے کو بین الاقوامی سکہ بنانا بھی چاہتی یا نہیں، لہٰذا ڈیجیٹل یوآن صرف عوام کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ہم متبادل کی دوڑ کے نہیں ہم آہنگی کی کشتی کے سوار ہیں: زہو ژیاؤچوان بیجنگ میں مالیات کے موضوع پر منعقد تقریب سے گفتگو میں چینی مرکزی بینک کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی میڈیا ...
امریکہ میں مندر تعمیر کیلئے لائے ہندو مزدوروں سے 1.20$/گھنٹہ جبری مشقت کروانے کا انکشاف: چین نے نسلی تعصب اور جبری مشقت کا واقع سامنے آںے پر امریکہ کو تاریخ یاد دلا دی

امریکہ میں مندر تعمیر کیلئے لائے ہندو مزدوروں سے 1.20$/گھنٹہ جبری مشقت کروانے کا انکشاف: چین نے نسلی تعصب اور جبری مشقت کا واقع سامنے آںے پر امریکہ کو تاریخ یاد دلا دی

معیشت
چین کی جانب سے امریکہ میں بڑھتی جبری مشقت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے امریکی نشریاتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی میں سینکڑوں ہندوستانیوں کو مندر کی تعمیر کے لیے صرف سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے بھرتی کیا گیا ہے۔ بدھ کو وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ بیجنگ کو امریکہ بڑھتے نسلی تعصب اور جری مشقت کے واقعات پر سخت تشویش ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے منصفانی طور پر مزدوروں کو انکا حق دلوائے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ امریکہ ایسے اقدامات کرے جن سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہو۔ ژاؤ نے عالمی میڈیا کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے صرف 14 بین الاقوامی مزدور کنونشنوں کی توثیق کر رکھی ہے، جبکہ 8 بنیادی کنونشنوں میں سے صرف 2 کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جبری مشقت کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر م...
امریکہ قومی قرض کی ادائیگی میں دیوالیہ ہو سکتا: تحقیق

امریکہ قومی قرض کی ادائیگی میں دیوالیہ ہو سکتا: تحقیق

معیشت
بائیپارٹیزن پالیسی مرکز (بی پی سی) کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ امریکی وفاقی حکومت یکم اکتوبر 2021 تک قرض لینے کی ملکی حد پار کرے گی، یعنی اسکے قرضے ملکی خزانے سے بڑھ جائیں گے اور حکومت اپنی ادائیگیاں طے کردہ وقت پر پوری طرح ادا نہیں کر پائے گی۔ واشنگٹن ڈی سی میں قائم تحقیقاتی ادارے کے اقتصادی پالیسی کے ڈائریکٹر، شائی اکاباس کے مطابق امریکی خزانہ ممکنہ طور پر مالی سال 2022 کے آغاز تک ایکس ڈیٹ میں آجائے گا، یعنی امریکی وفاقی حکومت اپنے معمولات کی ادائیگی وعدے کے مطابق نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوری مسئلے کے حل کے لیے ممکنہ طور پر کانگریس آئندہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم کو استعمال کرے یا پھر زیر گردش قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کے لیے قانون میں طویل مدتی اصلاحات پیش کرے۔  انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا وباء رواں مالی سال کے قرض کی ادائیگی میں شدید غیر یقینیت پیدا کر...
کرپٹو پیسہ خود میں کوئی قدریا تحفظ نہیں رکھتا، سرمایہ کاری یا کاروبار کسی بھی لمحے ڈوب سکتا: برطانوی مالیاتی اتھارٹی کے بعد بینک آف انگلینڈ نے بھی شہریوں کو متنبہ کر دیا

کرپٹو پیسہ خود میں کوئی قدریا تحفظ نہیں رکھتا، سرمایہ کاری یا کاروبار کسی بھی لمحے ڈوب سکتا: برطانوی مالیاتی اتھارٹی کے بعد بینک آف انگلینڈ نے بھی شہریوں کو متنبہ کر دیا

معیشت
ڈیجیٹل پیسہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا، ان خیالات کا اظہار بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بائیلے نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کیا ہے۔ برطانوی بینک کے اعلیٰ عہدے دار نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کرپٹو پیسے میں پیسہ جھونکنے سے باز رہیں، یہ سارا کھیل کسی بھی وقت بیٹھ سکتا ہے، لوگ اپنا سارا پیسہ ڈبو دیں گے۔ کرپٹو پیسے کے بارے میں شدید خطرات کا اظہار کرتے ہوئے بائیلے کا مزید کہنا تھا کہ اس کی بظاہر قدر میں اضافہ نظر آرہا ہے اور یہ سارا کھیل جاری بھی رہ سکتا ہے، لیکن اس پیسے کی اپنی کوئی قدر یا بنیاد نہ ہونے کے باعث حقیقت میں یہ بے وقعت چیز ہے، اور میں اسے صاف الفاظ میں کہہ رہا ہوں۔ یاد رہے کہ کرپٹو پیسے کے بارے میں ایسے ہی خیالات کا اظہار برطانوی مالیاتی امور کی اتھارٹی بھی کر چکی ہے۔ اتھارٹی نے واضح طور پر شہریوں کو متنبہ کیا تھا کہ کرپٹو پیسے میں سرمایہ کاری یا اس سے کاروبار کرنا ا...

Contact Us