Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

مالیات

چین کا ای-یوآن کا ایک اور کامیاب تجربہ: آئندہ سرمائی اولمپکس میں صرف برقی کرنسی کے استعمال کا مکمل منصوبہ پیش

چین کا ای-یوآن کا ایک اور کامیاب تجربہ: آئندہ سرمائی اولمپکس میں صرف برقی کرنسی کے استعمال کا مکمل منصوبہ پیش

مالیات
چین کے عوامی بینک نے 31 لاکھ سے زائد خود مختار ڈیجیٹل کرنسی کی ترسیلات کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربہ شینزن اور شیونگان کے شہروں میں کیا گیا ہے۔ بینک کے نائب ذمہ دار فین ییفی کے مطابق فی الحال مجموعی طور پر 1 ارب ایک کروڑ یوآن کی ترسیلات کی گئی ہیں۔ چین کا آئندہ سرمائی اولمپکس کھیلوں، جو 2022 میں متوقع ہیں، میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کا ارادہ ہے۔ بینک کے مطابق گزشتہ آگست میں بھی ایک مشق میں سرکاری ادائیگیوں، جرمانوں اور سفری ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال متعارف کروایا گیا تھا۔ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کا قیام مستقبل کے جدید مالی ڈھانچے کے لیے ناگزیر ہے، تاہم یہ مکمل طور پر خود مختار ہو گا۔ بینک کے مطابق اب تک 1 لاکھ 13 ہزار 300 شہریوں اور 8800 کمپنیوں کو ای-یوآن کھاتے دیے گئے ہیں۔ جس میں صارف اپنے چہرے کو مشین کے سامنے لا کر، موبائل بار کو...
دسیوں کھرب ڈالر کا غیر قانونی سرمایہ آف شور بینکوں میں منتقل کیا جا رہا: رشیا ٹوڈے کے پروگرام قیصر رپورٹ میں انکشاف

دسیوں کھرب ڈالر کا غیر قانونی سرمایہ آف شور بینکوں میں منتقل کیا جا رہا: رشیا ٹوڈے کے پروگرام قیصر رپورٹ میں انکشاف

مالیات
معروف مالیاتی تجزیہ پروگرام "قیصر رپورٹ" کی نئی قسط میں میکس قیصر کا کہنا ہے کہ موجودہ سارا مالیاتی چکر جھوٹا اور کھوکھلا ہے۔ کسی بھی کرنسی خصوصاً ڈالر کی کوئی حقیقی قدر نہیں ہے، اور وہ کرنسیاں جو ڈالر کے بل بوتے پر خود کو چلا رہی ہیں، ان کے بارے میں تو کچھ بھی کہنا بے کار ہے۔ مالیاتی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر جاری کرنے والا وفاقی ادارہ، خود ادھار پر چل رہا ہے، اور یہ پھر یہی ادھار پر چلنے والی دیگر کمپنیوں کو خریدنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، یعنی ادھار پر ادھار کی کمپنیاں خریدی جاتی ہیں، اور یہ گورکھ دھندا اپنے عروج پر ہے، قصہ مختصر کہ یہی موجودہ عالمی مالیاتی نظام کی حقیقت ہے۔ میکس قیصر نے نئی آنے والی قسط میں سٹیزن زیئس کی بانی زیئس یامؤیانس سے گفتگو کی ہے، جس میں زیئس کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ماضی قریب میں کھربوں ڈالر آف شور بینکوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔ یعنی ما...
ڈالر کی قدر 2021 میں 50 فیصد تک گِر جائے گی: امریکی ماہرین

ڈالر کی قدر 2021 میں 50 فیصد تک گِر جائے گی: امریکی ماہرین

مالیات
امریکی مالیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ اگلا سال امریکی کرنسی کے لیے تباہ کن ہو گا، اور معاشی حالات بتاتے ہیں اب یہ سب بالکل بھی انوکھا یا اچانک نہیں بلکہ واضح طورپرہو گا۔ ییل یونیورسٹی کے ماہر مالیات سٹیفن روچ نے امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ اعدادوشمار اس چیز کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکی کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ خسارے تاریخی غیر یقینی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سٹیفن روچ کا کہنا تھا کہ امریکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو ہماری غیر متوازی بین الاقوامی تجارت کو ظاہر کرتا ہے، رواں مالی سال کے دوسرے حصے میں تاریخی گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ دوسری طرف سیونگ اکاؤنٹ، جو انفرادی، کاروباری اور حکومتی اثاثہ جات کو ظاہر کرتا ہے، بھی عالمی کساد بازاری کے بعد پہلی دفعہ تاریخی بدحالی کو عیاں کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں معروف عالمی معاشی جریدے اکانومسٹ نے پیشن گوئی کی تھی ک...
بریگزٹ: امریکی کمپنی کے 230 ارب ڈالر برطانیہ سے جرمنی منتقل، یورپ میں برطانیہ کو پہلے بڑے مالی نقصان کی سرخیاں

بریگزٹ: امریکی کمپنی کے 230 ارب ڈالر برطانیہ سے جرمنی منتقل، یورپ میں برطانیہ کو پہلے بڑے مالی نقصان کی سرخیاں

مالیات
امریکا کا ایک بہت بڑا بینک برطانیہ میں اپنے سینکڑوں ارب ڈالر کے اثاثے اب جرمنی منتقل کر رہا ہے۔ جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی کے اس اقدام کو بریگزٹ کے باعث برطانیہ کو ہونے والا ’پہلا بہت بڑا نقد نقصان‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی ایک ایسا امریکی بینک ہے، جو ماضی میں جے پی مورگن اور چیز مین ہیٹن بینک کے ادغام سے وجود میں آیا تھا۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد اب اس بینک نے برطانوی دارالحکومت لندن سے اپنے اثاثے جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔خبروں کے مطابق نقد اثاثوں کی اس منتقلی کا مقصد امریکی بینک کا خود کو یورپی یونین سے باہر رہتے ہوئے یورپ میں کاروبار کرنے کے عمل میں نقصانات سے بچانا ہے۔ جبکہ ایسا کرنے سے بینک کو یورپ اور یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشت میں کاروبار کرنے سے فائدہ بھی ہو گا۔ ...
عالمگیریت کا دور ختم، انتشار شروع: جرمن بینک کی پیشن گوئی

عالمگیریت کا دور ختم، انتشار شروع: جرمن بینک کی پیشن گوئی

مالیات
جرمن بینک نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عالمگیریت کا 40 سالہ دور ختم ہو رہا ہے اور اب انتشار کا دور شروع ہونے والا ہے۔ بینک کے مالیاتی ماہرین نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انتشار کے آئندہ دس سال انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جس میں معیشت اور سیاست دونوں ہی بدل جائیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی انقلاب کے دوسرے دور یعنی 1980 سے 2020 کے دوران ہونے والی اثاثہ جات کی مالیت میں ترقی تاریخی تھی، جو انسانی تاریخ میں کبھی بھی حاصل نہیں ہوئی۔ اور انتشار کا آنے والا دور نہ صرف یہ کہ اسے برقرار نہیں رکھ سکتا بلکہ یہ اس ترقی کو کھا جائے گا۔ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، جسے ایک نئے عظیم نظام کا چکر کہا گیا ہے۔ ماہرین نے رپورٹ میں کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی اثاثہ جات کی مالیت، معیشتوں، سیاست اور یہاں تک کہ رہن سہن کو بھی بدل دے گا۔ ماہر...
اسٹیٹ بینک کا تارکین وطن کے لیے سود پر بانڈ اور کھاتے متعارف کروانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا تارکین وطن کے لیے سود پر بانڈ اور کھاتے متعارف کروانے کا فیصلہ

مالیات
زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کےلیے اسٹیٹ بینک نے نئی حکمت عملی بنائی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نےکہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتےسے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی بازگشت کئی روز سے سنائی دے رہی تھی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے خدوخال اور اس کے اجراء کے بارے میں بریفنگ بھی دی تھی لیکن اب عالمی جریدے کو انٹرویو میں اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کیں ہیں جس کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ آٹھ مقامی بینکوں کے ذریعے ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھول سکیں گے۔ ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بنیادی بینکنگ سہولت کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور حکومت پاکستان کے تمسکات کی خریداری کی جاسکے گی۔ عالمی جریدے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر اور روپے میں پانچ مختلف مدت کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس جار...
روس کا برکس ممالک پر ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر زور

روس کا برکس ممالک پر ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر زور

عالمی, مالیات
روس کے وزیر برائے تجارت ڈینس مانتروو نے برکس ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کاروبار کریں۔ وزرائے خارجہ کی ایک ویڈیو کانفرنس ملاقات میں روسی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی مالیاتی پالیسیوں کے اثرات سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ پانچوں ممالک کا اتحاد امریکی ڈالر میں تجارت نہ کرے بلکہ اتحادی ممالک کے فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دیں۔ برکس چین، ہندوستان، جنوبی افریقہ، برازیل اور روس کا مشترکہ اتحاد ہے جس میں اتحادی ممالک تجارتی و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو بڑھا رہے ہیں، اتحاد 2006 میں قائم کیا گیا تھا جبکہ اسکا مشترکہ بینک 'نیو ڈویلپمنٹ بینک' 2014 میں متعارف کروایا گیا۔ برکس ممالک دنیا کی 40 فیصد آبادی اور 21 ٹریلین ڈالر کی پیداوار کے حامل ممالک ہیں۔ ...
عمران حکومت نے مودی اورعالمی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: افغان طالبان اور ہندوستان مخالف گروہوں پر مزید پابندیاں عائد

عمران حکومت نے مودی اورعالمی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: افغان طالبان اور ہندوستان مخالف گروہوں پر مزید پابندیاں عائد

پاکستان, مالیات
پاکستان نے جمعہ کی شب ہندوستان اور مغربی ممالک کو ناپسند درجنوں افراد پر مالی، سفری اور دیگر پابندیاں عائد کی ہیں، فہرست میں طالبان کے وہ رہنما بھی شامل ہیں جو افغان امن مذاکرات میں شامل ہیں، اور ماضی میں طالبان حکومت میں وزراء اور اضلاع کے گورنر رہ چکے ہیں۔ نمایاں افراد میں ملا عبدالغنی برادر اور حقانی نیٹ ورک کے موجودہ سربراہ سراج الدین حقانی سمیت گروہ کے 88 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔ پابندی کا شکار افراد کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں، ان کے کھاتے منجمد کر دیے گئے ہیں، ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جبکہ ہتھیار رکھنے اور خریدنے پر بھی پابندی ہو گی۔، مختلف عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کا اقدام فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (یف اے ٹی ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر سیاہ فہرست میں ڈالے جانے سے بچنے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔ پیرس میں قائم ادارے کی سیاہ فہرست میں شامل ہونے کا...
پاکستان کو عالمی بینک سے ساڑھے پچاس کروڑ ڈالر موصول: عمران حکومت 29 بلین ڈالر کے ریکارڈ قرضے لے چکی

پاکستان کو عالمی بینک سے ساڑھے پچاس کروڑ ڈالر موصول: عمران حکومت 29 بلین ڈالر کے ریکارڈ قرضے لے چکی

مالیات
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق بینک کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔ https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1288014670280916993 ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ عمران حکومت پہلے ہی عرب ممالک سے رعایات اور آئی ایم ایف سے2019 میں 6 بلین ڈالر کے دیوالیہ سے بچنے کے منصوبے کا پیکیج لے رکھا ہے۔ جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے علاوہ مقامی بینکوں سے بھی بڑے قرضے لے رکھے ہیں۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق صرف 2020 میں عمران حکومت نے اب تک مجموعی طور پر 13 بلین ڈالر کے مجموعی قرضے لیے ہیں، جبکہ گزشتہ دو سالوں میں اب تک 29 بلین ڈالر کا ریکارڈ قرضہ لیا جا چکا ہے۔ ...

Contact Us