Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

معیشت

گزشتہ سال دنیا بھر میں موبائل فون کی طلب میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی: ڈیجی ٹائمز رپورٹ

گزشتہ سال دنیا بھر میں موبائل فون کی طلب میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی: ڈیجی ٹائمز رپورٹ

معیشت
ٹیکنالوجی کے بارے میں چین کے معروف نشریاتی ادارے ڈیجی ٹائمز کی نئی تحقیق کی مطابق سال 2020 میں دنیا بھر میں موبائل فون کی فروخت میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں کورونا وباء کے باعث معاشی سرگرمیوں میں ہونے والی رکاوٹ کو کمی کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق فروخت میں سب سے زیادہ گراوٹ 2020 کے پہلے 4 ماہ میں دیکھی گئی، اس دوران موبائل فونوں کی طلب میں 20 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی۔ دوسرے حصے میں 10 فیصد سے زیادہ جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران 10 فیصد سے کم گراوٹ ہوئی۔ سال کے آخری ایک چوتھائی حصے میں گراوٹ کا سلسلہ بالآخر رک گیا اور وباء سے پہلے کی صورتحال بحال ہو گئی۔ ڈیجی ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں مجموعی طور پر سوا ارب موبائل فروخت ہوئے، جو تناسب میں 2019 کی نسبت 8 اعشاریہ 8 فیصد کم تھے۔ رپورٹ میں موبائل فونوں کے حوالے سے رحجانات پر بھی بات کی گئی...
صدر ٹرمپ کا کھاتہ بند کرنے پر حصص بازار میں ٹویٹر کی قدر میں کمی، 5 ارب ڈالر کا نقصان

صدر ٹرمپ کا کھاتہ بند کرنے پر حصص بازار میں ٹویٹر کی قدر میں کمی، 5 ارب ڈالر کا نقصان

معیشت
صدر ٹرمپ کا ٹویٹر کھاتہ بند کرنے کے بعد آج حصص بازار میں ٹویٹر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، ایک روز میں ٹویٹر کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ صدر ٹرمپ بند ہونے والے کھاتے کا استعمال اپنے انتخاب کے دن سے کر رہے تھے جس کی پیروی کرنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 80 لاکھ سے زائد تھی۔ صدر ٹرمپ ٹویٹر کا انتہائی متحرک استعمال کرتے تھے جس کے باعث لبرل ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی روائیتی ابلاغی اداروں کی طرح صدر کے خلاف محاذ کھول رکھا تھا۔ کبھی صدر کے ٹویٹ تلف کیے جاتے تھے اور کبھی انکے پیغامات پر انتباہی نشان چسپاں کیے جا رہے تھے۔ تاہم کیپیٹل ہل پر عوامی دھاوے کے بعد ٹویٹر نے صدر کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا اور اپنی وضاحت میں لکھا کہ مزید تشدد کو روکنے کے لیے کمپنی صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کیپیٹل ہل واقعے میں پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور ا...
برطانیہ میں معاشی ناہمواری عروج پر، 1٪ آبادی 25٪ جائیدادوں کی مالک: معاشی ماہرین کی کورونا سے نمٹنے کے لیے جائیداد ٹیکس متعارف کرنے کی سفارش

برطانیہ میں معاشی ناہمواری عروج پر، 1٪ آبادی 25٪ جائیدادوں کی مالک: معاشی ماہرین کی کورونا سے نمٹنے کے لیے جائیداد ٹیکس متعارف کرنے کی سفارش

معیشت
برطانیہ میں بڑھتی معاشی ناہمواری پر ہونے والی ایک تازی تحقیق کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی ماہرین نے حکومت کو تنبیہ جاری کی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اس ناہمواری کے سدباب کے لیے اقدامات کرے ورنہ صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق برطانیہ کے ایک چوتھائی مکان/جائیدادیں ملک کے صرف ایک فیصد افراد کی ملکیت ہیں، یعنی ملکی آبادی کا صرف ایک فیصد مجموعی طور پر ملک کی 25 فیصد جائیدادوں کا مالک ہے، اور یہ مالیت میں تقریباً 800 ارب پاؤنڈ بنتا ہے۔ محکمہ شہری منصوبہ بندی کے مطابق یہ اعدادوشمار انتہائی محتاط ہیں، اور حقیقی صورتحال اس سے بھی زیادہ سنجیدہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار میں بہت زیادہ جائیدادوں کے مالکان کا نام تحقیق میں شامل نہیں کیا گیا۔ سماجی ماہرین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ جائیدادیں بنانے میں نظر آنے والے مالی فائدے کو کم کیا جائے، اور ان پر ٹی...
ہندوستان قابل تجدید توانائی کی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہندوستان قابل تجدید توانائی کی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

صنعت و حرفت
آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہونے اور توانائی کے حصول کے لیے قابل تجدید وسائل کی طرف جانے کی پالیسی اپنانے کے باعث ہندوستان ماحول دوست توانائی پر کام کرنے والی کی عالمی بڑی کمپنیوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ایک عالمی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق کورونا وباء کے باعث دنیا بھر میں عموماً اور مغربی دنیا میں خصوصاً توانائی کی کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم ہندوستان میں اس کے برعکس نہ صرف کھپت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہندوستان عالمی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قابل تجدید ذرائع کی طرف تیزی سے حرکت بھی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج بھی ہندوستان کے دیہات کی بڑی تعداد میں بجلی یا توانائی دستیاب نہیں ہے۔ تاہم گزشتہ ایک سال میں بجلی سب کے لیے منصوبے کے تحت دیہات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قابل تجدید وسائل کی فراہمی پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔ ایک ارب 35...
ہندوستان: ریلائنس نے ملکی ضروت کی  25 فیصد گیس ملک سے نکالنے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا

ہندوستان: ریلائنس نے ملکی ضروت کی 25 فیصد گیس ملک سے نکالنے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا

معیشت
ہندوستان نے گیس کی بڑھتی طلب اور بیرونی انحصار میں کمی کے لیے ملک میں پیداوار بڑھانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔ چند روز قبل ہندوستانی کی مقامی کمپنی ریلائنس اور برٹش پیٹرولیم نے گہرے سمندروں سے گیس کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا عندیا دیا ہے۔ منصوبے کے تحت ہندوستان کے مشرقی ساحل پر گہرے سمندروں میں موجود کنؤوں کے تین منصوبوں سے گیس حاصل کی جائے گی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق منصوبے 2023 تک ہندوستان کی 25 فیصد ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔ منصوبے کی 2000 میٹر کی گہرائی اسے ایشیا کا سب سے گہرا گیس منصوبہ بناتی ہے، منصوبہ آئندہ برس کے اختتام تک یومیہ 1کروڑ 30 لاکھ کیوبک میٹر گیس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ منصوبے میں برطانوی کمپنی کا حصہ 33 فیصد ہے، جبکہ مقامی کمپنی کا حصہ 66 فیصد سے زائد ہے۔ ریلائنس کے مالک مکیش امبانی نے منصوبے کے اعلان پر اسے ملک کی تا...
بریگزٹ معاہدہ طے پا گیا تاہم اس میں اہم کیا ہے؟

بریگزٹ معاہدہ طے پا گیا تاہم اس میں اہم کیا ہے؟

معیشت
برطانیہ اور یورپی اتحاد نے آخری تاریخ سے محض ایک ہفتہ قبل بریگزٹ کے متفقہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے میں اہم کیا ہے، جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔ بریگزٹ معاہدہ 2000 صفحات پر مبنی ایک دستاویز ہے، جس میں مچھلی کے شکار کے لیے ڈاکٹری سرٹیفکیٹ سے لے کر بڑے تجارتی معاہدوں، سیاسی مفادات کے تحفظ اور عسکری ضروریات کو پورا کرنے کی تفصیل بھی شامل ہے۔ تجارت معاہدے کے تحت باہمی تجارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور دونوں فریق آزادانہ تجارت کو جاری رکھیں گے، یعنی کسی قسم کا نیا کوٹہ یا چنگی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔ تاہم اب برطانوی فیکٹریوں کو یورپی معیار کے ساتھ ساتھ برطانوی معیاری سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہو گا، یعنی برطانوی کمپنیوں کو برسلز کی اضافی تصدیق کی ضرورت ہو گی، جو پہلے اتحاد کا حصہ ہونے کے باعث لازم نہ تھی۔ مچھلی پکڑنے کا علاقہ بریگزٹ معاہدے کے دوران سب سے زیادہ ٹکراؤ مچھلی کے شکار...
چین: مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ سے 100 ارب کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت

چین: مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ سے 100 ارب کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت

معیشت
چین کی تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی کمپنی پیٹرو چائینہ نے گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ چینی نشریاتی ادارے ژینہووا کے مطابق کمپنی کو 100 ارب کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے، جس سے یومیہ 6 لاکھ دس ہزار کیوبک میٹر گیس اور 106 کیوبک میٹر خام تیل نکالا جا سکے گا۔ گیس کا ذخیرہ چین کے شمال مغربی مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں دریافت ہوا ہے۔ اس علاقے سے کمپنی کے مدیر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ دریافت خطے کی سب سے بڑی معدنی دریافت ہے، اس سے علاقے کی فلاح و بہبود میں مدد ملے گی، اور ملک کو توانائی کے میدان میں مزید خودمختاری حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ چینی کمپنی اب تک سالانہ 30 ارب کیوبک میٹر گیس نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آئندہ سال میں اسکا ہدف 31 اعشاریہ 6 ارب کیوبک میٹر تک لے جانے کا ہے، جو چین کی مجموعی گیس پیداوار کا چھٹا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ چین قدرتی گ...
ویتنام اور سویزرلینڈ ڈالر پر اثرانداز ہورہے ہیں: امریکی محکمہ خزانہ نے ہندوستان، چین اور تھائی لینڈ کو بھی تنبیہ جاری کر دی

ویتنام اور سویزرلینڈ ڈالر پر اثرانداز ہورہے ہیں: امریکی محکمہ خزانہ نے ہندوستان، چین اور تھائی لینڈ کو بھی تنبیہ جاری کر دی

معیشت
امریکی محکمہ خزانہ نے ویتنام اور سویزرلینڈ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ڈالر پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ محکمے نے امریکی معاشی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید ممالک کو بھی تنبیہ جاری کی ہے، ان ممالک میں ہندوستان، چین اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مزدوروں اور کمپنیوں کی معاشی ترقی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدام ناگریز تھا، ڈالر میں تجارت کرنے والے ممالک کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہو گی، کسی بیرونی اثرورسوخ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ ویتنام اور سویزرلینڈ سمیت تمام ممالک پر نظر رکھے گا اور ایسی تمام حرکات کو ختم کروائے گا جن سے امریکی معیشت کا فائدہ غیر ملکی کمپنیوں کو پہنچے۔ واضح رہے کہ ڈالر پر اثرانداز ہونے کا اندازہ امریکہ تین عوامل سے کرتا ہے۔ اگر کسی ملک کا امریکہ سے تجارت کے حجم میں فرق 20 ارب ڈالر...
برطانوی حکومت غلط اعدادوشمار سے بےروزگاری کے بحران کو چھپا رہی ہے، ملک میں بےروزگاری 30٪ ہے: رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں ماہرین کی رائے

برطانوی حکومت غلط اعدادوشمار سے بےروزگاری کے بحران کو چھپا رہی ہے، ملک میں بےروزگاری 30٪ ہے: رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں ماہرین کی رائے

معیشت
برطانیہ بدترین بےروزگاری کے دور سے گزر رہا ہے، کورونا وباء کے تسلسل کے باعث گزشتہ تین ماہ میں بے روزگاری کی شرح میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو غلط معلومات دے کر بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ خود میں ایک بڑا خطرہ ہے۔ پروگرام کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ایک کروڑ افراد بے روزگار ہو کر حکومتی وظیفے پر گھر بیٹھے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے، انکی قومی پیداوار میں حصہ داری صفر ہے۔ یوں ماہرین کے مطابق برطانیہ میں اس وقت بے روزگاری کی شرح 30 فیصد سے بھی زائد ہے، کیونکہ اس وقت برطانیہ کی ایک تہائی آبادی یا تو عارضی کام کر رہی ہے یا مکمل طور پر بے روزگار ہے۔ https://youtu.be/vATSiJ8v8SM ...
کورونا وباء کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہوا: تحقیقاتی رپورٹ

کورونا وباء کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہوا: تحقیقاتی رپورٹ

مالیات
امریکہ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وباء کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں ایک کھرب ڈالر سے بھی زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 651 امریکی ارب پتیوں نے مجموعی طور پر مارچ 2020 سے اب تک 9 ماہ میں 1 کھرب 6 ارب ڈالر کمائے ہیں۔ رقم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر یہ رقم 32 کروڑ 82 لاکھ امریکیوں میں تقسیم کی جائے تو فی کس 4 لاکھ 81 ہزار پانچ سو روپے بنتے ہیں، یہاں یہ واضح رہے کہ یہ کمائی صرف گزشتہ 9 ماہ کی ہے اور اس میں ان کے وباء سے پہلے کی دولت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نو ماہ میں ارب پتیوں کی دولت میں فی کس اوسطاً 36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ 4 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو 50 فیصد غریب امریکیوں کی مجموعی دولت یعنی 2 کھرب ڈالر کے برابر ہے۔ ادارہ برائے مساوی ٹیکس اور پالیسی مطالعہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ...

Contact Us