Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

معیشت

چین کا ہندوستان سے 1 لاکھ ٹن چاول خریدنے کا سودا: ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا چاول برآمد کنندہ بن گیا

چین کا ہندوستان سے 1 لاکھ ٹن چاول خریدنے کا سودا: ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا چاول برآمد کنندہ بن گیا

معیشت
چین نے تین عشروں کے بعد ہندوستان سے چاولوں کی درآمد شروع کر دی ہے۔ چین میں چاول بہت پسند کیے جاتے ہیں، اسکی سالانہ کھپت 40 لاکھ ٹن ہے۔ تاہم اسکا معیاری ہونا شرط ہے۔ تیس سال قبل ہندوستانی چاولوں کے معیار کو کم تر گردانتے ہوئے چین نے ہندوستان سے چاولوں کی درآمد بند کر دی تھی۔ جو اب بہتر ہونے پر چین نے دوبارہ ہندوستان سے چاول خریدنا شروع کر دیے ہیں۔ ہندوستان اس وقت دنیا میں چاولوں کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ اورمختلف رپورٹوں کے مطابق ہندوستان چین کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے باقی دنیا کی نسبت سستے دام چال بیچ رہا ہے۔ فی الحال چین نے جنوری سے فروری کے لیے 1 لاکھ ٹن توٹا چاول کا سودا کیا ہے، جسے نوڈل اور مقامی وائن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ رشا ٹوڈے کے مطابق سودا 300 ڈالر فی ٹن کے حساب سے ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق چین اور ہندوستان میں جاری سرحدی چپکلش کے دوران نئے تجارتی سودے...
چین کا مکمل طور پر مقامی اور نئی طرز کا ایٹمی بجلی گھر تیار، پیداوار شروع، جلد ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کا آغاز

چین کا مکمل طور پر مقامی اور نئی طرز کا ایٹمی بجلی گھر تیار، پیداوار شروع، جلد ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کا آغاز

معیشت
چین نے ایٹمی توانائی کا مکمل طور پر مقامی اور نئے طرز کا بجلی گھر بنا لیا ہے۔ ملک کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں ہوالونگ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ملک کے پہلے مقامی ساختہ بجلی گھر کو بروز جمعہ قومی گرڈ سے جوڑا گیا۔ چین اگلے قدم پر ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، منصوبے کے سربراہ کے مطابق کچھ تجربات کے بعد جلد ٹیکنالوجی کو تجارتی پیمانے پر متعارف کروا دیا جائے گا۔ چین کے قومی ادارہ برائے ایٹمی توانائی تعاون کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ بجلی گھر 60 سال تک بلا تعطل بجلی پیدا کر سکتا ہے اور یہ دنیا کی محفوظ ترین ٹیکنالوجی ہے۔ منصوبے کا آغاز 2015 میں کیا گیا تھا، اور اب اس کے 6 منصوبے چین کے دیگر شہروں میں جاری ہیں۔ اس ماہ کے آغاز پر ہوالونگ ٹیکنالوجی کو یورپی یونین کے متعلقہ ادارے سے بھی محفوظ ہونے کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ج...
ایلن مسک، زکر برگ اور بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دنیا کے دوسرے امیرترین شخص بن گئے، 11 ماہ میں 35ویں سے دوسرے امیر ترین شخص کا سفر طے کیا

ایلن مسک، زکر برگ اور بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دنیا کے دوسرے امیرترین شخص بن گئے، 11 ماہ میں 35ویں سے دوسرے امیر ترین شخص کا سفر طے کیا

معیشت
امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک 128 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں، واضح رہے کہ اب تک بل گیٹس دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص تھے۔ ٹیسلا کے اثاثوں میں بروز سوموار مجموعی طور پر 6 فیصد کا اضافہ ہوا، اور کمپنی ایک روز میں 464 ارب ڈالر کے اثاثے بڑھانے میں کامیاب رہی، اور اس طرح ایلن مسک کے اثاثوں میں ایک روز میں 7 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، اور وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔ ایلن مسک اکثر ٹیسلا کے اثاثوں میں ہی سرمایہ کاری کرتے ہیں، اور رواں سال میں اس کے اثاثوں میں مجموعی طور پر 520 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایلن مسک کے اپنے اثاثوں میں 100 ارب ڈالر سے بھی زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 2020 کے آغاز میں ایلن مسک دنیا کے 35ویں امیر ترین شخص تھے، اور انہوں نے 35وین سے دوسرے کا سفر صرف 11 ماہ میں طے کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ف...
امریکہ میں کورونا کے باعث تالہ بندی سے کتنا مالی نقصان ہوا، اور کتنی جانیں بچائی جا سکیں؟

امریکہ میں کورونا کے باعث تالہ بندی سے کتنا مالی نقصان ہوا، اور کتنی جانیں بچائی جا سکیں؟

معیشت
امریکہ میں محققین کے ایک گروہ نے کورونا کے باعث بند ہونے والے کاروبار اور اسکی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان اور جانی بچاؤ کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاروبار بند کرنے سے مارچ سے مئی کے دوران ملک کو 169 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا جبکہ 29000 زندگیاں بچائی جا سکیں۔ یوں فی آدمی 60 لاکھ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران بے روزگاری نے بھی ریکارڈ توڑے اور فروری میں جو بےروزگاری 3 اعشاریہ 5 فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، وہی اپریل میں اچانک 14 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق تالہ بندی سے امریکی معیشت کو بدترین نقصان ہوا، اور امریکیوں نے انفرادی آزادی کے حوالے سے حکومتی کردار پر سوال اٹھائے۔ رپورٹ کے مطابق مخالفین نے بھی اس پراپیگنڈے میں کردار ادا کیا اور ٹرمپ حکومت کو ہر حوالے سے سخت وقت کا سامنا رہا۔ قومی سطح کے اعدادوشمار کا تجزیہ کرتے ہوئے رپ...
دنیا کو مالیاتی بحران سے نکلنے کیلئے نئے بریٹن ووڈ معاہدے کی ضرورت، برکس ممالک نیا مالیاتی نظام متعارف کروائیں: سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج کیلؤوے

دنیا کو مالیاتی بحران سے نکلنے کیلئے نئے بریٹن ووڈ معاہدے کی ضرورت، برکس ممالک نیا مالیاتی نظام متعارف کروائیں: سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج کیلؤوے

مالیات
سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلؤوے کا کہنا ہے کہ فوری ہنگامی اقدامات نہ کیے گئے توعالمی مالیاتی نظام عنقریب بُری طرح سے گِر سکتا ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مالیاتی امور کے پروگرام قیئصر رپورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جارج گیلؤوے کا کہنا تھا کیونکہ دنیا میں اس وقت کرنسیوں کے پیچھے کسی قسم کے ٹھوس وسائل (سونا وغیرہ) موجود نہیں ہیں، یعنی موجودہ نوٹ ایک کاغذ کے ٹکرے کے سوا کچھ نہیں ہے، لہٰذا ایسے میں مرکزی بینکوں کا ان نوٹوں سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا کسی بھی طرح عقلمندی نہیں ہے؟ ہم کاغذ کے ٹکروں کے بدلے باقائدہ خریدوفروخت کر رہے ہیں۔ جارج گیلؤوے کا مزید کہنا تھا کہ شدید مالیاتی دباؤ کے باعث ایران، وینزویلا اور دیگر ایسے ممالک جنہیں عالمی پابندیوں کی وجہ سے شدید مالیاتی بحران کا سامنا ہے، وہ جلد بٹ کوئن جیسی کرپٹو کرنسیوں کی طرف چلے جائیں گے۔ بٹ کوئن ان میں سے سب سے مؤثر لگتا ہے، کیونکہ کاغذ کے ب...
ڈالر کورونا ویکسین کے مالیاتی بوجھ اور نئی مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں 20٪ تک قدر کھو دے گا: امریکی بینک کی تجزیاتی رپورٹ جاری

ڈالر کورونا ویکسین کے مالیاتی بوجھ اور نئی مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں 20٪ تک قدر کھو دے گا: امریکی بینک کی تجزیاتی رپورٹ جاری

معیشت
امریکہ کے ایک بڑے بینک نے پیشن گوئی کی ہے کہ کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر تقسیم کے مالی بوجھ اور مانیٹری پالیسی کی گراوٹ سے آئندہ سال ڈالر کی قدر میں 20 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ بینک کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کے مالیاتی بوجھ سے ڈالر کی گرتی قدر میں امید کے عین مطابق مزید اضافہ ہو گا، اور 2021 میں یہ 20٪ تک ہو سکتا ہے۔ بینک کی رپورٹ امریکی بائیو ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کی آزمائش کے آخری مرحلے میں کامیابیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایک امریکی کمپنی نے 94 اعشاریہ 5 جبکہ دوسری نے 90 فیصد مؤثرہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی ویکسین کا تمام آزمائشوں کے بعد 92 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ ہے۔ بینک رپورٹ میں گراوٹ کی دوسری وجہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے معیشت کو چلانے کی کوشش میں سود کم کرنے اور مارکیٹ میں پیسہ ڈالنے جیسے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ وفاقی بینک نے بھی واضع ...
برطانیہ: تیل سے چلنے والی گاڑیاں مزید صرف 10 سال خریدی جا سکیں گی

برطانیہ: تیل سے چلنے والی گاڑیاں مزید صرف 10 سال خریدی جا سکیں گی

معیشت
برطانیہ نے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی نئی گاڑیوں کے خریدنے پر پابندی لگانے کے عمل میں تیزی لائی ہے۔ پابندی کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانا ہے۔ برطانوی حکومت نے تیل سے چلنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی لگانے کے لیے پہلے 2040 کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم اب اسے پانچ سال کم کر کے 2035 کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فنانشل ٹائمز اور بی بی سی نے مختلف اعلیٰ حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ اس ہدف کو بھی مزید کم کرتے ہوئے جلد 2030 کر دے گا۔ تاہم پالیسی میں ایسی گاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا جن میں برقی موٹر اور تیل سے چلنے والا انجن دونوں شامل ہوں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی کا معیشت پر بھی اچھا اثر پڑے گا، اور 30 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہو گی، جبکہ قومی پیداوار میں بھی صفر اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ تیل سے گاڑیاں بنانے والی صنعتوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ پ...
چین مشرق بعید میں 15 ممالک کے ساتھ نیا آزاد تجارتی اتحاد بنانے میں کامیاب: مغربی ذرائع ابلاغ میں صف ماتم بچھ  گیا

چین مشرق بعید میں 15 ممالک کے ساتھ نیا آزاد تجارتی اتحاد بنانے میں کامیاب: مغربی ذرائع ابلاغ میں صف ماتم بچھ گیا

معیشت
چین اور جاپان سمیت مشرق بعید کے 15 ممالک دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔ معاہدے پر دستخط بروز اتوار متوقع ہیں۔ خبروں کے مطابق آر سی ای پی نامی آزاد تجارت کے اس معاہدے کے تحت ممالک آپسی تجارت میں کوئی چُنگی ٹیکس وصول نہیں کریں گے، اشیاء کی فراہمی کو بلارکاوٹ چلانے اور تجارت کو ایک تسلسل سے جاری رکھنے کے لیے نئے قوانین بھی بنائیں گے۔ مشترکہ اجلاس میں علاقائی معاشی تعاون کو بڑھانے کے لیے تنظیم سازی کے اعلان کا بھی امکان ہے۔ پہلے مشترکہ اجلاس کی میزبانی ویتنام کر رہا ہے، جبکہ دیگر رکن ممالک میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، جاپان، آسٹریلیا اور چین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نئے علاقائی تجارتی اتحاد میں شامل ممالک دنیا کی ایک تہائی پیداوار اور آبادی کا مرکز ہیں، اور یہ آزاد تجارت...
گوگل کا متعصب تجاویز کا نظام: بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکہ کے بعد یورپی یونین میں بھی کارروائی کی درخواست دے دی

گوگل کا متعصب تجاویز کا نظام: بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکہ کے بعد یورپی یونین میں بھی کارروائی کی درخواست دے دی

علوم و فنون, معیشت
یورپ اور امریکہ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ گوگل کے خلاف بداعتمادی کے قوانین کے تحت کارروائی کرے، کمپنیوں کا کہنا ہے کہ گوگل پر تلاش کے دوران ویب سائٹ اپنی کاروباری کمپنیوں اور مہیا کردہ خدمات کو غیر قانونی طور پر ترجیح دیتی ہے۔ مجموعی طور پر 165 ٹیکنالوجی کمپنیوں بشمول یلپ، ایکسپیڈیا، ٹرائی ویگو نے گوگل پر اپنی کمپنیوں کو غیر قانونی فائدہ دینے کا الزام لگایا ہے اور براعظمی اتحاد سے فوری کارروائی کی استدعا کی ہے۔ مشترکہ خط پر برطانیہ، امریکہ اور یورپی اتحاد کے 21 ممالک کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور متعدد صنعتی گروہوں نے بھی دستخط کیے ہیں اور اسے بداعتمادی کے قوانین پر عملدرآمد کروانے والے کمیشن کی نائب سربراہ مارگریت وستیگر کو جمع کروایا ہے۔ گوگل نے اپنے ردعمل میں الزام کی تردید کی ہے، الفابیٹ کے ذریعے دیے گئے جواب میں گوگل نے کہا ہے کہ لوگ گوگل سے اپن...
امریکی اتحاد میں شمولیت اور چینی مصنوعات پر پابندیاں: چین نے آسٹریلیا سے اربوں ڈالر کی وائن کے آرڈر ختم کر دیے، دیگر مصنوعات پر چنگی ٹیکس بھی بڑھا دیا، آسٹریلوی تاجر سخت پریشان

امریکی اتحاد میں شمولیت اور چینی مصنوعات پر پابندیاں: چین نے آسٹریلیا سے اربوں ڈالر کی وائن کے آرڈر ختم کر دیے، دیگر مصنوعات پر چنگی ٹیکس بھی بڑھا دیا، آسٹریلوی تاجر سخت پریشان

معیشت
آسٹریلوی صنعت کاروں نے چین کو برآمدات پر چنگی ٹیکس بڑھنے یا انہیں مکمل بند کرنے کے شبہے کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلیا چین کو بڑی مقدار میں وائن، چینی، کوئلہ، لکڑی، جھینگا مچھلی، جو اور تانبا سمیت دیگر اربوں ڈالر کی برآمدات کرتا ہے تاہم آسٹریلیا کے چین کے خلاف امریکی اتحاد میں شامل ہونے اور دیگر سیاسی اقدامات کی وجہ سے آسٹریلوی صنعت کاروں نے تجارت پر اثرات کے شبہے کا اظہار کیا ہے۔ چینی الکوحل ایسوسی ایشن نے بھی مقامی وائن کی صنعت کو پروان چڑھانے کے نام پر آسٹریلوی وائن کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے اور آسٹریلوی وائن کی قیمت کو مقامی وائن سے بڑھانے پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی مجموعی طلب کی 35 سے 40 فیصد وائن آسٹریلیا سے آتی ہے جو آسٹریلیا کے لیے سالانہ تقریباً 1 اعشاریہ 30 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ کماتی ہے۔ آسٹریلوی وائن صنعت کے بڑے برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے لیے چنگی...

Contact Us