مغربی ممالک میں ایشیا اور افریقی باشندوں کی کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب زیادہ کیوں؟
coronavirus, Middle East, pakistan پاکستان, Racism, United States of America, تارکین وطن, سیاہ فام, کورونا, نسلی تعصب
اگرچہ کوروانا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے تاہم مغربی ممالک میں اموات کی شرح اب تک دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ متحدہ ہائے امریکہ اب تک ایک لاکھ آٹھ ہزار افراد کی ہلاکت کے ساتھ سب سے زیادہ ہلاکتوں والا ملک ہے جبکہ برطانیہ لگ بگھ چالیس ہزار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم ان میں آبادی اور اموات کی شرح کے لحاظ سے ایشیا اور افریقی باشندوں کا تناسب زیادہ ہے۔ جبکہ تحقیقی اندازوں کے مطابق آئندہ متاثرہ مریضوں میں متذکرہ گروہوں میں موت کی شرح 50 فیصد تک جا سکتی ہے۔
اس موضوع پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو مغربی ذرائع ابلاغ عامہ پر مختلف ماہرین وجوہات سے متعلق اپنی رائے دیتے نظر آئے، خصوصاً جب متاثرہ افراد کے آبائی ممالک سے بھی تشویش کا اظہار سامنے آںے لگا ہے۔
تشویش کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ امتیازی معاملہ صرف مغربی ممالک میں مقیم تارکین وطن میں سامنے آرہا ہے، جب...