Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

بھارتی اور چینی افواج آمنے سامنے: ایک بڑے فوجی ٹکراؤ کا خدشہ

بھارتی اور چینی افواج آمنے سامنے: ایک بڑے فوجی ٹکراؤ کا خدشہ

news, Urdu
بھارت اور چین کی افواج مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر متعدد مقامات پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی ہیں جس کی وجہ سے 2017 کے ڈوکلام بحران کی طرح کے ایک بڑے فوجی ٹکراو کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت نے پیونگ یانگ اور گولوان وادی میں اپنی فوجی قوت میں اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ مئی کو تقریباً پانچ ہزار چینی فوجی گالوان وادی میں داخل ہوگئے۔ 12 مئی کو اسی طرح کے ایک دیگر واقعے میں بھی تقریباً اتنی ہی تعداد میں چین فوجی پیونگ یانگ جھیل سیکٹر میں اور جنوبی لداخ کے ڈیم چوک اور شمالی سکم کے ناکو لا میں داخل ہوگئے۔ بھارت کے دفاعی تجزیہ نگار سابق کرنل اجے شکلا کہتے ہیں کہ ”دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان بات چیت نہیں ہورہی ہے اور مسئلے کا حل نکالنے کے لیے فلیگ میٹنگوں کی بھارت کی اپیل پر چین توجہ نہیں دے رہا ہے۔“ آرمی کمانڈر لفٹننٹ جنرل ڈ ی ایس ہوڈا کہتے ہ...
چین کے تسلط سے آزاد نہ ہوا تو فنڈنگ ہمیشہ کے لیے بند کر دیں گے : ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کو دھمکی

چین کے تسلط سے آزاد نہ ہوا تو فنڈنگ ہمیشہ کے لیے بند کر دیں گے : ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کو دھمکی

news, Urdu
ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "چین کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی" قرار دیا اور ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ حتمی اور مستقل طور پر روک دینے کی دھمکی دی ہے۔ پیر کی شام وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "میں عالمی ادارہ صحت سے خوش نہیں ہوں کہ وہ چین کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے"۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ادارے کے ڈائریکٹر ایدہانوم گیبریسوس کو منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرمخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر عالمی ادارہ صحت چین کے تسلط سے اپنی خود مختاری ثابت نہ کر سکا تو فنڈنگ کا عارضی طور پر منجمد کیے جانے کا فیصلہ دائمی صورت اختیار کر جائے گا۔اگر ادارے نے 30 دن کے اندر اپنے کام کے حوالے سے حقیقی اصلاحات اور بنیادی نوعیت کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے عمل درآمد نہ کیا تو ادارے میں امریکہ کی رکنیت پر نظر ثانی کی جائے گی۔ ...
صیہونی اقدامات کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گے: حماس

صیہونی اقدامات کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گے: حماس

news, Urdu
حماس نے اعلان کیاہے کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک صیہونی اقدامات کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔ اسرائیل میں نئی مخلوط حکومت کے قیام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو نئی صیہونی کابینہ کے قیام کے معاملے سے کوئی سروکار نہیں اور وہ اپنی سرزمین اور مقدسات کی مکمل آزادی تک جائز اور قانونی تحریک جاری رکھیں گے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں جب نئی صہیونی حکومت غرب اردن کے مزید علاقوں کو ہڑپ کرنے کا اعلان کر چکی ہے، فلسطینی عوام کو پوری قوت کے ساتھ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی پارلیمنٹ نے بن یامین نتن یاہو اور بنی گینتز کی مخلوط حکومت کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔نتن یاہو نے کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعد ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی علاقوں کو...
روانڈا میں نسل کشی کا ملزم 26 برس بعد فرانس سے برآمد

روانڈا میں نسل کشی کا ملزم 26 برس بعد فرانس سے برآمد

news, Urdu
روانڈا میں نسل کشی کے الزام میں سب سے زیادہ مطلوب فلیسین کابوگا اچانک چھبیس سال بعد فرانس سے برآمد ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی وزارت قانون کے مطابق کابوگا کو پیرس کے مضافات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ روانڈا کے لیے بنائے گئے انٹرنیشنل کریمنل ٹرائبیونل نے 84 سالہ کابوگا پر نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی فرد جرم عائد کر رکھی ہے، اور امریکہ نے ان پر پچاس لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ کابوگا پر الزام ہے کہ وہ ہوتو نسل کے انتہا پسند گروہ کی مالی معاونت کرنے والوں میں مرکزی کردار تھے۔ اس نسلی گروہ نے سنہ 1994 میں تسی نامی اقلیتی برادری کے آٹھ لاکھ افراد اور سیاسی حریفوں کو قتل کیا تھا۔ مغربی ذرائع ابلاغ ایک لمبے عرصے تک کابوگا کے کینیا میں روپوش ہونے کا الزام لگاتے رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کی عوام اور رہنما ایک دوسرے کے بارے میں بدظن رہے۔ تاہم اب گرفتاری کوعالمی امن پسند ...
امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل اور چینی سفیر کی پر اسرار موت :ایک اہم سوال

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل اور چینی سفیر کی پر اسرار موت :ایک اہم سوال

news, Urdu
امریکی وزیر خارجہ کے دورہ اسرائیل کے بعد چینی سفیر کی پر اسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دےدیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب میں چینی سفیر ڈو وائی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ اسرائیل نے اسے طبعی موت قرار دیا ہے مگر آزاد ذرائع سے ملی معلومات نے چند شکوک وشبہات کو جنم دیا ہے ۔چینی سفیر نے چند روز پہلے اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا تھا جس میں دل کا کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا ۔14 مئی کوچینی سفیر ڈو وائی نے چین اور فلسطین کے طبی ماہرین کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس بھی کی تھی۔ جبکہ ا سرائیلی حکومتی ذرائع کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے سفیر کی موت ہوئی ہے۔ البتہ کچھ ماہرین نے زہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اپنے مخالفین کو زہر دے کر مارنے کے حوالے سے مشہور ہے نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک انتقال کر جانے والے اس چینی سفیر نے ابھی دو روز قبل ہی امریکی...
کرونا ٹیسٹنگ کٹس : ضرورکوئی بڑی گڑبڑ ہے۔ جان میگوفولی

کرونا ٹیسٹنگ کٹس : ضرورکوئی بڑی گڑبڑ ہے۔ جان میگوفولی

news, Urdu
افریقی ملک تنزانیہ کے صدر جان میگوفولی نے کہا ہے کہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس دراصل عالمی سطح کی کوئی بڑی گڑبڑ ہے جس سے سمجھداری کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق تنزانیہ میں کرونا کے متاثرین کی تعداد ایک دم سے 22 سے 480 پر پہنچی تو ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اس پر تنزانین صدر جان میگوفولی جو کہ ماہر کیمیا دان بھی ہیں نے اس سلسلے میں تجربہ کر ڈالا اور بھیڑ ، بکری، اور کوئل کے خون کے نمونے مختلف عمر کے افراد کے ناموں کے ساتھ ٹیسٹنگ لیب میں بھجوا دیے۔ حیران کن طور پر بکری اور بھیڑ کے خون کے نمونے کرونا پازیٹو آئے۔اس کے بعد صدر مگوفولی نے بیرون ممالک سے درآمد کردہ تمام ٹیسٹنگ کٹس فوج کی تحویل میں دے دی ہیں اوریہ کہتے ہوئے انکوائری آرڈر کر دی ہے کہ ضرور کوئی بڑی گڑبڑ ہے تنزانیہ کے صدر نے لیباریٹری کے آلات اور ٹیکنیشنز کی ساکھ اور وائرس سے متعلق سرکاری ڈیٹا پر سوالات اٹھائے ہیں۔انہوں ن...
شاید کورونا وائرس کبھی بھی دنیا سےختم نہ ہو: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

شاید کورونا وائرس کبھی بھی دنیا سےختم نہ ہو: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

news, Urdu
کورونا ہمارے معاشرے میں ایک اورمستقل وبا کی شکل اختیارکر سکتا ہے، جیسے ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا اور ہمیں اس کےساتھ رہنا پڑا۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈبلیوایچ او مائیکل ریان نے جینیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی آبادی میں ایک نیا وائرس داخل ہواہے لہٰذا پیش گوئی کرنا مشکل ہےکہ وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ مائیکل ریان نے مزید کہا کہ پابندیوں میں نرمی سے وبا کی دوسری لہر نہ آنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، بہت سےممالک چاہیں گےکہ پابندیوں سے باہر آئیں، لیکن ہماری سفارش ہےکہ کسی بھی ملک میں انتباہ اعلیٰ سطح پر ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 2 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔...
نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

news, Urdu
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ یک طرفہ طور پرنیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ لاقانونیت ساکھ کو متاثر اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوکلیئر ڈیل کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے دیگر رکن ممالک پر دباؤ کا بھی نوٹس لیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018 میں ایران کے ساتھ کیے جانے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ یورپی یونین نے معاہدے کی پاسداری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے معاہدے کے توڑے جانے کے اعلان کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے بغیر جوہری توانائی کے معاہدے کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کبھی بھی...
برلن ’نیٹو اتحاد کو کمزور‘ کر رہا ہے. امریکی انٹیلیجنس سربراہ رچرڈ گرینیل کا الزام

برلن ’نیٹو اتحاد کو کمزور‘ کر رہا ہے. امریکی انٹیلیجنس سربراہ رچرڈ گرینیل کا الزام

news, Urdu
امریکی انٹیلیجنس کے سربراہ اور جرمنی میں متعین امریکی سفیر رچرڈ گرینیل نے کہا ہے کہ برلن اتحادیوں کے ساتھ اپنی وعدوں کو نظرانداز کرتے ہوئے نیٹو کی جوہری صلاحیت کی پالیسی کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔جرمنی کو یاد رکھنا چاہئے کہ کہ روس اور چین کی جارحیت کوئی ماضی کے معاملات نہیں ہیں۔ امریکہ کی طرف سے گزشتہ برس اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کی دیکھ بھال پر 35.4 بلین ڈالر خرچ کیے جانے کی ایک رپورٹ حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے جس کے محض ایک دن بعد جرمنی میں تعینات امریکی سفیر اور امریکی خفیہ ادارے کے حال ہی میں تعینات کردہ سربراہ رچرڈ گرینیل نے جرمن حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نیٹو کی جوہری صلاحیت کی پالیسی کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔ رچرڈ گرینیل نے خاص طور پر انجیلا میرکل کی اتحادی حکومت میں شامل جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کو تنقید ...
امریکہ سعودی عرب سے دفاعی شراکت داری جاری رکھے گا۔ ہوگن گیڈ لے

امریکہ سعودی عرب سے دفاعی شراکت داری جاری رکھے گا۔ ہوگن گیڈ لے

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فون پر گفتگو کر کے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو جمعہ کو ایک ایسے موقع پر پوئی جب تیل کے عالمی بحران کے سبب امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ کی خبریں زیر گردش تھیں اور امریکہ نے سعودی عرب سے اپنی افواج کے انخلا کی بھی دھمکی دی تھی۔ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سعودی عرب سے تیل کی پیداوار کم کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ کورونا وائرس کے بحران کے سبب سعودی عرب کی جانب سے پیدوار بڑھانے کے بعد امریکہ میں تیل کی پیداواری سیکٹرپردباؤ شدید ہو گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں ترجمان ہوگن گڈلے نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی توانائی کی مارکیٹوں کے استحکام کی اہمیت پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی سطح پرمضبوط دفاعی شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ بیان میں مزید...

Contact Us