Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق کا منصوبہ مسترد کر تے ہیں ۔عرب لیگ

مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق کا منصوبہ مسترد کر تے ہیں ۔عرب لیگ

news, Urdu
عرب لیگ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کا منصوبہ مسترد کردیا۔اطلاعات کے مطابق عرب لیگ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے زیادہ تر حصوں سے متعلق اسرائیل کی متنازع تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف ’نیا جنگی جرم‘ ثابت ہوگا۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد عرب وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد جار ی ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ وادی اردن سمیت 1967 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کسی بھی حصے کو الحاق کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد اور جن زمینوں پر اسرائیلی آباد ہیں وہ سب فلسطینی عوام کے خلاف ایک نئے جنگی جرم کی نمائندگی کرتے ہیں۔عرب لیگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ’قابض اسرائیلی حکومت کے منصوبوں کو فعال کرنے میں اپنا تعاون ختم کرے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں کئی دہائیوں سے جاری اسرائیل اور فلسطین تنازع کے ...
امریکی ریاستوں، ٹیکساس اور آسٹن میں بل گیٹس کے خلاف مظاہرے : بل گیٹس کو گرفتار کرو ،کرونا کا ڈرامہ ختم کرو کے نعرے

امریکی ریاستوں، ٹیکساس اور آسٹن میں بل گیٹس کے خلاف مظاہرے : بل گیٹس کو گرفتار کرو ،کرونا کا ڈرامہ ختم کرو کے نعرے

news, Urdu
امریکی ریاستوں ٹیکساس اور آسٹن میں بل گیٹس کو گرفتار کرو ،کرونا کا ڈرامہ اب ختم کرو کے نعرے گونج اٹھے ۔ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی زد میں‌ ہے اوریہ وبا پوری دنیا میں‌پھیل چکی ہے، لیکن جوتباہی اس وبا نے عالمی دہشت گرد امریکہ میں پھیلائی ہے اس کو بڑا ہی خطرنا ک لیا جارہا ہے تفصیلات کےمطابق امریکی حکومت بار ہا اس مرض کے لیے چین کو ذمہ دارقرار دے چکی ہے جبکہ امریکی عوام مائکروسوفٹ کے بانی اورمالک بل گیٹس کو بھی اس کا ذمہ دارسمجھ رہے ہیں ، یہی وجہ ہےکہ اب بل گیٹس کے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹیکساس اورآسٹن میں بل گیٹس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ طویل ہوگیا ہے اوراب یہ نعرے گونج رہے ہیں کہ بل گیٹس کو گرفتارکرو ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب بل گیٹس کو کرونا وائرس سے متعلق اپنے تیارکردہ ڈراموں کو ختم کرنا ہوگا ،ذ...
شرم ناک خاموشی کے بعد سلامتی کونسل کا کرونا وائرس کے خلاف متحرک ہونے کا فیصلہ

شرم ناک خاموشی کے بعد سلامتی کونسل کا کرونا وائرس کے خلاف متحرک ہونے کا فیصلہ

news, Urdu
اب جب کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور دو لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کے سبب موت کا شکار ہو چکے ہیں ،آخر کار عالمی سلامتی کونسل اپنی خاموشی ختم کر کے حرکت میں آ گئی۔ آئندہ ہفتے کوویڈ - 19 وائرس کے بحران کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پہلی قرار داد منظور کی جائے گی۔ یہ پیش رفت امریکہ، چین اور روس کے درمیان ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک اختلافات کی صورت حال دیکھے جانے کے بعد سامنے آ رہی ہے۔ مذکورہ قرارداد کو تیونس اور فرانس نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے۔ قرارداد میں تمام ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو مضبوط بنانے، دشمنانہ کارروائیاں روک دینے اور تنازعات میں گھرے ممالک میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی کوششوں کو سپورٹ کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی ایک ب...
مسجد الاقصی کے خطیب کے گھر پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

مسجد الاقصی کے خطیب کے گھر پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

news, Urdu
القدس اشریف کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب کے گھر پر حملہ کر دیا۔فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق القدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس کے 10 آفیسروں اور 50 سے زائد فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری کے گھر کا محاصرہ کیا اور ان پر حملہ کر دیا۔  شیخ عکرمه صبری نے مسجد الاقصی میں یہودی بستیوں کے مکینوں کے غیر قانونی داخلے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرمسجد الاقصی کے ایک بھی دروازے کو یہودی بستیوں کے مکینوں کے لئے کھول دیا گیا تو پھر مسجد الاقصی کے تمام دروازے ہزاروں فلسطینی نمازیوں کےلئے کھولنے ہوں گے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے شیخ عکرمه صبری کے بیان پرانھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک بار پھر فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں نماز پڑھنے کی دعوت دی گئی تو پھر وہ کبھی بھی مسجد الاقصی کو دیکھ نہیں سکیں گے۔ صیہونی حکومت م...
شام میں اسرائیلی میزائل حملے، 3 شہری جاں بحق

شام میں اسرائیلی میزائل حملے، 3 شہری جاں بحق

news, Urdu
شام میں اسرائیل کے میزائل حملے میں تین شہری جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صہیونی فورسز نے دمشق کے مٖضافات میں دو قصبوں پر میزائل داغے، جہاں دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔شامی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے متعدد صیہونی میزائل تباہ کردئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دمشق کے فضائی حدود کے اطراف میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے کئی میزائلوں کو زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔شام کے سرکاری ٹی وی کے اعلان کے مطابق صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے دمشق پر میزائل فائر کرنے کے لئے لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کیا تھا۔ صیہونی طیاروں نے دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر میزائل فائر کئے جن میں تین عام شہری جاں بحق اور چ...
کرونا کی وجہ سے چین پر ہرجانہ عائد کرنے جا رہے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

کرونا کی وجہ سے چین پر ہرجانہ عائد کرنے جا رہے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ چین پر کرونا کی وبا پھیلانے کے جرم میں ہرجانہ عاید کرنے پرغور کر رہےہیں۔ وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم 'کوویڈ ۔19' کے شکار ہونےوالے افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ بہ تدریج معاشی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں۔ انہوں نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فریق کی خراب کار کردگی کے نتیجے میں پوری دنیا کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ العریبیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کرونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیےکی جانے والی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت کئی گنا زیادہ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے امریکہ میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے پروگرام کے طریقہ کار کی جان کاری کے لیے رابطے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید ک...
امریکی حزب اختلاف کے سینیٹرزکا  ٹرمپ کی مالیاتی معلومات کے لیے ڈؤئچے بینک کے چیف ایگزیکیٹو کو خط : بینک کا معلومات دینے سے انکار

امریکی حزب اختلاف کے سینیٹرزکا ٹرمپ کی مالیاتی معلومات کے لیے ڈؤئچے بینک کے چیف ایگزیکیٹو کو خط : بینک کا معلومات دینے سے انکار

news, Urdu
امریکی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کے چار سینیٹرز نے سات اپریل کوڈؤئچے بینک کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر کو خط لکھ کر صدر ٹرمپ کے کاروباری لین دین سے متعلق تفصیلات مانگی تھیں۔امریکی سینیٹرز کے مطابق اس خط کا مقصد یہ جاننا تھا کہ بینک سے صدر ٹرمپ کو کون سے ذاتی فائدے ملتے رہے ہیں اور جواب میں ٹرمپ حکومت بینک کو کس قسم کی سہولیات دیتی رہی ہے۔ ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ڈیموکریٹک سینیٹرز میں رچرڈ بلومنتھال، شیروڈ براؤن، کرس فان ہولن اور ایلزبتھ وارن شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کے کاروبار اور پراپرٹی میں ڈوئچے بینک کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ کورونا کے بحران کے دوران بینک نے صدر ٹرمپ کو قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ترجیحی سہولیات دی ہیں۔ لیکن اطلاعات کے مطابق ڈوئچے بینک نے قانونی مجبوریوں کا جواز دے کر ان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ خبر رساں ادوارں روئٹرز اور بلومبرگ ...
کویتی کابینہ بھی جاگ اٹھی ۔ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت اور او آئی سی سے مداخلت کی اپیل کر دی

کویتی کابینہ بھی جاگ اٹھی ۔ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت اور او آئی سی سے مداخلت کی اپیل کر دی

news, Urdu
بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں پرروا رکھے جانے والے ظلم و ستم پر عرب ملک کویت بھی بول اٹھا ہے۔ کویتی کابینہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کے لئے او آئی سی سے فوری مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف مظالم میں مزید سے مزید تراضافہ ہو رہا ہے۔ مسلمانوں کو کبھی گاؤ ماتا کے نام پر قربان کیا جاتا ہے ،کبھی کورونا کے پھیلاؤ کا باعث قرار دے کر مارا جاتا ہے، تو کبھی ہندو عوام کو مسلم تاجروں سے خریداری سے روکا جاتا ہے۔ انتہا پسند ہندوؤں وں کی جانب سے ایسی ویڈیوز جاری کی جاتی ہیں جن میں شہریوں کو صرف ہندوؤں سے سبزی خریدنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ آگرہ میں مسلمان سبزی فروش کو انتہا پسندوں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس غریب ...
کروناکے بعد ایک اور مرض بھی تباہی مچانے والا ، ڈبلیو ایچ او نے آگاہ کر دیا

کروناکے بعد ایک اور مرض بھی تباہی مچانے والا ، ڈبلیو ایچ او نے آگاہ کر دیا

news, Urdu
کرونا کے بعد جلد ہی ایک اور مرض بھی تباہی مچانے والا ہے .عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے خبردار کیا ہےنے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران افریقہ میں ملیریا سے دگنی اموات کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیل سکتا ہے۔اس سلسلے میں فوری اقدامات نہ کیے گئے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال ‘سب صحارا’ افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2000 ء کے بعد ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہوں گی۔ عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ اگرخسرہ اور پولیوکی ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر ...
اپنے بحری جہازوں کےلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے۔ ایران کی امریکہ کودھمکی

اپنے بحری جہازوں کےلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے۔ ایران کی امریکہ کودھمکی

news, Urdu
ايرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نےامریکہ کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے بحری جہازوں کےلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردےگا۔ اطلاعات کےمطابق ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی امریکی صدرکی دھمکی پر ایران کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہےکہ اگر ایرانی جنگی کشتیاں امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ کردیا جائے۔ ايرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹؤیٹ پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم امریکیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم پرعزم اورسنجیدہ ہیں، دشمن کی جانب سے کسی بھی ایکشن کا فوری ردعمل دیا جائے گا۔میجرجنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی کشتیوں کو ن...

Contact Us