داتادربار دھماکے کے سہولت کار ہونے کا شبہ، 5 افراد زیر حراست
لاہور میں حساس اداروں نے گڑھی شاہو میں ایک ٹی اسٹال پر چھاپہ مار کر 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد پر داتا دربار خودکش دھماکے کے سہولت کار ہونے کا شبہ ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ ٹی اسٹال اسد عباسی نامی ایک شخص چلاتا تھا، اسد عباسی اور اس کے دوست شاہد نے 3 ماہ قبل یہ جگہ کرائے پر لی تھی
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خود کش بمبار نے اس جگہ قیام کیا تھا